Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


مذہبی ہم آہنگی اور آئین پاکستان


سانحہ جڑانوالہ کے تناظر میں مسلم مسیحی تعلقات اور بین المذاہب ہم آہنگی اور یکجہتی کے حوالے سے سول سوسائٹی کے ساتھ --- دانشگاہیں، جامعات اور ارباب کلیسا و اہالیانِ مسجد و مدرسہ مستعد اور سرگرمِ عمل ہیں۔ جنوب ایشیاء کی عظیم اور قدیم درسگاہ پنجاب یونیورسٹی میں بھی گزشتہ روز’’مذہبی ہم آہنگی اور آئین ِ پاکستان ‘‘ کے عنوان سے پْر مغز علمی و فکری نشست آراستہ ہوئی، جس کے میزبان ڈاکٹر اشتیاق گوندل اور ڈاکٹر عبد اللہ الصالح تھے،گفتگو کامرکزی نقطہ یقینا یہی تھاکہ ہمارا کانسٹیٹیوشن پاکستان کے تمام شہریوں کو برابر مذہبی آزادی عطا کرتا ہے،یعنی
پیر 28  اگست 2023ء مزید پڑھیے

نجران کے عیسائی وفد کا مسجد نبوی میں قیام

جمعه 25  اگست 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
سانحہ جڑانوالہ کے بعد بین المذاہب مکالمہ اور بالخصوص مسلم کو مسیحی تعلقات کی ترویج اور تبلیغ کا اہتمام بڑے موثر پیرائے میں معرض ِ عمل میں آیا ہے ، اس میں بالخصوص مسلم علماء اور صاحبانِ محراب و منبر نے بڑی فرخدالی اور جرأت کے ساتھ ، اس موضوع کو محض فکری یا نظری نہیں بلکہ عملی سطح پر آگے بڑھایا ، جڑانوالہ میں اہلحدیث ِ عالم مولانا سکندر حیات ذکی علماء کے وفد کیساتھ جڑانوالہ کے تباہ حال سالویشن آرمی چرچ میں گئے اور ان کے پادری اور بشپ کو دعوت دی کہ جب تک آپ کے چر
مزید پڑھیے


پْر امن بقائے باہمی

پیر 21  اگست 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
گزشتہ روز،وزیر اعلیٰ پنجاب نے جڑانوالہ کے متاثرہ علاقوں کامفصل دورہ کیا۔ عیسیٰ نگری کے چرچ کی’’سنڈے سروسز‘‘میں شامل ہوئے،محض 24 گھنٹے کے مختصروقت میں حیران کن طور پر،چرچ کی تزئین و مرمت اور انفراسٹرکچرکی ریسٹوریشن کااہتمام ہوا۔خطے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کیبنