Common frontend top

محمد حسین ہنرمل


ایک عاجزانہ درخواست…


نائن الیون کے بعد پہلی مرتبہ افغانستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے لہٰذا ان حالات میں اگر کوئی فریقین کے درمیاں فاصلے کم کرنے کی عملی یا اخلاقی جرات نہیں کرسکتا تو کم ازکم اُن کے بیچ مزید تلخیاں پیدا کرنے کی بزدلانہ حرکات سے تو احتراز ضرورکرے ۔مثلاً طالبان کے حامی اگرطالبان کے مقابلے میں افغان حکومت کو ہیچ اور نکما سمجھتے ہیں اور ان کے قبضہ جات کو فتوحات سے تعبیر کرکے اس پرجشن منارہے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔ افغان حکومت کمزور سہی لیکن یہ اتنی غیرمستحکم بھی نہیں کہ
اتوار 08  اگست 2021ء مزید پڑھیے

افغانستان میں طالبان حکومت کے تقاضے

پیر 12 جولائی 2021ء
محمد حسین ہنرمل
نائن الیون کے بعد افغانستان ایک مرتبہ پھر ایک تباہ کن ٹرننگ پوائنٹ پرپہنچتا ہوا نظرآتاہے اور بدقسمت افغانوں کی قسمت کو ایک بار پھر آزمانے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔طالبان افغانستان میں ماضی کا خواب پورا کر نا چاہتے ہیں اور پوری آب وتاب کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں پر قابض ہورہے ہیں۔ان کے تازہ دعوے کے مطابق اب تک وہ افغانستان کے ڈیڑھ سو کے قریب اضلاع پر اپنا قبضہ جما چکے ہیں اور بہت جلد وہ تخت کابل پر اپناپرچم لہرا کر دم لیں گے۔ افغان حکومتی فورسزنے فی الوقت مزاحمت کی بجائے خاموشی اختیار
مزید پڑھیے


الوداع عثمان خان لالا

جمعرات 24 جون 2021ء
محمد حسین ہنرمل
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور چند ماہ پہلے سینٹ کو الوداع کہنے والے عثمان خان کاکڑ ہمیں بھی ہمیشہ کیلئے الوداع کہہ کر رخصت ہوگئے, انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ اُن سے بے پنا عقیدت کی بنیاد پر پارٹی کے اکثرکارکن انہیںعثمان صاحب کی بجائے عثمان لالا کہاکرتے تھے ۔ میرے مطابق پشتونخواملی عوامی پارٹی میں حددرجے متحرک اور ہر فلور پر دل کی بات کہنے والے عثمان لالا اپنے حصے کا کام کرکے اب ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔عثمان لالا چار دن پہلے معمول کی طرح جناح ٹاون کوئٹہ میں واقع اپنے گھر سے پارٹی دفتر گئے
مزید پڑھیے


شکر کہ ایوان زیریں میں سیز فائر ہوگیا

اتوار 20 جون 2021ء
محمد حسین ہنرمل
 منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جو ہنگامہ آرائی اور بد تہذیبی سامنے آئی، اس نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔ انٹرنیٹ کے اس تیز ترین دور میں نہ صرف ملک کے بچے بچے پر ہمارے ایم این اے صاحبان کا اخلاقی معیار پوری شرح و بسط کے ساتھ منکشف ہوگیا ہے بلکہ دنیا کے کونے کونے میں بھی یہ مناظر دیکھے گئے۔ حزب اختلاف کا حکمران دھڑکے پر تنقید کرنا اور احتجاج کرنا یقینا جمہوریت کا حسن ہے لیکن جب نوبت باہم دست و گریباں ہونے تک پہنچ جائے تو پھر ان حرکیات
مزید پڑھیے


بنوں کو کس کی نظر لگ گئی؟

هفته 12 جون 2021ء
محمد حسین ہنرمل
بنوں ملک کے پورے پشتون بیلٹ کا وہ واحد علاقہ ہے جہاں کے لوگ غضب کے زندہ دل ہیں اور زندگی کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔یہاں کا بچہ ہو،نوجوان ہویابوڑھا، آپ کو ہمہ وقت خوش طبع اور بہت ہشاش بشاش ملے گا۔ہم سال میں دوعیدیں مناتے ہیں لیکن زندہ دلاںِبنوں کی ہر شام عید ہوتی ہے۔کیونکہ وہاں کے شوقین لوگ ہرشام کو بلاناغہ ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص میں خود کو خوب تھکا کراپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ نہ جانے اب ایسے زندہ دل لوگوںکی دھرتی کو کس کی نظرلگ گئی ہے کہ ایک طویل عرصے سے
مزید پڑھیے



افغان امن : اب یاپھرکبھی نہیں ۔۔۔

جمعرات 03 جون 2021ء
محمد حسین ہنرمل
افغانستان کامستقبل ایک مرتبہ پھر انتہائی غیریقینی صورت حال سے دوچار نظرآتاہے۔ بین الافغان مذاکرات پچھلے دومہینوں سے تعطل کاشکار ہیں جس کاسب سے بڑا نقصان یہ ہورہا ہے کہ فریقین کے درمیان پرتشددکاروائیوں میں بے پنا اضافہ ہورہا ہے ۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے کو مارنے کی اطلاعات آرہی ہیں ۔ طالبان نے توحالیہ ہفتوں کے دوران اپنی کاروائیوں میں اتنی شدت لائی ہے کہ ملک کے کئی صوبوں میں انہوں نے زمینی اہداف حاصل کرلیے ہیں۔دیکھا جائے توپچھلے بیس برسوں کے دوران افغانستان پہلی مرتبہ ایک نہایت نازک موڑ پر کھڑا دکھائی دیتا ہے۔دوسری طرف افغان
مزید پڑھیے


ایک درویش فلسطینی کاشناختی کارڈ

اتوار 23 مئی 2021ء
محمد حسین ہنرمل
فلسطین اور لبنان کے خطوں کا شمار مسلم دنیا کے چوٹی کے قابل رحم اور مظلوم ترین علاقوں میں ہوتا ہے جو غاصبانِ وقت نے اپنے پنچوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ انبیاء کی سرزمیں فلسطین کی جغرافیائی حیثیت اتنی اہمیت کا حامل ہے کہ امریکہ اور برطانیہ اور ان کے لاڈلوں کو یہ اپنے مفادات کے حصول کا بہترین گڑھ نظر آتی ہے۔ ارض فلسطین پر حالیہ اسرائیلی حملوں نے ایک مرتبہ پھرمسلم اُمہ کو ایک بار پھر یہ پیغام دے دیا کہ اس خطے کا مالک وہی ہے جس کے پاس دنیا کے جدید ترین دفاعی نظام کے علاوہ
مزید پڑھیے


لوگَر سے کابل تک

اتوار 16 مئی 2021ء
محمد حسین ہنرمل
افغانستان سے آنے والی ہر خبرانتہائی روح فرسا اور دل فگار ہوتی ہے ،انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے اس ڈیجیٹل دور میں جب ایسی خبر وںکے ساتھ خوں آلود تصاویر بھی دیکھنے کو ملتی ہے تو ایک حساس طبع انسان خود کو بڑی اذیت سے گزرناپڑتا ہے۔ تیس اپریل کی شام افطاری کے بعداس بدقسمت ملک کے صوبہ لوگر میں ہونے والا دھماکہ رواں سال کا سب سے دل فگار سانحہ تھا ۔یہ حملہ لوگر کے پُلِ علم شہر میں واقع مکان کے اندر ہوا جوکئی سال پہلے لوگر کے صوبائی شوریٰ کے سابق چیئرمین ڈاکٹرعبدالولی نے غریب طلباء
مزید پڑھیے


ہماری پولیس کی تین سالہ کار گزاری

اتوار 09 مئی 2021ء
محمد حسین ہنرمل
تیرہ جنوری دو ہزار اٹھارہ کو کراچی سے ایک خوبرو نوجوان نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کی خبر بریک ہوئی۔ شوشہ یہ چھوڑا گیا کہ نقیب اللہ محسود ایک ہائی پروفائل دہشتگرد تھے جومُجرب انکاونٹر سپیشلسٹ ایس پی رائو انوار کی سربراہی میں ایک پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ایک دو دن بعد جب رائو انوار اینڈ کمپنی کے دعوے کی قلعی کھل گئی کہ’’نقیب اللہ محسود زندگی کو ختم کرنے والے دہشتگرد نہیں بلکہ زندگی سے لطف اندوز ہونے والے ایک ماڈل تھے۔ اس کے بعد دو فروری دوہزار انیس کو ضلع لورالائی میں پروفیسر ابراہیم ارمان لونی ایک پینتیس
مزید پڑھیے


مولانا وحید الدین خان

جمعه 30 اپریل 2021ء
محمد حسین ہنرمل
مولانا وحید الدین خان اپنی ذمہ داری نبھا کر خدا کے حضور پہنچ گئے۔چھیانوے سال کی عمر پائی اور اس عرصے میں انہوںنے دعوت حق میں اپنا قلم اور اپنی زبان دونوں کو پیہم لگائے رکھا ۔ غالبا پچیس سال پہلے پہلی مرتبہ اس طالبعلم کو مولانا کی بعض کتابیں پڑھنے کا اتفاق ہواتھا۔اس زمانے میں اگرچہ کم علمی اور کم سنی دونوں مولانا کی بات کو سمجھنے میں حائل رہی تھیں تاہم بعد میں اس درویش کی صدا کو میں پوری طرح سمجھ گیا۔گھنی داڑھی کے ساتھ ہمیشہ روایتی پگڑی میں ملبوس اس مولوی نے اپنی بات کو خلوص
مزید پڑھیے








اہم خبریں