Common frontend top

BN

محمد علی حیدر بخاری


کامیاب لوگ


میلکم گلیڈول کی چندکتابیں زیرِ مطالعہ ر ہیں۔ "Blink" اس کی پہلی کتاب ہے جسے پڑھنے کا موقع ملا۔ اس کتاب بارے کہا جاتا ہے کہ یہ آپ کو دنیا کو ایک مختلف زاویہ سے دیکھنا سکھاتی ہے۔ دوسری کتاب "The Tipping Point" تھی۔ یہ کتاب بتاتی ہے کہ کیسے بظاہر چھوٹا سا دکھنے والا قدم کتنی بڑی تبدیلیوںکا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ آخری کتاب "Outliers" تھی، جسے حال ہی میںمکمل کیا۔ یہ کتاب کامیابی بارے آپ کے نظریہ کو یکسر بدلنے کی قوت رکھتی ہے۔ اگرچہ یہ تینوں کتابیں ہی اپنے اندر تحقیق اور تخلیق کا خزانہ ہیں،
اتوار 21  اگست 2022ء مزید پڑھیے

ذوقِ سماعت

اتوار 07  اگست 2022ء
محمد علی حیدر بخاری
منیر نیازی نے کہا تھا: زمانے والوں کی کیا پڑی ہے، سنیں جو حالِ دلِ شکستہ مگر میری تو یہ آرزو تھی ، مجھے چلاتا ، مجھے بتاتا کوئی بتائے ضرور ۔۔۔مگر گلا یہ کرتے ہیں کہ کوئی ’’گوڈ لیسنر‘‘ یعنی ذوقِ سماعت کا حامل نہیں۔ انسانی وابستگیوںکو ابلاغ کے ذریعے مضبوط بنایا جاتا ہے۔ گفتگو اور بات چیت ہی کے ذریعے جہاںنئے روابط استوار کیے جاتے ہیں، وہیں مسائل کا حل بھی اسی کے توسط سے نکالا جانا مفید تر سمجھا جاتا ہے ۔کوئی خواہ کتنا ہی تنہائی پسند یا انٹرووَرٹ کیوں نہ ہو ، اسے اچھا سننے والے کی ضرورت ہمیشہ
مزید پڑھیے


اتنا برسا ٹوٹ کے بادل…

اتوار 24 جولائی 2022ء
محمد علی حیدر بخاری
آپ کویہ جان کرحیرت ہو گی کہ نکاسی ء آب کا قدیم ترین نظام تقریبا ٰ۴۰۰۰ قبل مسیح میں موجود تھا۔ اس کے آثار عراق میں پائے جاتے تھے، جسے سلطنت ِ میسوپوٹیمیا نے اپنے دورِ حکومت میں تخلیق کیا۔ اس میں ہائیڈروالیکٹرک سسٹم کا استعمال نظر آتا ہے۔ جس کے ذریعے پانی کے انتقال کو ممکن بنایا جاتا تھا۔ دوسرا قدیم ترین نکاسی ِ آب کا نظام ہمیں ۲۰۰۰ قبل مسیح میں دیکھنے کو میسر آتا ہے، جسے تہذیب ِ بیبلون نے اپنے شہروں کے لیے بنایا ۔ اِن کے ہاں مٹی کے بنے پائیپوں کے ذریعے پانی کا
مزید پڑھیے


شخصیت اور شخصی رجحان MBTI ......

اتوار 17 جولائی 2022ء
محمد علی حیدر بخاری
طبیعت میں ہر وقت کچھ نہ کچھ کرنے کی دھن سوار رہتی ہے۔ چنانچہ ایک نئی اسائئنمنٹ پر، استاد محترم سے راہنمائی کا طالبگار ہوا۔ جواب ملا ’’تمہاری Personality Type کے لیے موزوں نہیں، البتہ کوشش کرکے دیکھ لو، تاکہ کبھی پچھتاوا نہ رہے۔ ‘‘ میں حیران ، اس ساری گفتگو میں نئی اور مختلف بات "personality type" تھی۔ اس پیرائے میں پہلی بار بات ہو رہی تھی۔ پوچھا کہ سر اس سے کیا مراد ہے ۔۔۔۔ تو گفتگو کا نیاافق روشن ہوا۔ موضوع کا نام MBTI (Myers-Briggs Type Indicator) تھا۔ کچھ عرصہ قبل ایک کتاب زیر ِ مطالعہ
مزید پڑھیے


لاہور اور تصوف

پیر 18 اپریل 2022ء
محمد علی حیدر بخاری
انسانی فہم ارتقا کی منازل طے کرتا ہوا یہ تو جان لیتا ہے کہ خود شناسی ، یعنی self actualisation ، انسانی زندگی کا اہم ترین جزوہے، پر اس مقام سے آگے کا سفر اس کے علمی دائرہ کار اور اس کی سمجھ سے بالا تر ہی رہتا ہے۔ چنانچہ ایسے وقت میں جب انسان کا فہم اور اس کا ادراک اس کی راہنمائی سے قاصر ہوجاتا ہے ،پھر وہیں سے کتابِ حق اس کا ہاتھ تھامتی اور اسے یہ درس دیتی ہے کہ دیارِ خود ی سے ہوتا ہوا، انسان عشقِ حقیقی کی بارگاہ میں جا
مزید پڑھیے



تنہا کچھ بھی نہیں۔۔۔

اتوار 10 اپریل 2022ء
محمد علی حیدر بخاری
جی سی یونیورسٹی کے ایم بی 20 میں ’’اِنگلش پوئیٹری‘‘ کی کلاس جاری تھی۔ جان ڈن (John Donne) کا ادبی کام زیر غور تھا۔ اس کی ایک معروف نظم No Man is an Island زیر بحث آئی، تو انسانی فطرت کے کئی رموز سمجھنے کو میسر آئے۔ اگر چہ یہ نظم پہلے بھی پڑھ رکھی تھی،لیکن یہاں اسے ایک مختلف زاویہ سے دیکھنے کا موقع کلاس ڈسکشن کی صورت میں سامنے ملا۔ اس نظم کا مفہوم یہ ہے کہ انسان جزیرہ کی مانند نہیں ، اور نہ ہوسکتا ہے۔ گویا ’’self sufficiency‘‘ انسان کے لیے ممکن نہیں۔ کسی نہ کسی
مزید پڑھیے


خود آگاہی

اتوار 27 فروری 2022ء
محمد علی حیدر بخاری
کاروانِ حیات چلتا رہتا ہے۔ انسان قدم قدم پر زندگی کے نئے نئے حوادث سے نبردآزماہو تا ہے۔ ہر مرحلہ پراُسے، کوئی نہ کوئی فیصلہ کرنا پڑتا ہیں۔ انہیں فیصلوں پر انسان کی زندگی کا انحصار ہے۔ چھوٹے سے چھوٹا واقعہ ہو، یا بڑے سے بڑاحادثہ، انسان کے فیصلوں ہی کی وجہ سے رونما ہوتا ہے۔ انسان کیا ہے؟ اشرف المخلوقات ۔ لیکن اس کی عقل نارسااور اس کا فہم محدود ہے۔ وہ ایک خاص دائرہ سے باہر نہیں سوچ سکتا، خواہ جتنا بھی دور اندیش ہو، ایک حد سے آگے نہیں جان سکتا۔ سو فیصلہ صحیح ہے یا غلط،
مزید پڑھیے


طلب و جستجو

اتوار 16 جنوری 2022ء
محمد علی حیدر بخاری
انسانی زندگی تلاش اور جستجو سے عبارت ہے۔ انسان نہ چاہتے ہوئے بھی، لاشعوری طور پر، اپنے آپ کو کسی خاص طبقہ، شعبہ یا مخصوص عوامل کی جانب جھکا ہوا محسوس کرتا ہے۔ ’تم چاہتے کیا ہوـ‘۔۔۔یا میری ماں بولی میں ’ توں چاہنا کی ایں ‘ ویسے تو ایک ایسا سوال ہے جسے زبان زدِ عام بنا کر قابل ِ غور رہنے ہی نہیں دیا گیا۔ بلکہ اسے تو صرف تب پوچھا جاتا ہے جب کوئی مکالمہ اپنے عروج پر ہو اور ایک نے دوسرے کو لاجواب کرنا ہو، تو یہ سوال اس کے سامنے پھینک دیا جاتا
مزید پڑھیے


فیضانِ نظر

اتوار 26  ستمبر 2021ء
محمد علی حیدر بخاری
کسی صاحب ِدانش کا قول ہے کہ تقرب ِالٰہی کو پالینے کے مختلف ذرائع اپنی اپنی جگہ پر مستند و معتبر ہیں، لیکن تقربِ الٰہی کو پانے کا آسان ترین راستہ یہ ہے کہ انسان کسی ولی کے فیضانِ نظر سے مستفید ہوجائے، اس کی منازل آسان ہوجائیں گی۔ انسان کی شخصیت ان محبتوں میں پنہاں ہوتی ہے، جنہیں وہ اپنے نہاں خانہ ٔدل کے چمن زاروں میں جگہ دیے رکھتا ہے۔ یعنی انسانی شخصیت و کردار پر وہ محبتیں سب سے زیادہ اثرانداز ہوتی ہیں،جنہیںوہ خاص طور پراپنے دل میں جگہ دیتاہے۔جب کسی کی محبت ہمارے دل میں موجزن
مزید پڑھیے


تم اپنی کرنی کر گزرو۔۔۔

اتوار 29  اگست 2021ء
محمد علی حیدر بخاری
کبھی غور کیجئے گا، آپ کسی کام میں محو ہیں، وہ کوئی اسائنمنٹ ہو سکتی ہے، کوئی پریکٹیکل یا آپ کی فیلڈ سے جڑ ی کوئی اہم ذمہ داری ۔ کام کے دوران آپ اچانک کسی ایسے مرحلے میں داخل ہوتے ہیں،جہاں سے آگے کا راستہ آپ کو دکھائی نہیں دیتا۔ آپ پھنس جاتے ہیں۔ فرسٹریشن بڑھتی ہے ۔ کام یک دم رک جاتا ہے، اور آپ اپنے فون کی جانب بڑھتے ہیں اور فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے اپنا دھیان کسی اور جانب مرکوز کر لیتے ہیں۔ کام یوں ہی ادھورا پڑا رہ جاتا ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں