Common frontend top

مجاہد بریلوی


اب صاحبِ انصاف ہے خود طالبِ انصاف


سیاسی جماعتوں اور جمہوری اداروں پر کرپشن سمیت نا اہلی اور اقرباء پروری کے کتنے ہی الزامات لگائے جائیں، خوش آئند بات ایک تو یہ ہے کہ 2008ء اور 2013ء کی پی پی -ن لیگ کی حکومتوں نے اپنی اپنی مدتیں پوری کرلیں۔تبدیلی سرکار یعنی تحریک انصاف کی حکومت بھی اپنی کمزوریوں اورخامیوں کے باوجود اپنی مدت پوری کرتی ہی نظر آتی ہے کہ اول تو اپوزیشن جماعتیں اُس اسٹریٹ پاور سے محروم ہوگئی ہیں جس پر ’’امپائر‘‘ کی خواہش اقتدار پر چھلکنے لگتی تھی۔اُس سے بھی اہم تبدیلی یہ کہ اب وہ ’’مقدس گائے ‘‘ نہیں ہیں۔ ۔ ۔
بدھ 17 جون 2020ء مزید پڑھیے

دال میں کالا۔۔۔

هفته 13 جون 2020ء
مجاہد بریلوی
ایک ایسے وقت میں جب ساری قوم کورونا سے دہلی ہوئی ہے ،ہلاکتیںہزاروں ،متاثرین لاکھوں کو چھو رہے ہیں۔ ۔ ۔ دو کروڑ گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی ہوئی ہے،کورونا متاثرین ہسپتال کے دروازوں پر ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔۔۔ اور اِدھر اسلام آباد کے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کو ایک امریکی خاتون نے دہلایا ہوا ہے۔ اخباروں کی شہ سرخیوں اور اسکرینوں کی بریکنگ نیوز بننے والی یہ امریکی خاتون سنتھیا رچی کون ہے؟ گیارہ سال سے وہ اسلام آباد میں کس قانون کے تحت مقیم ہے اور ایوان ِ صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں وہ نقب
مزید پڑھیے


پاکستان اسٹیل ملز،ایک المیہ ……(2 )

بدھ 10 جون 2020ء
مجاہد بریلوی
پاکستان اسٹیل ملز جس کے 10ہزار ملازمین کو 140ارب کے لگ بھگ گولڈن ہنڈ شیک دے کر رخصت کیا جارہا ہے ۔ ایک بار پھر ایک بڑے تنازعہ کا شکا ر ہوگئی ہے۔نکالے جانے والے ملازمین کو تو خیر سڑکوں پر آناہی تھا جنہیں گزشتہ پانچ سال یعنی 2015ئسے گھر بیٹھے کبھی مہینے ،دو کی تاخیراور کبھی کٹوتی کر کے تنخواہیں دی جارہی تھیں ۔مگر سب سے زیادہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتوں ،خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شور ڈالا ہے۔احتساب کا شکار پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا یوں
مزید پڑھیے


پاکستان اسٹیل ملز۔۔۔ایک المیہ ۔ ۔ ۔ 1

هفته 06 جون 2020ء
مجاہد بریلوی
پاکستان اسٹیل ملز کی بندش یقینا پاکستانی معیشت کے مستقبل کے لئے ایک بہت بڑا دھچکہ ہے کہ ۔ ۔ ۔ اسٹیل مل ،کسی بھی ملکی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ درست ہے کہ پاکستانی معیشت کی بنیاد زراعت پر تھی اور ہے۔ ۔ ۔ مگر زرعی ملک کی حیثیت سے کیوں کہ ساری زمینیں جاگریداروں اور زمینداروں کی ملکیت میں رہیں۔جس سے ہاریوں اور عام کسانوں کو بس اتنا ملتا کہ گھر کا چولہا جل جائے۔اسی فیوڈلزلم کے سبب آج پاکستان میں غربت سے نیچے کی لکیر یعنی ایک ڈالر (160روپے) یومیہ کمانے والوں کی
مزید پڑھیے


گینگ ریپ

بدھ 03 جون 2020ء
مجاہد بریلوی
صدر ِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک کمیشن رپورٹ میں اربوں روپے کے گھپلے کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستانی قوم کے ساتھ ’’گینگ ریپ‘‘ قرار دیا ہے۔ ۔ ۔ ہفتے بھر قبل صدرمحترم کا یہ اعتراف کہ گزشتہ دو سال میں کرپشن ماضی میں ہونے والی کرپشن سے بڑھی ہے۔ یقینا قابل ستائش ہے کہ عام طور پر وطن ِ عزیز میں خاص طور پر 1973ء کے بعد بننے والے صدور اپنی آئینی حدود کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی کے طاقت ور وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے بھی پہلے ’’گرین لائن‘‘ پر ایوان ِ وزیر اعظم
مزید پڑھیے



یہ کشمیر کمیٹیاں…… (2)

هفته 30 مئی 2020ء
مجاہد بریلوی
بات محترم شہریار آفریدی سے شروع ہوئی تھی جنہیں اسی ہفتے محترم فخر امام کی جگہ کشمیر کمیٹی کا چیئر مین لگایا گیا ہے ۔ گزشتہ کالم میں ،میں نے سوال اٹھایا تھا کہ ارکان اسمبلی پر مشتمل ’’کشمیرکمیٹی‘‘ کے قیام کی ضرور ت ہی کیا ہے۔مگر بدقسمتی سے ہمارے سیاستدانوں کی حکمراں بننے کے بعد پہلی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ سب سے پہلے کماؤ پوت اداروں،محکموں ،کمیشن اور کمیٹیوں میں اپنے ’’بندے‘‘ لگائے جائیں۔کہ انہوںنے اقتدار میں آنے سے پہلے جو سرمایہ کاری کی ہوتی ہے ،اُس کا انہیں returnدیا جائے۔دوسرا مقصد سیاسی مخالفین کا بازاری زبان میں
مزید پڑھیے


یہ کشمیر کمیٹیاں

بدھ 27 مئی 2020ء
مجاہد بریلوی
اس سے پہلے کئی بار لکھ چکاہوں کہ کسی بھی ملکی یا غیر ملکی مسئلے پر بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ اُس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے پچاس کی دہائی میں پاکستان کے وزرائے اعظم کی ہر چند ماہ میں تبدیلی پر پھبتی کستے ہوئے کہا تھا کہ اتنی میں شیروانیاں تبدیل نہیں کرتا اُس سے کم وقت میں پاکستان کا وزیر اعظم تبدیل ہوجاتا ہے ۔ ۔ ۔ جی ہاں ، 1951سے 1958کے دوران سات سال میں آٹھ وزرائے اعظم ۔ ۔۔ کپتان وزیر اعظم ان دنوں اپنے وزیروں
مزید پڑھیے


نور جہاں،سرور جہاں…(2)

هفته 23 مئی 2020ء
مجاہد بریلوی
نور جہاں سرور جہاں کورونا وائرس کے بیچ ہنگام اس لئے کھینچ مارا تھا کہ کورونا کے خوف و دہشت کے باعث اسکرینوں پر جو شور و غوغا ہورہا ہے ۔ ۔ ۔ اُس سے پہلے ہی سے ذہنی بلکہ نفسیاتی طور پر پریشانی میں مبتلا گھروں میں مہینوں سے نظر بندوں کے منہ کا ذائقہ بدلا جائے۔ ۔ ۔ مگر حسب ِ روایت ٹوئٹر اور فیس بُک پر ہا ہا کار مچی ہے کہ ایک تو ہمارے ہاں ’’ہیرو‘‘ خال خال ہوتے ہیں،اُن کے بھی آپ گڑھے مردے اکھیڑ نے لگتے ہیں۔ ۔۔ ۔ چلیں،معذرت ۔
مزید پڑھیے


نور جہاں…سرور جہاں

بدھ 20 مئی 2020ء
مجاہد بریلوی
کورونا کی جبری گھر بندی نے یہ ضرور کردیا ہے کہ برسوں سے گرد پڑی کتابوں کی نہ صرف صفائی ہوگئی بلکہ یہ روح کی غذا بھی بنی ہوئی ہیں۔ساتھ ہی یہ بھی طے کرلیا ہے کہ صرف ’’نرم گرم‘‘ پڑھا جائے۔ فراق ؔگورکھپوری یاد آگئے۔کراچی کے ایک مشاعرے میںپچاس کی دہائی میںآئے تو سامعین پر نظر ڈالی اور اوراق پلٹتے جاتے ،ساتھ ہی کہتے جاتے:’’یہ ذرا سخت رہے گا،یہ بھی گراں رہے گا،ہاں،یہ چل جائے گا۔‘‘اور پھر یہ شعر پڑھا: ذراوصال کے بعد آئینہ تو دیکھ اے دوست تیرے جمال کی دوشیزگی نکھر آئی سو ہم
مزید پڑھیے


اور اب 18ویں ترمیم

هفته 16 مئی 2020ء
مجاہد بریلوی
پیپلز پارٹی اور ن لیگی قیادت نے 18ویں ترمیم کو جمہوریت کے مستقبل کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بنوایا ہے۔چلیں تسلیم کہ 1973ء کے متفقہ آئین پر دستخط کرنے کے بعد کم و بیش تین دہائی بعد پیپلز پارٹی اور ہاں،اُس کے ساتھ اُس وقت کی سب سے بڑی مخالف ن لیگ ہی نہیں۔ ۔ ۔ ولی خان کی اے این پی ،مولانا فضل الرحمان کی جمعیت ،بزنجو کی نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی اور ق لیگ سمیت تمام جماعتوں کو اس بات کو کریڈٹ دینا چاہئے کہ انہوں نے ماضی میں خاص طور پر فوجی ڈکٹیٹر جنرل ضیاء
مزید پڑھیے








اہم خبریں