Common frontend top

محمد صغیر قمر


قائد!


ہم چاہتے ہیں اس ملک میںتبدیلی آئے، اور جلدی آئے۔ہمارا بھی جی کرتا ہے کہ،وہ تعبیر دیکھیں جس کا خواب ہمیں دکھایا جاتا رہا ہے۔ہم خلفائے راشدین کا نام لیتے اور بتاتے ہیں کہ اس دور کو واپس لائیں گے۔ہم میں سے کوئی بھی خلفائے راشدین کے پائوں کی خاک برابر بھی ہے ‘ ہرگز نہیں …!! ہم کیا انقلاب لا سکتے ہیں جو اپنی زندگی کے اندر انقلاب برپا نہیں کر سکے۔ ہمارے سیسی قائدین کہتے ہیں کہ وہ قائد اعظمؒ کی پیروی کرتے ہیں۔ کوئی بھی ان جیسا نہیںہے ۔ قائد اعظمؒ کی ایمانداری ‘ جرات ‘
هفته 06 مئی 2023ء مزید پڑھیے

ریاست مدینہ!!

جمعه 28 اپریل 2023ء
محمد صغیر قمر
جان کی امان پائوں توعرض کروں کہ زندگی کی حقیقت کچھ نہیں ‘اقتدار کی ناپائیداری اور سیاست کی بے رحمی واضح ہو چکی ہے۔ محض ’’ خواب ‘‘ کے زور اور طفل تسلیوں سے دل کو حوصلہ کیا دیا جا سکتا ہے ؟جس کے بارے اب خلق خدا امیدیں باندھ چکی ہے ۔چودہ صدیاں پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو منظر دگر نظر آتاہے۔تب اسلام اس کرئہ ارض کا مقدر بن کرابھرا تھا۔ عرب میں اس کی روشنی چہار سو پھیلی تو قبائل جوق در جوق اسلام کی آغوش میں آنے لگے ،چھوٹی بڑی ریاستیں تسخیر ہونے لگیں۔تب اﷲ
مزید پڑھیے


ترک اور کشمیر

جمعرات 20 اپریل 2023ء
محمد صغیر قمر
میں بہ حیثیت ایک مہاجر کشمیری ہر اس ملک،ادارے،جماعت اور فرد کا شکر گزار ہوں جو میری ریاست کی آزادی کی بات کرتا ہے۔ میں بالخصوص ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا احسان مند ہوں،جنہوں نے اپنے عہدحکومت میں ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے آواز اٹھائی۔ فلسطین ہو، روہنگیا کے مسلمان ہوں، یمن، مصر، شام، افغانستان یاکشمیر ،طیب اردوان اپنے عہد میں ان مظلوم افراد کے لیے ایک جاندار آواز ثابت ہوئے ۔بالخصوص دنیا میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے لیے انہوں نے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی۔اہل کشمیر صدر طیب کی اس تجویز کو قدر
مزید پڑھیے


پھر عید آئی ہے

هفته 15 اپریل 2023ء
محمد صغیر قمر
رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے، عید قریب ہے اورچشم فلک د یکھ رہی ہے کہ انڈونیشیا سے مراکش تک پھیلے ہوئے دو ارب سے زائد مسلمانوں کا یہ ہجوم آج بھی بے بسی اور بے حسی کی گہری دلدل میں غوطے کھا رہا ہے۔ اغیار اس پر ایسے ہی ٹوٹ پڑے جیسے بھوکے دستر خوان پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور نبی مہربانﷺ کے فرمان کے مطابق ہم حب دنیا میں غرق ہیں اور موت سے خائف۔ اس امت کے آدھے سے زیادہ حکمران اپنے عوام کی گردنوں پر گناہوں کے عذاب کی طرح
مزید پڑھیے


ازدحام یا قوم

جمعرات 06 اپریل 2023ء
محمد صغیر قمر
انقلاب کی ہاہاکار ہے اور انقلاب ہے کہ آ ہی نہیں رہا۔ اتنے انقلابی‘ اتنے لیڈر لیکن انقلاب کا دور دور تک نشان نہیں۔ ان کو کون سمجھائے کہ انقلاب قوموں میں آتے ہیں‘ایک ہجوم میں انقلاب کیسے آ سکتا ہے۔فرقوں‘ قبیلوں گروہوں اور خیالات میں بٹا ہوا ہجوم ملک میں انقلاب چاہتا ہے۔حیرت ہے! خدا کے بندو!یہ ممکن ہی نہیں کہ ایسا ازدحام جسے قوم ہونے کا گمان ہے‘اسے کوئی خبر کیوں نہیں کرتا کہ قوم بنو گے تو انقلاب آئے گا۔ یہ مداری جو اس قوم کو موم کی ناک سمجھ کر گھماتے اور اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے
مزید پڑھیے



