Common frontend top

٩٢ کے نام


پنجاب ہائی وے پولیس کی کارکردگی!

جمعه 17 نومبر 2023ء
مکرمی ! صوبہ پنجاب کی شاہراہوں پر شام ہوتے ہی ڈاکو ناکے لگ جاتے تھے اور یہ راہزن عوام الناس کو مالی نقصان ہی نہیں جانی نقصان بھی پہنچاتے تھے۔ پنجاب پولیس کے لیے شاہراہوں پر لوٹ مار، راہزنی کے واقعات کا سدباب ایک چیلنج تھا، اس میں پولیس کو خاطر خواہ کامیابی بھی ملتی تھی جس میں ڈکتیوں کی گرفتاری اور ان سے لوٹ مار کا سامان برآمد کر کے متاثرین کو واپس بھی کیا جاتا تھا، لیکن شاہراہوں پر روزمرہ ناگہانی واقعات سے عوام میں خوف پایا جانا ایک فطری عمل تھا۔ یہ صورت حال اتنی سنگین ہو
مزید پڑھیے


فلسطینی ماں

جمعه 17 نومبر 2023ء
مکرمی ! اس وقت روئے زمین پر جو فلسطین کا حال ہے شاید قیامت سے پہلے کسی دوسری جگہ پر ایسا ممکن نا ہو۔بے رحم آسمان اسرائیل کی صورت میں شیطانی آگ برسا رہا ہے اور نیچے زمین پر مظلوم فلسطینی اس کا نشانہ ہیں۔شیطان اسرائیلی آگ نیچے زمین پر بسے فلسطینوں پر کوئی رحم نہیں کر رہی وہ یہ نہیں دیکھ رہی کہ اسکی لپیٹ میں معصوم بچے،خواتین،نہتے نوجوان آ رہے ہیں۔بچھے کچھے فلسطینی اپنی موت کا انتظار کر رہے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے بمباری کے بعد بھائی بہن کو اور بہن بھائی کو تلاش کرتے پھرتی ہے۔ ان
مزید پڑھیے


ہمارا تعلیمی نظام !

جمعرات 16 نومبر 2023ء
مکرمی! میں حکومت پاکستان اور وزیرِ تعلیم کی توجہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے تعلیمی نظام کے مسائل کی طرف مبذول کروانا چاہتی ہوں۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمارا تعلیمی نظام الگ الگ مسائل کا شکار رہا ہے لیکن اب یہ مسائل برداشت سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ گورنمنٹاسکولوں سے آغاز کیا جائے تو طلباء و طالبات کی بنیادی ضرورت اساتذہ ہی غائب ہوتے ہیں۔ اساتذہ آجائیں تو بچوں کے بیٹھنے کیلئے کرسی و ٹیبل کی قلت آجاتی ہے۔ اکثر تعلیمی اداروں سے تو اساتذہ خدا کا خوف کھائے بغیر بچوں اور بچیوں سے جنسی ہراسانی کے
مزید پڑھیے


مہنگائی کون کرتا ہے؟ "حکمران یا تاجر"

جمعرات 16 نومبر 2023ء
مکرمی! چند روز قبل بازار جانا ہوا تو سوچنے لگا ہمارے ہاں ایک بار جو چیز مہنگی ہوگئی کبھی سستی نہیں ہوتی بھلا ان داموں کا تعین کون کرتا ہے؟ خیر خیال تھا گزر گیا۔ حال ہی میں نارتھ کراچی میں ایک دکان سے اتفاقاً آٹے کے دام پوچھ لیے اْس نے جواب دیا بھائی 153 روپے کلو۔میں بڑا حیران ہوا کہ میرے علاقے (سرجانی ٹاؤن) میں تو آٹا ابھی بھی 150 روپے کلو کا بِک رہا ہے۔ اْس وقت احساس ہوا مہنگائی کی اصل بنیاد تو تاجر حضرات ہیں۔ اب تو افسوس بھی نہیں ہوتا بس زبان روایتاً کہہ
مزید پڑھیے


مہنگائی کی اصل وجہ سیاسی عدم استحکام

جمعرات 16 نومبر 2023ء
مکرمی! مہنگائی اس وقت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ گزشتہ کئی سال سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ زندگی گزارنا دو بھر ہو چکا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے جو کہ اس وقت عروج پکڑ چکا ہے۔ حکومت کے حصول کی کشمکش کے سبب تضادات پیدا ہو رہے ہیں۔ جب ہر بار نئی حکومت نیا سیٹ اپ نفاذ العمل کرتی ہے تو گزشتہ حکومتی پالیسیوں کو رد کر کے اپنی حکمت عملی اپنانا چاہتی ہے جس
مزید پڑھیے



