Common frontend top

پشاور


افغان وزرا سابق طالبان حکومت میں اہم عہدوں پر فائز رہے

بدھ 08  ستمبر 2021ء
پشاور( ممتاز بنگش )نئی افغان کابینہ میں شامل ہونے والے زیادہ وزرا طالبان کی پچھلی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں،نامزد وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کا شمار ملا عمر کے ان قریبی چار ساتھیوں میں ہوتا ہے جو 20سال تک شوریٰ کے رکن رہے وہ طالبان حکومت میں ملا عمر کے مشیر بھی رہے ،وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہے ،وزیر داخلہ سراج الدین حقانی جلا ل الدین حقانی کے صاحبزادے ہیں ،وزیر دفاع ملا یعقوب ملا عمر کے صاحبزادے ہیں ،ذبیح اللہ مجاہد شروع سے ہی طالبان تحریک سے وابستہ ہیں ،ملا عبدالغنی برادر،
مزید پڑھیے


کورونا: مزید57جاں بحق، 24 شہروں میں تعلیمی ادارے ،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند،تقریبات پر پابندی

هفته 04  ستمبر 2021ء
اسلام آباد،راولپنڈی ،لاہور،پشاور،سیہون شریف،تہران (وقائع نگار،،نامہ نگار ،سٹاف رپورٹر ،جنرل رپورٹر،رپورٹر 92 نیوز،کامرس رپورٹر،نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگار،آن لائن) کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال میں تیزی کے پیش نظر لاہور‘ اسلام آباد سمیت ملک کے 24 شہروں میں نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں، تعلیمی ادارے ،ٹرانسپورٹ بند اور تمام تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ وائرس مزید 57جانیں لے گیا، 3787 نئے مریض سامنے آگئے ۔کوروناایک بارپھرپنجے گاڑنے لگا،لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے 24شہروں میں نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں۔وزیر اعظم عمران خان کووفاقی وزیراسدعمرکی قیادت میں این سی او سی نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی ۔ شرکا نے
مزید پڑھیے


75واں یوم آزادی آج، وزیراعظم نے ’’ گرین پاکستان ڈے ‘‘قرار دے دیا: رات 12بجتے ہی شہری سڑکوں پر نکل آئے

هفته 14  اگست 2021ء

لاہور،اسلام آباد،پشاور ،کوئٹہ،کراچی(اپنے رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر،نامہ نگار،وقائع نگار،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) قوم 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائیگی۔ وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کو گرین پاکستان ڈے قرار دیتے ہوئے قوم سے پودے لگانے کی اپیل کردی۔رات 12بجتے ہی لاہور،اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ،پشاور،گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں آزادی کاجشن منانے کاسلسلہ شروع ہوگیا،بڑی تعدادمیں شہری سڑکوں پرنکل آئے ،کراچی اورکوئٹہ میں آتشبازی،لبرٹی چوک لاہورمیں لیزرلائٹ شوہوا۔آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے ۔ یوم آزادی پر ایوان صدر میں پرچم کشائی کی مرکزی جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی تقاریب ہونگی۔ وفاقی دارالحکومت میں31
مزید پڑھیے


کشمیر بنے گا پاکستان، پوری قوم یک زبان ،یوم استحصال کشمیر پرشہر شہر ریلیاں، مظاہرے: بھارتی ناظم الامور کی طلبی

جمعه 06  اگست 2021ء
اسلام آباد ،لاہور،کراچی ،پشاور،مظفرآباد( رپورٹنگ ٹیم ،92 نیوزرپورٹ )بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے دو سال مکمل ہونے پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر یوم استحصالِ کشمیرمنایاگیا، ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، پورا ملک کشمیر بنے گا پاکستان،انڈیا جاجا کشمیر سے نکل جا کے بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھا ، مودی کے پتلے نذر آتش کئے گئے ،صدر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے مذاکرت نہیں کرینگے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے ہر فورم پر آواز
مزید پڑھیے


پشاور:معمرماں کو گھر سے نکالنے والابدبخت بیٹا گرفتار

پیر 19 جولائی 2021ء
پشاور(خبرنگار)پشاور کے علاقہ اعجاز آباد میں بوڑھی ماں کو گھر سے نکالنے اور شیلٹر ہوم جانے سے روکنے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ، بوڑھی خاتون کو اسکے بیٹے نے گھر سے نکال دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر محکمہ سوشل ویلفیئر نے مذکورہ خاتون کو شیلٹر ہوم منتقل کرنے کیلئے ٹیم بھیجی تاہم ا س کے بیٹے نے خاتون کو شیلٹر ہوم منتقل کرنے سے روک دیا تھا اور انہیں اپنے پاس رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن مذکورہ شخص نے ایک بار پھر
مزید پڑھیے



امن کانفرنس: افغان حکومت نے سیاستدانوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

جمعه 16 جولائی 2021ء
پشاور(ممتاز بنگش) افغان حکومت نے اپنے سیاست دانوں کو تاحکم ثانی پاکستان آنے سے منع کر دیا اور کہا ہے کہ جب تک حکومت کی جانب سے فیصلہ نہیں ہوتا کوئی سیاستدان پاکستان نہ جائے ، سابق صدر حامد کرزئی نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت پاکستان نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے 17جولائی تا 19 جولائی کو ایک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کانفرنس میں شمولیت کے لئے دیگر سٹیک ہولڈرز کی طرح افغانستان کے سیاستدانوں کو بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے 13جولائی کو دعوت نامے بھیجے
مزید پڑھیے


اپوزیشن نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مستردکر دیا، شہری بھی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

جمعه 16 جولائی 2021ء
اسلام آباد، پشاور ،کراچی (نیوزایجنسیاں )اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے تیل کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم اوراوگرا کی ملی بھگت ہے ، ملک چلانا اس نااہل اور نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں ۔ اب حکومت بتائے پٹرول کی مد میں پیسے کیا وزیراعظم کے جیب میں جا رہے ؟تباہی سرکار آئی ایم ایف کیساتھ ملکرہر روزمنی بجٹ پیش کر رہی ۔ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ
مزید پڑھیے


اداکاری کا ایک عہد ختم ، دلیپ کمار انتقال کر گئے، ممبئی میں سپرد خاک: بھارتی قیادت، فنکاروں کا اظہارافسوس

جمعرات 08 جولائی 2021ء
ممبئی،پشاور (92 نیوزرپورٹ،نیوزایجنسیاں )فلمی دنیاکے بے تاج بادشاہ، بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے جس سے اداکاری کا ایک عہد ختم ہو گیا ، دلیپ کمارکی ممبئی میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزازکیساتھ جوہو قبرستان میں تدفین کردی گئی،بھارتی سیاسی قیادت اور فنکاروں نے انکی وفات پر اظہارافسوس کرتے ہوئے ا نہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔تفصیلات کے مطابق دلیپ کمار کچھ عرصہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلاتھے ،انہیں کئی بار ہسپتال جانا پڑا، بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو گزشتہ دنوں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے نجی
مزید پڑھیے


افغانستان: طالبان کی پیشقدمی جاری، تہران میں ایرانی حکام سے مذاکرات؛ افغان رہنمائوں کو دوحہ آنے کی دعوت

جمعرات 08 جولائی 2021ء
کابل،تہران ،پشاور (92نیوز رپورٹ،خبر نویس ،این این آئی )حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری ہیں طالبان نے 162اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے جبکہ مزید پیشقدمی اور شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جنگجوئوں نے صوبہ بادغیس کے تمام اضلاع ،اہم چوکیوں اور پولیس ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا ،جیل بھی تو ڑ دی،200قیدی رہا کرالئے لٹریچر تقسیم کیا ، طالبان نے جیل توڑنے کے بعد کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے ، دوسری جانب بادغیس کی دار لحکومت قلعہ نیو میں افغان آرمی کے اہم افسر خواجہ مراد اور ضلعی چیف خدائداد طیب سرنڈر ہو
مزید پڑھیے


دلیپ کمار کے انتقال پر پشاور کے باسی رنجیدہ ،غائبانہ نماز جنازہ

جمعرات 08 جولائی 2021ء
پشاور(خبر نویس) لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبر پشاور پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار ہو ئی ، ان کے چاہنے والوں کے علاوہ پشاور کے باسی بھی ان کے انتقال پر رنجیدہ ہو گئے لوگ بڑی تعداد میں محلہ خدادادمیں واقع ان کے آبائی گھر کے قریب جمع ہو گئے ،انکے محلہ میں غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پشاور کی شہریوں نے شرکت کی ، ان کے گھر کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں