Common frontend top

محمد عامر رانا


یہ کون لوگ ہیں؟


کچھ قوتیں ایسی ہیں جنہوں نے ہمارے سماج‘ دماغ اور مزاج کا تانا بانا بنا ہے۔ اشارہ کسی خلائی یا زیرزمین مخلوق کی طرف ہرگز مطلوب نہیں ہے بلکہ قوت کے اس مرکز کی طرف ہے جس میں ان کے علاوہ کئی اور بھی حصہ دار ہیں۔ جھگڑا حصے کے حکم پر رہا ہے لیکن جب اس قوت کو ہی چیلنج درپیش ہو تو سب حصہ دار اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ ان حصہ داروں کو طاقتور اشرافیہ کہا جاتا ہے۔ اگرچہ انگریزی میں انہیں Power Elite کہتے ہیں۔ یہ لفظ ان کے مزاج کو زیادہ بہتر طور پر گرفت میں
پیر 06  اگست 2018ء مزید پڑھیے

عمران خان کو درپیش ’’چین چیلنج‘‘

پیر 30 جولائی 2018ء
محمد عامر رانا
پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی نئی حکومت خارجہ امور کے حوالے سے نوآموز ثابت نہیں ہو گی کیونکہ حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ایسے امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جو بہت تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ نئی حکومت خارجہ امور میں وہ کتنی سرگرمی دکھاتی ہے۔ اس کی ترجیحات کیا ہوں گی، خصوصاً چین کے معاملے پربہت حد تک اس کا نقطہ نظر واضح ہو جائے گا، خارجہ پالیسی اور سٹریٹجک معاملات اکثر سول حکومتوں اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنے
مزید پڑھیے


کہانی اور اسٹوری

پیر 23 جولائی 2018ء
محمد عامر رانا
ایک فلم بین سینما سے نکل رہا تھا۔ اندر جانے والے نے اس کے چہرے کے پریشان کن تاثرات دیکھ کر پوچھا’’فلم کیسی ہے؟‘‘اس نے گھمبیر لہجے میں جواب دیا اسٹوری و سٹوری تو ہے کہانی نہیں ہے۔ اندر جانے والے نے پہلے خریدے ہوئے ٹکٹ کی طرف دیکھا اور پھر گھڑی کی طرف آخری شوتھا اور کسی دوسری فلم کا ٹکٹ ملنا بھی مشکل تھا اس نے زبردستی مسکراتے ہوئے کہا آج اسٹوری والی فلم دیکھتے ہیں کہانی والی پھر سہی‘ پاکستان کے انتخابی سیاسی منظر نامے پر بھی ایک اسٹوری چل رہی ہے اور تماش بینوں کو توقع ہے
مزید پڑھیے


مذہب اور سیاست

جمعرات 19 جولائی 2018ء
محمد عامر رانا
مذہب ووٹر کی سوچ کو مختلف وجوہ کی بنا پر متاثر کرتا ہے جس میں کسی امیدوار کے مذہبی پس منظر اور اخلاقی کردار کے علاوہ اسلامی نظام کے نفاذ کی خواہش اہم ہے۔ جبکہ مذہبی سیاسی جماعتیں ووٹر کے مذہبی احساسات کو تحریک دینے کے لیے اپنے مذہبی ایجنڈے کی بھر پور تشہیر کرتی ہیں۔چ دیگر سیاسی جماعتوں کا جھکائو بھی مذہبی فکر کی طرف ہوتا ہے کم از کم کوئی ایک سیاسی جماعت بھی مذہبی معاملات کے خلاف چلنے کا تصور نہیں کر سکتی۔ گو پاکستانی ووٹرز کی اکثریت کے رجحان میں مذہب کا کلیدی اثر ہوتا ہے مگر
مزید پڑھیے


مولا جٹ ایک سیاسی فلم

پیر 09 جولائی 2018ء
محمد عامر رانا
پاکستان کے مستقبل کے بارے میں ہماری اور دنیا کی تشویش ختم ہوتی جا رہی ہے۔ یہ زیادہ دور کی بات نہیں ہے جب پاکستان کے مستقبل کے منظر نامے پر وقفے وقفے سے رپورٹیں شائع ہوتی تھیں۔ ظاہر ہے زیادہ تر رپورٹیں مغرب کے تحقیقی اداروں جامعات اور غورو فکر کرنے والے اداروں کی طرف سے شائع ہوتی تھیں۔ نائن الیون کے بعد اس قسم کی رپورٹوں کی اشاعت میں تیزی آئی تھی ان میں سب سے زیادہ تشویش پاکستان میں دہشت گردی اور پروان چڑھتی انتہا پسندی سے ظاہر کی جاتی تھی۔ کچھ رپورٹیں معیشت اور سماجی شعبے
مزید پڑھیے



خطے کو جوڑنے کا خواب

پیر 02 جولائی 2018ء
محمد عامر رانا
پاکستان آج بھی ایسے ویژن کا متلاشی ہے جو اس کی معاشی ‘سماجی اور ثقافتی آرزوئوں کی شاندار عکاسی کر سکے۔ آج بھی ہمیں مضبوط قومی کردار کی ضرورت ہے جیسی قیام پاکستان کے وقت تھی۔ باوجود اس کے کہ ہمارے مقتدر حلقے مختلف اوقات میں مختلف نظریات سے متاثر بھی ہوئے مگر بدقسمتی سے ان خیالات کو عملی جامہ پہنانے کا حوصلہ نہ جتا سکے۔ مغربی سکالرز پاکستان کے اہل اقتدار کے رویہ میں نظریاتی شدت کی بجائے مستقبل بینی کی جانب پیش رفت محسوس کرتے ہیں ۔مگر اس کے باوجود بھی اس رویہ کو اپنے وجود میں مختلف
مزید پڑھیے


بڑھتی سیاحت اور غیر سیاحتی رویئے

پیر 25 جون 2018ء
محمد عامر رانا
ہری پور سے ہی ریستورانوں، ڈھابوں اور کریانے کی دکانیں سی پیک کے نام سے منسوب ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور یہ سلسلہ چین کی سرحد کے قریب سوست تک چلتا ہے۔ سوست سے خنجراب تک کی پٹی میں یہ نام اس لیے نظر نہیں آتا کہ وہ قطعہ نیشنل پارک کے لیے منسوب ہے۔ سی پیک منصوبے کا کرشمہ ہے کہ وہ پاکستان بھر سے سیاحوں کو بھی اپنی طرف کھینچ رہاہے۔ قافلے کراچی، سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے نکلتے ہیں اور خنجر اب پر جا کر دم لیتے ہیں۔ پاکستان میں اندرونی
مزید پڑھیے


ووٹ‘تبدیلی کے لیے

منگل 19 جون 2018ء
محمد عامر رانا

یوں توکسی بھی حکومت کی کارکردگی کو سیاسی اہداف کے حصول کے پیمانے کے ذریعے جانچا جانا چاہیے مگر ہمارے ہاں یہ ایک پیچیدہ عمل ہے۔ ہماری سیاسی حکومتیں ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے اپنی کارکردگی اور کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر عوامل بھی ہیں جو پاکستانی ووٹرز کے ذہن پر اثر انداز ہوتے ہیں اور انہی عوامل کی وجہ سے انتخابی نتائج حیران کن حد تک غیر متوقع نکل سکتے ہیں ۔ان عوامل میں سب سے اہم عنصر جو پاکستان کی سیاست پر غالب ہے وہ’’ تبدیلی ‘‘کا نعرہ
مزید پڑھیے


دور زوال کا نوحہ

پیر 11 جون 2018ء
محمد عامر رانا
عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کو کس چیلنج کا سامنا ہے۔ علمی اور فکری حلقوں میں اس پر اتفاق ہے کہ علم کی دنیا میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ دوسرے الفاظ میں اجتماعی طور پر مسلم سماج اور تہذیب دنیا کے بدلائو‘ سائنس ‘ فکر اور فلسفے میں اپنا حصہ نہیں ڈال رہے اس کا منطقی نتیجہ زوال ہے اسے آپ تہذیبی زوال کہیے، مسلم ثقافت کی ابتری، سماج کی کمزور قوت مدافعت یا فکری کمزوری عالم اسلام زوال کے تصور سے نکل نہیں پا رہا۔ اب تو زوال کا سوال اٹھانا بھی جرم کے
مزید پڑھیے


قابل انتظام جارحیت :ایک المیہ

اتوار 03 جون 2018ء
محمد عامر رانا
پاکستان اور بھارت میں لوگوں کی اکثریت دونوں ممالک کے درمیان امن کو خواب ہی سمجھتی ہے۔ مگر اس کے باوجود دونوں ممالک میں ایک طبقہ بہرحال موجود ہے جو امن کے خواب دیکھنے پر یقین رکھتا ہے۔ امن نا ہونے کا مطلب جنگ یا تصادم ہرگز نہیں لیا جا سکتا۔ بسا اوقات اس کا مطلب محدود پیمانے پر تصادم یا مینج ایبل جارحیت بھی ہوتی ہے جس کی شدت تو کم ہوتی ہے مگر متعلقہ ممالک کو کمزور اور وسائل کو ضائع کرتی ہے۔ دونوں ممالک میں روایتی اور غیر روایتی چینلز موجود ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان
مزید پڑھیے








اہم خبریں