کہاں گئے وہ لوگ؟

جمعرات 30 مارچ 2023ء
محمد صغیر قمر
جی نہیں چاہتا کہ اپنے ڈوبتے،تعفن پھیلاتے،اور ہر لمحے فشار خون بلند کرتے سسٹم کی بات کروں۔وہ سسٹم جسے اب ابدی نیند سُلا دینا چاہیے،اس کی بساط لپیٹ دینی چاہیے۔دعوے،نعرے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے اور جھوٹ اور مکاری کے نشانات باقی رہے۔ہمار ے باغ کے پیڑوں کی ہر شاخ پر بیٹھے اُلّوکیا گل کھلائیں ؟کوئی پشین گوئی کرنا ممکن نہیں رہا ،جانے کب کیاسانحہ ہماری راہ میں آجائے۔کوئی رجل رشید دور دور تک نہیں ہے۔کوئی ہوتا جو اٹھتا اور تجدیدکا عزم کرتا۔ اِسلام کے سب سے پہلے مجدد عمر بن عبدالعزیز جنہوں نے شاہی خاندان میں آنکھ کھولی۔
مزید پڑھیے


علماء پھسل گئے تو…؟

بدھ 22 مارچ 2023ء
محمد صغیر قمر
انسان دکھ کے ساتھ سوچتا ہے ۔امت رسول ہاشمی ﷺ کا یہ حال تو کبھی نہ تھا ۔ہر کہیں ہر محا ذپر ذلت کا شکار امتی آخر کس پاتال تک جائیں گے۔ علمائے کرام کا کردار ‘ جو آخر بروئے کار آنا تھا۔ ابھی تک نہیں آیا اور اب تو لوگ ان کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے ۔ کیا ہی اچھا ہوتاکہ ہمارے علمائے کرام کا کردار نکھر کر سامنے آتا ۔ اقتدار کے حصول کی جنگ کا تو کوئی فقہی جواز تلاش کیاجا سکتا لیکن علماء کے بروئے کار نہ آنے کا کوئی بھی عقلی ‘ منطقی
مزید پڑھیے


بوسیدہ نظام

بدھ 08 مارچ 2023ء
محمد صغیر قمر
مدتوں سے نام نہاد راتب خور دانشور اس قوم نما ہجوم کو ڈرارہے ہیں۔ ان کے خیال میں اگر یہ نظام لپیٹ دیاگیا تو کچھ نہیں بچے گا۔ سوال یہ ہے کہ اس نظام کی موجودگی میں عوام کے پاس کیا بچا ہے؟ وہی چہرے ، نعرے ، دعوے، وعدے، وہی سرکش بیورو کریسی‘ وہی با اختیار پٹواری‘ وہی ڈاکے‘ چوری اور راہزنی۔ اس سسٹم نے کچھ بھی بدلنے نہیں دیا تو پھر اس نظام کو بچا کر اچار ڈالنا ہے؟ یہ کون لوگ ہیں جو ڈراتے ہیں۔ اس بدبو دار اور بوسیدہ سسٹم کے ساتھ ان کی امیدیں کیوں
مزید پڑھیے


اپنی انا سے نکلو!!

جمعرات 02 مارچ 2023ء
محمد صغیر قمر
کشمیر اور اہل کشمیر برسوں سے ایک امید لگائے بیٹھے ہیں۔پاکستانی غازی آئیں گے اور انہیں نجات دلائیں گے۔یہ امیداور آس پون صدی سے قائم ہے لیکن جن سے امیدیں اور تمنائیں وابستہ ہیں انہیں اپنے حال کی خبر نہیں۔ اس وقت پاکستان اپنی تاریخ کے سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے اورحکمرانوں کی بصیرت ہمیشہ کی طرح غلط فیصلوں پر مصر ہے۔قوم اس صورت حال سے نہ تو پوری طرح آگاہ ہے نہ ہی اس کے تدارک کے لیے ذہنی اور قلبی آمادگی رکھتی ہے ۔افغان پالیسی میں’’سب سے پہلے پاکستان ‘‘ کے نام پر جو تبدیلی کی گئی
مزید پڑھیے


تانگیر بابا

جمعرات 23 فروری 2023ء
محمد صغیر قمر
یہ کئی برس ادھر کی بات ہے 1984کا سال اور دسمبر کا مہینہ… سلسلہ کوہ ہندو کش نے برف کا احرام پہن لیاتھا ۔ہوائیں کہستانوں سے ٹکراتی پھرتی تھیں ۔سخت سردی میں زندگی ٹھٹھر کر رہ گئی تھی ۔ اسلام آباد میں انتظار کی طویل گھڑیاں گزار کر ہم ان دیکھی منزل گلگت کی جانب محو پرواز تھے ۔ جہاز میں کھسر پھسر کے بعد طویل سناٹا چھا گیا تھا ۔ زمین پر ہر چیز نکھر کر ابھر ی تھی ۔آج کئی دنوں کے بعد سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا۔ جہاز میںہر چہرے پر مسرت تھی
مزید پڑھیے








اہم خبریں