Common frontend top

٩٢ کے نام


عام آدمی ٹھیک ہو گا تب ملک ٹھیک ہو گا

منگل 21 نومبر 2023ء
مکرمی ! عام آدمی سیاست میں ہے نہ اسٹیبلشمنٹ میں! یہ نہ بیورو کریٹ ہے' نہ حکومت میں! مگر! یہ اپنے جیسے دوسرے عام لوگوں کا سب سے بڑا دشمن ہے!۔یہ پھل بیچتا ہے تو جان بوجھ کر گندے پھل تھیلے میں ڈالتا ہے۔ یہ موٹر سائیکل چلاتا ہے تو پیدل چلنے والوں اور گاڑیاں چلانے والوں کے لیے عذاب بنتا ہے۔ یہ ویگن اور بس چلاتا ہے تو ہلاکت کا پیامی بن کر چلاتا ہے' لوگ دور بھاگتے ہیں! یہ ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر چلاتا ہے تو موت کا فرشتہ بن جاتا ہے۔ یہ سرکاری دفتر میں کلرک
مزید پڑھیے


پائیداری کا فقدان !

منگل 21 نومبر 2023ء
مکرمی ! بی جے پی کو ملنے والے حالیہ انتخابی دھچکے کو لوگ اس کے زوال کی شروعات اور ہندوستان میں ہندوتوا کے نظریے کی ناکامی کے طور پر بھی دیکھ ر ہے ہیں کہ انتہا پسندی میں پائیداری کا فقدان ہوتا ہے اور یہ طویل عرصے تک اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ سکتی۔ نرم رویہ، تمام مسائل کو یکساں اور شفاف طریقے سے حل کرنا لوگوں کے دل جیتنے میں زیادہ کارآمد نظر آتا ہے۔ بھارت کی صورتحال سے پاکستان کے وطن دشمن اور علیحدگی پسند عناصر کو بھی سبق حاصل کرنا چاہیئے۔ پاکستان کے حالات ہندوستان
مزید پڑھیے


غزہ پر رقصِ ابلیس!

منگل 21 نومبر 2023ء
مکرمی !غزہ سے ہر روز درجنوں معصوم کلیوں کے جنازے اٹھائے جارہے ہیں۔ اس کے باوجود شیطان کے پجاریوں کی فرعونیت رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔ اہل غزہ پر جاری رقصِ ابلیس کی آڑ میں کھیلے جانے والے شیطانی صہیونی منصوبے کے بہت سے خفیہ پہلوہیں ۔ نسل پرست یہودی روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نہتے و معصوم بچوں کا وحشیانہ قتل عام کر رہے ہیں حتیٰ کہ معذور، مریض، شیرخوار بچے وادھیڑ عمر مرد وخواتین بھی ان کی فرعونیت و سفاکیت کا نشانہ بن رہے ہیں؟ کیا یہ حیران کن امر نہیں ہے نسل
مزید پڑھیے


جیسے عوام ہوں ویسے حکمران …!

پیر 20 نومبر 2023ء
مکرمی ! افراد قوموں کو بناتے ہیں اور فرد کا کردار قوم کی تصویر کشی کرتا ہے ۔ ہم معاشرے کے ارکان اغراض کے غلام ہو چکے ہیں ، لالچ ، حرص، بد عنوانی اور خورد برد ہماری شناخت بن چکی ہے ۔ ہم اپنی بد عنوانی اور دھوکہ دہی کا آغاز انتہائی نچلی سطح سے کر چکے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کے لوگوں پر ہوتا ہے ،ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اگر کسی ملک کے لوگ اپنے اپنے حصے کا کام پوری ایمانداری ، پوری لگن سے کریں تو اس ملک کا
مزید پڑھیے


ٹریفک حادثات کاعالمی دن اور قوانین کی پاسداری

اتوار 19 نومبر 2023ء
مکرمی! ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے ۔ 19نومبر کو منائے جانے والے اس دن کا مقصد ٹریفک قوانین بارے میں لوگون کو آگاہی دیناہے۔ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑا دی جاتی ہیں حالانکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے ۔ہم ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے تو اسی وجہ سے ہر سال ٹریفک حادثات میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ حادثہ میں چھوٹی سی غلطی سے کئی معصوم اور بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔اگر قانون پر صحیح طرح
مزید پڑھیے



سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات

اتوار 19 نومبر 2023ء
مکرمی !ایک وقت تھاکہ صرف پاکستان ٹیلی ویژن دیکھنے کوملتاتھاپھرپرائیویٹ چینل آئے تونیوز وغیرہ دیکھنے میں تیزی آ گئی مگرپھرفیس بک نے ایک انقلاب پیدا کر دیا ، بعد ازاں تیز رفتار انٹرنیٹ کی آمد سے الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کومتعارف کروا دی گیا۔ ہم اپنا پیغام وہ بھی ویڈیومیں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک بآسانی سیکنڈوں میں پہنچا سکتے ہیں گویا کہ دنیا ایک گلوبل ولیج بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد ہیں۔ ہر شخص کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ٔ مگر یہ آزادی مشروط ہے ۔ دنیا بھر
مزید پڑھیے


سگریٹ نوشی ،نوجوان نسل کی تباہی

اتوار 19 نومبر 2023ء
مکرمی! ایک تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انتہائی تشویشناک بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں یومیہ تقریباً اڑھائی کروڑ افراد سگریٹ نوشی میں مبتلااور ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ نسوار استعمال کرتے ہیں۔گویا کل آبادی کا چھٹا حصہ خود کو گلے،پھیپھڑوں اور گردے کے امراض میں جھونک رہا ہے جو ماہرین صحت کے مطابق آگے چل کر انہی اعضا کے سرطان کا موجب بن سکتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ملک میں ہر سال تین لاکھ کے قریب افراد براہ راست یا بالواسطہ طور پر تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔پاکستان آبادی کے
مزید پڑھیے


والدین کی مجرمانہ غفلت اور حادثات

اتوار 19 نومبر 2023ء
مکرمی! لاہور کے علاقے ڈیفنس میں چند روز پہلے پیش آنے والے اندوہناک واقعہ نے پورے ملک کی فضاء کو جہاں افسردہ کر دیا وہاں تشویش کی لہر بھی دوڑا دی۔ لاہور کا اندہناک واقعہ خطرے کی گھنٹی بجا گیا ہے۔اگرچہ بچوں کی ڈرائیونگ کا مسئلہ دیرینہ ہے تاہم ایک نو عمر ڈرائیور کی وجہ سے اتنا سنگین حادثہ پہلی بار ہوا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کا جان سے چلے جانا اْس خاندان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے ،جو زندگی بھر بلکہ نسلوں تک ایک دْکھ بن کر اْس کا پیچھا کرتا رہے گا
مزید پڑھیے


فلسفہ ، انسانی عقل اور اقبال کا فلسفہ خودی

هفته 18 نومبر 2023ء
مکرمی ! 18نومبر کو فلسفے کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد ’’فلسفہ ‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’اور صاحبان عقل ہی علم رکھتے ہیں ‘‘ اور انسان بلا شک وشبہ صاحب عقل ہے۔ کسی تربیت یا تجربہ کے نتیجہ میں نہیں بلکہ پیدائشی طور پر ہی صاحب عقل ہے ۔اس عقل کی صلاحتیں ہیں تفکر ،تدبر اور تجسس ، یہی خاصیتیں ہیں جنہوں نے انسان کو ہمیشہ مصروف بہ کاروافکار رکھا ۔ یہی وہ صلاحیتں ہیں جن کی وجہ سے انسان مسجود ملائک ہے اور نیابت الٰہی
مزید پڑھیے


پاکستان میں خودکشی کی بڑھتی وجوہات

هفته 18 نومبر 2023ء
مکرمی ! ہمارے ملک میں غربت میں مبتلا افراد انتہائی مشکل سے زندگی بسر کر رہے ہیں اگر کسی کے پاس روزگار نہیں ہے تو وہ اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ کیسے بھرے گا یقیناً وہ چوری چکاری کرے گا یا تو وہ غربت سے تنگ آکر خودکشی کا انتخاب کرے گا وہ خودکشی کو اس کا حل سمجھے گا دوسری وجہ منشیات کا بلا تعطل استعمال ہے جب کوئی انسان ڈرگ لیتا ہے تو وہ بہت مسائل کا شکار ہو جاتا ہے لڑائی جھگڑا عام معمول بن جاتا ہے اگر اسے ڈرگ نہ ملے
مزید پڑھیے








اہم خبریں