Common frontend top

مجاہد بریلوی


گمبٹ کا ایدھی


شام کے آخری پہر ۔۔۔ جب ہم دن بھر کی مشق سخن اور نوکری کی مشقت جھیلنے کے بعد۔۔ کراچی کے سمندر سے لگے ایک ہوٹل میں محفل ِ ہاؤ ہو میں مصروف تھے کہ تواتر سے موبائل فون کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔۔۔ ایک عرصہ ہوا کہ شام کے آخری پہر سے رات کے آخری پہر تک موبائل کو سائلنس یعنی خاموش ہی رکھا ہو ۔ ۔ ۔ کہ گھر ہو یا دفتر سسکتی یا سنسنی خیز خبریں ہی ملتی ہیں۔ مگر جب گمبٹ سے ایک معتبر آواز نے درخواست کی کہ ڈاکٹر رحیم بخش
بدھ 26 فروری 2020ء مزید پڑھیے

ذرا پھر لندن سے۔۔۔ 2

بدھ 19 فروری 2020ء
مجاہد بریلوی
مہینہ دو چھوڑ کر چند دن کے لئے لندن کیا آگیا ۔ ۔ ۔ کہ کراچی پریس کلب کی عندلیبوں نے وہ آہ و زاریاں کیں کہ لندن کے شدید سرد موسم میں بھی وہ کانوںکو گرما رہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ادھر تو نوکریوں کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔فاقے پڑ رہے ہیں ۔ اورخود اسکرین سے باہر ہونے کے باوجود لندن کے پبوں اور پارکوں کی رنگینیوںکے قصے ،کہانیاں سنا کر سینوں پر دال مونگ رہے ہیں۔اس لئے سوچا تو یہی تھا کہ لندن سے دوسرا کوئی love letterنہیں بھیجوں گا پھر عادت علت کا کیا جائے
مزید پڑھیے


ذرا پھر لندن سے

بدھ 12 فروری 2020ء
مجاہد بریلوی
ہیتھرو ایئرپورٹ پر جب حسب ، روایت بیرسٹر صبغت اللہ قادری اور اُن کی بیگم کریتا کے انتظار میں تھا ۔ ۔ ۔ سالِ گزشتہ جب فیض ؔ میلے میں شرکت کے لئے آمد ہوئی تو امارات کی فلائٹ بھی ہماری قومی ایئر لائن کی طرح تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی۔ ۔ ۔ مگر ہفتے کی شب نہ صرف فلائٹ آدھے گھنٹے پہلے پہنچی بلکہ لمبی قطار اور امیگریشن کے ہاتھوں سے گذرنے میںچند منٹ ہی لگے مگر ہاں۔ ۔ ۔ اسلام آباد میں بیٹھے کپتان وزیر اعظم عمران خان کو خبر ہو کہ اُن کی حکومت کے
مزید پڑھیے


میں حیراں ہوں وہ ذکرِوادیِ کشمیر کرتے ہیں

هفته 08 فروری 2020ء
مجاہد بریلوی

سِکّہ بند،ترقی پسند شاعرِ عوام حبیب جالبؔ کی شاعری کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ عوام میں مقبول تو ہے مگر۔ ۔ ۔ یہ فیض ؔ صاحب کی طرح مستقبل میں زندہ نہیں رہے گی۔ پروپیگنڈے کا نام دے کر ان کے بارے میں ہمارے مارکسسٹ نقاد کہا کرتے تھے کہ۔ ۔ ’’بس یہ جلسے جلوسوں میں عوام کا خون گرمانے کی حد تک ہے ‘‘۔ ۔ ۔ اور پھر یہ اگر رہی بھی تو اُن کے گذر جانے کے سال دو سال بعد تک ۔ آج جالبؔ صاحب کے انتقال کو کوئی تین دہائی ہونے کو آرہی ہے۔اُن
مزید پڑھیے


بے ساکھیاں

بدھ 05 فروری 2020ء
مجاہد بریلوی
جولائی 2018ء کے الیکشن کے بعد جس میں تحریک انصاف واضح اکثریت نہیں حاصل کر سکی تھی۔یعنی 382کے ایوان میں 172ارکان جس سے وہ بغیر کسی اتحادی کے حکومت بنا سکے۔ ۔ ۔ تو پھر یہی وہ وقت تھا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی بے پناہ مقبولیت اور لاکھوںکی تعدادمیں نوجوانوں کی حمایت کے باوجود یہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اور گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے جہانگیر ترین ہی تھے جو بے پناہ وسائل جن میںان کا ذاتی جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی شامل تھا ، تن و تنہا مہینے بھر کی
مزید پڑھیے



بے حسی،بے بسی

هفته 01 فروری 2020ء
مجاہد بریلوی
کورونا وائرس نے ساری دنیا کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت چین کی قیادت ابھی تک یہ دریافت کرنے اور اس پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے،یا پھر اس بات سے آگاہ ہوتے ہوئے جس کا قوی امکان ہے ۔ ۔ ۔ کہ وہ یہ بتانے سے گریز کررہی ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں میں بشمول سائنس اور ٹیکنالوجی دنیا کی نمبر ایک نہیں تو دو طاقت ہونے کے باوجود آخر وہ اپنے لوگوں کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ان کی تواتر سے ہونے والی اموات سے کیوں بچا نہیں
مزید پڑھیے


شکریہ مودی

بدھ 29 جنوری 2020ء
مجاہد بریلوی
بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں 72سال سے آزادی کے نعرے تو لگ ہی رہے تھے اور جس کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ کشمیری اپنے خون کا نذرانہ دے چکے ہیں،اور 8لاکھ بھارتی غاصب فوج جن کو اب تک دبانے اور کچلنے میں ناکام رہی ہے ،آج سرینگر اور مقبوضہ کشمیر میں لگنے والے نعرے سارے ہندوستان میں دہلی سرکار کے زیر تسلط ریاستوں میں لگ رہے ہیں۔دہلی میں شاہین باغ کی خواتین کا ذکر ذرا بعد میں کروں گا،جو بھارت کی تاریخ کے سرد ترین دنوں میں گذشتہ چالیس دن سے ہزاروں کی تعداد میں اپنے بچوں
مزید پڑھیے


آ ج کے حکمرانوں کے لئے (2)

هفته 25 جنوری 2020ء
مجاہد بریلوی
جس طرح تاریخ کا اپنا انتقام ہوتا ہے کہ جو اُس سے سیکھتے نہیں اُسے وہ روند دیتی ہے ۔اس حوالے سے میں برصغیر پاک و ہند کے ان اہم کرداروں کا ذکر کررہا تھا جو تقسیم ِ ہند کے بعد پاکستان کو دولخت کرنے کے محرک بنے ۔اسی طرح کہاجاتا ہے کہ انقلاب اگر خونیں ہو تو سب سے پہلے وہ اپنے بچوں کو نگل جاتا ہے۔اگر برصغیر پاک و ہند کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو بانی ِ پاکستان قائد ِ اعظم محمد علی جناح اور جدید بھارت کے بانی وزیر اعظم جواہرلال نہرونے بھی ایک طویل
مزید پڑھیے


آج کے حکمرانوں کے لئے… (1)

بدھ 22 جنوری 2020ء
مجاہد بریلوی
کہا جاتا ہے جو تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے ،تاریخ انہیں اس طرح روندتی ہے کہ بعد میں بس المناک یادیں رہ جاتی ہیں۔افسوس کہ ہمارے آج کے حکمراں تاریخ سے سیکھنا تو کیا،اتنی فرصت بھی نہیں رکھتے کہ اُن اوراق کو الٹیں جب ہم 70ء کی دہائی میں اپنی سیاسی تاریخ کے ایک ایسے سانحے سے گذرے کہ جس نے بانی ِ پاکستان قائد اعظمؒ کے پاکستان کو ہی دو لخت کردیا۔ میں ان بزعم خود سرخیل اینکروںاور خودسر کالم کاروں میں شامل نہیں ۔ ۔ ۔ جو ہر المیے اور بحران کے پیچھے پنڈی ،آب پارہ کو
مزید پڑھیے


شرمندگی

هفته 18 جنوری 2020ء
مجاہد بریلوی
شجاع نواز کی کتاب The Battle for Pakistanکے اوراق کھولنے کیا بیٹھا کہ ہر باب ۔ ۔ ۔ ایک پورا کالم مانگتا ہے۔موضوعات ہی ایسے ہیں۔ ۔ ۔ مشرف ، بی بی این آر او،اور پھر اُن کی شہادت کے محرکات ۔ ۔ ۔ اسامہ بن لادن کی امریکیوں کے ہاتھوں ہلاکت، میمو گیٹ ،امریکی امداد ایک جال،پاکستانی فوج کی ٹرانسفارمیشن اور پاکستانی فوج کا Dilemma۔ ۔ ۔ مگر ابھی پی پی کی قائد کی شہادت میں خود پارٹی کے مرکزی قائدین کے مشکوک کردار کو ہی سمیٹا تھا کہ ایک نجی ٹی وی چینل
مزید پڑھیے








اہم خبریں