لاہور



حالیہ بارش میں بہترین کارکردگی ، ایم ڈی واسا کا شعبہ آپریشنز کو تعریفی خط

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی جانب سے حالیہ بارش کے دوران بہترین کارکردگی پر شعبہ آپریشنز کی تعریف کی گئی ہے ۔ انہوں نے شعبہ کو شاباش دینے کے لئے تعریفی خط جاری کردیا ہے ۔
مزید پڑھیے


وزیر ہائر ایجوکیشن کی زیر صدارت ایچ ای سی آفس میں اجلاس

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور ( اپنے خبر نگار سے ) وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر نے اجلاس کے شرکائکو صوبہ بھر میں دو سالہ ڈگری کے خاتمہ اور چار سالہ گریجوایشن پروگرام کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ راجہ یاسر ہمایوں ے کہا کہ جلد بازی میں طلبہ کا نقصان نہیں کرنا چاہتے ۔ڈگری کا معیار برقرار رکھنے کے لئے یونیورسٹیز کو کمیونیٹی کالجز کی مانیٹرنگ کرنا ہو گی۔ ڈویژنل سطح پر کالجز کو متعلقہ یونیورسٹیز کے ساتھ الحاق کیا جائے گا
مزید پڑھیے


کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 12واں اجلاس صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر،سیکرٹری فنانس عبداﷲ سنبل اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ خزانہ، سکول ایجوکیشن، انرجی، ا یریگیشن، لوکل گورنمنٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سفارشات پیش کی گئیں۔ سفارشات کے بغور جائزہ کے بعد کمیٹی کی جانب سٹی ٹریفک پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی بھرتی
مزید پڑھیے


کراچی ،لاہور کے درمیان چلنے والی 7 ٹرینیں لیٹ، مسافروں کا احتجاج

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور(نیوز رپورٹر)کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی اہم میل ایکسپریس ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہ ہو سکا جس سے مسافر خوار ہونے لگے ، مسافر شدید گرمی میں ٹرینوں کے انتظار میں گھنٹوں پلیٹ فارم پر بیٹھے رہتے ہیں ، مسافروں کے احتجاج بھی بے کار ثابت ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس،گرین لائن، جناح ایکسپریس،تیز گام ، پاکستان ایکسپریس اورملت ایکسپریس تاخیر سے پہنچیں جبکہ لاہور سے گزشتہ روز پاک بزنس ایکسپریس3گھنٹے ، کراچی ایکسپریس2گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس3گھنٹے 10منٹ، ملت ایکسپریس2گھنٹے لیٹ اور پاکستان ایکسپریس بھی
مزید پڑھیے


واسا لاہور،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،راولپنڈی ملتان کو مون سون گرانٹ جاری

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے ) پنجاب حکومت نے واسا لاہور سمیت دیگر چار شہریوں کی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیز کو مون سون گرانٹ جاری کر دی ہے ۔ واسا لاہور کو مون سون انتظامات کے لئے 42کروڑ 57لاکھ، واسا فیصل آباد کو 5کروڑ 85لاکھ ، واسا گوجرانوالہ کو 3کروڑ ،واساراولپنڈی کو 3تین کروڑ 76لاکھ اور واسا ملتان کو بھی 3کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں ، یہ گرانٹ جون سے قبل جاری ہو نی چاہیے تھی تا کہ بروقت انتظامات کیے جا سکیں ۔
مزید پڑھیے




مو ٹر وے پو لیس کسی بھی پاکستانی کو بلا و جہ تنگ نہیں کر تی :ایس پی فرخ رضا

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور( کر ائم رپو رٹر) ایس پی مو ٹروے پو لیس سید فر خ ر ضا نے کہاہے کہ ہم قانو ن کی پا سداری کرتے اورکراتے ہیں مو ٹر وے پو لیس کسی بھی پاکستانی کو بلا و جہ تنگ نہیں کر تی جو ہمیں آر ڈز محکمہ کی جانب سے ملتے ہیں ان پر عملدرآ مد کرانا ہماری ذ مہ داری ہے ۔ پاکستان گڈز ٹرانسپور ٹر ز ایسو سی ایشن کے تمام مسا ئل کا حل ان کے نما ئند وں سے مل کر تلا ش کرینگے ۔
مزید پڑھیے


پنجتن پاک مشائخ کونسل کا 31جولائی کو یوم عظمت نعلین مصطفی ؐمنانے کا اعلان

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) پنجتن پاک مشائخ کونسل نے 31جولائی 2019کو ملک بھر میں پنجتن سالانہ یوم عظمت نعلین مصطفی ﷺمنانے ، پاکستان بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عظمت نعلین مصطفی ﷺ سیمینار منعقد کرنے اور نعلین مصطفی کی بازیابی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان صدر صاحبزادہ پیر سید شاہد حسین شاہ گردیزی کی زیر صدارت پنجتن پاک مشائخ کونسل کے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا۔اعلامیہ میں قراردیا گیا کہ 31جولائی2002پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاح ترین دن تھا ۔جب لاہور کی بادشاہی مسجد میں زیارت
مزید پڑھیے


راؤ شکیل الرحمان کو ایڈیشنل ڈ ی جی ایکسائز کا اضافی چارج

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور (نیوز رپورٹر ) ایکسائز حکام نے ڈائریکٹر ایکسائز ریجن بی راؤ شکیل الرحمان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کا اضافی چارج دے دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
مزید پڑھیے


بیلنس فنڈز کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کا چیئرمین پی اینڈ ڈی کو خط

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے )ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمدعثمان معظم نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو سپورٹس کمپلیکس اور اک موریہ پل منصوبے کی مد میں بیلنس فنڈز کے حصول کے لئے خط لکھ دیا۔ سپورٹس کمپلیکس شاہدرہ کیلئے بیس کروڑ، سبزہ زار کیلئے دس کروڑ، سپورٹس کمپلیکس سنگھ پورہ کیلئے ستائیس کروڑ، تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس کے ستائیس کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس کینال بینک کیلئے اٹھائیس کروڑ روپے جبکہ گرومانگٹ کیلئے 33 کروڑ روپے بیلنس فنڈز مانگے گئے ہیں، مالی سال دوہزار انیس بیس میں سپورٹس کمپلیکسز کیلئے معمولی فنڈز مختص کئے گئے تھے ۔ایل ڈی اے
مزید پڑھیے


لاہور ایئرپورٹ پر قتل زین کے ورثا انصاف کیلئے دربدر

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور(کرائم رپورٹر ) علامہ اقبال ائیرپورٹ پر دیرینہ دشمنی پر دن دیہاڑے قتل کیے جانے والے زین کے لواحقین انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ، پولیس سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے قاتلوں کی مبینہ دست راست بن گئی ، مدعی مقدمہ کی آئی جی پنجاب سے تفتیش تبدیل کرنے کی اپیل کردی، چند روز قبل ائیرپورٹ کے لاؤنج میں مخالفین نے سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں فائرنگ کر کے زین سمیت 2 افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کر دیا تھا ، سکیورٹی اداروں نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا،
مزید پڑھیے