Common frontend top

٩٢ کے نام


غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن!

اتوار 08 اکتوبر 2023ء
مکرمی !موجودہ نگران وفاقی حکومت نے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، یکم نومبر کے بعد ٹاسک فورس جائیداد ضبظ کرنے اورگرفتاری کیلئے کاروائی کرے گی، غیرقانونی شناختی کارڈ والوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایپکس کمیٹی کا حوالہ ہنڈی، سمگلنگ اور بجلی چوری کے خلاف مزید سخت کارروائی کا فیصلہ۔ انسداد
مزید پڑھیے


خیبرپختونخوا حکومت اور عدلیہ کا مستحسن اقدام !

اتوار 08 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (KP-PSRA) حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے تمام نجی سکولوں میں پشتو اور علاقائی زبانوں کے نفاذ کے حوالے سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفکیشن لسانی تنوع کے تحفظ اور فروغ کی جانب ایک اہم اور قابل تعریف قدم ہے۔ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔پرائیویٹ سکولوں میں پشتو اور دیگر علاقائی زبانوں کے نفاذ کے فیصلے کی جڑیں صوبائی کابینہ کی 30 جنوری 2012ء کی قرارداد اور اس کے بعد رٹ پٹیشن نمبر 142-پی/2021 مورخہ 15 جون 2023 میں پشاور ہائی کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کی روشنی میں کیا گیا
مزید پڑھیے


بریسٹ کینسر …جان لیوا مرض مگر قابل علاج!!

اتوار 08 اکتوبر 2023ء
مکرمی! پاکستان میں ہر سال اکتوبر کا مہینہ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ مہینہ شروع ہوتا ہے تو میری نظر میں کئی ایسے قریبی رشتہ دار اور دوست احباب گھومنے لگتے ہیں جو بریسٹ کینسر کا شکار ہوئے اور آج ہم میں موجود نہیں۔ تب معاشرے میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے زیادہ آگاہی موجود نہیں تھی۔ گو کہ علم ہونے پر علاج کیلئے بہت بھاگ دوڑ ہوئی۔ کوئی ہسپتال، پیر، فقیر نہیں چھوڑا گیا۔ مالی وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی اپنی حیثیت سے بڑھ کر علاج کی ہر کوشش کی گئی۔
مزید پڑھیے


پانی کی بڑھتی ہوئی قلت!

اتوار 08 اکتوبر 2023ء
مکرمی !لاہورہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس شاہد کریم نے پانی کی بڑھتی ہوئی قلت پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو تین ہزارجرمانہ کیا جائے اوریہ جرمانہ واسا کے خزانے میں میں جائے گا۔یہ معمول بن گیا ہے کہ لوگ گاڑیاں گھر یا باہرگلی ،سڑک پردھوتے ہیں جس کی وجہ سے پانی کئی کئی روز سڑک پرکھڑا رہتا ہے۔ نکاسی آب نہ ہونے کے باعث تعفن کے ساتھ راہگیروں کی آمدورفت میں مشکل پیش آتی ہے۔ علاوہ پانی کی تیزی سے بڑھتی
مزید پڑھیے


نمیرہ سلیم ۔ 6 اکتوبر تاریخ ساز دن

هفته 07 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! اکتوبر کی 6 تاریخ بروز جمعہ تمام پاکستانیوں خصوصاً پاکستانی خواتین کے لئے تاریخ ساز دن ثابت ہوگا۔ اس دن پاکستان کی بیٹی نمیرہ سلیم خلا میں سفر شروع کرکے پاکستان کی پہلی خلاباز خاتون کا اعزاز حاصل کرنے جا رہی ہیں۔ 1975ء میں کراچی میں پیدا ہونے والی نمیرہ سلیم نے ہوفسٹرا یونیورسٹی نیویارک سے بین الاقوامی تجارت میں بیچلرز کیا اور کولمبیا یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ پاکستان واپس آئیں اور یہاں اقوام متحدہ کے کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت بننے والی بین
مزید پڑھیے



وفاقی اردو یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی فیس !!

جمعه 06 اکتوبر 2023ء
مکرمی! وفاقی یونیوسٹی پاکستان کی سستی یونیوسٹیز مین شمار ہوتی ہے جس کی وجہ سے غریب طلباء اس یونیورسٹی میں آنے کو ترجیح دیتے ہیں مگر وفاقی اردو یونیورسٹی پاکستان میں بڑھی یوئی فیس کو لے کر طلبا و طالبات ہیجانی کیفیت مین مبتلا ہیں۔فیس بڑھنے کیکی وجہ سے یونیورسٹی میں پڑھنا ان طلبہ کے لئے دشوار ہو رہا ہے اس بڑھتی ہوئی مہنگائی میں اتنی زیادہ فیس بڑھنا ناقابل اعتبار ہے۔ اور اتنی فیس دینا طلبہ کے لئے مشکل ہے سندہ میں ہونے والے سیلاب اور بارشوں کے اثرات بدسے فیملیز نہیں نکل سکیں اوپر سے
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے پبلک کریں

جمعه 06 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! دنیا کے بڑھتے چیلنجز کے پیش نظر ایسے تھرڈ ورلڈ ممالک جہاں خط غربت 70 فیصد کو چھو رہی ہے، آئی ایم ایف کو چاہئے کہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد دینے کی غرض سے قرضوں کی بلاسود فراہمی یقینی بنائے، تاکہ ان پر سے واپسی کے حوالے سے مالی دباؤ کچھ کم ہو سکے۔ کیونکہ عالمی مالیاتی ادارے کے اسی اصول کی وجہ سے کمزور ممالک کمزور تر ہو رہے ہیں۔کمزور معاشروں کی بدقسمتی ہے کہ وہاں آئی ایم ایف کو ولن بنا کر عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے
مزید پڑھیے


سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی!

جمعه 06 اکتوبر 2023ء
مکرمی ! حکومت نے سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد بشمول سیاست دانوں اور سول و فوجی افسران کے خلاف قانون کی عملداری کے عزم کا اعادہ کیاہے یہ امر واقع ہے کہ ملک میں پیدا ہونیوالے اقتصادی' مالی اور کرنسی کے بحرانوں میں سمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کا بنیادی کردار ہے جو گندم' چینی' آٹے' پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرکے انکے من مرضی کے نرخ بڑھاتے اور ناجائز منافع کما کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں اور مہنگائی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ وہ چینی' گندم' آٹے کے ساتھ ساتھ ڈالر کی
مزید پڑھیے


کیا نگران نگہبانی کریں گے ؟

جمعرات 05 اکتوبر 2023ء
مکرمی! وطن عزیز میں بروقت اور بے وقت انتخابات کا تماشہ ہم بارہا دیکھ چکے ہیں۔خیر اب نگران حکومت قائم ہو چکی ہے ،اورہم سب کو پتہ ہے کہ نگران حکومت اپنے اصل کام یعنی بروقت اور شفاف الیکشن کے علاوہ ہر کام کرے گی۔اس ملک میں کوئی بھی وہ کام نہیں کرتا ،جس کے لیے وہ آتا ہے ۔مثلا ہر حکومت عوام کی خدمت کے لیے آتی ہے ،مگر عوام کا کھچومر ہی نکالتی ہے۔پولیس کا فرض ہے مدد آپ کی والی پولیس کے پاس جائیں ،تو پتہ چلتا ہے کہ دراصل پولیس کو آپ سے مدد، چاہیے ہوتی
مزید پڑھیے


مخلوط نظام تعلیم!

جمعرات 05 اکتوبر 2023ء
مکرمی! میں آپ کے موقر جریدے کے توسط یہ بات اعلی حکام تک پہنچانا چاہتی ہوں کہ برصغیر میں انگریزوں نے اپنی فرماں روائی کو مستحکم کرنے کے لیے جو نظامِ تعلیم قائم کیا تھا وہ خالصتاً ان کی اپنی ہی تہذیب کا آئینہ تو تھا۔ اس نظامِ تعلیم کا اہم جزو "مخلوط تعلیم" تھا۔عام مسلمان بھی یہ جانتا تھا کہ اللّٰہ اور اس کے رسولﷺ کا منشا بہرحال یہ نہیں تھی کہ نوجوان طلبہ و طالبات بے پردگی اور آزادانہ تعلقات کے سائے تلے پروان چڑھیں۔ آزادی کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ انگریزوں کے قائم کردہ مخلوط
مزید پڑھیے








اہم خبریں