Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


ہاتھ پکڑنے کا وقت


جو بات میں کہنا چاہتا ہوں، اس کا ذکرکالم کے تیسرے حصے میں ہے، مگر پہلے دو پیرے بھی ضروری ہیں۔ وہ بات نہ صرف امید میں لپٹی بلکہ آگے بڑھنے کا نیا راستہ بھی کھولنے والی ہے۔ اس لئے پہلے دوپیروں سے گزر کر اس تک ضرور پہنچیں۔ دو نکات بڑے واضح اور صاف ہیں۔ ان سے انکار کرنا مشکل ہوگا۔ پہلا یہ کہ زندگی مشکل ہوگئی ہے۔ مہنگائی کی ایسی لہر آئی کہ ہر کوئی پریشان ہے۔ نچلا طبقہ تو خیر بری طرح پس گیا ہے، مڈل کلاس بھی بہت متاثر ہوئی ہے۔لوئر مڈل کلاس پر
منگل 05  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

’’ مَرسوں مَرسوں، ٹکہ ٹیکس کیناں ڈیسوں‘‘

منگل 29  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
نامور ادیب، صحافی شوکت صدیقی کے مشہور ناول جانگلوس کا بڑا حصہ سرائیکی لینڈ سکیپ کے گرد گھومتا ہے، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بکھر ، لیہ وغیرہ۔ اسی ناول میں بکھر کے ’’تِکھے پیر‘‘ کے مزار کا تذکرہ بھی ہے، سرائیکی میں تِکھے سے مراد تیز ہے، غالبا اس مزار کی شہرت یہ ہوگی کہ یہاں مانگی گئی دعا اور مانی گئی منت جلد پوری ہوتی ہے۔ لاہور کے باغ جناح میں ایسا ہی ایک مزار حضرت ترت مراد کا بھی ہے ، ترت مراد کا مطلب بھی یہ کہ مقصد فوری حاصل ہوگیا۔ آپا بانو قدسیہ کے مشہور
مزید پڑھیے


عرب دانش کے موتی

هفته 26  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
پچھلے کچھ عرصے سے کچھ عجب کیفیت ہوچکی ہے، جس سے بات کرو وہ شدید تنائو، تفکر اور چڑچڑے پن کی کیفیت میں ملتا ہے۔ یہ پے درپے نمودار ہونے والے مختلف واقعات، سانحات ہیں یا پھر مہنگائی کی خوفناک لہر جس نے ہر ایک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پچھلے ڈیڈھ دو برسوں میں پاکستانی مڈل کلاس تہس نہس ہوگئی، نچلے طبقے کی ایسی کمرٹوٹی کہ وہ چلنے کے بجائے رینگنے پر مجبور ہوگیا۔ اپر مڈل کلاس ٹوٹ پھوٹ کر لوئر مڈل کلاس میں چلی گئی اور لوئر مڈل کلاس سرے سے غائب ہو کر نچلے طبقے کا
مزید پڑھیے


چندنئی کتابیں اور سیرت مبارکہ پر منفرد پراجیکٹ

جمعه 25  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
کہتے ہیں کہ کتابیں بھی رزق کا ایک حصہ ہے۔ صرف کھانے پینے، لباس اور دیگر اشیائے ضرورت کے لئے پیسوں کا انتظام ہی رزق نہیں بلکہ اچھی کتابیں، اچھی نیک صحبت اور اچھی باتوں تک رسائی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ سب اللہ کی رحمتیں ہی ہیں۔ پچھلے چنددنوں میں میرے پاس کئی کتابیں اکھٹی ہوگئی ہیں۔ ان میں سے بعض کا تعلق فکشن سے ہے، ان پر الگ سے بات کروں گا۔ ٹالسٹائی کے ناول اینا کاریننا پر ایک کالم لکھا تھا۔ اس شاہکار ناول کو بک کارنر جہلم نے بہت خوبصورت طریقے سے نئے
مزید پڑھیے


اب خانہ بدل کر دیکھیں

بدھ 23  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
ایک سفید کاغذ لیں، اس کے درمیان میں ایک لکیر بائیں سے دائیں کھینچیں ، ایک لکیر اوپر سے نیچے۔ یوں جمع (+)کا نشان بن جائے گا ۔ چار خانے بن جائیں گے۔ بائیں سے شروع کریں، انہیں ون، ٹو، تھری ، فور کہہ لیں یا ایک ،دو ، تین چار۔ اس باکس کے گراف میںاوپر بائیںطرف اہم یا امپورٹنٹ لکھ دیں، نیچے بائیں طرف غیر اہم یا ناٹ امپورٹنٹ لکھ دیں جبکہ ٹاپ پر پہلے ارجنٹ اور پھر ناٹ ارجنٹ لکھ دیں۔ یوں چار خانے بن جائیں گے، پہلا خانہ امپورٹنٹ ارجنٹ کا ہوگا، دوسرا امپورٹنٹ ناٹ ارجنٹ کا
مزید پڑھیے



