Common frontend top

٩٢ کے نام


سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان!

بدھ 06 دسمبر 2023ء
مکرمی!نگران وزیراعلی محسن نقوی نے 18 دسمبرسے لیکریکم جنوری تک سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں کچھ معروضات پیش ہیں۔وہ یہ کہ پنجاب اورلاہور میں عموما سردی کی شدت جنوری کے میں اپنی انتہا پرہوتی ہے ، سرد موسم کے ساتھ دھند کا شدید حملہ بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے-چندقدم کے فاصلے سے بھی کوئی شے واضح نظرنہیں آتی-بچوں کوسکول لانا اورلے جانا کاردارد سے کم نہں ہوتا-میدانی علاقوں میں صورتحال زیادہ ابتر ہوتی ہے-سردی اوردھندکے باعث لوگ اورخاص پرنزلہ ذکام کھانسی کا شکارہوجاتے ہیں-جہاں تک اسموگ کا تعلق ہے اس کا دورانیہ
مزید پڑھیے


نوجوان، پاکستان کا مستقبل

منگل 05 دسمبر 2023ء
مکرمی ! تعلیمی اداروں اور اکیڈمی آتے جاتے بچوں اور جوانوں کو دیکھ کر عجیب منظر سامنے آتا ہے. کتابوں کا بستہ اٹھانے کے لیے یا تو نوکر ساتھ ساتھ ہوتے ہیں یا پھر ماں باپ نے کندھے پر اٹھا رکھا ہوتا ہے. والدین یہ سمجھتے ہیں کہ بچوں کو تکلیف نہ ہو. جس کے نتیجے میں بچے اس عادت کو اپنا لیتے ہیں اور اپنا سامان اٹھانا معیوب سمجھتے ہیں۔ کھانے سے پہلے یا کھانا کھا چکنے کے بعد ان کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی، اپنی ہی استعمال شدہ پلیٹیں اٹھانا یا گلاس صاف کرنا تو کوسوں
مزید پڑھیے


ادویات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ!

منگل 05 دسمبر 2023ء
مکرمی !میڈیشن کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ عام طبقہ کیلئے موت کے پیغام سے کم نہیں ہے۔ادویات کی قیمتوں وقفہ وقفہ کے ساتھ اضافہ نے عام طبقہ کو پریشان کر کے رکھ دیا۔ امراض قلب شوگر بلیڈ پریشر کڈنی سمیت دیگر مریضوں کو اکثر اوقات رقم کم ہونے پر میڈیشن خریدے بغیر واپس جانا پڑتاہے۔ مریضوں کوسرکاری ہسپتالوں میں پہلے جو ریلیف ملتا تھا اب وہ بھی چھین لیا گیا ہے اب تو لیبارٹری ٹیسٹ کی بھی فیس ادا کرنا پڑتی ہے اورمریضوں کو ہاتھ میں میڈیشن باہر سے خریدنے کی پرچی تھاما دی جاتی ہے ۔آبادی کی اکثرت
مزید پڑھیے


تعلیم کی اہمیت!

منگل 05 دسمبر 2023ء
مکرمی !علم ایک خزانہ ہے جس سے ہمارے والدین ہمیں نوازتے ہیں۔ایک پڑھا لکھا انسان جو گفتگو کرتا ہے وہ دل میں یا آئینے میں اتار دینے والی ہوتی ہے جبکہ ہم دیکھیں کہ کچھ لوگ جو زیادہ پڑھ لکھ نہیں پاتے پر انہیں اس کی اہمیت اور قدر ہوتی ہے وہ پڑھے لکھے لوگوں سے دوستی رکھتا رکھتے اس سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیںکہ نہیں کسی طرح علم و ادب والے سے بات کرنی ہے ۔اپنے سے چھوٹے اور بڑے کو عزت کیسے دینی ہے اس کو بھی معلوم ہوتا ہے دوسری طرف کچھ لوگ ایسے ہوتے
مزید پڑھیے


جوانوں کو پیروں کا استاد کر

اتوار 03 دسمبر 2023ء
مکرمی! ہمارے سیاستدانوں کی عمومی روش ہے کہ اقتدار کے ایوانوں میں رہتے ہوئے تو عوام کو بہلائے رکھتے ہیں مگر حکومت سے باہر آتے ہی مفاد عامہ کا خیال ستانے لگتا ہے۔وطن عزیز میں عوام کی اکثریت جمہوریت سے مایوس دکھائی دیتی ہے اس کا سبب ہمارے سیاست دانوں کا یہی طرز عمل ہے۔ جو ٹھوس عملی اقدامات سے گریزاں فقط بلند و بانگ نعروں اور وعدوں پر اکتفا کرتے ہیں۔نوجوان طبقے کو نظر انداز کر کے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔پی ٹی آئی نے نوجوان طبقہ کو سیاست میں متحرک تو کیا لیکن تعلیم کے ساتھ معقول طرز
مزید پڑھیے



انتخابی نشان اور مائنس چیئرمین پی ٹی آئی

اتوار 03 دسمبر 2023ء
مکرمی !اس وقت سیاسی منظر نامے پر زیر بحث موضوع عمران خان کا انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبردار ہونا اور بیرسٹر گوہر علی خان بحیثیت اْمیدوار برائے چیئرمین پی ٹی آئی نامزدکیا جانا ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی سربراہ کو پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار ہونے کی نوبت کیوں پیش آئی اور اسکی وجوہات کیا ہیں؟ سب سے بڑی وجہ جماعت کو اپنے ہر دلعزیز انتخابی نشان "بلا" کے چھن جانے کا خوف لاحق ہے۔ یاد رہے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے گزشتہ ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے جماعت سے
مزید پڑھیے


زندگی کیسے گزاری جائے!

اتوار 03 دسمبر 2023ء
مکرمی ! انسان کی زندگی چند پل کے سوا اور کچھ نہیں۔ اس کے بعد مادی وجود خاک میں مل جانا ہے۔ پیچھے رہ جاتی ہے تو صرف گزاری ہوئی زندگی یعنی طرز حیات۔ یہی وہ طرز حیات ہے جو طے کرتا ہے کہ آپ کے بعد لوگ آپ کو کن الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔ اگر آپ نے اچھے اخلاق اور اعلی میعار کے ساتھ ایک بہترین طرز حیات پر مبنی زندگی گزار لی تو یقین کیجیے اس دنیا سے جا کر بھی زندہ رہیں گے۔ کیونکہ وہ تمام اشخاص جن سے آپ کا کبھی نا کبھی واسطہ رہا
مزید پڑھیے


’’ساڈی مجبوری اے ‘‘

اتوار 03 دسمبر 2023ء
مکرمی!محکمہ پولیس کا نمک کھایا ، عرصہ پینتیس سال نوکری کی۔ بے شمار واقعات کا سامنا ، قدرے مشکل کٹھن لمحات ، مجبوری کا آڑے آنا اور بہت کچھ اس محکمہ کی نظر ہوئے مگر پچھتاوا کوئی نہیں۔ کچھ باتیں استادوں کی ابھی تک یاد آتی ہیں اور تھوڑی شرمندگی بھی کہ دوران ٹریننگ محترم استاد فرماتے تھے کہ تم لوگ ہم سے تعلق صرف ٹریننگ کی حد تک رکھو گے بعد میں "تو کون تے میں کون" کیوں کہ ایک تو فیلڈ میں کام کا بوجھ اور دوسرا نہ ملنا نہ کسی استاد کو پہچاننا ،
مزید پڑھیے


عالمی بینک کی رپورٹ خطرے کی گھنٹی!

اتوار 03 دسمبر 2023ء
مکرمی !عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 10فیصد غریب ترین طبقہ 10 فیصد امیر ترین طبقے سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کو درپیش چھ بڑے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے مطابق یہاں ہیومن کیپٹل کا بحران ہے۔دستیاب انسانی وسائل کا کم استعمال پیداوار اور ترقی کو متاثر کر رہا ہے، دو کروڑ سے زائد بچے سکول ہی نہیں جا سکتے جبکہ10سال سے کم عمر 79فیصد بچے لکھنے پڑھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بلند مالی خسارے کا سامنا ہے۔ 2022ء مالی سال کے اختتام
مزید پڑھیے


ماحولیاتی آلودگی سانس کی بیماریوں کی بڑی وجہ!

هفته 02 دسمبر 2023ء
مکرمی ! سموگ کی وجہ سے لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے جبکہ کراچی چوتھے نمبر پر ہے جس پر قابو پانے کیلئے کراچی سمیت دیگر شہروں میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر فوری پابندی عائد ہونی چاہئے تا کہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکے فضاء آلودہ ہونے کی وجہ سے عوام کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے اس لئے عوام کو چاہئے کہ وہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں تا کہ پھیپھڑوں اور سانس کے امراض سے بچا جا سکے۔COPD دائمی پلمونری بیماری جو پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتی
مزید پڑھیے








اہم خبریں