Common frontend top

لاہور


لاہور ہائیکورٹ: حمزہ کی درخواست مسترد،وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن پرسوں کرانیکاحکم؛ ڈپٹی سپیکرکے اختیارات بحال

جمعرات 14 اپریل 2022ء

لاہور(92نیوزرپورٹ،نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے وزیراعلی پنجاب کا انتخاب 16اپریل کو کرا نیکاحکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی جلد الیکشن کرانے کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے سپیکر کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیدیاا ور ڈپٹی سپیکرکے تمام اختیارات بحال کردیئے ۔لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے متعلق فیصلہ سنادیا۔عدالت نے مختصرفیصلے میں لکھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو ہی ہوگا۔لاہورہائیکورٹ نے سپیکر کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔لاہورہائیکورٹ نے ۔
مزید پڑھیے


خالصہ جنم دن ، ویساکھی میلہ تیاریاں مکمل ،حسن ابدال میں پروگرام جاری

جمعرات 14 اپریل 2022ء

لاہور،حسن ابدال(نمائندہ خصوصی سے ،نمائندہ 92 نیوز ) متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی جانب سے آج جمعرات کو ہونے والی 323 ویں خالصہ جنم دن اور ویساکھی میلہ2019کی مرکزی تقریب کے لئے تیاریاں مکمل ہوگئیں جبکہ بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے گورودوارہ پنجہ صاحب میں موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے سمیت دیگر حوالوں سے کئے گئے انتظامات کو شایان شان قرار دے دیا ۔ ویساکھی کی مرکزی تقریب’’ بھوگھ اکھنڈ پاٹھ صاحب ‘‘ آج چودہ اپریل جمعرات کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہو گی جس میں بھارت اور دیگر
مزید پڑھیے


لاہورہائی کو رٹ: وزیراعلیٰ انتخاب کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ ، آج سنائے جانے کاامکان

بدھ 13 اپریل 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب اورڈپٹی سپیکرکے اختیارات کیلئے دائر درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگ تو کسی نتیجے تک پہنچے نہیں،مگر اب قانون اپنے نتیجے پر پہنچ جائے گا۔عدالت کی جانب سے ان درخواستوں پرپر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے ۔ گزشتہ روزسماعت شروع ہوئی تو حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے کہا تین اپریل کو بزنس ایجنڈا وزیراعلی کا انتخاب تھا،خواہش تھی معاملہ پنچایتی انداز میں حل ہو، ہم سب اپنے کلائنٹس کو
مزید پڑھیے


تنقیدی آوازوں کو ہدف بنایا جانا قابل تشویش: عمران خا، سوشل میڈیاایکٹوسٹس کی ہراسگی پر آج ہائیکورٹس سے رجوع کا فیصلہ

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد، لاہور،پشاور(سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر ، کامرس رپورٹر،خبرنگار،نیٹ نیوز،این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے ،لہٰذا پاکستان میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔گزشتہ روزویڈیو پیغام میں عمران خان نے مزید کہا کہ قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے ۔ جمہوریت کی حفاظت کوئی فوج یا باہر کی قوت نہیں کرسکتی۔ پشاور کے لوگو آج آپکے پاس آرہا ہوں، سازش کے ذریعے حکومت ہٹائے جانے کے بعد یہ ہمارا پہلا جلسہ ہوگا اور اسی جلسے میں آپ
مزید پڑھیے


لاہور میں 3 مقامات وزیراعظم کے کیمپ آفس قرار

بدھ 13 اپریل 2022ء
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں 3مقامات کو وزیراعظم شہبازشریف کا کیمپ آفس قرار دے دیا گیا، ان میں شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن اور رائیونڈ میں رہائش گاہیں اور ن لیگ کا مرکزی سیکرٹریٹ شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان صاحب! آپکو خبر ہو کہ اگلے نے حلف لینے سے پہلے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین ذاتی گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کر دیا، آپ ساڑھے تین سال تک ایک بھی کیمپ آفس نہ بنا پائے ،جو آپ نے بچایا تھا وہ لٹ رہا اب۔
مزید پڑھیے



اہم شخصیات، اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،10افراد گرفتار

بدھ 13 اپریل 2022ء
لاہور(نیوز رپورٹر)اہم شخصیات اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے کا معاملہ,ایف آئی اے نے لاہور سے 2 گجرات اور فیصل آباد سے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے انسداد دہشتگردی اور سائبر کرائم ونگ نے چھاپے مارے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں اور انٹیلی جنس بیورو نے لسٹیں ایف آئی اے کو فراہم کیں،50 افراد کی لسٹیں ایف آئی اے کو دی گئیں جو سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کررہے ہیں،متعدد اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ کئے جارہے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق لاہور کے علاقہ سبزہ زار سے گرفتار ملزم مقصود عارف نے
مزید پڑھیے


ویساکھی میلہ آج:2200سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بدھ 13 اپریل 2022ء
لاہور،اٹک(نمائندہ خصوصی سے ،نیوز رپورٹر، نامہ نگار) ویساکھی میلہ2022 اور خالصہ جنم دن تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والے 2200 سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں سے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کی جانب سے مجموعی طور پر 2213سکھ یاتریوں کو 10یوم کیلئے پاکستان یاترا کا ویزہ جاری کیا گیا۔ 2200 بھارتی سکھ یاتری سرداررویندر سنگھ خالصہ کی سربراہی میں واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچے ۔ ان کا شانداراستقبال ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک بورڈ رانا شاہد سلیم نے ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز محمد عمران گوندل، پاکستان سکھ
مزید پڑھیے


خالصہ جنم دن: ویساکھی میلہ، بھارتی سکھ یاتریوں کی کل آمد

پیر 11 اپریل 2022ء
لاہور( قاضی ندیم اقبال)پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارتی سکھ یاتریوں کو 10یوم کا ویزہ جا ری کر دیا۔جس کے تناظر میں رمضان المبارک کے دوران ویساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن تقریبات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی سربراہی میں شرائنز برانچ کے سربراہ ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم اور ڈپٹی سیکرٹری شرائنز محمد عمران گوندل،پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے معاملات کو مشترکہ طور پر حتمی شکل دی ۔ سکھ یاتریوں کو طعام، قیام ، علاج معالجہ اور مفت
مزید پڑھیے


ہم، قوم آپ کیساتھ،عمران صاحب میدان نہ چھوڑیں:جلیل شرقپوری

پیر 11 اپریل 2022ء
لاہور( نیٹ نیوز)ممبر صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آ ج بھی قوم آپ کے ساتھ ہے ۔ کچھ ممبران اسمبلی آپکو چھوڑ گئے ہیں مگرہم چند لوگ پنجاب اسمبلی سے آج بھی آپ کا ساتھ دے رہے ہیں ۔اللہ آپ کے ساتھ ہے گھبرائیں نہ، ہم ساتھ دیں گے ،مستقبل قریب پھر آپ کا ہے ۔اب اسمبلی سے استعفے دے کر میدان خالی نہ کریں ،حکومت کو مکمل من مانی کرنے کا موقع مل جائے گا،ضمنی انتخابات میں کوئی نہ کوئی اور جگہ بنا لے گا۔ اسمبلی میں ڈٹ کر اپوزیشن
مزید پڑھیے


رمضان تقوی، پرہیزگاری اور صبر کا درس دیتا :ذکراللہ مجاہد

پیر 11 اپریل 2022ء
لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ رمضان نیکوں کا موسم بہار ہے جو تقوی، پرہیزگاری اور صبر کا درس دیتا ہے ۔ رمضان اللہ کا مہینہ ہے ، اسکا مطلب یہ ہے کہ اس مہینہ میں اللہ پاک کی خاص رحمت اور خاص نظر کرم ہم پر ہوتی ہے ۔یہ عظیم مہینہ نیکوکاروں کیلئے نیکیوں کا موسم بہار،صالحین کا بازار،اعمال صالحہ اور حسنات کا سیزن ہے ،جس طرح ظاہری موسموں میں ایک بہار کا موسم ہوتا ہے اسی طرح روحانی کائنات کا موسم بہار یہ مہینہ ہے ۔ اس مہینہ میں شیاطین اور سرکش
مزید پڑھیے








اہم خبریں