ناجائز منافع خوروں کولگام ڈالی جائے

جمعرات 16 نومبر 2023ء
مکرمی ! ذخیرہ اندوزوں ، ناجائزمنافع خوروی کوروکنا،قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا حکومت اورانتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی توکی گئی لیکن اب تک اشیائے خوردونوش اورٹرانسپورٹ کے کرایو ںمیں کمی نہیں آسکی۔ ذخیرہ اندوزی اورناجائزمنافع خوری عروج پرپہنچ گئی۔ سب سے زیادہ متوسط، غریب طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرکے سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، حکومت مہنگائی کے خلاف اقدامات اٹھانے میں پہلے تاخیر کرچکی ہے اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔(محمدسلیم عطاری کراچی)
مزید پڑھیے


سی پیک منصوبہ اور پاکستان کے دشمنوں کے عزائم!

بدھ 15 نومبر 2023ء
مکرمی! چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ نہ صرف دوملکوں کی بیمثال دوستی کی مثال ہے بلکہ چین اور پاکستان کے عوام کی ترقی اورخوشحالی میں بھی گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ سی پیک کا کا دوسرا مرحلہ پاکستان کے لوگوں کیلئے ذریعہ معاش' روزگار اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر زیادہ گہرا اثر ڈالے گا۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے پہلے مرحلے کی تکمیل کو پہنچنے والے اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبے نے ان دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے ممالک کیلئے اقتصادی
مزید پڑھیے


جاوید منزل والے پلاٹ کی بابت وضاحت

بدھ 15 نومبر 2023ء
۱۱ نومبر۲۰۲۳کے’’ شہرنامہ‘‘ میں بتایا گیا ہے کہ : ’’لاہور میں جاوید منزل والا سات کنال کا پلاٹ ایک ہندو نے خرید کر اقبا ل کو تحفہ دیا۔ ‘‘یہ درست نہیں۔ درحقیقت جاوید منزل والا آٹھ کنال والا پلاٹ اقبال نے اپنی جمع پونجی سے خریدا تھا۔سردار بیگم (والدہ جاوید اقبال)نے اپنی بچت اور زیورات بھی اقبال کے حوالے کردیے تھے۔اِ س طرح جاوید منزل کی تعمیر مکمل ہوئی۔ (ڈاکٹررفیع الدین ہاشمی)
مزید پڑھیے


غزہ کے مظلوں کا امت مسلمہ سے سوال؟

منگل 14 نومبر 2023ء
مکرمی !اسرائیل کی غزہ پر بمباری کی وجہ سے ایک گیارہ سالہ فلسطینی بچہ اپنے خاندان سے محروم ہو گیا خاندان اجڑنے کے بعد بچے نے ہسپتال میں دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہاں ہے عرب اور کہاں ہے دنیا کے مسلمان۔ پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کیلئیامداد کی پہلی کھیپ براستہ مصر روانہہو چکیہے۔فلسطین کے لئے سکاٹ لینڈ اپنی سرحدیں کھولنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ۔سکاٹ لینڈ کا غزہ چھوڑنے والے فلسطینیوں کو پناہ دینے کا اعلان ایک خوشکن فیصلہ ہے۔ امریکی اور یورپی ممالک کی بڑی تعداد نے اسرائیل کی حمایت میں
مزید پڑھیے


کاشتکار وں کے مسائل!

منگل 14 نومبر 2023ء
مکرمی ! اس وقت کماد،مکئی،باجرہ کپاس سمیت کئی دیگر فصلیں پک کر تیار ہو چکی ہیں۔ کسان کو فصل پکنے اور اس پر مناسب قیمت ملنے کی آس ہوتی ہے جس کے لئے وہ کھیتوں میں مٹی کے ساتھ مٹی ہو کر محنت کرتا ہے مگر جونہی فصل تیار ہوتی سرمایہ کار اس کے اونے پونے ریٹ لگا کر اس سے اس کی فصل خرید لیتا ہے چند ماہ ذخیرہ کرنے کے بعد آوٹ سیزن میں وہی جنس ڈبل ریٹ میں فروخت کرتا ہے جس سے وہ گھر بیٹھے کسان سے کئی گنا زیادہ منافع کما لیتا ہے۔ مکئی
مزید پڑھیے








اہم خبریں