Common frontend top

ناصرمحمود ملک


دوستی اور تربیت !!


کیا آپ نے کسی ایسے انسان کو دیکھا ہے جس کا کوئی دوست نہ ہو ، وہ دوستی وغیرہ کو وقت کا ضیاع سمجھتا ہو اور اس سے دور بھاگتا ہو ۔مزید یہ کہ اسے کتابوں سے بھی کوئی رغبت کوئی شغف نہ ہو ۔ایسے انسان کی زندگی کو قریب سے دیکھنے کا اپنا ایک مزا ہے ۔جو انسان کسی کتاب کا مطالعہ نہیں کرتا اُس کا اپنا مطالعہ بڑا دلچسپ ہوتا ہے ۔ عام طور پہ ایسے ا نسان بڑے دنیا دار ہوتے ہیں ۔ اُن میں حرص، ہوس ، لالچ کی ’ مقدار ‘
هفته 21 اکتوبر 2023ء مزید پڑھیے

تھائی لینڈ میں لینڈنگ

جمعرات 28  ستمبر 2023ء
ناصرمحمود ملک
بنکاک کے کوئی پونے چار سٹار ہوٹل میں ایک رات گزارنے کے بعد اگلی صبح ہوٹل کے ریسٹورنٹ میں ناشتے کے دوران ہمارے ساتھ بیٹھے ایک مردم بیزار انڈین نے یہ افواہ اڑائی کہ یہاں بعض ہوٹلوں کے کمروں میں خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں ۔یقین جانیئے ایک دفعہ تو جیسے جان ہی نکل گئی ۔ ہوٹل میں رہتے ہوئے ہماری کوئی مصروفیت ایسی نہ تھی۔ ہمارے کمرے میںاگر ایسا کوئی کیمرہ وغیرہ تھا بھی تو اسے لگانے والوں کو ہماری سرگرمیاں دیکھ کر سخت مایوسی ہو ئی ہوگی ۔لیکن پھر بھی ایک دفعہ سخت پریشانی ہوئی ۔کئی طرح کے
مزید پڑھیے


غالبؔ اور سوشل میڈیا

اتوار 17  ستمبر 2023ء
ناصرمحمود ملک
کیا زمانہ تھا جب عشاق محبوب کی ایک جھلک دیکھنے ، اس سے سے ملاقات کرنے اور اس سے ہم کلام ہونے کے لیے سارا سارا دن کوچہ یاراں کے چکر لگاتے رہتے تھے ۔ یہ اکثر و بیشتر جان جوکھوں کا کام ہوتا تھا ۔استاد صوفی تبسّمؔ یاد آتے ہیں : وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام اللہ اللہ/ کہاں میں کہاں یہ مقام اللہ اللہ ۔ یعنی ہفتوں مہینوں وصال یار اور ہم کلام ہونے کی خواہش عشّاق حضرات پہ سوار رہتی ۔ اور کئی ایک عمر بھر اسی خواہش کو حسرت میں بدلتا دیکھتے ملک عدم سدھار
مزید پڑھیے


طریقہ ہائے سفارش

اتوار 09 جولائی 2023ء
ناصرمحمود ملک
ہمارے ہاں سفارش کی سینکڑو ںقسمیں ،بے شمار انداز ہیں۔کچھ لوگ سفارش کروانے کے اس قدر عادی ہوتے ہیں کہ اپنے گھر سے باہر جانے کے لیے بھی کوئی سفارش ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں حالانکہ بعض اوقات اس کی ضرورت نہیں بھی ہوتی ۔ سفارش ایسے لوگوں کا اوڑھنا بچھونا ہوتی ہے ۔ ’’ بندہ ڈھونڈ لیا ہے ‘‘ اُن کا تکیہ کلام ہوتا ہے ۔ ہر ادارے ہر محکمے کے ’ بندے ‘ انہوں نے ڈھونڈ رکھے ہوتے ہیں۔ کبھی زندگی میں ان کا کوئی کام سفارش کے بغیر ہو جائے تو انہیں یقین نہیں آتا ۔ایسے میں اُن
مزید پڑھیے


فنِ دھوکادہی

بدھ 24 مئی 2023ء
ناصرمحمود ملک
صاحب ! عرصہ ہوا ہم نے کسی سے متاثر ہو نے کا سلسلہ موقوف کر رکھا ہے لیکن عمر بھر یہ خاکسار جن دو چار لوگوں سے متاثر ہوا ان میں سر فہرست وہ باکمال لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے ہاں فراڈ کو بطور پیشہ اپنا رکھا ہے ۔ مجھے ان مہربانوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جن کا اوڑھنا بچھونا فراڈ ہے ۔ وطنِ عزیز میں جس سطح کا کوالٹی فراڈ تخلیق ہورہا ہے وہ شاید ہی دنیا کے کسی اور ملک میں نظر آتا ہو ۔بیرونِ ممالک سیاحت کے دوران میں نے اس بارے میں بغور
مزید پڑھیے



ادب، شادی اور بیگمات

جمعرات 20 اپریل 2023ء
ناصرمحمود ملک
پچھلے دنوں کچھ معروف ادیبوں اور شاعروں کے سوانح حیات پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ان خودنوشتوں سے جہاں ان عظیم ہستیوں کے شب و روز اور خوبیوں خامیوں سے کسی قدر آگاہی ہوئی وہیں ان حضرات کے بیچ ایک قدر مشترک بھی نظر آئی اور وہ یہ کہ ان میں سے اکثرو بیشتر کے اپنی بیگمات کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے ۔ ان ادبی مشاہیر کی اپنی بیگموں کے ساتھ اکثروبیشتر ان بن رہی اور ان کے درمیان تعلقات مثالی تو کیا نارمل بھی نہیں رہے بلکہ زیادہ تر معاملہ سنگین کشیدگی اور باقاعدہ پھڈے کا رہا۔چنانچہ ان مسلسل ناچاقیوں
مزید پڑھیے


نقاد حضرات سے معذرت

اتوار 12 مارچ 2023ء
ناصرمحمود ملک
میرا ایک قریبی دوست جو ہمارے ساتھ دیرینہ تعلق ہونے کے باوجود بھی ادبی شوق کا حامل ہے وہ ادب میں تحقیق و تنقید کا سخت ناقد ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ ادبی تخلیق سے شغف رکھنے والے کسی شریف آدمی کو اگر ادبی تحقیق کا کام سونپ دیاجائے تو یہ قریب قریب ایسے ہی ہے جیسے آپ کسی نیورو فزیشن کو گائینی کی ذمہ داریاں دے دیں۔ اس مماثلت میں، اس کے بقول ، نیوروفزیشن پھر بھی تھوڑے فائدے میں رہتا ہے ۔ کیونکہ قوانین قدرت اور فطری معاملات کی کچھ نہ کچھ آگاہی تو پھر بھی سبھی
مزید پڑھیے


ساقی گری کی شام کرو آج۔۔۔

جمعرات 16 فروری 2023ء
ناصرمحمود ملک
کچھ غالبؔ شناس ڈاکٹرحضرات کا کہنا ہے کہ مرزا غالبؔ اگر پینے کے اس قدر رسیا نہ ہوتے تو بہت ممکن تھا کہ وہ چند سال اور زندہ رہتے ۔ دوسری طرف محبّانِ غالبؔ اس رائے کا اظہار کرتے ہیں کہ اُستاد اگر ’ دخترِ رِز ‘ کو مُنہ نہ لگاتے تو شاید ایسی لازوال شاعری کبھی نہ کر پاتے ۔اور ایسی صورت میں وہ چند سال اور تو کیا بھلے سو سال بھی زندہ رہتے تو ہمارے کس کام کے تھے ۔ویسے بھی یار لوگوں کا کہنا ہے کہ مرزا کی زندگی سے اگر شاعری نکال دیں تو پھر
مزید پڑھیے


خود کُشی سے ذرا پہلے

منگل 24 جنوری 2023ء
ناصرمحمود ملک
میرا ایک دوست جمال آجکل بہت سنجیدگی سے خود کُشی کرنے کا سوچ رہا ہے ۔ایک دو بار تو بہت قریب تھا کہ وہ اپنے اس خیال پہ عمل بھی کر گزرتا ۔ اورظاہر ہے اس صورت میں آج میں یہ کالم تعزیتی انداز میں لکھ رہا ہوتا ۔لیکن پھر وہ بوجوہ ایسا نہیں کر سکا ۔ اس کے بقول بس کچھ Modalities طے ہونا باقی تھیں جس وجہ سے اس’ کارِ خیر‘ میں نہ چاہتے ہوئے کچھ تاخیر ہوئی لیکن اسے اُمید ہے کہ وہ یہ تاخیری مسائل جلدی حل کر لے گا اور پھر وہ قدرے
مزید پڑھیے


کوئی مفلسی سی مفلسی ہے

بدھ 04 جنوری 2023ء
ناصرمحمود ملک
آجکل جگہ جگہ غربت اور تنگ دستی کے مناظر دیکھ کر بڑی پریشانی ہوتی ہے ۔ کوڑے دانوں سے اپنا رزق تلاش کرتے بچے ، ریڑھیوں پر دو چار سو روپے کا گلا سڑا پھل بیچتے سردی سے ٹھٹھرتے بابے ۔پھراس حوالے سے ایک اور بڑی تلخ بات جو سامنے آئی ہے وہ یہ کہ کچھ عرصے سے ہماری لوئر مڈل کلاس کے کچھ بڑے وضع دار سے سفید پوش بھی اپنی ضرورتوں کے ہاتھوں مجبور صاحبِ ثروت لوگوں کی طرف دیکھتے نظر آتے ہیں ۔ اس سے بھی بڑھ کر پریشان کُن وہ منظر ہوتا ہے جب میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں