Common frontend top

BN

محمد عامر رانا


جہاں آئینہ دوست ہے اور تصویر ہماری دشمن


عکس کے اندر جادوئی طاقت ہوتی ہے۔یہ طاقت کسی کو بھی احساس تفاخر میں مبتلا کرسکتی ہے یا ندامت کی گہرائیوں میں دھکیل سکتی ہے۔عکس ہمارے ساتھ کیا کھیل کھیلتا ہے اس کی وضاحت شاید دو اقوال سے ہو سکے۔ جو تصویر کشی کی ایک ویب سائٹ سے لیے گئے ہیں۔پہلا قول ہے’’میں آئینے میں تو اتنا خوبصورت دکھتا ہوں،یہ تصویر میں مجھے کیا ہو جاتا ہے؟‘‘ دوسرا قول یہ ہے کہ ’’کیا آئینے کی تصویر،آئینہ نہیں ہوسکتی؟‘‘۔ پہلے قول سے تو نرگسیت صاف جھلکتی ہے لیکن دوسرا قول قدرے ٹیڑھا ہے۔ہر فرد میں نرگسیت کی کم یا زیادہ،ایک مقدار ضرور
اتوار 23 دسمبر 2018ء مزید پڑھیے

ہمیں یہ جنگ ہر حال میںجیتنا ہے!

اتوار 16 دسمبر 2018ء
محمد عامر رانا
آج آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے کے دل سوز واقعہ کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس حملہ کے محرکات کا کھوج لگانے کے لئے حال ہی میں ایک جوڈیشل کمشن تشکیل دیا ہے جو غالباً اگلے ہفتے اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گا۔ جس کے بعد ہی اس سانحہ کے متاثرین کے زخموں پر مرہم اور اس اذیت کا مداوا ممکن ہو سکے گا۔ مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم یہ جائزہ بھی لیں کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کیا کھویا اور کیا پایا،
مزید پڑھیے


سی پیک پر حملہ

اتوار 25 نومبر 2018ء
محمد عامر رانا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ جمعتہ المبارک کے دن کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ اور لوئر اورکزئی میں مدرسے کے گیٹ پر خود کش حملہ ظاہر کرتے ہیں کہ دہشت گرد اور عسکریت پسند گروپ ابھی تک بڑے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کے قبائلی اضلاع اور خیبر پختونخواہ صوبے میں دہشت گرد حملے کے لیے جمعہ کا دن منتخب کرتے ہیں تاکہ حملے کی شدت اور نقصان کو بڑھایا جا سکے۔ جمعہ کے اجتماعات
مزید پڑھیے


پاک چین تعلقات کا حقیقی مرحلہ

اتوار 18 نومبر 2018ء
محمد عامر رانا
پاکستان اور چین کی قیادتیں سی پیک کے بیانیہ کی حالیہ برسوں کی سحر انگیزی کے بعد اب حتمی طور پر اس منصوبہ کے حقیقت پسندانہ مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اس عمل کے نتائج کا مستقبل میں پتہ چلے گا لیکن دونوں ممالک ایک دوسرے سے وابستہ توقعات کو حقیقت پسندانہ بنانے کے عمل کا آغازکر چکے ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان جب بیجنگ کے دورے پر تھے تب پاکستان میں بہت سے لوگ چین کی جانب سے بہت بڑے معاشی پیکیج یا پھر کم از کم 6ارب ڈالر کے پیکیج کی پیش گوئی کر
مزید پڑھیے


انتہا پسندی کے خلاف حکومتی عزم

اتوار 04 نومبر 2018ء
محمد عامر رانا
انتہا پسندی کے خلاف جنگ کوئی آسان کام نہیں لیکن ریاستی عزم کی کمی اس کو مزید پیچیدہ اور چیلنجنگ بنا دیتی ہے۔ انتہاپسندی کے خلاف کھڑے رہنے کے عزم کو آئین پاکستان سماجی اور نظریاتی اساس سے تقویت حاصل ہونی چاہیے۔ محض بیانیہ اور لفاظی یا پھر وزیر اعظم عمران کا یہ کہنا کہ حکومتی رٹ ہر قیمت پر قائم کی جائے گی کے اعلان سے شدت پسندی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی بلکہ اس کے لیے ریاست کو سماجی ڈھانچہ پر نظرثانی کرنا ہو گی۔ حکومت کی طرف سے انتہا پسندی کے مقابلہ کے لیے
مزید پڑھیے



سی پیک کی سٹریٹجک حدود

اتوار 21 اکتوبر 2018ء
محمد عامر رانا
پی ٹی آئی کی حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی کہ سی پیک کو کس طرح ڈیل کیا جائے۔ ابھی تک یہی سمجھنے کی کوشش ہو رہی ہے کہ سی پیک کی سٹریٹجک ، جغرافیائی اور معاشی اہمیت کو کس طرح جامع پالیسی کے بیانیہ میں تبدیل کیا جائے۔ دوسری طرف سی پیک کے خطہ میں سیاسی اور جغرافیائی اثرات اور سٹریٹجک اہمیت کے بارے میں اس قدر ابہام پیدا کر دیا گیا ہے کہ بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ حکومت اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے تیار نہ تھی۔ یہ حکومتی بے یقینی کا ہی نتیجہ ہے کہ
مزید پڑھیے


چالو بیانیوں پر قائم حکومتیں

اتوار 14 اکتوبر 2018ء
محمد عامر رانا
حکومتیں مقبول اپنے اقدامات کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ لیکن وہ سیاسی قوتیں جو چالو بیانیوں یا عمومی رائے عامہ کو برانگیختہ کر کے اقتدار میں آتی ہیں ان کے لیے اپنے ہی بچھائے ہوئے جال سے نکلنا مشکل ہوتا ہے اور ان میں ایسے اقدامات لینے کی ہمت نہیں ہوتی جو دورس اثرات کے حامل ہوں اور جنہیں زیادہ دیر تک یا د رکھا جا سکے یہ چیلنج دنیا بھر میں ان تمام حکومتوں کو درپیش ہے جو چالو بیانیوں اور بلند و بانگ دعوے کر کے اقتدار میں آئی ہیں۔ ان تمام حکمران جماعتوں میں یہ خصوصیت مشترک
مزید پڑھیے


سماجی ہم آہنگی کے ثمرات

پیر 08 اکتوبر 2018ء
محمد عامر رانا
سماجی اقدار کسی بھی معاشرہ کی سیاسی پختگی کو جانچنے کا اہم ذریعہ ہوا کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں سماجی رجحان اور چیلنجز کے ادراک کے لیے سماجی انڈیکیٹرز کو تحقیق کے آلہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ عالمی کوآپریٹو سیکٹراور سرمایہ کاری ان رجحانات پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر سماجی مساوات اور ہم آہنگی بشمول مذہبی اور فرقہ وارانہ اور نسلی ہم آہنگی کسی بھی سوسائٹی معاشرہ اور ملک میں سیاسی استحکام داخلی سکیورٹی اور معاشی ترقی کے بارے میں پیش گوئی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ البتہ
مزید پڑھیے


پاکستان میں مدارس کی بحث

پیر 01 اکتوبر 2018ء
محمد عامر رانا
پاکستان میں مدارس کی بحث میں عمومی طور پر مذہبی اور سکیورٹی معاملات کا ہی ذکر آتا ہے ہمارے پالیسی ساز یہاں تک کہ ماہرین تعلیم مباحثوںمیں مدارس کے تعلیمی پہلوئوں پر بات کرنے سے کتراتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملکی مدارس پاکستان کی آبادی کی 15فیصد تعلیمی ضرورت پوری کرنے کے باوجود بھی ملک کے تعلیمی نظام میں کوئی خاص مقام نہیں بنا پائے۔ البتہ عظمت عباس نے اپنی کتاب madrassah Mirage-a contemporary history of Islamic Schools in Pakistan میں اس موضوع پر سیر حاصل بحث کی ہے انہوں نے اپنی کتاب میں مدارس کے بارے میںبات
مزید پڑھیے


پاک افغان مذہبی سفارتکاری

پیر 24  ستمبر 2018ء
محمد عامر رانا
آئندہ چند ہفتوں میں افغانستان سے اسلامی سکالرز کا ایک وفد پاکستان آنے کی توقع ہے۔ یہ وفد دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی کے اقدامات کی حمائت کے لیے دورہ کر رہا ہے۔ وفد ابتدائی طور پر اپنی توجہ پاکستان کے دینی مدارس پر مرکوز رکھے گا تاہم دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات میں جو اعتبار کھو چکے ہیں اسے بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ رواں برس کے وسط میں دونوں ملک افغانستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولیڈیرٹی کی تشکیل پر رضا مند ہوئے تھے۔ تاہم مذہبی سفارت کاری‘ جو اس معاملے میں انوکھی بات نہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں