Common frontend top

پشاور


کورونا کے وار میں اضافہ جاری،6 ہزارسے زائد نئے مریض: مزید5اموات

جمعه 21 جنوری 2022ء
اسلا م آباد ، لاہور، کراچی، پشاور، اٹک (رپورٹنگ ٹیم،نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید5افرادکی جان لے لی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.55فیصد رہی،6808نئے مریض رپورٹ ہوئے جو 21ماہ میں ایک دن میں رپورٹ ہونیوالے سب سے زیادہ کیسز ہیں اور فعال کیس 51094ہو گئے ،918مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ کوروناویکسین کی مزید 794595خوراکیں لگائی گئیں۔ ابتک 78389942افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی۔ شہریوں کی بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے
مزید پڑھیے


کورونا: مزید10اموات،5 ہزارسے زائد مریض، تعلیمی ادارے ہفتے میں3دن کھولنے کی تجویز

بدھ 19 جنوری 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور،کھڈیاں خاص، پشاور (رپورٹنگ ٹیم،نمائندگان،نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید10افرادکی جان لے لی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 53253کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.45فیصد رہی،5034نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 39881ہو گئے ،827مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ابتک 77485124افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ۔ ذرائع کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں جبکہ تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے اور اسلام آباد میں
مزید پڑھیے


کورونا: مزید 9اموات،4027 کیس، لاہور کے ہسپتالوں میں مریض بڑھنے لگے

پیر 17 جنوری 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،پشاور(رپورٹنگ ٹیم، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید9افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد29012ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 51236کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.80فیصد رہی،4027نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس31551ہو گئے ،752مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ابتک 76649649افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی۔ این اسی او سی حکام کے مطابق اسلام آبادمیں 366نئے کوروناکیس رپورٹ ہوئے جو3 ماہ کے دوران کسی ایک روز میں سب سے زیادہ اضافہ ہے ۔دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے
مزید پڑھیے


بارشوں کی تباہ کاریاں: چھتیں گرنے سے 3افراد، لینڈ سلائیڈنگ سے ایک جاں بحق؛ 20 ہزار بے گھر

جمعه 07 جنوری 2022ء
اسلام آباد،مظفر آباد، گلگت، پشاور، کوئٹہ، گوادر، کراچی،لاہور،قصور( سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ، این این آئی،صباح نیوز،اپنے رپورٹر سے ،92نیوز رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،بلوچستان میں کئی گھر منہد م،20ہزارافراد بے گھر ہوگئے ۔ چھتیں گرنے سے 2کمسن بہن بھائی سمیت 3افراد جاں بحق اور لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 6زخمی ،4جانور بھی ہلاک ہو گئے لاہور میں گزشتہ روز مطلع ابر آلود
مزید پڑھیے


پاکستان نواز شریف کا وطن، واپس آئیں؛ ساری قوم23 مارچ کو اسلام آبادمارچ کریگی: فضل الرحمان

پیر 03 جنوری 2022ء
پشاور،لاہور(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندہ خصوصی سے ) اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے نواز شریف واپس آئیں ،پاکستان ان کا وطن ہے ، موجودہ حکومت ناجائز اور نااہل ہے جس نے ملکی معیشت تباہ کر دی، نا اہل حکومت سے ہر پاکستانی پریشان و تنگ ہے ، مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں، عوام مسائل کے گرداب میں دھنس گئے ، مہنگائی سے جینا دوبھر ہوگیا ہے ،پوری قوم 23 مارچ کو مہنگائی کے خلاف اسلام آبادکی طرف مارچ کرے گی،23مارچ کو شروع ہونے والا
مزید پڑھیے



ہماری جدوجہد کے باعث اداروں کو پی ٹی آئی سے ذرا سا ہاتھ کھینچنا پڑا:فضل الرحمٰن

اتوار 02 جنوری 2022ء

اسلام آباد ،پشاور(سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے تین سال قوم کو موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے عزائم ، ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کیا، آج ہماری مسلسل جدو جہد کی وجہ سے اداروں کو پی ٹی آئی سے ذرا سا ہاتھ کھینچنا پڑا۔ پشاور میں جے یو آئی خیبرپختونخوا کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی نے بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا حکمرانوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے ، اگر مستقبل
مزید پڑھیے


لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی: موسم شدید سرد

پیر 27 دسمبر 2021ء
لاہور، اسلام آباد، مری،کوئٹہ ،پشاور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ،خبر نگار خصو صی،نمائندہ 92 نیوز ، 92 نیوزرپورٹ) لاہور سمیت ملک بھرمیں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بادل برس پڑے ، سردی بڑھ گئی،پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت کئی شہروں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی، لاہورکے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔شہر اور مضافات میں دھند نے ڈیرہ ڈالے رکھا۔ دھند کی وجہ سے موٹر وے بند اور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مقامی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا ، حد نگاہ انتہائی کم ہونے
مزید پڑھیے


خیبرپختونخوا میں شکست پر رپورٹ تیار: آئندہ الیکشن میں سفارش، رشوت برداشت نہیں: وزیراعظم

جمعرات 23 دسمبر 2021ء

اسلام آباد، پشاور (سپیشل رپورٹر، خبرنگار، 92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے آئندہ الیکشن میں کسی قسم کی سفارش یا رشوت ستانی برداشت نہیں ہوگی۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات میں ناکامیوں کی وجوہات بتائیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور و دیگر بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا بلدیاتی انتخابات بدانتظامی کی وجہ سے ہارے ، اپنی ہی پارٹی کے ارکان ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑے ، ٹکٹوں کی تقسیم، روایتی سیاست اور موروثی مسائل بھی شکست کی وجہ بنی۔ امیدواروں
مزید پڑھیے


خبیر پختونخوا بلدیاتی الیکشن ،تبدیلی پٹ گئی؛جے یوآئی کو برتری

منگل 21 دسمبر 2021ء

پشاور،بنوں،صوابی ،ڈی آئی خان (خبر نویس ، نیوز رپورٹر ،خبرنگار ،92نیوز رپورٹ ،نمائندگان 92 نیوز، ایجنسیاں) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جے یوآئی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر آئی ہے اور 17اضلاع کی 58تحصیلوں کے نتائج میں جے یو آئی نے 19نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ پی ٹی آئی پٹ گئی ، 14نشستیں حاصل کرسکی ،کئی اضلاع سے پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوچکا جن میں چارسدہ ،خیبر ،مردان ،لکی مروت ،ٹانک ،ہنگو ،ہری پور کے اضلاع شامل ہیں ، 12آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی نے تحصیل چیئرمین کی 7نشستیں
مزید پڑھیے


خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن: بم دھماکہ، فائرنگ،5 جاں بحق،شبلی فراز پر پتھراؤ؛ درہ آدم خیل میں طالبان نے انتخابی کیمپ اکھاڑ دئیے

پیر 20 دسمبر 2021ء
پشاور(نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوز))خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے گزشتہ روز پولنگ ہوئی،رات گئے تک ووٹوں کی گنتی جاری تھی۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے تین،جے یوآئی کے تین،اے این پی کا ایک اوردو آزاد امیدوار جیت گئے ۔ضلع صوابی تحصیل رزڑ سے اے این پی کے غلام حقانی 22743ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔تحصیل چیئرمین میریان کی سیٹ پرآزاد امیدوارپیر کمال شاہ،بونیر کی تحصیل چیئرمین گدیزئی پرپی ٹی آئی کے شیر عالم خان،بنوں سے جے یو آئی کے ملک مستونگ خان،بنوں کی تحصیل چیئر مین ککی سے پی ٹی آئی کے جنید
مزید پڑھیے








اہم خبریں