Common frontend top

مظفر بخاری


مولانا فضل الرحمن اور لبرل ازم


مشہور زمانہ لغت چیمبرز انگلش ڈکشنری میں الفاظ لبرل کے معانی مندرجہ ذیل ہیں: Befitting: A free man or a gentleman Directed towards the cultivation of the mind for its own sake. Generous, Noble-mined, Broad-minded, Not bound by authority or traditional orthodoxy, Looking to the general or broad sense rather than the literal, Candid, Free from restraint. اب آپ ان الفاظ کا اردو ترجمہ ملاحظہ فرمائیں: ایک آزاد اور شریف النفس انسان کے شایان شان۔ انسانی ذہن کی نشوونما میں مددگار(چیز‘ ماحول‘ علم‘ تربیت‘ رویہ‘ سوچ وغیرہ) فراخدلی‘ سخی‘ اعلیٰ آہنگ رکھنے والا۔ (آمرانہ) اقتدار اور روایتی گھسے پٹے خیالات اور رسومات سے
جمعه 07  اگست 2020ء مزید پڑھیے

حرف لطیف

منگل 04  اگست 2020ء
مظفر بخاری
٭۔ہمارا نیا باورچی کمال کا آدمی ہے۔ مرغ روسٹ ‘شامی کباب‘ کڑاہی گوشت‘ سبزی ‘ دال‘ سوپ‘ مچھلی ہر چیز ہڑپ کر جاتا ہے۔ ٭…میں نے سنا ہے کہ تمہارا باورچی ہر قسم کی ڈش تیار کر سکتا ہے۔ ڈش تو ایک ہی تیار کرتا ہے لیکن ہر بار اسے نیا نام دے دیتا ہے۔ ٭…تم نے آج لنچ کرتے وقت کیا کھایا تھا؟‘‘ ڈاکٹر صاحب میں بیوی سے پوچھ کر بتا سکوں گا۔ ٭…میری پہلی بیوی کھانا پکا سکتی تھی لیکن پکاتی نہیں تھی۔ دوسری بیوی پکا نہیں سکتی لیکن پکاتی ضرور ہے۔ ٭…جج نے مجھے پچھتر سال قید بامشقت کی سزا سنا
مزید پڑھیے


نواب زادہ نصراللہ خان مرحوم

بدھ 29 جولائی 2020ء
مظفر بخاری
جس طرح ہر حکمران کا ایک عہد حکومت ہے‘ اسی طرح ہر اپوزیشن لیڈر کا عہد مخالفت بھی ہونا چاہیے۔ لیکن ایسا نہیں ہے شاید اس لئے کہ ہر اپوزیشن لیڈر صرف عہد حکومت کا متمنی ہوتا ہے۔ جو وقت وہ اپوزیشن میں گزارتا ہے اس کے نزدیک وہ عہد فرقت ہوتا ہے جو لیلائے اقتدار کی یاد میں آہیں بھرنے میں گزرتا ہے۔ وہ اس ظرف، وژن اور خلوص سے عاری ہوتا ہے جو ایک اچھے اپوزیشن لیڈر کے لئے ضروری ہے۔ ہمارے ہاں اپوزیشن کا مطلب ہے موجودہ حکومت کو ختم کر کے خود اقتدار میں آنا۔ چنانچہ
مزید پڑھیے


ستاروں کی روشنی میں

پیر 27 جولائی 2020ء
مظفر بخاری
٭ شادی اپنوں میں ہوگی یا غیروں میں؟ ٭ اپنوں میں ہوگی جو شادی کے بعد غیر بن جائیں گے۔ ٭ ایک کاروباری سلسلے میں انگلینڈ جانا چاہتا ہوں… جا سکوں گا؟ ٭ اگلے سال جائیں… اس سال ایئرپورٹ پر ہی پکڑے جانے کا امکان ہے۔ ٭ کیا شادی پسند کی ہوگی؟ ٭٭ جی ہاں‘ آپ کے والدین کی پسند کی۔ ٭ میں شعر کہتا ہوں۔ ’’مخبوط‘‘ تخلص کیسا رہے گا؟ ٭٭ ستارے کہتے ہیں کہ ’’مخبوط الحواس‘‘ زیادہ موزوں رہے گا۔ ٭ وہ کب مجھ سے محبت کرنا شروع کرے گی؟ ٭٭ ’’وہ‘‘ کا نام اور تاریخ پیدائش بھیجیں تاکہ میں حساب لگا سکوں کہ اس کے دماغ
مزید پڑھیے


کمنٹری

بدھ 22 جولائی 2020ء
مظفر بخاری
کمنٹری کا لفظ پڑھتے ہی آپ کے ذہن میں کرکٹ کا بلاگھوم گیا ہو گا؛مگر ہماری کمنٹری کرکٹ پر نہیں چند ایسے فقروں پر ہے جو کثرتِ اِستعمال سے اَپنا ُمفہوم کھو چکے ہیں اَور زبان و بیان کے اعتبار سے غلط ہیں۔ اِنھیں ہم بغیر سوچے سمجھے برتنے کے عادی ہو چکے ہیں یا یہ اپنے اَندر کوئی نہ کوئی منطقی سقم ضرور رکھتے ہیں۔ لیجیے کمنٹری سنیے! …… ’’کیا آپ مجھے اِتنا ہی بے و قوف سمجھتے ہیں؟‘‘ جی نہیں‘ ہم آپ کو اِتنا بے و قوف قطعاً نہیں سمجھتے! تھوڑی بہت کسر تو آپ خود تسلیم کر رہے ہیں اَور
مزید پڑھیے



بکرے بائی ایئر آ رہے ہیں؟

پیر 20 جولائی 2020ء
مظفر بخاری
عید قربان کی آمد آمد ہے۔ ہر شخص اپنی بساط کے مطابق قربانی کے لیے ذہنی اَور مالی َطور پر خود کو تیار کر رہا ہے۔ ہمارے دوست نواب اِقتدار علی خان نے اِس سلسلے میں آٹھ ماہ پہلے ہی منصوبہ بندی کرلی تھی ؛ یعنی بکری کا ایک ّبچہ خرید لیا تھا اَور اُس کی ٹہل سیوا کے لیے پانچ َسو روپے ماہوار پر اِنسان کا ایک ّبچہ ملاز ِم رکھ لیا تھا جس کے ذ ِ ّمے یہ کام لگایا گیا تھا کہ ُوہ ماڈل ٹائون کی
مزید پڑھیے


اُونٹ کی قربانی

بدھ 15 جولائی 2020ء
مظفر بخاری
بھاٹی گیٹ کے باہر، باغ میں عید قربان کے سلسلے میںقادر بخش ایک اُونٹ لیے کھڑا تھا۔ تھوڑے فاصلے پر بکروں والے بھی گاہکوں کے اِنتظار میں تھے۔ اِتنے میں وہاں شاہ عالمی کا ایک تاجر، بکرا خریدنے کے لیے آیا تو اُس کی نظر اُونٹ پر پڑی جس کے پیٹ پر جلی حروف میں لکھا تھا ’’اُونٹ برائے اِجتماعی قربانی۔‘‘ تاجر نے یہ الفاظ پڑھے تو اُسے خیال آیا کہ اگر محلے والوں کو اِس بات پر آمادہ کر لیا جائے کہ وہ دس دس ہزار روپے ڈال کر اُونٹ خرید لیں تو کم خرچ بالانشیں قسم کی قربانی
مزید پڑھیے


سو سال پہلے، مجھے تم سے پیار تھا!

پیر 13 جولائی 2020ء
مظفر بخاری
کل ہماری ملاقات ایک ایسے بزرگ سے ہوئی جن کی عمر (بقول اُن کے) نو ّے سال ہے۔ ہم نے اِتنی طویل ُ عمر پانے کا راز دریافت کیا تو کہنے لگے: اِس کا اصل سبب یہ ہے کہ میں سن 1922ء میں َپیدا ُہوا تھا۔ ہم نے فوراً لکھ لیا کہ لمبی ُعمر پانے کا ایک راز یہ ہے کہ اِنسان ماضی بعید میں َپیدا ہونے کی کوشش کرے ۔ ایک اَور بزرگ سے طویل ُعمر پانے کا سبب ُپوچھا تو اُنھوں نے کہا : اِس کا سبب ’’شوگر کی
مزید پڑھیے


مارو اَور َمرنے دو!

جمعرات 09 جولائی 2020ء
مظفر بخاری
جناب رفیق احمد لاہور کے ایک باکمال اور‘ معروف ویگن ڈرائیور ہیں اَور اِس َ میدان میںبے شمار کارنامے انجام دے چکے ہیں۔ ہم اِنٹرو ِیو کے لیے اُن کے در ِ َ دولت پرپہنچے تو ُوہ بڑی ّمحبت سے ملے۔ پھر ہمارے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اَند ر کو چلے۔ ُوہ ہمارے بازو کو ُیوں ِہلا رہے تھے گویا ہمارا گیئر بدل رہے ہوں۔ اُن کے اِس عمل سے ہماری رفتار سچ مچ تیز ہو گئی اَور ہم چند ہی سکینڈ میں ڈرائنگ رُوم میں پہنچ گئے۔اپنے برخودار کو چائے کا کہہ کر اُنھوں نے سگریٹ ُسلگا
مزید پڑھیے


ابھی تو میں جوان ہوں!

پیر 06 جولائی 2020ء
مظفر بخاری
حافظ آباد کے گاؤں کوٹ حشمت سے ہمیں ایک نہایت افسوس ناک واقعے کی تفصیل ملی ہے، جسے ہم نمناک آنکھوں سے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ یکم جولائی کی صبح جب نمازیوں کا ایک گروہ گاؤں کی مسجد میں نماز فجر کے لیے پہنچا تو امام مسجد مولوی غلام محمد انہیں کہیں نظر نہ آئے۔ نمازی بہت پریشان ہوئے کیونکہ مولوی صاحب تو ہمیشہ نمازیوں سے پہلے مسجد میں موجود ہوتے تھے۔ انہوں نے موذن سے وضاحت چاہی تو وہ بھی کچھ نہ بتا سکا۔ ادھر نماز کا وقت نکلا جا رہا تھا۔ مجبوراً انہوں نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں