Common frontend top

پشاور


روزہ داروں کیلئے خوشخبری، آج سے ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی

بدھ 14 اپریل 2021ء
لاہور،پشاور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،نیوز رپورٹر) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چار سے پانچ روز کے دوران بالائی / وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج بدھ کی رات کو ملک کے مغربی اور بالائی علاقو ں میں داخل ہو گااورہفتہ تک مو جود رہے گا۔ جس کے باعث بدھ (رات) سے اتوار کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ،بنوں، پشاور ، کرم ،وزیر ستان، اسلام آباد
مزید پڑھیے


کورونا ،مزید58اموات،ہائی رسک شہروں میں مکمل لاک ڈائون کی تجویز منظور نہ ہوسکی

منگل 13 اپریل 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور ،کراچی، پشاور ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا کی تیسری لہر نے پاکستان میں مزید 58 افرادکی جان لے لی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 15501ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.29 فیصد رہی، کوروناکے 4584نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد725602ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد75266ہو گئی،4201مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل634835صحتیاب ہو چکے ۔ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 512 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ کے 85 فیصد،
مزید پڑھیے


کوہاٹ:10سال قبل لاپتہ 16کان کنوں کی نعشوں کی باقیات اجتماعی قبر سے برآمد

هفته 10 اپریل 2021ء
کوہاٹ، پشاور(92نیوزرپورٹ)سابق قبائلی علاقہ پستہ ونی بو بو خیل میں اجتماعی قبر سے 2011میں اغوا ہونے والے 16کان کنوں کی لاشوں کی باقیات نکال لی گئی ہیں ۔ کان کنوں کو سابق ایف آر پشاور سے سال 2011 میں اغوا کیا گیا تھا اور رہائی کے بدلے میں بھاری تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق لواحقین لاشیں لینے کوہاٹ پہنچ گئے ، لاشیں اپنے علاقوں کو منتقل کرنے کے لیے علاقہ جموں میں کیمپ لگایا گیا ہے ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ کے پہاڑی علاقے بو بو خیل میں اجتماعی قبر سے اغوا شدہ
مزید پڑھیے


اے این پی کا پی ڈی ایم چھوڑنے کا اعلان، پی پی کا بھی شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کا فیصلہ

بدھ 07 اپریل 2021ء
لاہور،اسلام آباد، پشاور(نمائندہ خصوصی سے ،خبر نگار خصوصی ،نامہ نگار،92 نیوزرپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں)عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے راہیں جدا کرلیں۔ اے این پی کی مرکزی کونسل کا اجلاس مرکزی سینئر نائب صدرامیرحیدرہوتی کی زیرصدارت باچہ خان مرکز پشاور میں ہوا جس میں پی ڈی ایم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا ۔امیر حیدر ہوتی نے پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کب سے سیاسی جماعت بن گئی؟ اے این پی کوشوکاز نوٹس دینے کا اختیار صرف اسفند یارولی کوہے ،
مزید پڑھیے


کورونا : مزید103اموات، پنجاب کے 13اضلاع میں آٹھویں تک سکول عید تک بند رکھنے کا اعلان

بدھ 07 اپریل 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،شیخوپورہ ،کراچی ، پشاور، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا کی تیسری لہرنے پاکستان میں مزید103افرادکی جان لے لی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد14924ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.94فیصدہوگئی۔کوروناکے 3953نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد696184ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد63102ہو گئی،3645مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل618158صحتیاب ہو چکے ۔دریں اثنا کوروناسے متاثرہ اضلا ع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسوں کی بندش میں 28 اپریل تک توسیع کردی گئی جبکہ نہم سے 12ویں
مزید پڑھیے



جج آفتاب آفریدی، اہلیہ، بہو، پوتے سمیت سپرد خاک ،قتل جائیداد کا تنازعہ نکلا: 5 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 06 اپریل 2021ء
پشاور،صوابی،لاہور،اسلام آباد( سٹاف رپورٹر، نمائندہ 92 نیوز، خبر نگار،نامہ نگار خصو صی ، این این آئی)صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے جج آفتاب آفریدی، انکی اہلیہ، بہو اور پوتے کی نماز جنازہ ادا کردی گئ،نماز جنازہ پجگی روڈ پر ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، شہید جج کی تدفین جاگ کلے میں آبائی قبرستان میں کی گئی،نماز جنازہ میں وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دوسری جانب تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، جج کا قتل جائیداد کا تنازعہ نکلا، پولیس نے 5 مشتبہ
مزید پڑھیے


کورونا:مزید81اموات، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ، اتوارکو بند،سندھ میں مڈل سکول 21 اپریل تک بند کرنے کافیصلہ

پیر 05 اپریل 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور،کراچی ،پشاور،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا کی تیسری لہرنے پاکستان میں بدستورشدت اختیار کررکھی ہے اور مزید81افرادکی جان لے لی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد14778ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.2ہو گئی۔ کوروناکے 5020نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد687908ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد60072ہو گئی،3568مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل613058صحتیاب ہو چکے ۔ پنجاب میں کورونا وائرس سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہورہا ہے ۔این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا
مزید پڑھیے


کورونا قہر ڈھانے لگا، مزید100افرادجاں بحق،حفیظ شیخ سمیت4084 وبامیں مبتلا: خیبرپختونخوا میں سخت پابندیاں

بدھ 31 مارچ 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور،پشاور،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجادی اور ایک ہی روز میں مزید100افرادکی جان لے لی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد14356ہو گئی ۔ قبل ازیں تقریباً 9 ماہ پہلے گزشتہ برس 11 جون کو ایک دن میں 101 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح8.8فیصدرہی ۔کوروناکے 4084نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد663200ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد48566ہو گئی،3170مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل600278صحتیاب ہو چکے ۔علاوہ ازیں سابق وزیر خزانہ
مزید پڑھیے


وادی نیلم : برفانی تودہ گرنے سے خاتون ،5 بچے جاں بحق، ٹریفک حادثات میں14 ہلاکتیں

جمعرات 25 مارچ 2021ء
مظفر آباد،اسلام آباد،چاغی،پشاور،فقیر والی(مانیٹرنگ ڈیسک،سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر، صباح نیوز، نامہ نگار) برف کا تودہ مکان پر گرنے اور مختلف ٹریفک حادثات میں 5 بچوں سمیت 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے سرگن میں رہائشی مکان برفانی تودے کی زدمیں آگیا،5بچے اورخاتون ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے ۔ تفتان قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں ہونے والے تصادم میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین اور چاربچوں سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے تفتان
مزید پڑھیے


کورونا :لاہورسمیت19اضلاع اوراسلام آباد میں 11اپریل تک تعلیمی ادارے بند: امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے

جمعرات 25 مارچ 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور،پشاور،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید30افرادکی جان لے لی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد13965ہو گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے 19 اضلاع میں 11اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 3301نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد637042ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد36849ہو گئی،2564مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل586228صحتیاب ہو چکے ۔دریں اثنا پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا کی تیسری لہر پربڑھتے ہوئے کیسز
مزید پڑھیے








اہم خبریں