صدارتی ایوارڈز2023: چند تجاویز

هفته 19  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
چار پانچ دن پہلے صدارتی ایوارڈز دئیے جانے کااعلان ہوا۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی کچھ ایوارڈ ملنے والوں پر اعتراض اور بعض کی ستائش کی گئی ۔ یہ بحث تو ہر سال چلتی رہتی ہے، افسوس اس سے اخذ کردہ نتائج سے کبھی کچھ نہیں سیکھا جاتا۔ ایک بات جو پچھلے کئی برسوں سے چبھ رہی ہے ، بہت سے لوگوں نے اس پر اعتراضات بھی اٹھائے ہیں، مگر کسی بھی سابق حکومت نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا۔ وہ ہے ایوارڈز میں عدم مساوات۔صدارتی ایوارڈ ز کی مختلف کیٹیگریز ہیں، سب سے اہم نشان امتیاز
مزید پڑھیے


’’اینا کریننا‘‘

جمعرات 17  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
’’سارے سکھی گھرانے ایک جیسے ہوتے ہیں، مگر ہر دکھی گھرانہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔‘‘ یہ عظیم روسی ناول نگار لیو ٹالسٹائی کے شہرہ آفاق ناول اینا کریننا (Anna Karenina)کی پہلی سطر ہے۔ یہ ناول پہلی بار 1878 میں شائع ہوا، اس اعتبار سے اسے ایک سو پینتالیس( 145)سال ہوچکے ہیں۔ دنیا ئے فکشن کی چند کتابیں ہی ایسی ہوں گی جن کی پہلی سطر اس قدر مشہور ہوئی ۔ یہ سطر بے شمار جگہوں پر بطور حوالہ استعمال ہوئی ۔ اینا کریننا کی صرف پہلی سطر ہی نہیں بلکہ مکمل ناول بھی
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کا اہم جوڈیشل ریویو:ـ مضمرات، اثرات

هفته 12  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ سے ڈھائی ماہ قبل منظور کئے جانے والے ’’ریویو آف آرڈر اینڈ ججمنٹ ایکٹ ‘‘کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کر دیا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں یہ قانون اب اپنی موت آپ مر گیا ہے۔ جب تک کوئی نئی اسمبلی پھر سے ایسا قانون منظور نہیں کرتی، یہ آئین کا حصہ نہیں ہوگا۔ اس کے اثرات پر بات کرتے ہیں مگر پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں کہ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ کیا تھا؟ یہ قانون پی ڈی ایم حکومت نے چودہ اپریل کو قومی اسمبلی سے اور پانچ مئی کو سینٹ سے
مزید پڑھیے


پاکستانی کرکٹ : دائرے کا سفر

جمعرات 10  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
پاکستانی سیاست کی طرح پاکستانی کرکٹ بھی دائرے کے سفر میں ہے۔ ہر کچھ عرصے کے بعد گاڑی گھوم کر واپسی اسی جگہ پہنچ جاتی ہے۔ وہی مسافر جوتین چار سال پہلے اتر ے تھے یا جنہیں زبردستی اتار دیا گیا تھا، انہیں پھر سے پورے اہتمام کے ساتھ گاڑی میں سوار کرایا اور بہترین نشستیں دی جاتی ہیں۔ حتیٰ کہ اگلے دو تین برسوں میں پھر وہی کچھ دہرا نہ لیا جائے۔ خیر ایک بار پھر قومی کرکٹ میںیہی ہوا۔ کرکٹ بورڈ کے سربراہ اب زکا اشرف بن چکے ہیں۔ وہ پہلے بھی یہ ذمہ داری سنبھال چکے تھے۔
مزید پڑھیے


’’چمپارن مٹن‘‘

منگل 08  اگست 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آج بات ایک شارٹ مووی سے شروع کرتے ہیں، مگریاد رہے کہ کالم کا مرکزی خیال فلم سے متعلق نہیں ۔ ایک فلم کی آج کل خاصی شہرت پھیلی ہے۔نام ’’چمپارن مٹن ‘‘ہے۔ اسے بہار، انڈیاسے تعلق رکھنے والے بعض یونیورسٹی کے طلبہ نے بنایا ۔چوبیس منٹ دورانیہ کی شارٹ فلم ہے۔ بہار کی ایک مقامی زبان’’ بجیکا‘‘ میں بنایا گیا ہے۔ یہ فلم آسکرکے سٹوڈنٹ اکیڈمی ایوارڈ کے سالانہ مقابلے کے لئے بھیجی گئی تھی۔ پونے دو ہزار کے قریب فلموں میں سے اس نے شارٹ لسٹ ہو کر سیمی فائنل رائونڈ تک جگہ بنا لی ہے۔ کوئی بعید
مزید پڑھیے








اہم خبریں