Common frontend top

٩٢ کے نام


ہیلتھ ایمرجنسی نفاذ !

جمعه 10 نومبر 2023ء
مکرمی ! سموگ کے تدارک کے لئے پنجاب کے مختلف شہروں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تعلیمی ادارے، دفاتر، شاپنگ مال، ریسٹورانٹ اورسینما آج سے اتوار تک چار روز کے لئے بند رہیں گے۔ اِس دوران اگرچہ عوامی ٹرانسپورٹ چلتی رہے گی۔پنجاب میں سموگ کا مسئلہ پہلی بار سامنے آیا نہیں، گزشتہ کئی سال سے یہ اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ سامنے آتا ہے،شہریوں کی صحت کو بڑے پیمانے پر متاثر کرتا ہے اور پھرحکومتوں کو ایمرجنسی اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔پاکستان کا دِل لاہور بھی ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے دہلی کے بعد دنیا بھر
مزید پڑھیے


استاد جوپڑھائی،اخلاق ،خوشیاں اور کامیابی بانٹے!

جمعه 10 نومبر 2023ء
مکرمی ! ایک بہت لمبا عرصہ ہم قلم دوات لیے گلی کوچوں سے نکل کر گرتے اٹھتے بھاگتے کبھی الٹی کبھی سیدھی سمت میں بغیر کسی سمجھ کے کورے صفحوں کی مانند تھے۔۔ سیاہی کے کئی دھبوں نے ہاتھ میلے کیے ۔کتابوں کو ہمارے مستقبل کا نام دے کر ایک ایسے راستے پہ چلانا شروع کیا گیا جہاں کورے کاغذ پہ سیاہی نے ایسے نقش بنائے ہوئے تھے جسے دماغ نے صرف ایک خواب جانا۔ہاتھ نے ایک تصویر کو پہچانا ۔مگر سمجھ بوج کی اس کشتی میں صرف ایک طالب علم سوار تا تھا ۔۔اس ڈور سے صرف ایک کتاب
مزید پڑھیے


امت شیرازہ بندی کی متقاضی

جمعرات 09 نومبر 2023ء
مکرمی! آج عظیم فلسفی شاعر ،حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہے۔مسلمانوں کو وحدت کا درس دینے والے اقبال کی قبر کو خدا نور سے بھر دے۔،اللہ ہمیں فکر اقبال سے جو درحقیقت حکمت قرآن اور عشق رسولﷺسے پھوٹتی ہے ، راہنمائی حاصل کر کے اس قابل بنائے ،کہ کانٹا غزہ میں چھبے یا سری نگر میں،عرب و عجم کا ہر مسلم بے چین ہو جائے۔ابھی تو حالت یہ ہے ،کہ غزہ والوں کی تکالیف صرف غزہ والوں کے لیے اور کشمیریوں کے مصائب صرف کشمیروں کے لیے۔باقی مسلمان دنیا طائوس و رباب کو ترجیح اول بنا
مزید پڑھیے


اقبال کا نوجوان

جمعرات 09 نومبر 2023ء
مکرمی!حضرت علامہ محمد اقبال نے ملّتِ اسلامیہ کی فلاح و بہبود اور عروج و ترقی کے سلسلہ میں اپنی بہترین اْمیدیں نوجوانوں کے ساتھ وابستہ کی ہیںکیونکہ نوجوان خون ہی کسی قوم میں انقلاب لایا کرتا ہے۔ اقبال زیادہ تر نوجوان ہی کو اپنا مخاطب بناتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ! نو جوانوں کیلئے ان کے پیغام کو سہل بنادے تاکہ وہ اس روشنی میں اپنی زندگی بسر کر سکیں۔ اقبال ملّت کے نوجوانوں کے سامنے اس ملت کاشاندار ماضی رکھتے ہیں ۔ ہمارے آباؤ اجداد نے زندگی کے ہر میدان میں جو ورثہ
مزید پڑھیے


والدہ محترمہ کی یاد میں !

بدھ 08 نومبر 2023ء
ماں کا تصور آتے ہی ذہن میں ایک ایسی شبیہ سامنے آتی ہے جو ہمدردی و خیرخواہی، بے لوث محبت و خلوص، عزم وہمت کا پیکر، مونس و غم خواری کا مجسم ہوتی ہے۔ ماں ایسی ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ، ماں کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی محض یادوں کے سہارے ہی باقی زندگی بسر کرنا پڑتی ہے۔میرا ماننا ہے کہ ماں جانے کے بعد اپنی نیک اولاد سے دور نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہے۔وہ ان کی دعا?ں ‘ یادوں‘ سوچوں‘ کاموںاور باتوں میں ، غرضیکہ ہر لمحے میںان کے
مزید پڑھیے



بیماریاں پھیلاتی سموگ

منگل 07 نومبر 2023ء
مکرمی ! سرد موسم کے آغاز کیساتھ ہی سموگ کہلانے والی فضائی آلودگی روز بروز بڑھ رہی ہے جس کے باعث شہریوں کی کثیر تعداد مختلف بیماریوں مثلاً نزلہ ، زکام ، گلے کے درد ، اور آنکھوں میں جلن جیسے امراض کا شکار ہورہی ہے۔ سموگ کے مضر صحت اثرات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کی جائے تاکہ اس کے نقصانات سے بچا جاسکے۔ سموگ آلودہ گیسوں اور مٹی کے ذرات کا مجموعہ ہے ۔ سموگ میں موجود دھوئیں اور دھند کے آمیزے میں کاربن مونو آ
مزید پڑھیے


شتربے مہارمہنگائی اور حکومتی اقدامات!

منگل 07 نومبر 2023ء
مکرمی! آئی ایم ایف خود بارہا کہہ چکا ہے کہ اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقات کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور مہنگائی کا بوجھ عام آدمی کے بجائے ان کی طرف منتقل کیا جائے مگر حکمران طبقات اس طرف کان نہیں دھرتے بلکہ سارا بوجھ ہمیشہ ایک عام آدمی پر ہی ڈالا جاتا ہے۔ گزشتہ اداور میں حکمران طبقات کی مراعات ختم کرنے کے اعلانات تو کیے جاتے رہے مگر ان پر کبھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ حد تو یہ ہے کہ سرکاری عہدہ چھوڑنے کے باوجود انھیں کسی نہ کسی صورت میں مراعات ملتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیے


رحمان آباد سٹیشن : پارکنگ کا موثر انتظام کیا جائے

پیر 06 نومبر 2023ء
مکرمی!آپ کے موثر اخبار کے توسط حکام کی توجہ میڑو سٹیشن رحمان آباد راولپنڈی سے ملحقہ سڑک پر دلانا چاہتی ہوں۔ رحمان آباد سٹیشن کے قریب کئی سکول و کالجز موجود ہیں اور کئی طلبہ،طالبات اور اساتذہ کا ذریعہ آمد و رفت یہی میٹرو سٹیشن ہے۔ نادرا کا دفتر بھی اسی سڑک پر موجود ہے مگر بدقسمتی سے اس کی پارکنگ کو زنجیروں سے بند کیا گیا ہے اور نتیجتاً تمام گاڑیاں اور موٹر سائیکل چند فٹ کی سڑک پر کھڑے کرنا شہریوں کی مجبوری بن گیا ہے۔ سکول و کالجز کھلنے اور بند ہونے کے مصروف ترین اوقات میں
مزید پڑھیے


انسانیت کی خدمت ایک مقدس فریضہ!

پیر 06 نومبر 2023ء
مکرمی !اسلامی تعلیمات میں تمام انسانیت کی خدمت ایک مقدس فریضہ ہے۔ نماز، روزہ، زکوۃ، حج کے بعد سب سے افضل اور فرض حقوق العباد کی ادائیگی ہے ۔اسلام خدمت خلق میں رنگ ونسل اور مذہب کا امتیاز نہیں رکھتا ۔پڑوسی کے حقوق ہویا مریض کی عیادت ،مسافر کے حقوق ہوں یا ادائیگی زکوۃ ،کسی قسم کے حقوق العباد میں مسلمان اور غیر مسلم کا فرق نہیں رکھا گیا۔اسلام میں کسی ایک شخص کی جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہے۔آج نفسانفسی کا یہ عالم ہے کہ انسان ہی انسان کو کاٹ کھا رہا ہے ۔آج کہیں
مزید پڑھیے


جرائم سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ضرورت!

پیر 06 نومبر 2023ء
مکرمی ! گزشتہ کچھ عرصے سے ملک کے کئی شہروں میں غیر اخلاقی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں خطرناک حد تک اضافہ نظرآرہا ہے۔ ان اخلاق باختہ حرکات میں مجرم جس ڈھٹائی کے ساتھ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اس سے شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔ کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہر ایسی سرگرمیوں کا گڑھ بنتے جا رہے ہیں۔ کورنگی کا واقعہ عوام کے سامنے پیش آیا اور لوگوں نے فلمایا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں گزشتہ چند سال سے جرائم کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سی پی
مزید پڑھیے








اہم خبریں