Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


بلاول بھٹو نے کر دکھایا


پاکستانی سیاست کا عجب معاملہ ہے۔ یہاں آپ کسی چیز کے بارے میں یقین سے پیش گوئی نہیں کر سکتے۔ کسی بھی وقت، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ دوست دشمن بن جاتے ہیں، شدید مخالف اچانک ہاتھوں میں ہاتھ دئیے قہقہے لگاتے ملیں گے ۔ سیاست دان ہو ں یا سیاسی جماعتیں اپنا موقف اس تیزی سے ، ترنت بدلتے ہیں کہ آدمی دم بخود رہ جاتا ہے۔ کسی خاص سیاسی جماعت کو اس میں استثنا نہیں ہے، کم از کم بڑی قومی جماعتوں کو تو ہرگز نہیں۔ مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جے یوآئی،
جمعه 24 نومبر 2023ء مزید پڑھیے

ہمیں بہت کچھ ڈیلیٹ کرنا سیکھنا پڑے گا

اتوار 19 نومبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
بعض اوقات یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں نہ صرف فرد، بلکہ بطور سماج اور قوم بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ایک ایسے اپ ڈیٹ کورس کی شدید ضرورت ہے جودنیا کے بہت سے مہذب ممالک میں رائج ہے ، مگر ہم اس سے کوسوں دور ہیں۔ ابھی اوپر جو لکھا، اس کی بہت سی جہتیں ، سطحیں اور پرتیں ہیں۔زندگی کے کئی شعبوں میں اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں صرف دو تین حوالوں سے بات کروں گا۔ ہمیں ابھی تک پتہ ہی نہیں چلا کہ دنیا بھر میں شائستگی
مزید پڑھیے


پاکستان ورلڈ کپ میں کیوں ہارا؟

پیر 13 نومبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں کارکردگی خاصی ناقص رہی۔ ہم نے نو میں سے چار میچز بمشکل جیتے۔ جن میں سے تین میچ کمزور ترین ٹیموں سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈ کے خلاف تھے جبکہ چوتھانیوزی لینڈ سے جیتنے کی بڑی وجہ میچ کا بارش سے متاثر ہونا تھا ، ورنہ ہدف جتنا بڑاتھا ، ممکن ہے وہ نہ ہوپاتا۔ جنوبی ایشیائی گرائونڈز اور پچز پر ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کو فیورٹ ہونا چاہیے تھا، مگر ہم بری طرح ناکام رہے۔ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، مگر
مزید پڑھیے


قومی سیاست : ن لیگ کہاں کھڑی ہے ؟

اتوار 05 نومبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
اس سیریز کے پچھلے کالم میں پیپلزپارٹی کے بلند وبانگ دعوئوں اور زمینی حقائق کے مطابق ان کی اصل سیاسی پوزیشن کا جائزہ لیا تھا۔ آج مسلم لیگ ن کے امکانات، موجودہ پوزیشن کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت سب سے بہترسیاسی پوزیشن مسلم لیگ ن کی ہے۔ یوں لگ رہا ہے جیسے سٹیج سج چکا ہے اوربغیر کوئی میچ کھیلے کسی کھلاڑی کو ایوارڈ وصول کرنے کے لئے بلایا جائے۔ ن لیگ کو ایسی واضح سیاسی برتری کم ہی ملی ہوگی۔ پچھلے تینوں انتخابات میں تو قطعی طور
مزید پڑھیے


قومی سیاست: کون کہاں کھڑا ہے؟

جمعه 03 نومبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
قومی سیاست پے درپے ہچکولوں اور دھچکوں کے بعد لگتا ہے ایک خاص منزل کی طرف بتدریج سفر کرنا شروع ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جلد الیکشن کرانے کے حوالے سے کیس کی سماعت میں جو ڈویلپمنٹ ہوئی، اس سے یہ تو طے ہوگیا کہ الیکشن اب اگلے سال کی ابتدا میں ہونے جا رہے ہیں اور ہم ان شااللہ فروری 2024میں ایک نئی پارلیمنٹ دیکھیں گے۔ ان سطور کے لکھے جانے تک ایوان صدر اور الیکشن کمیشن کے مابین مشاورت چل رہی تھی بہرحال جنوری کا اینڈ یا فروری کا وسط ، اس
مزید پڑھیے



سوشل میڈیا کے جواہر

اتوار 29 اکتوبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
سوشل میڈیا کے ہم ناقد بھی ہیں اور کئی حوالوں سے معترف بھی۔ دراصل یہ ہمارے اپنے اوپر بھی ہیں کہ ہم فیس بک وغیرہ میں کون سا حلقہ بناتے ہیں یعنی کن لوگوں کو اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل کرتے، کن کو فالو کرتے ہیں۔ اسی طرح ٹوئٹر پربھی ضروری نہیں کہ آپ متنازع لوگوں ہی کوفالو کریں، آپ چاہیں تو اپنی پسند کے رائٹرز ، دانشوروں،سکالرز وغیرہ کو بھی فالو کر سکتے ہیں۔ یہی معاملہ یوٹیوب کا ہے۔ یوٹیوب پر ایسے بہت سے کمال قسم کے لیکچرز ، پوڈ کاسٹ، مکالمے موجود ہیں، جن
مزید پڑھیے


غزہ بحران: ایک فلسطینی عالم کا نقطہ نظر

جمعرات 26 اکتوبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
جب سے غزہ کے حماس جنگجوئوں نے اسرائیل پر حملہ کیا اور جواب میں اسرائیل نے غزہ پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں، مسلسل بمباری اور ناکہ بندی کر کے پانچ چھ ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، تب سے دنیا بھر میں کئی مباحث جاری ہیں۔ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ اس حملے سے مسئلہ فلسطین دوبارہ سے تازہ ہوگیا ہے بلکہ ہر ایک کو اندازہ ہوگیا کہ اسے دبائے رکھنا ممکن نہیں۔ مشرق وسطیٰ کے پائیدار حل کے لئے صرف عرب ممالک پر دبائوڈال کر اسرائیل کو تسلیم کرانا کافی
مزید پڑھیے


پاکستانی کرکٹ کا نوحہ:چند منتشر خیالات

بدھ 25 اکتوبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
کرکٹ سے مجھے محبت ہے، تھوڑی بہت کھیلی بھی، مگر اسے دیکھنا اچھا لگتا ہے ۔ پچھلے تیس پینتیس برسوں میں بے شمار میچز دیکھے، میری یاداشت میں سب سے تروتازہ حصہ 1987 ورلڈ کپ کا تھا، جب سیمی فائنل میں پاکستان آسٹریلیا سے ہار گیا تھا۔ اس ورلڈ کپ کے بہت سے یاد گار لمحات آج تک یاد ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف عبدالقادر کا آخری اوور میں کورٹنی والش کو لگایا گیا چھکا۔ سری لنکا کے خلاف ویوین رچرڈ کی 181رنز کی شاندار اننگ۔ سلیم ملک کی چند عمدہ اننگز، سیمی فائنل میں سلیم
مزید پڑھیے


ٹوٹتے گھر:قصور کس کا ؟

هفته 21 اکتوبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آج کل سیاست اس قدر زیادہ ہوچکی ہے کہ نوے پچانوے فیصد کالم، ٹی وی شوز بلکہ سوشل میڈیا کے مباحث تک اسی کے گرد گھومتے ہیں۔ سیاست پر لکھنے اور بات کرنے میں کوئی حرج نہیں، ظاہر ہے ملک میں آنے والی تبدیلیوں، حکومتوں کی اکھاڑ پچھاڑ اور سیاسی جماعتوں کے اوپر نیچے ہونے سے عوام بھی دلچسپی لیتے ہیں اور تجزیہ کاروں کا بھی یہ من پسند موضوع ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ صرف سیاست ہی پر بحث نہ کی جائے، اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ زندگی کے بے شمار مسائل اور کئی پہلو ہیں۔
مزید پڑھیے


میاں نواز شریف کو کیا کرنا چاہیے ؟

جمعه 20 اکتوبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
صرف ایک دن رہ گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے وطن واپس آ رہے ہیں۔ان کے لئے تیاریاں مکمل ہوچکیں، سیاسی سٹیج سج چکا ، قانونی مشکلات بھی دور کر دی گئیں۔ یوں لگ رہا ہے کہ میاں نواز شریف کئی اطراف سے ٹھوس ضمانتوں کے بعد واپس آ رہے ہیں۔ ان کے قریبی ساتھیوں کے چہرے کِھلے ہوئے ہیں، آنکھوں میں مسکراہٹ اور آنے والے خوشگوار دنوں کے سپنے سجے ہیں۔ ان سب کو یقین ہے کہ ان کی پارٹی میدان مار لے گی اور میاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بن
مزید پڑھیے








اہم خبریں