Common frontend top

٩٢ کے نام


عورت پر تشدد مردانگی نہیں بزدلی ہے

هفته 02 دسمبر 2023ء
مکرمی ! حکومتی سطح پر کئی ایسے قوانین بنائے گئے ہیں اور بنائے جار ہے ہیں جنہیں خواتین کے حقوق کے قوانین کہا جاتا ہے۔ مگر افسوس کہ وہ قوانین ابھی تک صرف کاغذوں اور فائلوںتک محدود ہیں اور ان پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کے باعث آج بھی خواتین اپنے حقوق کی خاطر دربدر کی ٹھوکریں کھاتی پھر رہی ہیں۔کہنے کو تو یہی کہا جاتاہے کہ عورت قابل ِاحترام ہے، مرد اور عورت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں مگر عملی طور پر آج بھی عورت کو پاؤں کی جوتی اور ناقص العقل سمجھا جاتاہے۔ ریاست کے بنیادی
مزید پڑھیے


سموگ میں بہت زیادہ احتیاط ضرورت

هفته 02 دسمبر 2023ء
مکرمی ! تعلیمی ادارے بند کرنا ، کاروباری ادارے بند کرنا، ٹریفک کنٹرول کرنا، سمارٹ لاک ڈاؤن لگانا سب بے سود، سموگ کے زہریلے اثرات کو کم نہ کیا جاسکا۔ سموگ بنیادی طور پر ایسی فضائی آلودگی کو کہا جاتا ہے جو انسانی آنکھ کی حد نظر کو متاثر کرے ، سموگ کو زمینی اوزون بھی کہا جاتا ہے ۔یہ ایک ایسی بھاری اور سرمئی دھند کی تہہ کی مانند ہوتا ہے جو ہوا میں جم سا جاتا ہے ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بارش کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے اور بارشوں کے دورانیے میں
مزید پڑھیے


خواتین پر تشدد اور ان کے حقوق

جمعه 01 دسمبر 2023ء
مکرمی ! معاشرے میں ہر دوسری عورت تشدد کا شکار ہوتی ہے کہیں غیرت کے نام پر قتل ہو جاتی ہے تو کہیں جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنتی ہے تو کہیں کم عمری میں شادی کر کے ان کا بچپن چھین لیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین پر ہونے والے تشدد کو چھپا لیا جاتا ہے کہیں مقدمات رپورٹ نہیں ہونے دئے جاتے کہ کہیں عزت خراب نہ ہو خاندان کی۔ ہر سال پاکستان میں تقریبا 36 ہزار خواتین گھریلو تشدد کی وجہ سے خودکشی کر لیتی ہیں۔ اور تقریبا ایک کروڑ چالیس لاکھ
مزید پڑھیے


جھنگ یونیورسٹی۔۔۔تعلیمی بائیکاٹ

جمعه 01 دسمبر 2023ء
مکرمی ! جھنگ یونیورسٹی میں 2019ء میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی سربراہی میں کلاسز کا آغاز کیا گیا۔وائس چانسلر کی دیانتداری اور انتھک محنتوں کے باعث ادارہ نے چند سالوںمیں ترقی کی۔انہوں نے محدود بلڈنگ کے ساتھ بہترین تعلیمی نظام متعارف کروایا،یہاں تک کہ اس نوزائیدہ یونیورسٹی میں ایم فل کے 10 پروگرامز کا بھی آغاز کردیا گیا۔،تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ سپورٹس گالہ اور کئی بڑے ایونٹس کو متعارف کروایا،جس سے طلباء کا رجحان بڑھا۔ڈاکٹر شاہد منیر کے چلے جانے کے بعد یونیورسٹی ایک یتیم بچے کی مانند ہوکر رہ گئی۔ڈاکٹر نبیلہ رحمان کو یونیورسٹی آف جھنگ
مزید پڑھیے


امت شیرازہ بندی کی متقاضی

جمعه 01 دسمبر 2023ء
مکرمی! آج عظیم فلسفی شاعر ،حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہے۔مسلمانوں کو وحدت کا درس دینے والے اقبال کی قبر کو خدا نور سے بھر دے۔،اللہ ہمیں فکر اقبال سے جو درحقیقت حکمت قرآن اور عشق رسولﷺسے پھوٹتی ہے ، راہنمائی حاصل کر کے اس قابل بنائے ،کہ کانٹا غزہ میں چھبے یا سری نگر میں،عرب و عجم کا ہر مسلم بے چین ہو جائے۔ابھی تو حالت یہ ہے ،کہ غزہ والوں کی تکالیف صرف غزہ والوں کے لیے اور کشمیریوں کے مصائب صرف کشمیروں کے لیے۔باقی مسلمان دنیا طائوس و رباب کو ترجیح اول بنا
مزید پڑھیے



شتربے مہارمہنگائی اور حکومتی اقدامات!

جمعرات 30 نومبر 2023ء
مکرمی! آئی ایم ایف خود بارہا کہہ چکا ہے کہ اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقات کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور مہنگائی کا بوجھ عام آدمی کے بجائے ان کی طرف منتقل کیا جائے مگر حکمران طبقات اس طرف کان نہیں دھرتے بلکہ سارا بوجھ ہمیشہ ایک عام آدمی پر ہی ڈالا جاتا ہے۔ گزشتہ اداور میں حکمران طبقات کی مراعات ختم کرنے کے اعلانات تو کیے جاتے رہے مگر ان پر کبھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ حد تو یہ ہے کہ سرکاری عہدہ چھوڑنے کے باوجود انھیں کسی نہ کسی صورت میں مراعات ملتی رہتی ہیں۔ اس
مزید پڑھیے


سموگ بیماریاں جنم دینے کا سبب بن رہی

جمعرات 30 نومبر 2023ء
مکرمی ! سرد موسم کے آغاز کیساتھ ہی سموگ کہلانے والی فضائی آلودگی روز بروز بڑھ رہی ہے جس کے باعث شہریوں کی کثیر تعداد مختلف بیماریوں مثلاً نزلہ ، زکام ، گلے کے درد ، اور آنکھوں میں جلن جیسے امراض کا شکار ہورہی ہے۔ سموگ کے مضر صحت اثرات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کی جائے تاکہ اس کے نقصانات سے بچا جاسکے۔ سموگ آلودہ گیسوں اور مٹی کے ذرات کا مجموعہ ہے ۔ سموگ میں موجود دھوئیں اور دھند کے آمیزے میں کاربن مونو آ
مزید پڑھیے


غزہ پر سامراجیت کے خون آشام حملے!

جمعرات 30 نومبر 2023ء
مکرمی !سات اکتوبر کو اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں ،ظلم و بربریت ،دنیا بھر کی بے حسی سے تنگ آئے فلسطینیوں نے مزاحمت کا سامنا کیا کیا کہ روئے زمین کی طاغوتی قوتوں نے اپنی دیرینہ سینوں میں چھپی مسلم دشمنی بغض کا کھلا عملی اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے ہمنوا ہو کر غزہ میں خون کہ ہولی کھیلنے لگے ۔عالمی جنگی قوانین کی پروا کئے بغیر نہتے فلسطینیوں پر بمبوں کی برسات جاری ہے۔ہسپتال ،پبلک مقامات،تعلیمی ادارے ،گھروں بچے،بوڑھوں ،بیماروں خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔او آئی سی بھی خاموش تماشائی کے کردار سے آگے نہیں بڑھی۔ ہسپتالوں میں
مزید پڑھیے


ٹیکس پالیسی کا نفاذ اور متوسط طبقہ کی پکار!

بدھ 29 نومبر 2023ء
مکرمی!ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں عوام کے ٹیکشیز سے ہی ممکن ہے پاکستان میں دیکھا جائے تو ٹیکس دینے کا رججان اس قدر نہیں بڑے لوگ ٹیکسیزاپنی آمدن کے مطابق نہیں دیتے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ، ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے شہریوں کے یوٹیلیٹی کنکشنز بشمول بجلی اور گیس کے کنکشنز بھی منقطع کر دیے جائیں گے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس کی بنیاد میں وسعت کے لئے ملک
مزید پڑھیے


سموگ اور تعلیمی اداروں کی بندش!

بدھ 29 نومبر 2023ء
مکرمی !تعلیمی ترقی ہمارے ملک میں نہ ہونے کے برابر ہے ہماری بدقسمتی سمجھ لیجیے کہ قیام پاکستان سے آج تک جو بھی حکمران آیا انہوں نے اس اہم شعبے سے نظریں ہی چرائیں یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھی اپنے جی ڈی پی کا صرف 2.3 فیصد ہی تعلیم پر خرچ کرتے ہیں کہنے کو تو ہماری شرح خواندگی 66 فیصد ظاہر کی جاتی ہے لیکن حقیقی اعدادو شمار کچھ اور ہی ظاہر کرتے ہیں ہمارے حکمرانوں نے تعلیم پر اتنی زیادہ توجہ دی کہ آج ہم دنیا میں تعلیم میں 152 ویں نمبر پر ہیں ہمارا
مزید پڑھیے








اہم خبریں