Common frontend top

ناصرمحمود ملک


ایک وضع دار مزاح نگار


جناب حسین احمد شیرازی کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں جن پر گھنٹوں بات ہو سکتی ہے ۔ شیرازی صاحب سے تعلق ہو اور بندہ ان کی شخصیت کے اعلیٰ اوصاف و آداب سے بچ نکلے یہ نہیں ہو سکتا۔اتنے مہذب ، باذوق اور ایسے وضع دار انسان کہ مثال دینا مشکل ہے ۔ ۔ان کی کتاب’ بابو نگر ‘ہمارے مزاحیہ ادب میں ایک شاہکار کے طور پر سامنے آئی ہے اور اب اُن کی دوسری کتا ب ’’ دعوتِ شیراز ‘‘ یقیناً مزاح نگاری میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوگی ۔ حس مزاح اللہ تعالیٰ کی دین اور ایک
پیر 01 نومبر 2021ء مزید پڑھیے

عالمی جنگ کی خواہش

جمعه 22 اکتوبر 2021ء
ناصرمحمود ملک
چاچا سلامت بڑا بھلا مانس سا انسان ہے۔۔بہت صلح جُو اور شریف۔لیکن اگلے دن پتہ چلا کہ وہ ہر جگہ عالمی جنگ لگنے کی خواہش کا اظہار کر رہا ہے ۔ پچھلے ہفتے گائوں جانا ہوا تو چاچے سلامت سے تفصیلی بات ہوئی ۔ میں نے چھوٹتے ہی اُس کی عالمی جنگ کے متعلق ہولناک خواہش کی وجہ جاننے کی کوشش کی ۔ چاچا کہنے لگا ، ’’ برخوردار ! یہ سچ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ آجکل میں عالمی جنگ شروع ہو جائے ۔ اگرچہ مجھے معلوم ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والے دیگر کئی
مزید پڑھیے


A Tuft of Flowers

اتوار 10 اکتوبر 2021ء
ناصرمحمود ملک
یہ سری لنکا کا ساحلی شہر کالوترا تھا۔ کالوترا کولمبو کے بالکل نواح میں واقع ہے۔ ہم یہاں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے لیے سری لنکن پولیس کی سلیکشن کرنے آئے تھے ۔ہم نے سلیکشن کا کام مکمل کر لیا تھا اور آج شہر گھومنے کا ارادہ تھا۔ مقامی پولیس افسر ہمارے ساتھ تھے۔شہر پھل دار درختوں سے یوں اٹا ہوا تھا کہ جنگل کا گماں ہوتا تھا۔جن احباب نے اے حمید صاحب کو پڑھا ہے اور ’’ بارش اور سماوار کی خوشبو ‘‘ کو محسوس کیا ہے اُن کے لیے سری لنکا جانا بلا شبہ ایک " Dream
مزید پڑھیے


بزم آرائیاں

جمعرات 07 اکتوبر 2021ء
ناصرمحمود ملک
آپ پوری دنیا گھوم لیں ، پنج اور ست ستارہ ہو ٹلوں کی میزبانی سے لُطف اندوز ہو لیں۔میلوں ٹھیلوں کی رونقیں دیکھ لیں حتیٰ کہ قریبی عزیزوں کے ساتھ وقت بتا لیں لیکن میرا خیال ہے جو مزا آپ کو دوستوں کی محفلوں میں آ تا ہے وہ کسی اور جگہ نہیں آسکتا۔یار لوگ جانتے ہیں کہ جب احباب کی منڈلی سجتی ہے تو کیسا سرور اور سرشاری کا عالم ہوتا ہے ۔صحبتیں طول کھینچتی ہیں ، شامیں راتوں میں بدلتی ہیں، ایسے میں وقت گزرنے کا احساس کسے ہوتا ہے۔ شگفتگی ، بشاشت، رونق ایسی محفلوں کی خاص
مزید پڑھیے


مُروّت

جمعرات 30  ستمبر 2021ء
ناصرمحمود ملک
بزمیؔ صاحب سے ہمارے تعلُق کو برسوں بیت گئے لیکن آج تک بزمی صاحب ہماری سمجھ میں آئے ہیں نہ اُن کے ساتھ ہمارے تعلُق کی وجہ۔کوئی شوق،کوئی دلچسپی ،کوئی پسند مشترک نہیں ،پھر بھی روزانہ گھنٹوں ملاقات رہتی ہے۔دفتر میں اور بھی’ کولیگ ‘ ہیں لیکن ہمارے ساتھ ان کا التفات زیادہ ہے۔صبح صبح ہی دفتری اُمور نمٹانے کے بعد وہ ہمارے پاس تشریف لے آتے ہیں۔بخدا ہمیں مصافحے پہ ہرگز اعتراض نہیں ! ہماری خواہش تو فقط اتنی ہے کہ مصافحے کا عمل اگر ہاتھ گیلے کرنے سے پہلے ہوجائے تو کیا اچھا ہو۔۔۔اور اس ’’
مزید پڑھیے



مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم

جمعرات 23  ستمبر 2021ء
ناصرمحمود ملک
ڈاکٹر صفدر محمود رخصت ہوئے ۔ تصنیف و تالیف اور بے مثال طرزِ تحقیق کا ایک شاندار باب اختتام کو پہنچا۔۔اک عہد تمام ہوا ۔ معروف انگریزی شاعر اور نقاد میتھیو آرنلڈ نے شاعر فطرت ولیم ورڈز ورتھ کے بارے میں کہا تھا کہ ادیب اور شعرا تو اور بھی ہیں لیکن ہمارے اندر احساس کی لو صرف ورڈز ورتھ ہی جگاتا ہے ۔ ڈاکٹر صفدر صاحب کے پڑھنے والوں،اُن سے ملاقات کرنے والوں کو اندازہ ہے کہ ہمارے ہاں ڈاکٹر صاحب بھی یہی فریضہ انجام دے رہے تھے ۔ ڈاکٹرصفدر محمود سے میرا عقیدت بھرا نیازمندانہ تعلق تھا۔ اُن
مزید پڑھیے


قابلِ رشک یا عبرتناک

بدھ 08  ستمبر 2021ء
ناصرمحمود ملک
ہمارے ایک انکل ہیں فضلی صاحب ، رشتے میں دورپار کے اور تعلق میں بہت قریبی۔ انکل فضلی بیک وقت ایک قابلِ رشک اور اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں ۔ یہ ریٹائرڈ سرکاری افسر ہیں۔ان کا فارم ہائوس ٹائپ بڑا سا بنگلہ ہے جہاں یہ اپنی چھوٹی سی فیملی کے ساتھ رہائش پزیر ہیں ۔ اعلیٰ برینڈ کی دو تین نئی گاڑیاں ہیں ۔ بظاہر ہر آسائش ان کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی ہے لیکن ایک چیز جو اُن کی زندگی میں سِرے سے مفقود ہے وہ چین اور سکون ہے ۔ بظاہر وہ اس کا اظہار نہیں کرتے
مزید پڑھیے


عقدِ ثانی

جمعرات 02  ستمبر 2021ء
ناصرمحمود ملک
صاحب ! عرصہ پہلے ہم نے کسی دُکھیا فلاسفر کا یہ قول پڑھا تھا کہ انسان کے لیے بہترین چیز تو یہ ہے کہ وہ شادی نہ کرے لیکن اگر بدقسمتی سے اُس کی شادی ہوجائے تو اُس کے لیے اگلی بہترین چیز یہ ہے کہ وہ فوری طور پر علیحدگی اختیار کرلے۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ مرد حضرات ( شادی شدہ ) کی ایک قابلِ ذکر تعداد اسی خیال کی حامی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ خوفِ فسادِ خلق کی بنا پر اس کے اظہار کی تاب ہر کسی میں نہیں ہوتی۔لیکن اس سے بھی حیرت کی
مزید پڑھیے


آنا گھر میں چھپکلیوں کا

منگل 24  اگست 2021ء
ناصرمحمود ملک
چھپکلی کو شاید اس کے بڑوں نے یہ نصیحت کی ہے کہ بچہ کہیں پھنس جائو اور کچھ نہ سوجھے تو جہاں ہو وہاں سے نیچے چھلانگ لگا دینا ایک دفعہ تھرتھلی مچ جائے گی۔ چھپکلی اس نصیحت پر پوری مستقل مزاجی سے عمل کرتی ہے ۔یا کم از کم ہمارا تجربہ تو یہی ہے کہ جب جب اس نحش مخلوق سے ہمارا واسطہ پڑا اس کا طرز عمل یہی رہا۔ اب کل ہی کی سنئے ! بیگم صاحبہ نے کچن سے آواز لگائی کہ، ’’ یہ بچوں کے کمرے میں چھپکلی ہے !! ذرا دیکھئے گا ‘‘۔اس مختصر ، معمولی
مزید پڑھیے


تحقیقی سفرنامے کی روایت

بدھ 18  اگست 2021ء
ناصرمحمود ملک
ہمارے ہاںکسی بھی ملک کا سفر نامہ لکھنے کے لیے دو بنیادی شرطیں رائج ہیں ۔ایک تو آپ کو انٹر نیٹ کا بھر پور استعمال آتا ہو اور دوسری آپ داستان گوئی کے ماہر ہوں۔۔بس یہی دو ضروری شرائط ہیں۔ اس کے ساتھ اگر اُس ملک کا سفر بھی کر لیا جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن بہرطور یہ کوئی بنیادی شرط نہیں ہے ۔ سفرنامہ نگاری کے حوالے سے جناب طاہر انوار پاشا صاحب نے البتہ دوسری روش اختیار کی ہے ۔ یہ جس ملک کا سفر نامہ لکھتے ہیںوہاں ناصرف خود جاتے ہیں بلکہ اس ملک
مزید پڑھیے








اہم خبریں