Common frontend top

لاہور


پنجاب میں 17 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس منظر پر نہیں آیا :رملہ علی

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب نے حال ہی میں پولیو کے خاتمے کی قومی مہم میں مطلوبہ کوریج حاصل کرلی ہے ۔ اس مہم کے دوران 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے ویکسین کے قطرے پلائے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ( ای او سی ) کی کوآرڈینیٹر سیدہ رملہ علی نے حالیہ مہم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ 17 ماہ سے اب تک پولیو کا ایک بھی کیس منظر عام پر نہیں آیا ۔ پانچ روزہ پولیو مہم کے خاتمے
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہو گا جسے ہم بنائینگے :زرداری؛ اپوزیشن کا ساتھ دونگا:اسلم بھوتانی: جعلی وزیراعظم ! ملکی سلامتی سے کھلواڑ نہ کرو :مریم

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد، لاہور ( خبر نگار خصوصی،نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی سے ، ،92نیوز رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے ، نمبرز ہمارے پاس ہیں ،اپوزیشن جسے نامزد کرے گی وزیراعلیٰ وہی ہوگا جبکہ اسلم بھوتانی نے حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، متحدہ اپوزیشن نے پرویزالہٰی کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا اور مقابلے میں اپنا امیدوار لانے پراتفاق کرلیا،ن لیگ کی نائب صدر مرین نواز نے کہا کہ جعلی وزیراعظم ! ملکی سلامتی سے کھلواڑ
مزید پڑھیے


اپنی ذات کی کبھی پروا کی نہ پی ٹی آئی میں کوئی بزدار گروپ ہے :عثمان بزدار

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(وقائع نگار،92نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی بزدار گروپ نہیں ،عمران خان کا سپاہی ہوں اگر وزیراعظم عمران خان حکم دیں تو سیاست چھوڑنے کو بھی تیارہوں۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں خود مستعفی ہونے کی پیشکش کی۔ پارٹی نے پرویز الٰہی کو نامزد کیا ہے ان کی کامیابی کو یقینی بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے دور میں سب کو ساتھ لے کرچلا میرے دور میں کیا کام ہوا اس کی جلد دستاویزی فلم جاری کی جائے گی۔ دستاویزی فلم دیکھ کریاد آئے
مزید پڑھیے


مریم نواز کو پسند نہیں تھا سب کچھ 5 سیٹوں والے لے جائیں:پرویزالٰہی

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور؍ شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی سے ؍وقائع نگار؍ مانیٹرنگ ڈیسک؍ ڈسٹرکٹ رپورٹر) نامزد وزیراعلیٰ و سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہینے کہاہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے میں جن کوآن بورڈ ہوناچاہئے تھا،وہ شہباز شریف سے آن بورڈنہیں تھے ،مریم بی بی گروپ کوپسند نہیں تھاکہ سب کچھ 5سیٹوں والوں کو دے دیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہاشہبازشریف 35سال بعدہمارے گھرتشریف لائے تھے ،شہبازشریف نے کھانے پربلایاتھاہم نہیں گئے تھے ،ان کی بدقسمتی اورہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں چیزوں کاعلم ہوجاتاہے ،ہمیں اطلاعات مل رہی تھیں کہ ہماراٹائم پیریڈ3سے 4ماہ کاہوگا،ہماری دوسری طرف پی ٹی آئی سے
مزید پڑھیے


ہائیکورٹ کا رمضان سے قبل اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کا حکم

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی، نیوزایجنسیاں )لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک سے قبل اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا ۔عدالت نے حکومت پنجاب کو قیمتیں کم کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ، عدالت نے عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی ۔مختلف درخواستگزاروں نے کھاد، مرغی کا گوشت اور دیگر اشیاکی قیمتوں کے تعین کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھاہے ۔ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹا ئون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار پولیس اہلکاروں کے وکیل اعظم نذیر تارڑ
مزید پڑھیے



تیز ترین 4 ہزار رنز ، بابر پاکستان کے پہلے ، دنیا کے دوسرے بیٹر

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کم ترین اننگز میں 4000 رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 4000 رنز بنانے کا ریکارڈ ہاشم آملہ کے پاس ہے ،یہ کارنامہ انجام دینے میں انہیں صرف 81 اننگز کا وقت لگا جبکہ بابر کو 82 اننگز میں 57.23 کی اوسط سے 4006 رنزبنانا پڑے ۔ بابر اعظم نے دوسری پوزیشن پر موجود ویسٹ انڈیز کے سرویوین رچرڈ کوبھی پیچھے چھوڑا۔ رچرڈز نے 96 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔
مزید پڑھیے


پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے ہرا دیا

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز نے شاہینوں کو88رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے جس میں اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے 101 رنز کی اننگز کھیلی ۔ بین میکڈرموٹ 55 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ پاکستان کی طرف سے حارث رئوف اور زاہد محمود نے 2،2 افتکار احمد اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم
مزید پڑھیے


خواتین نے اسلام کیلئے عظیم قربانیاں دیں:علما کرام

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام سات روزہ ختم نبوتؐ کورس برائے خواتین مدرسہ فاطمۃ الزہرا اچھرہ میں ہونیوالا اختتام پذیر ہوگیا ۔ کورس کی اختتامی تقریب پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی ۔ کورس میں پوزیشنز ہولڈر کوانعامات اور تعریفی سڑٹیفکیٹ دیے گئے ۔ کورس کی اختتامی تقریب میں مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، حافظ محمداشرف گجر، مولانا عبدالنعیم،مولانا خالد محمود ، مولانا سعید وقار، مولانا زبیرجمیل ، مولانا محمدنیاز ود یگر نے شرکت کی ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے علما نے کہا کہ
مزید پڑھیے


ڈی ایس آفس ورکشاپس میں کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(نیوز رپورٹر )ڈی ایس آفس ورکشاپس میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ورکشاپ محمد یوسف لغاری نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل سنے ۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والی کھلی کچہری میں لوگوں نے الاٹمنٹ، واجبات کی ادئیگی، تقرری اور تبادلوں سے متعلق مسائل کو بیان کیا۔ کھلی کچہری میں 10درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 5 سے متعلقہ مسائل موقع پر ہی حل کر دیے گئے جبکہ دیگر درخواستیں متعلقہ افسران کو بھیج دی گئیں۔ کچہری میں لوگوں کے مسائل کو فزیکلی طور پربھی سنا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس
مزید پڑھیے


سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، آزادانہ سٹڈی کرانیکا فیصلہ

بدھ 30 مارچ 2022ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے )واسا کو سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے مطلوبہ اراضی کی قیمت کے تعین کی آزادانہ سٹڈی کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ آزادانہ سٹڈی کے کنٹریکٹ کے حصول کیلئے درخواست دینے والی دونوں نجی فرمز نا اہل قرار دیا گیا۔ دونوں نجی فرمز کو واسا کے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے کے باعث نااہل قرار دیا گیا۔اس حوالے سے واسا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے دونوں نجی فرمز کی ایولوایشن رپورٹ جاری کردی۔واسا نے اراضی کی قیمت کا تنازعہ حل کرنے کیلئے آزادانہ سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔واسا کو موضع گانجا، ساندھو، بھسین اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں