Common frontend top

٩٢ کے نام


کراچی :سٹریٹ کرائم میں اضافہ!

پیر 30 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! آپ کے موقر اخبار کے توسط سے حکام بالا کی توجہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی طرف مرکوز کروانا چاہتی ہوں۔ جرائم بڑھنے کی ایک وجہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی بھی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے شہر میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے ۔راہ چلتے ہوئے بھی جو ڈکیتی ہو رہی ہیں وہ تو اب کوئی عام سی بات لگتی ہے کہ شہری خود کو باہر سفر کرتے ہوئے غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔کبھی کبھار تو جرائم پیشہ افراد اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ لوگوں کی جان لینے
مزید پڑھیے


محب الوطن بہاریوں کو تعصب اور ہزیمت کا سامنا!

پیر 30 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! سقوط ڈھاکہ کے بعد سے آج تک محب وطن بہاریوں کو تعصب اور ہزیمت سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔1971سے لیکر آج تک انکی قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ جو پاک فوج کے شانہ بشانہ سابقہ مشرقی پاکستان میں پاکستان بچانے کی جنگ لڑتے رہے۔ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا بیان جلتی پر تیلی کے مترادف ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے بیان کی مکمل تائید کرتے ہیں کہ افغانی پناہ گزینوں کو واپس بھیجا جائے اور جو سیاست داں بے پر
مزید پڑھیے


افغان پناہ گزینوں کی موجودگی کثیر الجہتی مسئلہ

پیر 30 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودگی ایک کثیر الجہتی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے اہم نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد میں منفی سرگرمیوں اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے خدشات درست ہیں۔ پاک فوج نے سرحدی حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا ہے تاکہ سمگلنگ اور دہشت گردوں سمیت ریاست کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کی نقل و حمل کے مواقع کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مبینہ طور پر فرنٹیئر کور (ایف سی)، رینجرز اور کوسٹ گارڈز
مزید پڑھیے


سوشل میڈیا، تربیت کی اصل ماں

اتوار 29 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! سوشل میڈیا اس وقت نسل حاضر کی اصل پرورش گاہ ہے۔ موجودہ نسل مستقبل میں ایک اور طرح کی نسل ہوگی۔ کیونکہ سوشل میڈیا ایک ایسی ماں بن کر ابھری ہے جو اپنے بچوں کو ہر چیز سے الگ اپنے آغوش میں لے لیتی ہے۔ یہ بچوں، بڑوں، مرد و عورت سمیت ہر طبقے کو اپنی گرفت میں لیتی ہے اور ازہان سازی و نفس سازی کا عمل شروع کرتی ہے۔ سوشل میڈیا کے نقصانات کا زکر مختلف نفسیاتی ماہرین کر چکے ہیں۔ یہ بچوں کے زہنوں پر اس قدر منفی اثرات مرتب کرتا ہے کہ کسی بھی
مزید پڑھیے


ترقیاتی منصوبے سیاست کی نظر !

اتوار 29 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! پنجاپ میں سیاست کی نظر ہونے والے قومی اہمیت کے منصوبوں موٹر وے ایم ٹو پر فسٹ قومی صنعتی فری زون پنڈی بھٹیاں اور چکری قوی صنعتی فری زون کے اہم ترین قومی منصوبوں کو پائپ لائن سے تیس سالوں می بھی نہ نکالا جاسکاجس کے باعث بیروز گاری علاقہ کے نوجوانوں کا مقدر بن گیا یہ اہم ترین قومی منصوبے بھی سیاست کی نظر ہو گئے جبکہ موٹر وے مکمل ہونے پر ان صنعتی زون کا اعلان کیا گیا تھا اس کے ساتھ پنڈی بھٹیاں بگ سٹی کی جدید طرز تعمیر کے ساتھ منصوبہ بنایا گیا
مزید پڑھیے



قوم کی اجتماعی ذمہ داری

اتوار 29 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! پاکستان معاشی بحران اور مہنگائی کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے۔ اسوقت ملک میںحکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے کہ غریبوں اور عوام کی خدمات پر مبنی پروگرام کو عملی جامہ پہنائیں ۔ یہ صدقہ جاریہ بھی ہے قوم کی خدمت بھی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں ہر ممکن امدادی سرگرمیوں اور ویلفیئر پروجیکٹس پر کام شروع کرنا چاہئے۔ ہمیں ملک کی خدمت کے لئے تن من دھن کے ساتھ کام کرناچا ہئے۔ طبی میدان ہو یا امدادی سرگرمیاں ، راشن کا معاملہ ہو یا غریبوں کا علاج ، رمضان پیکیج ہو اور یا
مزید پڑھیے


فلسطین میں آزادی کا سورج !

اتوار 29 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! فلسطین میں حقوق انسانی کی پامالیوں سے دنیا کی تمام آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئیں ، اسرائیل کے طول و عرض میں مسلمانوں کے منظم قتل عام نے ہلاکو اور چنگیز خان کی ارواح کو شرمندہ کر رکھا ہے۔ مسلمان قبلہ اول کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں اور مسلمانوں بھائیوںکی بھی۔اگر اسرائیل کی حکومت نہتے مسلمانوں پر اپنی بربریت کو نہیں روکتی تو بہت جلد اسکو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، امریکہ،بھارت اور اسرائیل کا کوئی بھی دن ایسا خالی نہیں جا رہا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف کوئی
مزید پڑھیے


اسرائیل کا فلسطین پر جابرانہ قبضہ !

اتوار 29 اکتوبر 2023ء
مکرمی !فلسطینی گزشتہ سات دہائیوں سے اسرائیلی دہشت گردی کا ہدف بنے ہوئے ہیں۔ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق نہتے فلسطینیوں نے طوفان الاقصیٰ کی صورت میں درعمل دیا۔ اسرائیل نے ظلم کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے جوابی حملہ میں آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے کتنے ہی معصوم فلسطینی شہریوں کو بے دخل کیا اور غزہ جو دنیا کی سب سے بڑی جیل کی مانند ہے جہاں کوئی امداد نہیں جا سکتی اس سب میں امریکہ اور اس کے حواری کھلم کھلا
مزید پڑھیے


مہنگائی زدہ عوام پر مزید بوجھ

اتوار 29 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! دستور پاکستان کی رو سے نگران حکومت کا کام تین مہینے کے اندر اندر منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرواکر اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کو سپرد کرنا ہوتا ہے انہیں قیمتیں بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار نہیں ہوتا لیکن موجودہ نگران حکومت کی جانب سے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حالیہ فیصلے نے ملک بھر میں تشویش کی ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے۔ 70 بلین ڈالر کے قرضے کے لیے مذاکرات سے قبل آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے پر نظر رکھتے ہوئے۔
مزید پڑھیے


کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں!

اتوار 29 اکتوبر 2023ء
مکرمی! 76 سال قبل بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر کی سرزمین پر اتاری تھیں تب سے لیکر آج تک بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کی ایسی ایسی داستانیں رقم کیں کہ انسانیت بھی شرما جائے۔ ان سات دہائیوں میں کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں انہوں نے بھارتی بربریت کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ اس ظلم کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہو گئے۔بھارت کا یہی غیر قانونی اقدام کم نہیں کہ آج سے چار سال قبل 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر دی۔کشمیری
مزید پڑھیے








اہم خبریں