Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


ترکیہ کے انتخابات میں کیا ہوا؟


ترکیہ (ترکی)میں پچھلے چند دن خاصے گرما گرم رہے، سیاسی ٹینشن اورمحاذ آرائی کی کیفیت وہاں ابھی دو ہفتے مزید چلے گی۔ چودہ مئی کو پاکستان میں الیکشن تو نہ ہوئے البتہ ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوگئے ۔ چند برس پہلے ترک صدر کے اختیارات میںریفرنڈم کے ذریعے خاصا اضافہ ہوااور اس وقت ترکیہ میں سب سے طاقتور عہد ہ صدر مملکت کا ہے، اگرچہ پارلیمنٹ کا بھی اپنا ایک خاص کردار موجود ہے۔ صدارتی انتخاب میں پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ لینا لازمی ہے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں رن آف الیکشن ہوتا ہے جس میں
بدھ 17 مئی 2023ء مزید پڑھیے

پی ڈی ایم کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم کیوں ؟

اتوار 14 مئی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آج کل حکمران اتحاد پی ڈی ایم بڑے جوش وخروش سے اعلیٰ عدلیہ خاص کر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب عطا بندیال کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ اس میں مسلم لیگ ن کے رہنما پیش پیش ہیں۔ ویسے مجھے تو اس پر کبھی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ لاہور میں رہتے ہوئے اپنے ستائیس سالہ صحافتی تجربے کی بنیاد پر اچھی طرح علم ہے کہ ن لیگی ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں۔ ان کا دیرینہ طریقہ کار ہے کہ پہلے عدلیہ کو مینیج کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اگر ناکام ہوجائیں تو پھر حملہ کر دیا ۔ ان
مزید پڑھیے


نومئی کے افسوسناک واقعات، آگے کیا ہوگا؟

جمعرات 11 مئی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
عمران خان کی گرفتاری بذات خود ایک اہم واقعہ ہے، مگر اس کے بعد جس طرح احتجاج ہوا اورلاہور، پنڈی، پشاور سمیت ملک کے بہت سے دیگر شہروں میں شدید توڑپھوڑ کے واقعات ہوئے، وہ اپنی جگہ تشویش کا معاملہ ہے۔ اس پورے دن کے واقعات کاایک خاص تسلسل تو ہے اور یہ آپس میں کڑیوں کی طرح جڑتے بھی ہیں، تاہم اگر گہرائی سے دیکھا جائے تو ان واقعات کی الگ الگ صورت ہے۔ بہترہوگا کہ اسے سلائس بنا کرعلیحدہ علیحدہ بھی دیکھا جائے۔ سب سے پہلے عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کو
مزید پڑھیے


کیا تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے (3)

جمعه 05 مئی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے فرمایا کہ چیف جسٹس ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بحال ہوئے تھے، ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جا بھی سکتے ہیں۔ نرم سے نرم الفاظ میں اسے ایک سنگین دھمکی اور واضح توہین عدالت کہا جا سکتا ہے۔ رانا ثنااللہ چیف جسٹس آف پاکستان عطا بندیال کو صرف اس لئے دھمکا رہے ہیں کہ کہیں وہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن نہ کرانے پر وفاقی حکومت کے خلاف کارروائی نہ کرے۔ اسے ججوں کو دھمکانا ہی کہا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی؟ خیر یہ تو
مزید پڑھیے


کیا تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے؟

بدھ 03 مئی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آگے بڑھنے سے پہلے آپ چند جھلکیاں ملاحظہ کیجئے : ملک میں سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت میں ٹکرا وکی سی کیفیت ۔ وزیراعظم اور وزرا کا چیف جسٹس آف پاکستان پر پارٹی بننے اور خلاف فیصلے کرنے کا الزام۔ میڈیا میں حکومت نواز صحافیوں کی چیف جسٹس کے خلاف مہم،کالم،تجزیے ،گوسپ ۔ چیف جسٹس کا اپنی سربراہی میں تین رکنی بنچ بنا کر بعض اہم کیس سننا۔ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو عدالت عظمیٰ کے خلاف لانے کی کوشش۔ پارلیمنٹ سے ایسی قانون سازی جس کا مقصد اعلیٰ عدلیہ خاص کر چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے کی کوشش ہو۔ عدلیہ میں
مزید پڑھیے



چھ بنیادی غلط بیانیاں

جمعه 28 اپریل 2023ء
محمد عامر خاکوانی
بہت بار کوئی ایک جماعت یا حکومت دانستہ ہوشیاری سے کام لے کر چند ایسے اقوال زریں ٹائپ فقرے مختلف طریقوں سے میڈیا، سوشل میڈیا ، ہر جگہ پھیلا دیتی ہے تاکہ لوگ کنفیوز ہوجائیں۔آج کل بھی ایسا ہی ہو رہا ہے، ایسی چند بنیادی قسم کی غلط بیانیوں پر بات کرتے ہیں۔ :1پارلیمنٹ سپریم ہے یہ وہ جملہ ہے جوپی ڈی ایم کے رہنما اٹھتے بیٹھتے بول رہے ہیں۔ گمان ہے کہ جناب وزیراعظم ، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن وغیرہ خواب میں بھی یہی جملہ بڑبڑاتے ہوں گے۔ یہ جملہ ایک اعتبار سے تو درست ہے، مگر
مزید پڑھیے


پنجاب اسمبلی امیدوار : تحریک انصاف نے نظرثانی کیوں کی؟

جمعرات 27 اپریل 2023ء
محمد عامر خاکوانی
تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے لئے چند دن پہلے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا تھا، دو چار حلقے البتہ پینڈنگ رکھے گئے تھے۔ تب یہ کہا گیا کہ ان فیصلوں پر اپیل کی جا سکتی ہے۔ اس وقت اندازہ تھا کہ یہ رسمی کارروئی ہی ہوگی۔ ہمارے ہاںنظرثانی کا چلن کم ہی ہے۔ تحریک انصاف نے اب اپنی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی ہے ، اکیس حلقوں میں نئے امیدوار ہیں۔ چند ایک فیصلے اگرچہ ابھی تک متنازع ہی ہیں۔ کہیں کہیں یہ بھی ہوا کہ امیدوار پارٹی کا پراناساتھی اور نظریاتی کارکن ہے، مگر معروف سیاسی حوالوں
مزید پڑھیے


کیان لیگ نے ماضی سے سبق سیکھا ہے؟

بدھ 26 اپریل 2023ء
محمد عامر خاکوانی
پچھلے دنوں عدلیہ میں چلنے والے کیسز کے حوالے سے مختلف چیزیں دیکھتے، پڑھتے ہوئے سوچا کہ 1997میں تب کے وزیراعظم نواز شریف اور تب چیف جسٹس سجادعلی شاہ کے درمیان تنازع کا جائزہ لیا جائے۔ انٹرنیٹ پر ایک انگریزی اخبار کاپرانا ریکارڈ( آرکائیو) مل گیا۔ یہ بحران جولائی اگست 97سے شروع ہوا، جبکہ اس کی شدت اکتوبر کے آخری ہفتے میں بڑھ گئی، دو نومبر کو ڈراپ سین ہوگیا تھا۔ ان چند ماہ کی خبروں کو پڑھتا رہا، بڑی حیرت ہوئی ۔ یوں لگا جیسے فروری 2023 سے اپریل 23 تک جو کچھ ہوا، وہ چھبیس سال پرانے واقعات کی
مزید پڑھیے


تحریک انصاف کی انتخابی حکمت عملی : پہلا رائونڈ

هفته 22 اپریل 2023ء
محمد عامر خاکوانی
تحریک انصاف نے پنجاب کے لئے اپنے صوبائی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے ، ایک لحاظ سے ان کی انتخابی حکمت عملی کی پہلی جھلک سامنے آ گئی ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ ایک طرف ن لیگ ابھی تک امیدوار فائنل کر کے ٹکٹ نہیں جاری کر رہی کہ وہ یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ الیکشن چودہ مئی کو نہیں ہو رہا، دوسری طرف تحریک انصاف جلد الیکشن ہونے کے تاثر کو مستحکم کرنا چاہتی ہے، اس لئے انہوں نے اپنے امیدوار فائنل کر لئے۔ پنجاب اسمبلی کی دو سو ستانوے (297) نشستیں ہیں ، ان میں
مزید پڑھیے


روشن چراغ: الہجرہ ریزیڈینشل سکول اینڈ کالج

بدھ 12 اپریل 2023ء
محمد عامر خاکوانی
پچھلے کالم میں وعدہ کیا تھا کہ اپنے قارئین کے ساتھ اچھا کام کرنے والے ممتاز سماجی اداروں کا تعارف کرائوں گا۔ تعلیمی پراجیکٹس پر کام کرنے والوں کو ترجیح دے رہا ہوں ۔جو ادارے لائق مستحق طلبہ کو بہترین تعلیم اور تربیت فراہم کر رہے ہیں، وہ ملک وقوم کے محسن ہیں، انہیں سراہنا اور ان کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔ الہجرہ ریزیڈینشل سکول اینڈ کالج ایسا ہی ایک ادارہ ہے۔ اس کی کہانی بڑی دلچسپ ہے ۔ محمد عبدالکریم ثاقب ایک نیک دل پاکستانی ہیں جو طویل عرصہ سے برمنگم ، انگلینڈ میں مقیم ہیں۔ ثاقب صاحب پاکستانیت
مزید پڑھیے








اہم خبریں