Common frontend top

مظہر لاشاری


قدرت اللہ شہاب کی چندراوتی


محبت بھی کیا انمول چیز ہے کہ جب یہ کسی سے ہو جائے تو پھر نہ مذہب دیکھتی ہے اور نہ عقیدہ اور نہ ہی شکل صورت عربوں کی تاریخ میں قیس بن عامر ایک سردار کا بیٹا تھا لیکن لیلیٰ کے ساتھ بے انتہا محبت کرنے کی وجہ سے مجنون بن گیا۔ دوسری طرف حکایات میں یہ بھی آتا ہے کہ لیلیٰ رنگ کی کالی تھی لیکن مجنون کی نگاہ میں وہ سب کچھ تھی اس لیے وہ ساری زندگی لیلیٰ لیلیٰ پکارتا رہا اور آخر اِس جہانی فانی سے کوچ کر گیا لیکن اُس کی محبت بھری کہانی
جمعرات 25 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

وقت کا تیز دھار ا

جمعرات 18 جنوری 2024ء
مظہر لاشاری
وقت بڑی تیزی کے ساتھ گزر رہا ہے،ِِِِ انسان نادان ہے کہ جس کی سمجھ میں یہ نقطہ نہیں آسکا کہ ہم جوں جوں بڑے ہوتے ہیں اتنا ہی موت کے قریب ہو جاتے ہیں لیکن ہم کتنے نادان ہیں کہ اپنی زندگی کا ایک سال کم ہونے پر خوشی مناتے ہیں اور اپنی سالگرہ منا کر بڑے خوش ہو رہے ہوتے ہیں۔ یہ ہماری خام خیالی ہے اِس دنیا کا ایک نظام ہے کہ کتنی بھی بڑی شخصیت اِس دنیا سے چلی جائے تو پھر بھی قدرت کے نظام میں رتی برابر بھی فرق نہیں پڑتا۔ اِس دنیا میں
مزید پڑھیے


سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں !

پیر 08 جنوری 2024ء
مظہر لاشاری
انسان اِس فانی دنیا میں روتا ہوا آتا ہے اور روتا ہوا جاتا ہے لیکن ایسے خوش نصیب لوگ بھی ہوتے ہیں جو جاتے ہوئے مسکرا رہے ہوتے ہیں اس لیے تو حضرت اقبال نے فرمایا ہے کہ مومن جب فوت ہو جاتا ہے تو اُس کے چہرے پر مسکراہٹ اور سکون ہوتا ہے جس طرح گذشتہ روز ہمارے بہت ہی پیارے عزیز دوست ارشد علی خان فوت ہونے کے بعد مسکرا رہے تھے۔ میرے بچپن کا عظیم دوست ارشد علی خان کہ جو مجھ سے عمر آٹھ سال بڑے تھے اور 05 ستمبر 2023 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے
مزید پڑھیے


بہ طواف کعبہ رفتم ……(آخری قسط)

هفته 30 دسمبر 2023ء
مظہر لاشاری
مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا سفر بڑی ہی عقیدت اور بے تابی کا ہے۔ حضور اقدس ؐ کا فرمان مبارک ہے کہ جو بھی روضہ اطہر پر حاضری دے گا تو ہم قیامت کے دن اُس کی شفاعت کریں گے ۔عشاق کا اصل مسکن مدینہ منورہ ہے ۔ عبداللہ خان نے ہمیں میدان عرفات ، جبل رحمت اور دیگر زیارات کرائی جبکہ جبل نورین غار حرا کو دور سے دیکھا چونکہ وقت کم تھا ا س لیے جلدی جلدی زیارات کرتے ہوئے واپس آئے اور پھر مدینہ منورہ کا سفر شروع ہوا ہم ساڑھے چارگھنٹوں بعد مدینہ
مزید پڑھیے


بہ طواف کعبہ رختم (سوم)

پیر 25 دسمبر 2023ء
مظہر لاشاری
حج اور عمرہ دونوں انتہائی مقبول عمل ہیں اور یہ صاحب استطاعت کے لیے لازمی ہیں جبکہ حج تو فرض ہے اور عمرہ سنت جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے مال کثیر عطا کیا وہ حج اور عمرہ ہر سال بھی کرتے ہیں لیکن جناب رسالت مآب ﷺ نے اپنی حیات مبارکہ میں صرف ایک حج کیا تھا تا کہ اْمت کے لیے آسانی رہے۔ باقی نفلی حج ہی شمار ہوتے ہیں۔ حج اور عمرہ کے لیے لازم ہے کہ انسان احرام کی چادروں میں ہو لیکن سعودی عرب کی حکومت نے کرونا کے بعد جو پابند یاں لگائی تھیں
مزید پڑھیے



بہ طواف کعبہ رفتم دوم

پیر 18 دسمبر 2023ء
مظہر لاشاری
اللہ تعالیٰ نے انسان کے لیے بہترین لباس تقوی کو قرار دیا ہے لیکن کیا کبھی ہم نے سوچا ہے کہ ہم اپنے اِس خاکی بدن کو سنوارنے اور خوب سے خوب تر لباس زیب تن کرنے کے لیے کیا کچھ نہیں کرتے ٹھیک ہے اچھا لباس ہونا چاہیے جب ہم کسی اعلیٰ افسر کے پا س یا پھر شادی بیاہ کی تقریب میں جاتے ہیں تو انتہائی قیمتی لباس زیب تن کر کے جاتے ہیں تا کہ دوسروں سے اعلیٰ نظر آئیں لیکن یہ سب کچھ خام خیالی ہے۔ اب ذرا آتے ہیں اللہ تعالیٰ کے اِس حکم
مزید پڑھیے


بہ طواف کعبہ رفتم

اتوار 10 دسمبر 2023ء
مظہر لاشاری
اللہ تعالیٰ نے قرآن مقدس میں مختلف سورتوں میں انسان کے بارے میں جو اصل حقیقت بیان فرمائی ہے اگر انسان اُنہی باتوں پر غور و فکر کر لے تو بھی انسان گمراہی سے بچ سکتا ہے ،چونکہ انسان ازل سے نقصان میں ہے اور اللہ تعالیٰ نے اِس حقیقت کی قسم اُٹھا کر فرمایا کہ عصر کی قسم کہ انسان نقصان میں ہے اور پھر ساتھ یہ بھی فرمایا کہ مگر وہ انسان جو ایمان لایا اور اچھے اعمال کیے تو ایسا انسان خسارے سے بچ جائے گا ۔چونکہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ ابن آدم
مزید پڑھیے


کالا باغ کا بوہڑ بنگلہ اور اُس کا مکین!

اتوار 12 نومبر 2023ء
مظہر لاشاری
یہ دنیا عبرت کی جگہ ہے بڑے بڑے نامی گرامی لوگ آئے اور چلے گئے۔ زمین پر بڑے تکبر اور جاہ جلال کے ساتھ رہنے والے اِس عبرت سرائے میںنسان عبرت بن گئے ۔سلطان غیاث الدین تغلق ، حضرت نظام الدین اولیاء کو تکلیف دینے کے ارادے سے دلی آ رہا تھا اور کسی نے یہ بات حضرت نظام الدین اولیاء کو عرض کی تو آپ نے فرمایا تھا کہ ’’ہنوز دلی دو راست ‘‘ اور پھر ایسا ہی ہوا تغلق دلی سے ابھی دس کوس اپنے لیے بنائے گئے محل کا معائنہ کر رہا تھا کہ محل کی چھت
مزید پڑھیے


بیٹے کی موت کا سانحہ

اتوار 05 نومبر 2023ء
مظہر لاشاری
زندگی دراصل موت کی امانت ہے اور ہم سب کو ایک نہ ایک دن اِس فانی اور عارضی دنیا کو چھوڑنا ہے موت ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس کا سب اقرار کرتے ہیں لیکن افسوس کہ ہم میں سے بہت ہی کم خوش نصیب ایسے ہیں کہ جو مرنے سے پہلے موت کی تیاری کر لیتے ہیں۔ حضور اقدس ؐ کا فرمان مبارک ہے کہ مرنے سے پہلے مر جاؤ اِس دنیا میں اپنی خواہشات کو دفن کر دیں، دنیا چونکہ خواہشات سے بھری پڑی ہے، ابن آدم کی خواہشات بہت ہی وسیع ہیں ،حضور اقدس ؐ کا ایک
مزید پڑھیے


آغا شورش کا شمیری کی یاد میں

بدھ 25 اکتوبر 2023ء
مظہر لاشاری
جانباز صحافت وخطابت شورش کاشمیری 14اگست 1917ئ؁ کو پیدا ہوئے اور 25 اکتوبر 1975ئ؁ کو اِس دار فانی سے کوچ کر گئے یعنی وہ 58 برس تک اِس دنیا میں رہے اور پھراپنے نام کی شمع روشن کرتے ہوئے رخصت ہو گئے ۔شورش کاشمیری اُن لوگوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی طاغوتی قوتوں کے خلاف وقف کی ہوئی تھی 1935 ئ؁ سے آغا صاحب کی سیاسی زندگی مسجد شہید گنج کے مسئلہ سے شروع ہوتی ہے ۔ مسجد شہید گنج جو لاہور میں واقع ہے سکھوں نے 1935ئ؁ میں حکومت برطانیہ کے سامنے یہ دعویٰ
مزید پڑھیے








اہم خبریں