Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


عمران خان پر الزامات: کتنا سچ، کتنا جھوٹ


چند ماہ پہلے میں نے اپنی تحریروں کے لئے واٹس ایپ گروپ بنائے ۔ اس کی بڑی وجہ فیس بک کی سخت سنسر پالیسی ہے۔ فیس بک پر ہم بہت سی چیزیں پوسٹ نہیں کرسکتے۔ کئی ایسے الفاظ ہیں جو اگر کسی پوسٹ میں ہوں تو فیس بک کا خاص الگورتھم اسے پکڑ لیتا ہے۔ بعض اوقات تو آئی ڈی یا پیج بھی اڑا دیا جاتا ہے۔ تنگ آ کر ہم نے اپنے پڑھنے والوں کی سہولت کے لئے کچھ واٹس ایپ گروپ بنا لئے ۔ میں اپنے واٹس ایپ گروپوں کو صرف اپنی تحریریں(کالم، بلاگ، سوشل میڈیا سٹیٹس)لگانے کے لئے
جمعه 05  اگست 2022ء مزید پڑھیے

الیکشن کمیشن کا فیصلہ ؛ کیا اثرات پڑیں گے؟

بدھ 03  اگست 2022ء
محمد عامر خاکوانی
الیکشن کمیشن کا فیصلہ اس اعتبار سے معقول ، منطقی اور مناسب ہے کہ اس میں وہی کچھ کیا گیا جو قانون کا تقاضا تھا۔ ان سے جو توقعات عمران خان مخالف سیاستدانوں خاص کر پی ڈی ایم حکومت نے لگا رکھی تھیں، وہ سب غیر منطقی اور خلاف قانون تھیں۔ الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی رو سے یہی اختیارات تھے ، جنہیں اس نے استعمال کیا۔ وہ براہ راست کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگا ہی نہیں سکتا۔ اس کے لئے ایک الگ سے طریقہ کار ہے، وفاقی حکومت ریفرنس بھیجتی اور پھر سپریم کورٹ سے یہ ہوتا
مزید پڑھیے


طوفان کے بعد کا منظر

منگل 19 جولائی 2022ء
محمد عامر خاکوانی
عمران خان کا طوفان کہیں ، سونامی یا کچھ اور،وہ گزر چکا ہے اور ن لیگ کی مصنوعی بنیاد پر استوار بظاہر خوش نما عمارت کے پرخچے بھی اڑا گیا۔ طوفان کے بعد کیا بچتا ہے؟تباہ شدہ ملبہ، دور دور تک بکھرا ساز وساماں،ٹکڑے ٹکڑے ہوئی چیزیں، مکینوںکے پریشان چہرے۔ یہی منظر آج پنجاب کا ہے۔ الیکشن گو بیس حلقوںمیں ہوا تھا، مگر اتفاق سے پنجاب کے تمام حصے (جنوبی، سنٹرل، اپر )اس میں شامل تھے۔ اس لئے یہ صرف بیس حلقے نہیں بلکہ بیس اضلاع کا نتیجہ ہے۔ لاہور جیسا اہم ترین شہر موجود ہے، پنڈی، ملتان، فیصل آباد،
مزید پڑھیے


پنجاب کے ضمنی انتخابات: چند اہم پہلو

جمعه 15 جولائی 2022ء
محمد عامر خاکوانی
ضمنی انتخابات کے حوالے سے دو تین سوالات ہر ایک کے ذہن میں موجود ہیں۔ جس حلقے کے کسی سیاسی کارکن یا مقامی صحافی سے بات ہو، اس سے وہاں ضمنی الیکشن کی صورتحال پوچھی جائے تو دیگر باتوں کے ساتھ ایک بات ضرور کی جاتی ہے کہ اگر الیکشن منصفانہ ہوا تب۔اب معلوم نہیں ہمارے ہاں لوگوں کے ذہنوں میں ماضی کے واقعات کے سبب اس قدر شکوک موجود ہیں یا پھر ویسے ہی محتاط پسندی کہہ لیں، مگر بہرحال ہر کوئی الیکشن پر اس حوالے سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس لئے اگر پولیٹیکل انجینئرنگ کرنے کی
مزید پڑھیے


کیا پی ٹی آئی ضمنی انتخابات کا معرکہ جیت پائے گی ؟

جمعرات 14 جولائی 2022ء
محمد عامر خاکوانی
پنجاب میں بیس نشستوں پر ضمنی انتخابات کا معرکہ چار دن بعد سترہ جولائی کو لڑا جائے گا۔ یہ الیکشن دونوں فریقوں کے لئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ ن لیگ کے لئے تو یہ سیدھا سادا پنجاب کی صوبائی حکومت کا سوال ہے۔ حمزہ شہباز عدالت کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ نہیں رہے اور اب انہیں ہر حال میں مطلوبہ اکثریت حاصل کر کے پنجاب اسمبلی سے وزیراعلیٰ منتخب ہونا پڑے گا۔ ن لیگ کے پاس اس وقت پنجاب اسمبلی میں 176 نشستیں ہیں، انہیں سادہ اکثریت (186)لینے کے لئے دس نشستوں کی ہر حال میں ضرورت
مزید پڑھیے



