Common frontend top

مظفر بخاری


یہ میرا لاہور نہیں!


جس لاہور سے مجھے محبت تھی،وہ مر چکا ہے اور اس کی ہڈیوں پر شاندار پلازے تعمیر ہو چکے ہیں۔ جن ریستورانوں اور ہوٹلوں میں بیٹھ کر ہم پرورش لوح و قلم کیا کرتے تھے‘ وہاں کاروباری ادارے کھل چکے ہیں۔ میکلوڈ روڈ جسے ہم اپنی مشترکہ محبوبہ سمجھتے تھے۔ لاہور کی دوسری سڑکوں کی طرح ٹریفک‘ آلودگی‘ بے ہنگم بھیڑ اور شوروغل کی نذر ہو چکی ہے اور اب تو اورنج ٹرین کے منصوبے نے اسے کھنڈر میں تبدیل کر کے مقام عبرت بنا دیا ہے۔ وہاں سے مجبوراً کبھی گزر ہو تو دل میں ہوک سی اٹھتی ہے۔
پیر 09 نومبر 2020ء مزید پڑھیے

آل پاکستان لوٹا فرنٹ

بدھ 04 نومبر 2020ء
مظفر بخاری
آئیے آج ہم آپ کی ملاقات ایک ابھرتے ہوئے سیاسی رہنما سے کرواتے ہیں۔ ان کا اسم گرامی سردار روشن محمود ہیرو ہے۔ نام سے دھوکا مت کھائیے گا۔ یہ نہ تو سردار ہیں نہ ہیرو۔ بس ان کا نام سردار روشن محمود ہیرو ہے۔ ان کا تعلق جوہر ٹائون لاہور سے ہے۔ ان کا تعلق ماضی میں کسی سیاسی پارٹی سے رہا ہو تو ہم کہہ نہیں سکتے۔ البتہ اس وقت ان کا تعلق صرف ان کی خانہ ساز سیاسی پارٹی سے ہے جس کا نام انہوں نے آل پاکستان لوٹا فرنٹ رکھا ہے۔ اسے کہتے ہیں ایجاد
مزید پڑھیے


کنجاہ کی نامور شخصیات

پیر 02 نومبر 2020ء
مظفر بخاری
گُجرات کے شہر کنجاہ کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس نے بے شمار چھوٹے چھوٹے بچوں کے علاوہ چند بڑے آدمی بھی پیدا کئے ہیں۔ مثلاً غنیمت کنجاہی جو با کمال فارسی شاعر تھے۔ شریف کنجاہی اور اپنے روحی کنجا ہی جن کا قطعہ آپ روزانہ ایک اخبار میں پڑھتے ہیں۔ ویسے تو روحی کنجاہی پہلے سے مشہور ہیں لیکن اس اخبار کی وجہ سے ان کا نام ایسے لوگوںتک بھی پہنچ گیا ہے جنہیں شعر و ادب سے کوئی واسطہ نہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ روحی کنجاہی کی بدولت ان لوگوں میںبھی تھوڑا بہت شعری ذوق
مزید پڑھیے


ایک ڈاکو انصاف طلب ہے

بدھ 28 اکتوبر 2020ء
مظفر بخاری
یہ واقعہ 13جولائی کو ضلع فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پیش آیا۔ اس کی مختصر سی تفصیل ایک اخبار میں چھپی تھی۔ اس روز بھی اتفاق سے فیصل آباد ہی میں تھا۔ میں اپنی متجسس طبیعت کی وجہ سے اس دلچسپ واقعہ کی مکمل تفصیل جاننا چاہتا تھا۔ چنانچہ میں نے خود ڈجکوٹ کے تھانے میں پہنچ کر وہاں کے ایس ایچ او سے ملاقات کی۔ وہ مجھے اخباری بندہ سمجھ کر بڑی عزت سے پیش آیا۔ اس کی زبانی مجھے جن حالات کا پتہ چلا ہے جو ہم نے ایک ڈائیلاگ کی شکل میں لکھ دیئے ہیں۔
مزید پڑھیے


عورتوں کو عورتوں سے بچایا جائے

پیر 26 اکتوبر 2020ء
مظفر بخاری
یہ تحریر سکول اور کالج کی لیڈی ٹیچرز کے ایک نہایت سنگین مسئلے کے بارے میں ہے۔ میرا اپنا تعلق شعبہ تعلیم سے ہے اور میں نے کالم لیڈی ٹیچرز کو پیش آے والے ان گنت واقعات سن کر لکھا ہے۔ بعض واقعات میں تو میں خود بھی ملوث رہا ہوں کیونکہ میری فیملی میں بھی لیڈی ٹیچرز کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ اس کے علاوہ میری ان گنت شاگردیں لیڈی ٹیچرز ہیں۔ چنانچہ وقتاً فوقتاً میرے علم میں ایسے افسوسناک واقعات آتے رہتے ہیں جن کا تعلق سکولوں اور کالجوں کی ہیڈ مسٹریس اور پرنسپلز کی زیادتیوں سے ہے۔
مزید پڑھیے



بد قسمت

جمعرات 22 اکتوبر 2020ء
مظفر بخاری
خان صاحب ہمارے عزیز دوستوں میں سے ہیں۔ آپ ان کی داستان غم سنیں گے تو کلیجہ منہ کو آئے گا۔ دنیا میں یوں تو بڑے بڑے بدقسمت لوگ پیدا ہوئے ہیں لیکن خان صاحب جیسا بدقسمت انسان آپ کو خوش قسمتی ہی سے ملے گا۔ ان کی پہلی اور بنیادی بدقسمتی تو یہ ہے کہ اس برصغیر میں پیدا ہو گئے ہیں جہاں جہالت ہے‘ بھوک ہے‘ بیماری ہے اور جہاں کے رہنے والے ہر لحاظ سے جانوروں سے بھی بدتر ہیں اور پھر ایسے گھر میں پیدا ہوئے جہاں دولت کی ریل پیل تک نہ تھی۔ ان کے
مزید پڑھیے


وقت کی اہم ضرورت۔۔۔۔وومن پولیس اسٹیشنز

بدھ 07 اکتوبر 2020ء
مظفر بخاری
ممکن ہے اکثر لوگوں کے لئے یہ خبرنئی ہو کہ پولیس اُن خواتین سے بھی رشوت لے کر ان کی FIR درج کرتی ہے جو کسی فرد یا افراد کے جنسی اور جسمانی تشدد کا شکار ہو جاتی ہیں۔ لیکن مجھے یہ جان کر بالکل بھی حیرت نہیں ہوئی ۔اِس لئے کہ مجھے تو پولیس کی تمام تر کارروائیوں اور وارداتوں کا عرصے سے اچھی طرح علم ہے۔ اگر میں پولیس کے بارے میں اپنے تجربات ، مشاہدات اور وُہ واقعات لکھنے بیٹھوں جو میرے علم میں ہیں تو میری عمر ختم ہو جائے گی لیکن یہ ہوش رُبا داستانیں
مزید پڑھیے


حکمرانوں میں اقدار کا فقدان

بدھ 23  ستمبر 2020ء
مظفر بخاری
یارو۔ ایک سوال کا جواب تو دو۔ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ بانیان پاکستان کی کرسیوں پر فیوڈل لارڈز اور ارب پتی سرمایہ دار بیٹھ کر سالہا سال تک ملک کے سیاہ وسفیدکے مالک بنے رہیں۔ کیا ہمارے ملک میں قحط الرجال ہے کہ ہمیں ملک چلانے کے لیے ایسے لوگوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔آخر کیا وجہ ہے کہ انتہائی اہل‘ لائق‘ ایماندار اور اپنی فیلڈ میں بہترین تجربہ رکھنے والوں کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا۔ بہترین دماغ گھروں میں بیٹھے ہیں اور اقتدار کا ہما چند ایسے خاندانوں کا زر خرید غلام بنا ہوا ہے جن
مزید پڑھیے


شاعرِ انقلاب حبیب جالب

پیر 21  ستمبر 2020ء
مظفر بخاری
حبیب جالب (مرحوم) میرے سینئیر دوست تھے۔ بالعموم شینیز لنچ ہوم ، کافی ہائوس یا پاک ٹی ہائوس میں ان سے ملاقات رہتی تھی۔ اگرچہ پاک ٹی ہائوس میں بھی ٹائروں اور ٹیوبوں کی دکان کھلنے والی تھی، لیکن چند اہلِ قلم کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں پاک ٹی ہائوس بند ہونے سے بال بال بچ گیا۔ جناب حبیب جالب شینیز لنچ ہوم اور کافی ہائوس کو ترجیح دیتے تھے کیونکہ یہاں گاہکوں کا رش کم ہوتا تھا۔ البتّہ جب کبھی نئی نظم یا غزل کہتے تو پاک ٹی ہائوس کا چکر ضرور لگاتے کہ وہاں سامعین کی
مزید پڑھیے


پاکستان کا نظامِ انصاف

بدھ 16  ستمبر 2020ء
مظفر بخاری
ہمارے لیگل سسٹم میں یہ جو قانونِ شہادت ہے، مجرموں کے لئے اکثر نعمت ثابت ہوتا ہے۔ اِس بات پر ریسرچ ہونی چاہئے کہ قتل کی وارداتوں میں کتنے فیصد سزا ہوتی ہے اور کتنے کیس عدمِ ثبوت کی بنیاد پر داخل دفتر کر دیے جاتے ہیںیا کسی بے گناہ کو سزا مل جاتی ہے۔ میں نے اپنے آج کے کالم میں پاکستان کے نظامِ انصاف پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ ملاحظہ کیجئے: ایک سیشن جج کی عدالت میں قتل کا کیس چل رہا تھا۔ ملزمہ شمیم پر الزام تھا کہ اُس نے اپنی سوکن پروین کو زہر دے
مزید پڑھیے








اہم خبریں