Common frontend top

مظہر لاشاری


اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل


علم دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے علم حاصل کرنا ہر انسان کے لیے ضروری ہے اسلامی نقطہ نظر سے بھی علم حاصل کرنا ضروری ہے۔ جناب رسالت مآب ﷺ کا فرمان مبارک ہے کہ علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین تک ہی کیوں نہ جانے پڑے۔ اِس حدیث مبارکہ سے علم کی عظمت اور فضلیت کا پتہ چلتا ہے کہ علم حاصل کرنا مسلمانوں کے لیے بھی کتنا ضروری ہے۔ علم کے زور پرماضی میں مسلمانوں نے زبردست کارنامے سر انجام دیئے مسلمانوں نے جب تک علم کے ساتھ تحقیق کا عمل جاری رکھا تو یورپ بھی مسلمانوں
جمعرات 27 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

محرم الحرام کی آمد اور اتحاد بین المسلمین کا نفرنس!!

اتوار 23 جولائی 2023ء
مظہر لاشاری
اسلامی مہینوں کا آغاز محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے رجب، ذوالعقید، ذوالحجہ، محرم اِن چار مہینوں کو حرمت والا قرار دیا ہے اور اِن کو دوسرے مہینوں پر فضلیت عطا کی ہے۔ محرم الحرام کی بہت بڑی فضلیت ہے۔ محرم الحرام کے عاشورہ کے دن سیدنا اما م عالی مقام حضرت امام حسین ؓ کی شہادت ہوئی تھی اور اللہ تعالیٰ نے نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانی کو اپنی بار گاہ میں شرف مقبولیت بخشا تھا۔ یہ سب واقعات اللہ تعالیٰ کے حکم سے محرم الحرام میں ہو چکے ہیں محرم الحرام عاشورہ کے روز
مزید پڑھیے


کچہ میں پولیس کا ناکام آپریشن!!

اتوار 16 جولائی 2023ء
مظہر لاشاری
ہمارے ملک میں جس تیزی کے ساتھ عوام کے جان و مال کا تحفظ غیر یقینی ہوتا جا رہا ہے اُس سے عوام میں زبردست خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ جو حکومت عوام کو جانی اور مالی تحفظ نہیں دے سکتی اُسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رہتا ۔عوام ریاست کو اپنے تحفظ کی خاطر اربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں آج کے اِس دور میں ایک سفید پوش اور غر یب انسان کے لیے زندگی گزارنا ہمارے ملک میں بہت ہی مشکل ہو چکا ہے۔ جان لیوا مہنگائی کے ساتھ جینے کی ہر چیز پر ٹیکس عائد
مزید پڑھیے


لاہور کا لکشمی چوک بھی اُجڑ چکا !

اتوار 09 جولائی 2023ء
مظہر لاشاری
لاہور صرف پاکستان کا دل نہیں بلکہ پوری دنیا کا دل ہے۔ اِس شہر میں ایسے ایسے عجوبے رونما ہو چکے ہیں کہ جو شاید ہی دنیا کے کسی خطے میں رونما ہوئے ہوں ۔لاہور بر صغیر کے تمام بڑے ادبی اور سیاسی لوگوں کا مسکن رہا ہے انگریزوں کے دور میں لاہور کو خوب صورت بنانے کے لیے زبردست کام کیا گیا۔ پنجاب کے پہلے گورنر منسٹر لارنس نے گورنر ہا وس ، لارنس گارڈن (باغ جناح ) جی پی او جیسی شاہکار عمارتیں تعمیر کرائی تھیں جو آج بھی لاہور کے حسن میں اضافہ کیے ہوئے ہیں اس
مزید پڑھیے


کبھی الوداع نہ کہنا

اتوار 25 جون 2023ء
مظہر لاشاری
انسان کی فطرت میں محبت رکھ دی گئی ہے اگر محبت نہ ہو تو پھر وہ انسان نا مکمل ہو گا محبت ہی کے دم سے یہ زمین آباد اور شاد ہے جبکہ نفرت تکبر کی اورمحبت عاجزی اور انکساری کی علامت ہے۔ جبکہ نفرت اور تکبر کو ذلت عطا کر دی ہے وہ انسان کہ جس کے اندر دوسروں کے لیے نفرت اور حسد پایا جاتا ہو وہ کبھی بھی خوش اور صحت مند نہیں رہ سکتا۔ اس لیے ہم سے جتنا ممکن ہو سکے ہم ایک دوسرے میں محبت اور خوشیاں تقسیم کریں۔ اِس دنیا میں جتنے بھی
مزید پڑھیے



ستم نہ ہو تو محبت میں مزا ہی نہیں

اتوار 18 جون 2023ء
مظہر لاشاری
حضرت امیر خسرو ؒ کو طوطی ہند کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ حضرت نظام الدین اولیا ئؒ کے بہت ہی محبت کر نے والے اور مرید خاص ہونے کا شرف بھی امیر خسرو ؒ کے حصہ میں آیا ۔ حضرت نظام الدین اولیائؒ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کے خلیفہ تھے اور اُن کی زیارت کے لیے دلی سے پاکپتن آیا کرتے تھے لیکن جو محبت اور عقیدت حضرت امیر خسرو ؒ کو حضرت نظام الدین اولیائؒ سے تھی، وہ اپنی مثال آپ تھے دراصل اولیا اللہ اپنے مرشد میں ہر رنگ دیکھتے ہیں لیکن اُن
مزید پڑھیے


پرکا برا نہ راکھو چیت

اتوار 11 جون 2023ء
مظہر لاشاری
اللہ تعالیٰ نے اِس کائنات میں اٹھارہ لاکھ سے زائد مخلوقات کو پیدا فرمایا اور پھر اُن کے رزق ، جگہ اور موت کا انتظام بھی فرما دیا چونکہ کائنات کی ہر شے میں اللہ تعالیٰ کا ظہور نظر آتا ہے اور اُس کی قدرت کی نشانیاں ہر جگہ موجود ہیں لیکن اِن قدرت کی خوب صورت نشانیوں کو دیکھنے کے لیے اور مشاہدات کرنے کے لیے پاکیزہ آنکھیں اور تقویٰ سے بھرے قلوب ہونے چا ہئیں ۔اللہ تعالیٰ نے اِس زمین پر اپنی تمام مخلوقات میں سے سب سے افضل اور اعلیٰ حضرت انسان کو بنایا لیکن اِس میں
مزید پڑھیے


قوم کی بیٹی رہائی کی منتظر!

اتوار 04 جون 2023ء
مظہر لاشاری
اللہ تعالیٰ نے اِس زمین پر انسان کو نائب (خلیفہ ) بنا کر بھیجا ۔ نافرمانی کی وجہ سے آدم کو ہمیشہ کے لیے زمین پر رہنا پڑ ا۔ قدرت نے انسان کے لیے اُس کی ضروریات زندگی کی ہر چیز اِسی زمین میں پیدا فرما دی ہے ۔زمین پر آنے کے بعد انسان کو اللہ تعالیٰ نے کچھ باتوں اور بُرے اعمال سے منع فرما دیا لیکن اللہ تعالیٰ کے واضح احکامات کے باوجود بھی انسان نے ہر دور میں اپنی سر کشی کو قائم رکھا۔ فرعون ، نمرود ، ہامان ، ابو جہل ، ابولہب جیسے لوگوں
مزید پڑھیے


ایک دلخراش واقعہ

اتوار 28 مئی 2023ء
مظہر لاشاری
ہمارے معاشرے میں روزبروزبگاڑ پیدا ہوتا جا رہا ہے جو ملک صرف اورصرف اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اُس ملک کے اندر ایسے ایسے دلخراش واقعات جنم لے رہے ہیں کہ جن کو تحریر کرتے ہوئے قلم کانپ اُٹھتا ہے چونکہ مالک تقدیر نے ہمیں قلم کا مزدور بنایا ہے اور ایک بھاری ذمہ داری عطا کر دی ہے تو ہمیں اُس کو مثبت انداز میں عوام کے سامنے لانا ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا کی یلغار نے آج ہر اُس شخص کو’’صحافی ‘‘بنا دیا ہے کہ جس کی زبان قینچی کی طرح چلنا جانتی ہو، معاشرے میں
مزید پڑھیے


تیمور لنگ ۔۔۔ایک جنگجو بادشاہ

اتوار 21 مئی 2023ء
مظہر لاشاری
گزشتہ دنوں کچھ فراغت کے لمحات میسر آئے تو اپنی چھوٹی سی لائبریری کی دوران صفائی اچانک میرے سامنے امیر تیمور کی آپ بیتی آگئی ۔ اپنے آپ کوچنگیز خان کی نسل سے ملانے والا امیر تیمور ایک انتہائی وحشت انگیز شخصیت کا مالک تھا۔ اُس کی پوری زندگی میدان جنگ میں بسر ہوئی ۔سمر قند کے ایک چھوٹے سے گائوں کیش سے اُٹھنے والاتیمور قہری خدا وندی بن کر ٹوٹا اور اپنی زندگی کے ستر سالوں میں سے ۵۵سال جنگ وجدل میں گزار کر زندگی کے آخری سال دیوار چین پر پہنچ گیا۔ وہ چین پر حملہ کرنے کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں