BN

لاہور



جو کہتے ہیں کردکھاتے ہیں: عثمان بزدار، ایک لاکھ 70ہزارمستحق افرادمیں امدادتقسیم

اتوار 05 اپریل 2020ء
لاہور(خصوصی نمائندہ،92نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت دیگر مستحق افراد کو بھی کوائف کی تصدیق کے بعد فوری طو رپر مالی امداد دی جائے گی۔پنجاب حکومت کا چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام رفتار، معیاراور شفافیت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے اورہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح نمائش کرتے ہیں نہ شوبازی۔چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت اصل حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے ۔چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70ہزار مستحق
مزید پڑھیے


پولیس انسپکٹر کے جوان بیٹے کی خود کشی لڑکی نے مبینہ طور پر خودکو گولی مارلی

اتوار 05 اپریل 2020ء
لاہور ( سپیشل رپورٹر ) گلشن اقبال کے علاقہ میں پولیس انسپکٹر کے جوان بیٹے نے خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق انسپکٹر رفیع اﷲ نیازی کا 24 سالہ بیٹا املیش بہزاد نیازی نفسیاتی مر ض کا شکار تھااور2سال سے اسکا علاج جاری تھا۔املیش کیمیکل انجینئرنگ کے سمسٹر میں فیل ہونے پردو سال سے ہی دلبرداشتہ تھا۔پولیس نے املیش کی موت کو اتفاقی حادثہ قرار دے کر لاش ورثا کے حوالے کر دی۔علاوہ ازیں کاہنہ کے وڑائچ گائوں میں22سالہ لڑکی کلثوم نے گھریلو جھگڑے پرمبینہ طور پر خودکو گولی مارلی۔ کلثوم کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل
مزید پڑھیے


اپوزیشن جماعتوں کی کورونا پر بھی سیاست، حکومت کیخلاف نفرت پھیلانے کیلئے متحرک

اتوار 05 اپریل 2020ء
لاہور (رانا محمد عظیم )اپوزیشن جماعتوں نے کورونا وائرس پر بھی سیاست شروع کر دی ،حکومتی اقدامات کو ناکام بنانے اور حکومت کیخلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے اور اپنے حق میں کرنے کیلئے کام شروع ہو گیا۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن، جمعیت علما اسلام (ف)، اے این پی ،محمود خان اچکزئی گروپ میں یہ معاملات طے ہو چکے کہ بظاہر کورونا وائرس کے حوالے سے بھرپور کام کرنے کا کہا جائے گا اورساتھ ہی کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ راشن، کٹس تقسیم کرنے جہاں بھی جائیں وہاں عوام میں
مزید پڑھیے


وزیر اعظم غریبوں کا درد سمجھتے ہیں: فیاض چوہان

اتوار 05 اپریل 2020ء
لاہور(خصوصی نمائندہ،صباح نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے وزیرِ اعظم عمران خان غریب، بے سہارا اور نچلے طبقے کا درد سمجھتے ہیں۔لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی جانب سے حکومت پر تنقید کے ردِعمل میں انہوں نے کہاحکومت نے صحت انصاف کارڈ، احساس پروگرام، انصاف امداد پروگرام سمیت دیگر فلاحی منصوبے نچلے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے شروع کئے ہیں، صوبے میں اشیاء خورونوش کی ترسیل اور سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اوروزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پرتمام اضلاع میں انتظامیہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے
مزید پڑھیے


قیدیوں کی عام معافی کیلئے سمری صدر کو بھیجی جائے : ہائیکورٹ

اتوار 05 اپریل 2020ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کورونا کی روک تھام کے لئے دائر درخواست کا عبوری حکم جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ جیلوں میں قیدیوں کی رہائی کیلئے خصوصی اقدامات کر ے ،قیدیوں کی عام معافی کیلئے سمری صدر پاکستان کو بھجوائی جائے ،حکومتی اداروں کی جانب سے جو اقدامات کیے گئے ہیں ان سے مطمئن ہیں،ڈاکٹرز اور پیرمیڈیکل سٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدقاسم خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سات صفحات کے عبوری تحریری فیصلہ میں کہا متعلقہ عدالتوں میں قیدیوں کی رہائی کے لیے درخواستیں دائر
مزید پڑھیے




گورودوارہ دربار صاحب کرتار پورمزید 2ہفتے بند رکھنے کے احکامات

اتوار 05 اپریل 2020ء
لاہور(قاضی ندیم اقبال) نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں وفاقی حکومت نے گورودوارہ دربار صاحب کرتار پور کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور ، حج و بین المذاہب ہم آہنگی کے ڈپٹی سیکرٹری (ای پی ) عمران راشد کی جانب سے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے سیکرٹریز کے علاوہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز،وفاقی سیکرٹری فارن افیئرز، سیکرٹری داخلہ، و دیگر کیساتھ ساتھ قومی سلامتی کے حامل اداروں کو بھجوائے گئے نوٹیفکیشن میں قرار
مزید پڑھیے


کورونا:رواں برس شب برأت کی محافل کا انعقاد نہیں ہوگا

اتوار 05 اپریل 2020ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں مذہبی اجتماعات پر عائد پابندی کے سبب رواں برس شب برأت کے موقع پر روحانی محافل کا انعقاد نہیں ہو گااور شہری روایتی اجتماعات کو موقوف کر کے اپنے گھروں میں انفرادی طور پر دعاؤں کا اہتمام کریں گے ۔ اس ضمن میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی وساطت سے صوبہ بھر کی 435وقف مساجد کے عملہ مساجدکے ساتھ ساتھ تمام مسالک کے علماو مشائخ کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ وزیر
مزید پڑھیے


محکمہ لائیوسٹاک کا دوران لاک ڈائون مرغیاں تقسیم کرنیکا فیصلہ

اتوار 05 اپریل 2020ء
لاہور(گوہر علی) محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے بڑھتی ہوئی گوشت کی قیمت کو برقراررکھنے کے لئے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا اور اب لاک ڈائون کے دوران ہی پنجاب میں مرغیاں تقسیم کی جائیں گی،پنجاب میں یہ مرغیاں چھ اپریل کے بعد مختلف شہرو ں میں کورونا وائر س کے بچائو کے ایس او پیز کے مطابق تقسیم کی جائیں گی ، محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے نو پولٹر ی فارم پر مرغیوں کی بھاری کھیپ تیاری کے آخری مرحلہ میں ہے ، مذکورہ محکمہ نے فیصلہ کیا تھا کہ چھ اپریل کو لاک ڈائون ختم
مزید پڑھیے


ڈاکٹرز ،طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینگے :فردوس عاشق

اتوار 05 اپریل 2020ء
لاہور(جنرل رپورٹر)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیگی۔ جناح ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگومیں فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ جلد کورونا کو شکست دینگے ،متاثرہ افراد کا علاج کرنیوالے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، حکومت نے ڈاکٹرز کو ایک ماہ کی اضافی تنخوا ہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پولیس صف اول میں کھڑے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا نے ترقی یافتہ ملکوں کو بھی
مزید پڑھیے


حکومت تماشے بند،عوام کو ریلیف دے :مریم اورنگزیب

اتوار 05 اپریل 2020ء
لاہور(سٹاف رپورٹر،صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کر کے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی جائے ،عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں اور چینی چور کہہ رہے ہیں ملک میں آٹا اورچینی وافر مقدار میں موجود ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہابھوک کے ستائے لوگ سڑکوں پر بے حال بیٹھے ہیں۔ غریب، بے روزگار، دیہاڑی دار کے پاس روٹی نہیں اور عمران خان تعمیراتی ریلیف پیکج دے رہے ہیں، جب کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دینے کا وقت تھا تو عمران خان لنگر خانے
مزید پڑھیے