Common frontend top

لاہور


پرویزالٰہی کو ووٹ دیں گے :چھینہ گروپ نے حمزہ شہباز کی حمایت کی تردید کردی

پیر 11 اپریل 2022ء

لاہور(انور حسین سمرائ) تحریک انصاف چھینہ گروپ کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ نے کہا ہے کہ ہم اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہیں کہ ہم نواز لیگ کے گروپ کے امیدوار برائے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حمایت کررہے ہیں۔ روزنامہ 92نیوزکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے غضنفر عباس چھینہ نے کہا کہ ان کا گروپ 14ممبران صوبائی اسمبلی پر مشتمل ہے اور تمام کے تمام پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے اور ان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گروپ کا نام سپرمیسی آف پارلیمنٹ ہے اور ہم
مزید پڑھیے


اوپن مارکیٹ میں جاری کر دہ سبزیوں و پھلوں کے ریٹس

اتوار 10 اپریل 2022ء
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے اوپن مارکیٹ گزشتہ روز سبزیوں و پھلوں کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول 20 روپے ، درجہ دوئم 18 جبکہ آلو سفید 14 روپے فی کلوگرام پیاز درجہ اول 46، پیاز درجہ دوئم 40 روپے جبکہ پیاز درجہ سوئم 32 روپے فی کلوگرام ٹماٹر درجہ اول 155، درجہ دوئم 145 جبکہ درجہ سوئم 135 روپے فی کلو گرام لہسن دیسی 165، لہسن چائنہ 355، اور لہسن ہرنائی 270 روپے فی کلو گرام ادرک تھائی لینڈ 205 جبکہ ادرک چائنہ 190 روپے فی کلو گرام کھیرا فارمی
مزید پڑھیے


بلال یاسین حملہ ،ملزم حسیب وکی کی ضمانت میں توسیع

اتوار 10 اپریل 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹرنے لیگی رہنمابلال یاسین پرحملہ کرنیوالے ملزم میاں حسیب وکی کی عبوری ضمانت میں 15روزکی توسیع کردی۔وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ ملزم آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو جائے گا۔
مزید پڑھیے


روزنامہ 92نیوز فورم: سیاسی عدم استحکام پرسرمایہ کاروں نے پیسہ نکال لیا تو ڈالر کی قیمت بڑھی : معاشی ماہرین

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری )معروف معاشی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے قراردیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحام پرسرمایہ کاروں نے پیسہ نکال لیا تو ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ملک میں جونہی سیاسی استحکام آ ئیگا توڈالر بھی قابو میں آ جائیگا ۔ روزنامہ 92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے معروف معاشی ماہر عابد سلہری نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی ایک تو یہ وجہ ہے کہ اس وقت سیاسی عدم استحکام ہے ۔سٹیٹ بینک نے شرح سود کو اڑھائی فیصد بڑھایا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی حکومت کا آج آخری دن،اب آپشن صرف جماعت اسلامی: سراج الحق

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا آج آخری دن ہے جبکہ ابھی سے اپوزیشن نے گند ڈالنے کے الزامات لگانے شروع کر دیئے ہیں۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے اب عوام کے پاس آپشن صرف جماعت اسلامی ہے ۔ گزشتہ روزمنصورہ کی مرکزی مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور ٹاؤن شپ لاہور میں تقریب افطار میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمران اشرافیہ کا وتیرہ بن چکا کہ ایک دوسرے پر الزامات لگاؤ، ملک لوٹو اور عوام کو بے وقوف بناؤ۔وزیراعظم امریکہ مخالف ہونے کی
مزید پڑھیے



ریٹائرڈ یونیورسٹی افسر کے گھر ڈاکہ، بیٹیوں کے جہیز کے 36لاکھ نقد،زیور لے گئے

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور(کر ائم رپو ٹرر)لاہورمیں پولیس غائب جبکہ ڈاکو اور چور متحرک، 24 گھنٹوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں 3 ڈاکو پنجاب یونیورسٹی کے ( ر) آفیسر محمد طارق کے گھر گھس کر 2 بیٹیوں کے جہیز کے لیے جمع 36 لاکھ روپے نقدی، 16 تولے زیور اور دیگر سامان لے گئے اس دوران ڈاکو(ر) آفیسر طارق کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ۔باٹا پور میں چور ارحم کے گھر سے 2 لاکھ نقدی لے اڑے
مزید پڑھیے


6ہزار فٹ کی بلندی پر رسی پر چلنے کا عالمی ریکارڈ

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور (نیٹ نیوز) رافیل زگنو بریدی نامی شخص نے 6 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر رسی پر چلنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرد یا۔ سوشل میڈیا پر رافیل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر دل دہل جاتا ہے ، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رافیل گرم ہوا والے دو غباروں کے درمیان بندھی رسی پر کسی سہارے کے بغیر چل رہے ہیں، انہوں نے ماہرانہ طریقے سے رسی پر اپنا توازن برقرار رکھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بتایا کہ رافیل نے 6ہزار 236فٹ کی
مزید پڑھیے


عمران خان کیساتھ تھا، ہوں اور رہونگا: جلیل شرقپوری

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ( ن) کے منحرف ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔ میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا وزیرِ اعظم عمران خان کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے ۔نئے انتخابات ہی بہتر راستہ تھا۔
مزید پڑھیے


کورونا کومسلسل پانچویں روز بھی شکست،مزید کوئی موت نہ ہوئی

هفته 09 اپریل 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور(رپورٹنگ ٹیم،نیوز ایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مسلسل پانچویں روز بھی کوئی فردجاں بحق نہیں ہوا اور اموات کی مجموعی تعداد30361ہی رہی ۔ وزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 27003کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.56فیصد رہی، کورونا کے 141نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس9223ہو گئے ،280مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید116مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 40نئے کیس سامنے آگئے ۔ کورونا کے باعث مزید
مزید پڑھیے


منحرف ار کان کا ووٹ حکومت کو کاسٹ پر ہی تسلیم ہو گا:چوہان

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور (وقائع نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی و نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہہ منحرف ار کان کا ووٹ صرف حکومت کی طرف کاسٹ ہونے پر ہی تسلیم ہو گا، گو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری منشاء کے مطابق نہیں آیا لیکن پارٹی نے اس کے سامنے سر تسلیم خم کیا۔ ان خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی یہ فیصلہ آیا، کاش ہماری طرف سے دائر کردہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں