Common frontend top

ملتان


بلاول وفاقی حکومت گرانے کیلئے سندھ کااقتدارقربان کرنے کوتیار: سینٹ الیکشن شوآف ہینڈزکے تحت غیرآئینی: فضل الرحمن

جمعرات 17 دسمبر 2020ء

لاہور ،ملتان (نمائندہ خصوصی سے ،نامہ نگار خصوصی ،خبر نگار، مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز رپورٹ ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ان کو یہ معلوم نہیں کہ کس کو چھیڑ بیٹھے ہیں ، ہم ان کا جینا حرام کردیں گے ،وزیراعظم کو مستعفی ہونا پڑیگا جبکہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت گرانے کیلئے سندھ حکومت کی قربانی کیلئے تیار ہیں ،وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو دمادم مست قلندر ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت نے سینٹ الیکشن فروری
مزید پڑھیے


جلسہ غیر قانونی ، منتظمین کے خلاف کارروائی ہوگی, اسلام آباد آنا مذاق نہیں، پی ڈی ایم کو آئینہ دکھانے پر لاہوریوں کو سلام: حکومت

پیر 14 دسمبر 2020ء
اسلام آباد،لاہور،ملتان(خصوصی نیوز رپورٹر،جنرل رپورٹر ،وقائع نگار ،سپیشل رپورٹر،92نیوزرپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں ) حکومت کا کہنا ہے اسلام آباد آنا مذاق نہیں،پی ڈی ایم کو آئینہ دکھانے پر لاہوریوں کو سلام پیش کرتے ہیں،جلسہ غیر قانونی تھا ، منتظمین کیخلاف کارروائی ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و سینیٹر شبلی فراز نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کو موسم کی طرح ٹھنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے لاہور کے عوام نے مریم نواز کو مسترد کر دیا ۔ چائے کی پیالی میں طوفان سے سیاسی عدم استحکام نہیں ہوتا۔92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپوزیشن والے کہتے تھے لاہور
مزید پڑھیے


بھارت کو جارحیت پر بھرپورجواب ملے گا،نو این آر او ، پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہاہے :شاہ محمود

اتوار 13 دسمبر 2020ء

ملتان(خبر نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہاہے جسے واپسی کاراستہ نہیں ملنا۔ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے نو این آر او ،لٹیروں کولوٹی ہوئی دولت کاحساب دینا ہوگا۔اپوزیشن غیر ملکی اشاروں پر ناچ رہی ہے ۔ اور اسے ملک میں افرا تفری پھیلانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے ۔ جسے وہ بخوبی سرانجام دے رہی ہے لیکن اپوزیشن کو ناکامیوں کے سواکچھ نہیں ملنا۔ میں نے پہلے دن کہا تھا پی ڈی ایم میں استعفوں سمیت بہت سے معاملات میں اختلاف پایا جاتا ہے اور وہی
مزید پڑھیے


نجی تعلیمی اداروں کے طلبا کے والدین پر بی آئی ایس پی کے دروازے بند

هفته 12 دسمبر 2020ء
ملتان(محمد ندیم قیصر)حکومت نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبا کے والدین پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کیلئے پابندی عائد کردی اور بی آئی ایس پی کارڈ کے اجرا کیلئے سرکاری سکول میں زیرتعلیم طالب علم ہونے کی شرط عائد کردی۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے سکیم میں شامل نہ کیے جانے پرتحفظات کا اظہار کردیا اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (ایپسا) نے احتجاج کرتے ہوئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبا کو بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شریک کرنے کی متفقہ قرارداد حکومت کو بھجوادی ہے ۔ایپسا نے اپنی قرار داد میں موسم سرما کیلئے
مزید پڑھیے


پی ڈ ی ایم کا کل لاہو ر میں جلسہ : بات چیت کا وقت گزر چکا ، استعفوں کے فیصلے پر قائم : مریم ،بلاول

هفته 12 دسمبر 2020ء

لاہور،ملتان،کراچی،سیالکوٹ ،اسلام آباد (نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر،کرائم رپورٹر، خبر نگار خصوصی ،92نیوز رپورٹ، ڈسڑکٹ رپورٹر ) پی ڈی ایم کا جلسہ کل مینار پاکستان پر ہوگا جس کیلئے تیاریوں میں تیز ی آ گئی جبکہ مریم نواز سے بلاول نے ملاقات کی جس میں جلسہ کی کامیابی ، سمبلیوں سے استعفوں پر مشاورت کی گئی ، حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں ، آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مریم نواز اور بلاول نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور کٹھ پتلی حکومت سے بات چیت کا وقت بہت پہلے گزر چکا ہے ، اتحاد میں شامل
مزید پڑھیے



کورونا کے تابڑ توڑ حملے 5ماہ کے دوران ایک دن میں ریکارڈ89اموات: لاہور کے مزید 55علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

بدھ 09 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،سیالکوٹ،کراچی،پشاور ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا کے تابڑ توڑ حملوں کینتیجہ میں پاکستان میں مزید89افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد8487ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناو سے ہونیوالی اموات پانچ ماہ کے دوران ایک دن ہونیوالی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ملک میں کورونا کے 2885نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد423179ہوگئی جبکہ فعال کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور انکی تعداد44218ہو گئی،2486مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 370474صحتیاب ہو چکے ۔ ملک میں کوروناکے مثبت کیسز کا تناسب
مزید پڑھیے


( اشتعال انگیز تقاریر ، کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی: ن لیگی رہنمائوں،کارکنوں سمیت3ہزارسے زائد افرادکیخلاف مقدمات درج

پیر 07 دسمبر 2020ء
لاہور،ملتان (سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے کہا کہ خیریت دریافت کرنے والوں کے مشکور ہیں۔طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے ۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈاکٹر ز کی ہدایت کے مطابق کوروناایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے ۔اسلام میں دنیا کے ہر مسئلے کا حل موجو دہے ۔اسلام ہر قسم کی منافرت پھیلانے سے روکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،صاحبزادوں عبدالقادر گیلانی ،علی حیدر گیلانی اور معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی سے ملاقاتوں میں کیا، انہوں نے چودھری شجاعت سے خیریت دریافت
مزید پڑھیے


بھارت دہشتگردی پر ڈوزیئر کا کہیں جواب نہ دے سکا:وزیرخارجہ

پیر 07 دسمبر 2020ء

ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی پر ڈوزیئر کا دنیا میں کہیں بھی جواب نہ دے سکا، ایران سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بائیڈن انتظامیہ تصادم کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دے گی، کرپشن اور این آر او کے سوا تمام قومی معاملات پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہم مذاکرات سے کبھی نہیں بھاگے ، این آر او کو ملکی مفاد کے ساتھ نہ جوڑا جائے ، عمران خان راتوں رات کسی کے اشارے پر نہیں آئے ،کوئی سوچ نہیں سکتا تھا پنجاب میں ن لیگ کا کوئی
مزید پڑھیے


شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے، حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار نہیں: فضل الرحمٰن

بدھ 02 دسمبر 2020ء
ملتان(نیوز ایجنسیاں؍ نیٹ نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے پر تیار نہیں۔ملتان میں یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کامیاب جلسے پر یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پولیس گردی کا نشانہ بنے ، ہماری نظریں اب لاہور کے جلسے پر ہوں گی، 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے ہوں گی، ہم
مزید پڑھیے


ملتان:گودام میں آتشبازی سے لگنے والی آگ پھر بھڑک اٹھی، مقدمہ درج، نقصان کا ازالہ کیا جائے : مالک

بدھ 02 دسمبر 2020ء
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے دوران گتے کے گودام میں لگی آگ دوسرے روز دوبارہ بھڑک اٹھی، جس پر فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا۔ دریں اثنا آگ لگنے کے معاملہ پر گودام مالک نے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کر دیا۔ واضح رہے 30 نومبر کی رات اپوزیشن جماعتوں کے جلسے کے دوران ہونے والے آتش بازی سے گتے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کے شعلے اتنے بلند تھے کہ جلسہ گاہ میں موجود افراد میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں