Common frontend top

مجاہد بریلوی


ـ ’’میاں نواز شریف کا کلّہ بہت مضبوط ہے‘‘


چار دہائیاں تو ہو ہی گئیں ۔اس اعتبار سے سابق جنرل ضیاء الحق کا کہا یہ جملہ ہر اعتبار سے تاریخی ہی کہلایا جائے گا کہ ایک سادہ گریجویٹ ،چہرے سے بھولے بھالے ابھرتے ہوئے بزنس مین کے بارے میں جس وقت جنرل نے یہ پیشنگوئی کی تھی اُس وقت کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ شریف خاندان کا یہ سپوت سب سے بڑے صوبے پنجاب کادوبار وزیر اعلیٰ ،تین بار وزیر اعظم کے عہدہ ٔ جلیلہ پر فائز ہوگا۔اور سونے کا چمچہ نہیںایک پوری دیگ سے عیش و آرام کی زندگی سے سیراب ہونے کے بعد جیل
هفته 11 مئی 2019ء مزید پڑھیے

سوری جسٹس قاضی۔ ۔ ۔

بدھ 08 مئی 2019ء
مجاہد بریلوی
’’آئین کو پامال اور معطل کرنے والے شخص کو محفوظ راستہ پاکستانی عوام کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے۔آئین سے مسلسل ٹیمپرنگ ،بے سمت سیاسی تجربات نے نئے پرانے نظام کی ساخت کو متاثر کیا ہے۔‘‘ سپریم کورٹ کے قابل احترام جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ یقینا اپنے حق اور انصاف پہ مبنی فیصلوں اور اپنے ذاتی اور خاندانی پس منظر کے سبب قابل صد احترام برادر ججوں کی صف اول میں آتے ہیں۔حالیہ دنوں میں جس جرأت و بے باکی سے انہوں نے عدالتی فیصلے دئیے ہیں ،خاص طور پر کوئٹہ میں سال ِ گزشتہ خود کش
مزید پڑھیے


18ویں ترمیم۔۔۔

هفته 04 مئی 2019ء
مجاہد بریلوی
18ویں ترمیم کا ذکر کرتے ہوئے ۔ماضی کی بھول بھلیوں میں بھٹک گیا اور یہ ہونا بھی تھا کہ آئین میں کی گئی ہر ترمیم کے پیچھے وہ سیاسی عوامل تھے جو حکمراں اپنے اپنے مفادات میں اس 73ئکے متفقہ آئین میں کرتے رہے ۔جسے نہ صرف قیام پاکستان کے 23سا ل بعد تمام مکاتب فکر کی پارٹیوں نے طویل مباحث کے بعد منظور کیا تھا اور جس پر بچے کھچے پاکستان کے عوام نے سکھ کا سانس بھی لیا۔مگر بدقسمتی سے اس کا آغاز خود آئین کے خالق پارٹی کے قائد نے کیا جس کا ذکر میں
مزید پڑھیے


18ویں ترمیم (3)

جمعرات 02 مئی 2019ء
مجاہد بریلوی
بانی پیپلز پارٹی مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کے دورِحکومت کا ذکر کرتے ہوئے جب ان کی مطلق العنان پالیسیوں کا ذکر کرتا ہوں تو افسردگی اور افسوس غالب آجاتا ہے۔ آج بھی معتبر مورخین لکھتے اورکہتے ہیں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد ذوالفقارعلی بھٹو جیسا سحر انگیز ، محب وطن ، جرات مند لیڈر پاکستان کو نہیں ملا … پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے اْن کی انتھک محنت، پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس، بھارت سے 93ہزار قیدیوں کی رہائی۔۔۔پھر پاکستان کی پہلی اسٹیل مل۔۔۔ اس سے بھی بڑھ کر مشرقی پاکستان پر بھارتی جارحیت اور
مزید پڑھیے


18ویں ترمیم… (2)

هفته 27 اپریل 2019ء
مجاہد بریلوی
تحریک انصاف کے بانی رکن محترم حامد خان جو پارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی باغی ہوگئے تھے بنیادی طور پر ایک ماہر قانون کی حیثیت سے ان انگلیوں پر گنے جانے والے محقق اور دانشوروں کی صف میں آئیں گے کہ جنہوں نے آئین اور قانون جیسے مشکل مضمون کی اتنی دلکش اور آسان زبان میں اپنی گرانقدر کتاب Constitutional and Political History of Pakistan میں تشریح کی ہے ۔جو اگر ہماری یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل نہ بھی کی جائے تو کم از کم ارکان پارلیمنٹ ،سربراہ مملکت اور ان کے وزراء اور مشیران کرام کے
مزید پڑھیے



18ویں ترمیم۔ ۔ ۔ ؟

بدھ 24 اپریل 2019ء
مجاہد بریلوی
وفاق میں پانچ بار اور صوبہ سندھ میں سات بار اقتدار میں رہنے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاق میں چار بار اور صوبہ پنجاب میں پانچ بار اقتدار کے ثمرات سے فیضیاب ہونے والی ن لیگ کی ساری بینڈ ویگن ان دنوں 18ویں ترمیم اور صدارتی نظام کے حوالے سے تحریک انصاف کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہے۔چار دہائی سے وفاق اور صوبوں میں حکومت کرنے والی دونوں سیاسی جماعتیں جو واویلا کر رہی ہیں،اس سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے 18ویں ترمیم میں بعض ترامیم لانے یا صدارتی نظام سے وطن عزیز پر قیامت ٹوٹ پڑے
مزید پڑھیے


’’تبدیلی۔۔۔ باجو والی گلی سے نکل گئی‘‘

هفته 20 اپریل 2019ء
مجاہد بریلوی
اکانومی یعنی اقتصادیات کا آدمی نہیں مگر کیا تحریک انصاف کی حکومت کے وزیرخزانہ اسد عمر سمیت آدھی ٹیم کو تبدیل کرنے کے فیصلے کونیا پاکستان کا خواب دکھانے والے وزیر اعظم عمران خان کی معاشی و سیاسی پالیسیسوں کی ناکامی سے تعبیر نہیں کیا جائے گا؟ اس سے بڑھ کر یہ کہ کیا تحریک انصاف کی حکومت کی تواتر سے ایک ہی رٹ کرپشن، کرپشن کے خاتمے کے علاوہ کوئی اقتصادی پالیسی تھی بھی۔۔۔ حکومت کی معاشیات پر آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی سیاسی پالیسیوں پر بات کرنا چاہتا ہوں کہ در اصل
مزید پڑھیے


ہمارے شیخ صاحب

بدھ 17 اپریل 2019ء
مجاہد بریلوی
دست بستہ دعا گو ہوں کہ خدا ہمارے سدا بہار وفاقی وزیر ریلوے محترم شیخ رشید احمد کو طویل حیاتی دے کہ اُن کے دم سے ہمار ی خشک ،تلخ و ترش ہیجانی سیاست میں رونق میلہ لگا رہتا ہے۔ورنہ، وزیر اعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت ہو یا پیپلز پارٹی کے زرداریز اور ن لیگ کے شریف ، اسکرینوں پر ہمیشہ انہیں ماتھے پر شکنیں ڈالے زبانوں سے شعلے نکلتے ہی دیکھتے ہیں۔ ایک زمانہ تھا اور یہ میں پچاس ،ساٹھ ،ستر کی دہائی کی بات کررہاہوں کہ سیاستدانوں کی ایک پوری پیڑھی حکومت میں ہو یا
مزید پڑھیے


’’انصاف کا مذاق‘‘

هفته 13 اپریل 2019ء
مجاہد بریلوی
یہ لیجئے ہمارے سابق وفاقی وزیر ، ن لیگ کے سنٹر فارورڈ حنیف عباسی کی بھی لاہور ہائی کورٹ نے سزا معطل کردی۔۔۔ جولائی 2018ء کے الیکشن سے قبل حنیف عباسی کو اْن کی دورِ وزارت میں انسدادِ منشیات کی عدالت نے ایفیڈرین کیس میں عمرقید کی سزا سنائی تھی۔۔۔ عباسی صاحب کوئی نو ماہ جیل میں رہے۔ اوراب ان کے حامی یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی تاکہ وہ راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں۔ ایک اعلیٰ عدالت کے فیصلے کو انتقامی کارروائی قرار دینا بذاتِ خود
مزید پڑھیے


’’جیل جانا ٹھہر گیاہے؟‘‘

بدھ 10 اپریل 2019ء
مجاہد بریلوی
میرے بعد جیالے بلاول، آصفہ اوربختاور کاخیال رکھیں۔۔۔ ایک سے دوسری بلکہ تیسری بار مردِحْر کی شہرت رکھنے والے، صدرِمملکت جیسی سب سے اونچی کْرسی پر بیٹھنے اور برسوں بڑی جرأت، بہادری سے تھانوں، کچہریوں کی مشقت جھیلنے والے پی پی کے چیئرمین محترم آصف علی زرداری جب اس بے بسی اور افسردگی سے جیالوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں۔ تو وہ اس یقین پر پہنچ گئے ہیں کہ اگلے ہفتے دو میں۔ طویل مدت کے لئے سزا وار ہونے جارہے ہیں۔ ہمارے محترم سابق صدر آصف علی زرداری نے اس سے پہلے بھی کئی بار طویل المیعاد
مزید پڑھیے








اہم خبریں