Common frontend top

مریم ارشد


حِبا ابوندا ہم شرمندہ ہیں


’’غزہ اور اسرائیل کی جنگ چھڑنے کے بعد لوگوں میں اضطراب اور تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بے چینی اور دکھ ہر مذہب کے لوگوں میں پھیل چکا ہے۔‘‘ عباس اپنے مصری دوست کریم سے بات کر رہا تھا۔ ’’یار اس اہندوناک جارحیت کو شروع ہوئے بہت سے دن گزر گئے اور اس دوران غزہ کی محصور آبادی پر اسرائیل کی فضائی فوج کم از کم چھے ہزار سے زائد بم گرا چکی ہے۔‘‘ اس دوران وہاں زلیخا اور امل بھی آ گئی۔ ابھی وہ بیٹھی ہی تھیں کہ لیلیٰ زارو قطار روتی ہوئی آ گئی۔ ’’کیا ہوا لیلیٰ
جمعرات 26 اکتوبر 2023ء مزید پڑھیے

یہ سر زمین میر ی بہن ہے

جمعرات 19 اکتوبر 2023ء
مریم ارشد
کئی دہائیوں سے مشرقِ وسطیٰ میں چھائے جنگ کے بادل فلسطین کو لہو لہو کر رہے ہیں۔ 17 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے ’’طوفان الاقصیٰ‘‘ آپریشن کے بعد ابھی تک یہ جنگ رْکتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔ اس جنگ میں سب سے بھاری قیمت عام شہریوں کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ فلسطینی تو طیل عرصہ سے ایک بے خانماں قوم بن چکے ہیں۔ یہ لڑائی تو وہ اب خود ہی لڑ رہے ہیں کیونکہ وہ کسی کی بھی ترجیح نہیں ہیں۔ وہ ناامیدیوں کے سایے میں بھی اْمید نہیں ہارے۔ خستہ حال ٹوٹے اور جلے
مزید پڑھیے


اقوامِ متحدہ کے نام فلسطینی بچے کا خط

جمعه 13 اکتوبر 2023ء
مریم ارشد
جناب محترم انتو نیو گو تریس! میں غزہ میں رہنے والا ایک 12 سالہ بچہ ہوں۔ میرا نام نجیب نصر ہے۔ میری ماں نے میرا نام مشہور فلسطینی صحافی اور ادیب کے نام پر رکھا تھا۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ: سر زمینِ فلسطین کو انبیاء کی سر زمین کہا جاتا ہے۔ فلسطین میں لوگوں کو نا صرف اپنے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے بلکہ انہیں اجتماعی حملوں، نظر بندیوں اور انہیں اپنی زمینوں پرقبضے کی ظالمانہ کارروائیاں کا سامنا ہے۔ صدیوں سے فلسطین کی زمین پر گلہ بانوں اور کاشت کاروں کی بڑی
مزید پڑھیے


وطن سے محبت یاپیسہ کمانا

جمعه 06 اکتوبر 2023ء
مریم ارشد
میرے خیال میں اس وقت سب سے زیادہ خوف زدہ کرنے والی بات یہ ہے کہ ہم کچھ ٹاک شوز کی وجہ سے سیاسی تفریقات کا شکار ہوکر پریکٹیکلی نفرتوں کے راستے سے ہوتے ہوئے خانہ جنگی کی طرف چل پڑیں گے۔ مَیں ڈراموں کی بجائے نیوز اور ٹاک شوزباقاعدگی سے دیکھتی ہوں۔ بیشتر انٹرویو کرنے والے اپنی گفتگو سے نام نہاد سیاسی رہ نماؤں کو اس طرح گھیرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ بچ نکلنے کی کوئی راہ باقی نہیں بچتی۔ ریٹنگ کے چکر میں ایک ٹی وی چینل دوسرے سے بازی لے جانے میں اخلاقیات کی سب
مزید پڑھیے


میرِ کاررواں کا رختِ سفر

جمعرات 21  ستمبر 2023ء
مریم ارشد
اْردوکے ہمارے مشہور شاعر چچا غالب تو ہر موقع پر یاد آتے رہتے ہیں۔ آج بھی نئے چیف جسٹس صاحب کی تعیناتی پر ان کا یہ شعر بے طرح یاد آیا: دوست غم خواری میں میری سعی فرمائیں گے کیا زخم کے بھرنے تلک ناخن نہ بڑھ آئیں گے کیا پاکستان کے انتیسویں چیف جسٹس آف پاکستان اپنی عدلیہ کی اعلیٰ ترین اونچی مسند پر بیٹھ چکے ہیں۔ پچھلے 76 برسوں میں 28 چیف جسٹس آئے مگر انصاف کے معاملے میں لوگ پیاسے ہی رہے۔ ایسا نہ ہو کہ انصاف کے زخم بھرنے لگیں تو تب تک عدلیہ کے ناخن پھر سے بڑھ
مزید پڑھیے



بنانا ریپبلک کسے کہتے ہیں!

جمعرات 07  ستمبر 2023ء
مریم ارشد
بناناریپبلک کس ریاست کو کہتے ہیں؟ 1904 میں ایک امریکی مصنف اوہنری نے اپنی کتاب Cabbages & Kings میں یہ اصطلاح استعمال کی تھی۔ Honduras وسطی امریکہ کی ایک ریاست ہے جسے پہلی بار یہ عنوان دیا گیا تھا۔ پولیٹکل سائنس کے پس منظر میں اس اصطلاح کو سیاسی طور پر ایک غیر مستحکم ملک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسے ملک عمومی طور پر اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لیے کسی ایک پیداوار (کیلے) یا دیگر زرعی مصنوعات پر انحصار کرتے ہیں۔ ایسے ممالک واضح طور پر کسی طاقتور ملک کے زیرِ تسلط ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیے


خود کو قسط وار بیچیں!

جمعه 01  ستمبر 2023ء
مریم ارشد
بجلی کے بلوں کے خلاف عوام کا غصہ آسمانوں کو چْھو رہا ہے۔ نگران وزیرِ اعظم نے ہنگامی اجلاس تو بلا لیا مگر کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ مختلف شہروں میں بِل ادا کرنے کے لیے لوگ اپنی موٹر سائیکلیں، موبائل اور زیورات تک بیچ رہے ہیں۔ خواتین اور بچے احتجاج میں شریک ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں کی مساجد میں اعلان ہوئے کہ احتجاجاً بجلی کے بِل جمع نہ کروائے جائیں۔ بجلی کے بلوں نے شہریوں کے چودہ طبق روشن کر دیے۔‘‘ یہ ساری خبریں ممتاز اپنے ارد گرد بیٹھے سب بزرگوں کو مختلف اخبارات میں سے
مزید پڑھیے


تجدیدِ وفا کا دن اور اقلیتوں کے حقوق

منگل 22  اگست 2023ء
مریم ارشد
پاکستان میں جینے کے لیے دل پتھر کا اور حس بے حسی کی ہونی چاہئے۔دہائیاں لگیں اس سیاسی بحران کو کھینچ کھانچ کر معاشی بحران بنانے میں۔اب جماعتوں پر جماعتیں بن چکی ہیں۔وہی فرسودہ لوگ، وہی لٹیرے، وہی بچہ جمورا، وہی کھیل تماشا۔آخر سیاست دان اور دیگر سٹیک ہولڈرز ملک کی سلامتی کے لیے کیوں نہیں ایک گول میز پر بیٹھ کر بات کرتے؟ اگر اس بات کا تصفیہ ہو جائے تو قومی سْود و زیاں کا پتہ چل جائے گا۔ابھی چند دن پہلے ہی یومِ آزادی گزراجو مسلمانوں کی دعاؤں، اْمنگوں اور الگ شناخت کی علامت کی یاد دلاتا
مزید پڑھیے


ہر بار عام آدمی ہی بوجھ کیوں اٹھائے؟

هفته 05  اگست 2023ء
مریم ارشد
ملک کو بڑے بڑے مسائل درپیش ہیں۔ سب سے بڑا تو معیشت کا مسئلہ ہے۔ اب گذشتہ دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یک دم 20 روپے کا اضافہ ہونے سے ظاہر ہے مہنگائی کا ایک اورطوفان بپھرا پڑا ہے۔ ہم پاکستانی ہر مہینے کسی نہ کسی خوف میں مْبتلا رہتے ہیں۔ اب یہ تازہ ترین خوف پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا ہے۔ صورتِ حال مزید خوف ناک اس لیے ہو گئی ہے کہ اب اس کے ساتھ ہی آٹے، سبزی اور دال کا بھاؤ بھی بڑھ جائے گا۔ پنساری، چکی والا اور سبزی فروش سب کہیں گے پیٹرول
مزید پڑھیے


لاہور کے تحفے ارمغانِ لاہور

هفته 29 جولائی 2023ء
مریم ارشد
قلم فاؤنڈیشن کے عبدالستار عاصم صاحب مجھے اپنے ادارے کی نادر کتابیں بھیجتے ہی رہتے ہیں۔ ان کا شکریہ! دنوں پہلے ’’ارمغانِ لاہور‘‘ کے نام سے ایک کتاب آئی تھی۔ جس کے لکھاری ہیں اشرف شریف۔ اس کتاب کو دیکھ کر احساس ہوا کہ یہ واقعی لاہوریوں کے لیے انوکھا تحفہ ہے۔ جسے لاہور کی تاریخ کو کھنگالنا ہو تو یہ کتاب خرید لے۔ ’’ارمغانِ لاہور‘‘ ہمارے جادوئی شہر لاہور کے بارے میں ایک ایسا انسائیکلو پیڈیا ہے جسے آپ اپنے بیگ یا سفری تھیلوں میں ڈال کر ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ ریل کی رومانوی چْھک چْھک کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں