BN

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


’’امریکی خانقاہ‘‘


’’امریکی خانقاہ‘‘ سے مراد تصوّف اور خانقاہیت کا وہ ’’امریکی یا مغربی ماڈل‘‘ نہیں ہے ،جس کی بہت سے برانچیں آج ، کل پاکستان میں بھی نظر آنے کو بیتاب ہیں۔۔۔ ،جن کا بنیادی مقصد تصوّف کو دین سے الگ کرکے دنیا کے سامنے پیش کرنا اور صوفیا کے کلام کو حقیقت سے نکال کر مجاز کے رنگ ۔۔۔اور ان کے طرزِ حیات اور اسلوبِ زندگی کو دینی غیرت اور مِلّی حمیّت سے علیحدہ کر کے، متعارف کرواتے ہوئے ،ان کو رواداری ، انسان دوستی ،اور روشن خیالی کی ایسی علامت کے طور پر پیش کرنا۔۔۔ کہ جس کا
پیر 09 دسمبر 2019ء

’’رخصتی ‘‘۔۔۔ عرب ماں کی بیٹی کو نصیحتیں

پیر 02 دسمبر 2019ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری

موسمِ سرما کے یہ ایام شادی بیاہ کے اہتمام وانعقاد کے لیے ’’ہر اعتبار‘‘ سے بڑے موزوں جانے جاتے ہیں ، ہمارے ہاں کی شادی ،بیاہ کے تقریباتی پھیلائو میں ایک اچھا اضافہ مساجد بلکہ بادشاہی مسجد میں "رسمِ نکاح"کے انعقاد کا ہے ،ایسی ہی ایک تقریب میں محترم مجیب الرحمن شامی صاحب، چوہدری خادم حسین صاحب کے عزیز کی "رسمِ نکاح"میں شرکت کے لیے بادشاہی مسجد میں تشریف فرما ہوئے ،تو’’ نکاحیہ تقریب ‘‘کی گہما گہمی اور رونق سے محظوظ ہوئے اور مساجد میں نکاح کی اس روایت کی تحسین اس "مشاہدہ"کے ساتھ فرمائی کہ’’ مزا تو تب ہے
مزید پڑھیے


’’رفاقتوں کا سفر‘‘

پیر 25 نومبر 2019ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ظہور قدسی اور طلوع اسلام کے وقت دنیا کی دوسپر پاورز میںسے ’’رومن ایمپائر‘‘ نے بتدریج عیسائیت کو اپنا سرکاری مذہب قرار دیکر ،ایک طرف سلطنتِ روم کو مستحکم اور دوسری طرف عیسائیت کے دائرہ دعوت وتبلیغ کو وسیع سے وسیع ترکردیا ،نبی اکرم ﷺ کی ولادتِ با سعادت سے صرف ڈیڑھ سو سال قبل قیصر قسطنطین نے 313ء میں عیسائیت کو قبول کرکے ،اس کی تبلیغ وتشہیر کے لیے حکومتی وسائل کی ارزانی کو ہر ممکن یقینی بنایا۔رومی حکمرانوں نے عیسائی پادریوں اور راہبوں کے لیے حدود سلطنت میں نہایت شاندار گر جے اورخانقاہیں تعمیرکروائی۔ کِسریٰ (Persia) کی نسبت
مزید پڑھیے


ــ"حسب ونسب "

پیر 18 نومبر 2019ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
مغرب اپنی ترقی کے خمارمیں اس حد تک آگے نکل گیا، کہ اب اُس نے اپنے شہریوں کی شخصی دستاویزات سے ولدیت کا خانہ ہی ختم کردیا ہے ،جوکہ اس امر کی دلیل ہے کہ وہ نہ صرف ’’خاندانی نظام‘‘ کی اہمیت سے دستکش ہوگئے ہیں،بلکہ انہوں نے نسلی خصائص اور خوبیوں کا بھی سرے سے انکار کردیا ہے ۔بلا شبہ ہمارے دین میں قربِ الٰہی کامعیار تقویٰ ہی ہے ، مگر اس کے ساتھ خاندانی شرف اور نسبی فضیلت کوبھی ایک نعمتِ عظمیٰ سمجھا گیا ۔کسی صاحبِ نسب اور اعلیٰ خاندانی نسبتوں کے حامل شخص کے متعلق عام طور
مزید پڑھیے


"میلاد النبی ﷺ "۔۔۔اقبال اور بابا گورونانک

جمعه 08 نومبر 2019ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
عظمتوں ، رفعتوں اور روشنیوں سے مزین و آراستہ ۔۔۔ تاریخِ انسانی کا یہ عظیم ترین دن ۔۔۔ جس کے بارے میں حفیظ جالندھری کا پیرایۂ اظہار بر محل محسوس ہوتا ہے۔ خلیل اللہ نے جس کے لیے حق سے دعائیں کیں ذبیح اللہ نے وقتِ ذبح جس کی التجائیں کیں جو بن کر روشنی پھر دیدۂ یعقوب میں آیا جسے یوسف نے اپنے حُسن کے نیرنگ میں پایا وہ عظیم ترین دن ۔۔۔جب صدیوں سے کعبے میں رکھے ہوئے بت ۔۔۔ منہ کے بَل گر پڑے، قیصر و کسریٰ کے محلات لرز گئے، دورِ جاہلیت کے رسومات کے خاتمے کے امکان روشن ہوئے،
مزید پڑھیے



حضرت میاںمیرؒ ۔۔۔۔ اور سکھ یاتریوں کی آمد

پیر 04 نومبر 2019ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور، جہاں بابا گرونانک کی زندگی کے آخری ایام بسر ہوئے ،کے لیے ’’سونے کی پالکی‘‘ کے ساتھ سکھ یاتری ---ایسے خوشگوار موسم میں لاہور پہنچے ہیں ، جہاں حضرت میاں میرؒ کا6 39وا ں سالانہ عرس اپنے افتتاحی اور ابتدائی مرحلے میں ہے۔سکھوں کی مقدس کتاب ’’گرو گرنتھ‘‘ جسے سکھ مذہب میں زندہ گورو کا درجہ حاصل ہے ،کی جائے سکونت وآمد ورفت کے لیے از راہ ِعقیدت پالکی کا اہتمام، سکھ مذہب کی روایات کا حصہ ہے۔ چنانچہ دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ ،سردار پرن جیت سنگھ سرنا کی طرف سے گوردوارہ دربار
مزید پڑھیے


ـ’’شہزادہ ولیم‘‘ …بادشاہی مسجد اور عمران خان

پیر 28 اکتوبر 2019ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
بادشاہی مسجد کے مختلف حوالوں میں آج کل "نکاحِ مسنونہ "کا اس مسجد میں انعقاد …شادی کی مختلف تقریبات میں ایک اہم اور خوبصورت اضافہ ہے ،جس کو میں ذاتی طور پر نیک شگون اور باعث خیر تصور کرتا ہوں ، اور یوںجامع الترمذی کی روایت ،جوکہ سیّد ہ عائشہ ؓ سے منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ’’اِعْلِنُوْا ھَذا النّکاح واجعلوہ فی المساجدو اضربوہ بالد فوف ‘‘۔’’نکاح کا اعلان کرو اورنکاح مسجد میںپڑھایا کرو اور دف بجا لیا کرو۔‘‘،کے ارشاد کی تعمیل کی برکات، نئی زندگی کی شروعات کرنے والے جوڑوں کو حاصل
مزید پڑھیے


داتا دربار میں ’’عالمی تصوّف کانفرنس‘‘

پیر 21 اکتوبر 2019ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
الحمد اللہ !مرکزتجلیات، منبع فیوض وبرکات، الشیخ السیّد علی بن عثمان الہجویری المعروف بہ حضرت داتا گنج بخش ؒکے 976واں سالانہ عرس مبارک کی عظیم الشان اور فقید المثال تقریبات بخیروعافیت اختتام کو پہنچیں۔بلاشبہ آپؒ کے عرس کی یہ تقریبات برصغیر کے سب سے بڑے دینی اور روحانی اجتماع کی حیثیت سے معروف اور معتبر ہیں ، جس میں پانچ سو سے زائد اکابر سادات ،مشائخ ، سجاد گان ،علماء ،سکالرز اور علمی وروحانی حلقوں کی ممتاز اورمعتبر شخصیات شریک ہوئیں ۔ عرس کے اعلیٰ ترین انتظامات یقینا پنجاب حکومت اور بالخصوص محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے لیے اعزاز
مزید پڑھیے


برصغیر کا… ’’لنگر سسٹم‘‘

پیر 14 اکتوبر 2019ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
بابُ الاسلام سندھ سے محمد بن قاسم کی آمد اور مسلم سپین پر طارق بن زیاد کی یلغار ایک ہی وقت میں ہوئی ۔ اُندلس میں آٹھ سو سال تک مسلمان… حکمران رہے ،مگر وہاں سے جب مسلمانوں کا اقتدار ختم ہوا ، تو اسلام اور مسلمانوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دیس نکالا دے دیا گیا ۔ یورپ کے مستشرق بھی اس پر حیرت کا اظہار کرچکے ہیںکہ سپین میں بھی مسلمانوں پر زوال آیا او رہندوستان میں بھی ، لیکن ہندوستان کا سیاسی زوال ، مسلمانوں کے دینی نظام کو تباہ کیوں نہ کرسکا…؟ برطانیہ کے ایک معروف
مزید پڑھیے


دینی مدارس کے طلبہ… وزیر اعظم کیساتھ

پیر 07 اکتوبر 2019ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ،دینی مدارس کے طلبہ کو تعلیمی بورڈز میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے پر گذشتہ دنوں ، وزیر اعظم ہائوس میں انعامات سے نوازا گیا ،اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ انگریزوں نے سوچے ،سمجھے منصوبے کے تحت ہمارا تعلیمی نظام تباہ کیا ، نئے نظام سے مدارس کے طلبہ کو اوپر آنے کا موقع ملے گا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ انگریز کا نظام تعلیم ختم کریں گے۔اس موقع پر انہوںنے تعلیمی اداروں میں ’’اقبالیات‘‘ کا مضمون بھی پڑھانے پر زور دیا، وزیر اعظم کے خیالات سے لگتا ہے کہ وہ آج
مزید پڑھیے