Common frontend top

٩٢ کے نام


ارضِ شمال میں موسمِ خزاں کی آمد

هفته 25 نومبر 2023ء
مکرمی!ارضِ شمال میں سردیوں کی آمد آمد ہے۔ ہلکی ہلکی ہوا سے پتے جھڑ رہے ہیں۔موسم بہار کو زوال شروع ہو گیا ہے۔ ہوا میں عجیب سی خْنکی محسوس ہو رہی ہے۔دن مختصر اور راتیں لمبی ہونا شروع ہو گئی ہیں۔موسم خزاں سبزے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔درختوں سے پتے جھڑنا شروع ہو گئے ہیں۔چمن یوں ویران ہے جیسے کسی نے آگ لگا دی ہو۔گلابوں کی رنگت زرد ہوتی جا رہی ہے۔پھولوں پر تتلیاں اڑتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں۔شاید انھوں نے بھی گرم علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔پندرہ نومبر سے برف جمنا شروع ہو گئی ہے۔نالوں
مزید پڑھیے


غزہ میں نہتے مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام !

هفته 25 نومبر 2023ء
اسرائیل اور غزہ کی جنگ کو ایک ماہ سے زائد ہو گیا ہے مگر لگتا ہے کہ پوری دنیا اندھی،بہری اور گونگی ہو گئی ہے جبکہ اسلامی ممالک صرف فلسطینیوں کی زبانی حمایت کا اعادہ کررہے ہیں جبکہ انہیں تمام اسلامی ممالک سے بھر پور عملی مدد کی ضرورت ہے جنگ میں اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد معصوم بچے ،خواتین اور نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے جبکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباََ 11 ہزار سے زائد شہادتیں کو چکی ہیں اور غزہ کی 75 فیصد سے زائد عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئی ہیں جس میں
مزید پڑھیے


ارض فلسطین اور ہماری اخلاقی ذمہ داریاں

جمعه 24 نومبر 2023ء
مکرمی !دنیا کے نقشہ پر اٹھاون کے قریب مسلمان ممالک ہیں جن میں سے اکثریت خاموش ہیں کہ ان کی معاشی وسیاسی طاقت کا انحصار بلاواسطہ یا بالواسطہ اسرائیل پر ہے۔لہذا وہ اپنی معاشی مجبوری کے تحت کھل کر فلسطین کی حمائت نہیں کرپارہے۔حالانکہ مسلم ممالک میں ایک ملک ایٹمی طاقت جبکہ دو تین ایٹمی طاقت کے حصول میں سرتوڑ کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔باوجودیکہ ایسے ممالک کا خاموش رہنا اور اپنی کوئی واضح پالیسی کا اعلان نہ کرنا عالم اسلام میں بسنے والی رعایا کے دل میں بہت سے سوالات اٹھا رہے ہیں لیکن سرحدوں پر جنگ حکومتیں کرتی
مزید پڑھیے


یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ

جمعه 24 نومبر 2023ء
مکرمی ! اس وقت اسرائیل اور حماس کی جنگ جاری ہے اور فلسطینی مسلمان ایک سفاک اور ظالم طاقت کے خلاف اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں مگر دوسری طرف عالم اسلام کی حالت یہ ہے کہ ہر طرف خاموشی اور ہُو کا عالم ہے جبکہ پاکستانی حکومت بھی اس ضمن میں با قاعدہ پالیسی پیش کرنے سے معذور ہے اور قلندروں کا یہ مسکن بھی نجانے کن مصلحتوں کے تحت چپ کی چادر تانے سورہا ہے۔ یہاں ایک بات قابل ذکر ضرور ہے کہ سوشل میڈیا پر اسرئیلی اور یہودی پروڈکٹس یا مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم ببانگِ دَہُل
مزید پڑھیے


کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن!!

جمعه 24 نومبر 2023ء
مکرمی! لاہور پولیس کا کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران ایسے ڈرائیورز کے خلاف تین ہزار سے زائد مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ کم عمری میں موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی خواہش غیر فطری نہیں، ہر کسی کو یہ شوق ہوتا ہے لیکن پہلے زمانے میں ماں باپ بچوں کو اجازت نہیں دیتے تھے اور آج کل والدین روکتے نہیں ہیں۔موجودہ دور میں سڑکیں گاڑیوں سے بھری نظر آتی ہیں اور ٹریفک کا بہاؤ قائم رکھنا متعلقہ اداروں کے لئے امتحان بن کے
مزید پڑھیے



بلتستان کی تاریخ اور بغاوتیں

جمعرات 23 نومبر 2023ء
مکرمی!پہلی مرتبہ 1835 میں سکھ دربار کشمیر کے گورنر نے بلتستان پر فوج کشی کی مگر راجہ احمد شاہ مغپون نے بلتی قوم کی مدد سے سکھوں کو شکست دی۔دوسری مرتبہ 1840 میں ڈوگروں نے بلتستان پر شب خون مارا۔ مگر اس دفعہ اقتدار کی رسہ کشی اور باہم اختلافات کی وجہ سے تخت بلتستان پر ڈوگرے قابض ہوئے۔1842 میں بلتیوں نے علم بغاوت بلند کیا مگر ڈوگرو نے سختی سے کچل دیا۔گوہر امان والی یاسین نے 1840 میں پنیال اور گلگت پر قبضہ کیا۔ یہی سے گلگت ریجن پر بیرونی حملوں اور اندرونی بغاوتوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ گوہر
مزید پڑھیے


حکومت عوا م کی مشکلات کم کرے

جمعرات 23 نومبر 2023ء
مکرمی!نگران وفاقی کابینہ نے ایک حالیہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں ، حج پالیسی 2024، پاکستان اسٹیل ملز ، اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے قانون سمیت کئی اہم فیصلے کئے ہیں۔ گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ کرکے عوام کو ایک کڑوی نگلنے پر مجبور کیا گیا ۔پاکستان کا گردشی قرضہ 2100 بلین تک پہنچ چکا ہے اور گیس کی قیمتوں میں 200فیصد اضافے کی آئی ایم ایف کی غیرمنصفانہ شرط کی تعمیل کی گئی ہے ۔ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پچھلے 113 فیصد اضافے سے بھی زیادہ
مزید پڑھیے


بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

جمعرات 23 نومبر 2023ء
مکرمی!منی پور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک بڑی مثال ہے۔ ماورائے عدالت قتل، من مانی حراستوں اور تشدد کے الزامات کے متعدد واقعات نے احتساب اور شفافیت کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ آرمڈ فورسز خصوصی اختیارات ایکٹ (AFSPA) ایک متنازعہ مسئلہ رہا ہے جو سیکورٹی فورسز کو وسیع اختیارات دیتا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ منی پور میں طویل تنازعہ غیر متناسب طور پر خواتین کو متاثر کرتا ہے، جو اکثر خود کو تشدد اور بدسلوکی کا شکار پاتی
مزید پڑھیے


ملاوٹ کی روک تھام کیسے ممکن !!

بدھ 22 نومبر 2023ء
مکرمی ! اس حقیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ان امراض کی اصل جڑ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ ہے جب انسانوں کو ملاوٹ زدہ اشیاء کھانے کو ملیں آپ امراض پرقابو پانے کے ہزار جتن کر لیں امراض سے چھٹکارہ پانا ممکن نہیں۔ فوڈ اتھارتی کا قیام سالوں سے ہے چھاپے جرمانے دوکانیں ورکشاپ سیل کرنے اور ایف آئی آر درج کروانے کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر ملاوٹ مافیا بے لگام کیوں ؟ملاوٹ مافیا انسانوں کا قاتل اور ان موذی امراض کو پھیلانے کا ذمہ دار ہے کیوں ملاوٹ مافیا کو نکیل نہیں ڈالی جا سکی ملاوٹ مافیا
مزید پڑھیے


صہیونی افواج ، فلسطینی مظلوم اور عالم اسلام!

بدھ 22 نومبر 2023ء
مکرمی !صیہونی افواج فلسطینی مظلوم مسلمانوں پر، گھروں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں پر اندھا دھند بم باری اور فائرنگ کر کے مسلمانوں کی نسل ہی ختم کرنا چاہتی ہیں ۔ مسلمان بھی دجالی فتنہ کا شکار ہوکر اپنے ہی جسد واحد کو تماشائی بن کر لہولہان ہوتا دیکھ رہے ہیں ۔ اسلام کے دعویدار اور پیارے محبوب صل اللہ علیہ وسلم سے عشق کے پرستار تو دنیا میں کروڑوں ہیں، جو پیارے رسول صل اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف ایک لفظ بھی سننا گورا نہیں کرتے۔ افسوس کہ وہ دنیا کے وسائل رکھنے کے باوجود غزہ میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں