Common frontend top

٩٢ کے نام


سرکاری جامعات میں فیسوں میں اضافہ

اتوار 17 دسمبر 2023ء
مکرمی ! حکومت نے ایک جانب تو تعلیمی بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرے کی مترادف رکھا اور دوسری جانب تعلیم کو عوام کی پہنچ سے بہت دور کر دیا گیا ہے۔ سرکاری جامعات میں فیسوں میں اضافے مسلسل جاری ہیں، ٹرانسپورٹ، ہاسٹل کا خرچ الگ ہے۔گزشتہ دس سال میں سرکاری جامعات کی فیسوں میں اضافہ 60فیصد کیاگیاہے جبکہ ریونیو کا ایک بڑا زریعہ ایم اے اور بی اے تھا۔اس سے نہ صرف جامعات کے ریونیو میں کمی آئی بلکہ مزدور و مجبور طبقے سے تعلیم کا حق بھی چھین لیا گیا۔دوسری طرف جامعات کو
مزید پڑھیے


پٹوار سسٹم - پاکستان کا بوسیدہ ترین نظامـ

اتوار 17 دسمبر 2023ء
مکرمی ! زراعت کے شعبے سے وابستہ کثیر آبادی پر مشتمل صوبہ پنجاب ہو ،سندھ ،بلوچستان یا خیبر پختونخواہ ہو جس میں ماضی میں اراضی ریکارڈ اور ملکیت کی منتقلی کیلئے عرصہ دراز سے صبر آزما مینئول نظام چلا آ رہا ہے جسے روز بروز بڑھتی آبادی ، فرسودہ نظام کی پیچیدگیوں ، جائیداد کے وراثتی جھگڑوں اور پٹواری کلچر کی عوام دشمن کرپشن کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا رہا-آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی زمین کی نسل در نسل تقسیم کے نتیجے میں مالکان اراضی کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں
مزید پڑھیے


غزہ میں دم توڑتی انسانیت "

اتوار 17 دسمبر 2023ء
مکرمی !غزہ میں اسرائیلی جنگ کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا اور آج غزہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے دو ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے انسانیت دم توڑ رہی ہے ظلم اپنی انتہا پر ہے عالمی طاقتیں اسرائیل کی جارحیت پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں لگتا ہے پوری دنیا اسرائیل کے سامنے بے بس ہے اب تک 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہادت پا چکے ہیں۔ غزہ میں اس وقت ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ غیر مسلم ممالک کو تو کیا کہیں مسلم ممالک بھی صرف
مزید پڑھیے


سقوطِ ڈھاکہ تاریخ پاکستان کا المناک سانحہ!

اتوار 17 دسمبر 2023ء
مکرمی ! سولہ دسمبر1971ء ملکی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن اور تاریخی المیہ ہے۔ جب ریاست کا مشرقی بازو علیحدہ ایک نئے بنگلا دیش کے نام سے وجود میں آیا۔سقوطِ ڈھاکہ کی وجوہات و محرکات میں جہاں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے کردار ہے جس میں وہ انیس سو پیسنٹھ کی جنگ کے کھائے زخموں میں پیج و تاب کھا رہا تھا اور عالمی سطح پر اٹھائے جانے والی ہزیمت کو کم کرنا چاہتا تھا ۔ پردہ بھارت نے مشرقی پاکستان میں پاکستان دشمن مخالف قوتوں کو سپورٹ کیا۔ مشرقی پاکستان کے شہریوں میں یہ بدظنی پھیلا
مزید پڑھیے


نوجوان، پاکستان کا مستقبل

هفته 16 دسمبر 2023ء
مکرمی ! تعلیمی اداروں اور اکیڈمی آتے جاتے بچوں اور جوانوں کو دیکھ کر عجیب منظر سامنے آتا ہے. کتابوں کا بستہ اٹھانے کے لیے یا تو نوکر ساتھ ساتھ ہوتے ہیں یا پھر ماں باپ نے کندھے پر اٹھا رکھا ہوتا ہے. والدین یہ سمجھتے ہیں کہ بچوں کو تکلیف نہ ہو. جس کے نتیجے میں بچے اس عادت کو اپنا لیتے ہیں اور اپنا سامان اٹھانا معیوب سمجھتے ہیں۔ کھانے سے پہلے یا کھانا کھا چکنے کے بعد ان کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی، اپنی ہی استعمال شدہ پلیٹیں اٹھانا یا گلاس صاف کرنا تو کوسوں
مزید پڑھیے



ٹیکس پالیسی کا نفاذ اور متوسط طبقہ کی پکار

هفته 16 دسمبر 2023ء
مکرمی!ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں عوام کے ٹیکشیز سے ہی ممکن ہے پاکستان میں دیکھا جائے تو ٹیکس دینے کا رججان اس قدر نہیں بڑے لوگ ٹیکسیزاپنی آمدن کے مطابق نہیں دیتے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ، ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے شہریوں کے یوٹیلیٹی کنکشنز بشمول بجلی اور گیس کے کنکشنز بھی منقطع کر دیے جائیں گے وفاقی حکومت اس ضمن میں تمام اقدامات کو بروئے کار لانے اور ایف
مزید پڑھیے


اقتدار کی جنگ اور غریب پاکستانی

هفته 16 دسمبر 2023ء
مکرمی ! قومی الیکشن کے اعلان کے بعد حصول اقتدار کی جنگ ، سیاسی جوڑ توڑ، سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر الزامات ، اور ملکی اداروں کے درمیان تناؤ کی صورتحال نے معاشرے کا سکون تباہ و برباد کر کے رکھ دیاہے ۔ چپقلش کی اس صورتحال میں ملکی ترقی شدید مثاتر ہورہی ہے ، غربت و مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہونے کے بعد پھر بڑھ رہی ہے ، اس صورتحال میں سب سے زیادہ نقصان غریب پاکستانی کا ہوا ہے جوکہ بھرپور محنت
مزید پڑھیے


اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی فیصلہ!

جمعه 15 دسمبر 2023ء
مکرمی !مودی کے رنگ میں رنگی بھارتی سپریم کورٹ نے حقائق کے خلاف‘ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی فیصلہ دیکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے لاکھوں کشمیریوں کی قربانی سے غداری کی ہے۔مقبوضہ کشمیر ایک دو دن کی بات نہیں۔ یہ دُنیا جانتی ہے کہ کشمیر کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا‘ہے اور نہ ہی ہو سکے گا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ شمس الدین شاہ میر نے پہلی مسلم سلطنت 1339 ء میں سلطان شاہ میر نے قائم کی تھی‘ شاہ میر خاندان کا دور 1561ء تک جاری رہا۔صوفی بزرگ شاہ حمدان
مزید پڑھیے


معصوم بے زبان جانورانسانی بے حسی کا شکار

جمعه 15 دسمبر 2023ء
مکرمی ! ہر شہر میں چڑیا گھر بنائے گئے ہیں جس میں شیر ،چیتے ،ہرن ،مگر مچھ ، کچوے اور دیگر جانور رکھے جاتے ہیں تا کہ ان کی افزائش ہو سکے اور عوام کو تفریحی سہولیات بھی میسر آسکیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ جانور وں کو نہ وہاں مناسب خوراک فراہم کی جاتی ہے اور نہ ہی ان کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لئے سہولیات موجود ہیںچڑیا گھر انتظامیہ کے افراد جانوروں کے لئے جاری ہونے والے فنڈ زخرد برد کرکے جانوروں کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے
مزید پڑھیے


کشمیر کبھی بھی ہندوستان کا حصہ نہیں رہا!

جمعه 15 دسمبر 2023ء
مکرمی !مہذب معاشروں میں عدالتوں اور عدالتی نظاموں سے انسانی حقوق کی آبیاری اور پائے جانے والی خرابیوں کی درستگی کی توقع کی جاتی ہے۔ ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کبھی بھی ہندوستان کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی رہے گا۔ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے مایوس کن ہے، کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ یہ مودی حکومت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کا کھلا اختیار دے رہا ہے۔ مزید برآں، یہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متصادم ہے، جو واضح طور پر جموں
مزید پڑھیے








اہم خبریں