Common frontend top

محمد زمان


’’مذمت فی سبیل اللہ‘‘


غزہ کی پٹی اندھیرے میں ڈوب چکی ہے۔ بجلی، پانی،ایندھن، تمام ذرائع مواصلات منقطع کر دیے گئے ہیں۔گھر، بازار، سکول، ہسپتال کچھ بھی محفوظ نہیں رہا۔ موت کا اندھیرا، لاشوں کے انبار ، کٹے پھٹے وجود اور جابجا بکھرے انسانی اعضاء ، بم بارود کی بو اور گرد وغبار کا اٹھتا کالا دھواں ، روشنی ہے تو بس آگ برساتے میزائلوں کی۔ کیا منظر کشی کروں ؟ کربلا کے میدان کا احوال تو بس کتابوں میں پڑھا تھا یا قصوں میں سنا لیکن غزہ میں جاری بربریت کی داستان تو آج کی ہے، ابھی کی ہے۔ اس دنیا کی جہاں
اتوار 05 نومبر 2023ء مزید پڑھیے

سرکاری سکولوں کی نجکاری، حقیقت یا فسانہ؟

پیر 23 اکتوبر 2023ء
محمد زمان
اسوقت پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں کے لگ بھگ تین لاکھ اساتذہ کا احتجاج جاری ہے۔ سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف تمام اساتذہ سڑکوں پر ہیں اور اپنے حق کیلیے سراپا احتجاج ہیں اور اس جرم کی پاداش میں سینکڑوں جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہیں۔ وطن عزیز کا المیہ ہے کہ اول تو ہم سے کچھ چلتا نہیں ، کسی بھی ادارے کو چلانے کے چکر میں اسکا مزید ستیاناس کر دیاجاتا ہے اور جب کسی ادارے کا بیڑا غرق ہو جاتا ہے تو سرکار ایک سوتیلی ماں کا روپ دھارتے ہوئے اس غرق شدہ ادارے یامحکمے
مزید پڑھیے


بہترین قیادت اور مثالی مملکت

اتوار 08 اکتوبر 2023ء
محمد زمان
پاکستان سے براستہ قطر جرمنی کا سفر کافی تھکا دینے والا تھا۔ دوہا میں پندرہ سولہ گھنٹے کا ٹرانزٹ کسی امتحان سے کم نہیں تھا لہذا ائیرپورٹ پر اتنے گھنٹے ضائع کرنے کے بجائے میں نے دوہا کی سیر کرنے اور کچھ نیا دیکھنے کو ترجیح دی۔ اب ایک پاکستانی ہونے کے ناتے ہم دنیا میں کہیں بھی سفر کریں تو لامحالہ موازنہ اپنے ملک سے کرنے لگ جاتے ہیں اور کچھ ایسا ہی تجربہ میرے ساتھ ہوا۔ پاکستان کے مقابلے میں قطر ہر لحاظ سے ایک چھوٹا سا ملک ہے۔ مشرق وسطیٰ میں سمندر کے کنارے سجا ایک حسین
مزید پڑھیے


مستقبل کے معمار

پیر 02 اکتوبر 2023ء
محمد زمان
پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں سکول سے باہر رہنے والے بچوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ خبر ہمارے تعلیمی اور سیاسی منتظمین کے منہ پر طمانچے کی مانند ہے کہ تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔ تعلیم اور تربیت کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور جس معاشرے میں یہ دامن ہی چاک ہو، وہاں کیا خاک ترقی ہوگی؟ ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2013ء سے اب تک 1.5 ارب ڈالر پاکستانی تعلیمی نظام پر خرچ کیے جا چکے ہیں لیکن نتیجہ بالکل برعکس ! صرف پنجاب میں
مزید پڑھیے


ایک اور شکست

پیر 18  ستمبر 2023ء
محمد زمان
پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہو گیا ہے ، یعنی ایک اور شکست ! اگرچہ سری لنکا سے ایک اچھے مقابلے کے بعد باہر ہونے پہ قوم اتنی دکھی نہیں جتنی بھارت سے ہارنے پہ دکھی ہے۔ ورلڈ نمبر ون ٹیم کو نجانے کس کی نظر لگ جاتی ہے خاص طور پر جب میچ بھارت سے ہو۔ پاکستانی قوم کی ایک اور بدقسمتی یہ ہے کہ بیچاری عوام کے پاس خوش ہونے کیلئے سوائے کرکٹ میچ کے کوئی وجہ باقی نہیں رہی۔ ایسے دگر گوں حالات میں صرف کھیل کا میدان ہی ہے جہاں چند لمحوں کیلیے اپنے غم
مزید پڑھیے



ایک قابل تقلید اور مثالی ادارہ

اتوار 10  ستمبر 2023ء
محمد زمان
پاکستان کی موجودہ مایوس کن صورتحال میں بہت کم ایسے ادارے ہیں،جو روشنی اور امید کی کرن ثابت ہوتے ہیں۔ پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات دیکھیں یا تعلیم و صحت کے نظام کی زبوں حالی پہ نظر دوڑائیں تو بلاشبہ حالات دگر گوں دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن ایم ٹی بی سی MTBC بلاشبہ ایک ایسا ادارہ ہے جو تعلیم و صحت کے میدان میں بہترین اور مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس ادارے کی کامیابی دیکھ کر اس بات پر یقین مزید پختہ ہو جاتا ہے کہ ارادے مضبوط اور سوچ مستحکم ہو تو کوئی بھی کام ممکن
مزید پڑھیے


ڈیتھ سرٹیفکیٹ

پیر 04  ستمبر 2023ء
محمد زمان
پاکستان میں ویسے تو بجلی کبھی بھی مفت اور سستی نہیں ملی لیکن گھر گھر جتنی آگ اب بجلی کے بلوں نے لگائی ہے اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ پچھلے چند ماہ میں ہونے والے بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے اور میری رائے میں انہیں بجلی بل کی بجائے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کہا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔ پہلے عوام غربت، مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرتے تھے اب بجلی کے بلوں نے انہیں اپنی جان لینے پہ مجبور کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں ملک کے مختلف شہروں میں
مزید پڑھیے


نظام تعلیم یا نظام تفریق

پیر 21  اگست 2023ء
محمد زمان
پاکستانی نظام تعلیم بلاشبہ ہماری تنزلی کی وجوہات میں سے ایک بنیادی وجہ ہے اور اسے نظام تفریق کہا جائے تو کوئی مبالغہ نا ہوگا۔ معاشرے کو مختلف طبقات میں تقسیم کرنے میں موجودہ تعلیمی نظام کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ پچھلے چھیہتر سالوں سے ہمارا معاشرہ کہیں لسانی تو کہیں معاشی بنیادوں پر تقسیم کا شکار ہے۔ امیر کے لیے الگ اور غریب کیلیے الگ سکول، کالج اور یونیورسٹی مستقبل کے معماروں کو ایک صف میں بھلا کیسے کھڑا کر سکتی ہیں۔ تعلیم جو کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہوتی ہے جو کسی قوم کو
مزید پڑھیے


بازاروں میں ٹریفک کا ہجوم

پیر 14  اگست 2023ء
محمد زمان
بازار کسی بھی ملک کی معیشت کا اہم ترین حصہ ہوتے ہیں۔ بازار بڑا ہو یا چھوٹا ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات زندگی پوری کرنے کیلیے بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔ جہاں یہ کاروبار زندگی کو رواں دواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے وہیں بازار لوگوں کی بنیادی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔ میں نے زندگی کے کئی سال یورپ میں گزارے اور وہاں کے بازاروں اور تجارتی مراکز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ جرمنی، فرانس، اٹلی، سوئٹزر لینڈ ، پولینڈ ، یوکے، ساؤتھ افریقہ
مزید پڑھیے


ہماری ترجیحات

اتوار 06  اگست 2023ء
محمد زمان
چند دن پہلے وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب صاحبہ نے اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے چمکتی دمکتی تختی لگا کر اور فیتہ کاٹ کر اسلام آباد کے ایچ نائن علاقے میں ملک کی پہلی میوزک فلم پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی میں پہلے سینما گھر کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان کے خیال سے اس نیک کام کی بنیاد رکھ کر انہوں نے جو ثواب دارین حاصل کیا ہے اور جو اجر عظیم اپنے نام کیا ہے وہ قابل تحسین اقدام ہے اور میرے خیال سے ترقی پذیر بلکہ تنزلی پذیر قومیں ایسے
مزید پڑھیے








اہم خبریں