کیا عمران خان صدمے سے باہر آ سکیں گے ؟

جمعرات 30 جون 2022ء
محمد عامر خاکوانی
پاکستانی سیاست کا معاملہ عجیب ہے، یہاں بہت سی چیزیں دوسرے ممالک سے مختلف ہیں۔ اگر مغربی پارلیمانی جمہوریت کے حوالے سے پاکستانی سیاست کو دیکھا جائے تو اکثر غلط نتائج اخذ ہوتے ہیں۔ مغرب میں عوامی سروے اور الیکشن سے پہلے پول کا بڑا رواج ہے اور اکثر بیشتر وہاں اندازے درست بھی نکلتے ہیں۔ پاکستان میں بھی آج کل سروے اور پول کا رواج چل نکلا ہے اس کے نتائج بڑے تزک واحتشام سے شائع یا نشر کئے جاتے ہیں۔ میرے جیسے لوگوں کو کبھی ان سروے رپورٹوں پر زیادہ یقین نہیں رہا۔ وجہ یہ ہے کہ ہمارے
مزید پڑھیے


تاریخ کی گمشدہ کڑیاں

جمعرات 16 جون 2022ء
محمد عامر خاکوانی
اہم عہدوں پر فائز افراد اگر اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد یاداشتوں پر مشتمل کتاب لکھیں تو جہاں لوگوں کو ان کے شعبے سے متعلق اندرونی معلومات ملتی ہیں، وہاں کئی اہم تاریخی معاملات میں گمشدہ کڑیاں بھی جڑ جاتی ہیں۔ یہ کام حکمرانوں کو کرنا چاہیے، خاص طور سے وزرا اعظم ، وزرا اعلیٰ ، گورنر صاحبان کو۔ ایوان اقتدار کو انہوں نے زیادہ قریب سے دیکھا ہوتا ہے۔ہمارے ہاں تو ڈکٹیٹر بھی حکمران رہے ہیں، ان میں سے دو (ایوب خان، پرویز مشرف)نے کتابیں تو لکھیں یا لکھوائیں، مگر چونکہ وہ اقتدار کے دوران شائع ہوئیں، اس
مزید پڑھیے


باتیں سابق گورنر مخدوم سجاد حسین قریشی کی

منگل 14 جون 2022ء
محمد عامر خاکوانی
سابق بیوروکریٹ اور فکشن نگار طارق محمود کی بہت دلچسپ خود نوشت ’’دام خیال‘‘پڑھ رہا ہوں، اس کے چند اقتباسات پچھلی دو نشستوں میں شیئر کئے، آج سابق گورنرپنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی کے حوالے سے طارق صاحب کے تاثرات ، مشاہدات پر بات کرتے ہیں۔یہ کتاب سنگ میل پبلشر لاہور نے شائع کی ہے۔ مخدوم سجاد حسین قریشی پچاسی سے اٹھاسی تک پنجاب کے گورنر رہے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی مخدوم سجاد قریشی کے صاحبزادے ہیں۔طارق محمود نے بطور سیکرٹری گورنر مخدوم سجاد قریشی کے ساتھ دو سال کام کیا۔ مخدوم سجاد قریشی کے بارے میں
مزید پڑھیے


ایک سابق بیورو کریٹ کی دلچسپ یادداشتیں (2)

هفته 11 جون 2022ء
محمد عامر خاکوانی
میاں نواز شریف کریم کلر کی شلوارقمیص اور برائون واسکٹ میں ملبوس پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے کر خوش آئے تھے۔ انہوں نے گورنر مخدوم سجاد قریشی کو بتایا کہ وہ سیدھا اسمبلی سے سیدھا ادھر آئے ہیں۔ اب مل کر ماڈل ٹائون جائیں گے اور تقریب حلف برداری سے قبل تیار ہو کر ڈھائی تین بجے گورنر ہائوس پہنچ جائیں گے۔ اب وزیراعظم ہائوس سے اس پیغام نے انہیں پریشان کر دیا کہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری وزیراعظم کے حلف لینے کے بعد ان کی جانب سے حکم ملنے پر کی جائے۔ ہر ایک کو خطرہ تھا
مزید پڑھیے


ایک سابق بیوروکریٹ کی دلچسپ یاداشتیں

جمعه 10 جون 2022ء
محمد عامر خاکوانی
دو دن پہلے ایک بہت دلچسپ خودنوشت پڑھنے کو ملی۔ یہ سابق بیوروکریٹ طارق محمود کی یاداشتوں پر مبنی کتاب ’’دام خیال ‘‘ہے۔اس کتاب نے سحرزدہ کر دیا۔ کئی گھنٹے اسی کتاب کی نذر ہوئے، ایک سرشاری کی سی کیفیت طاری ہوگئی۔ میرا کتابوں کے معاملہ میں بڑا سیدھا سا اصول ہے کہ جو بھی ہاتھ لگے، اسے پڑھنا شروع کر دیتا ہوں۔ دیانت داری سے ہر کتاب کوکچھ وقت دیتا ہوں، چند منٹ سے ایک گھنٹے تک ۔ ایک فیئر چانس۔ اس میں وہ توجہ کھینچ لے تو اسے نمٹا کر ہی کسی اور طرف دیکھتے ہیں، ورنہ اتنے سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں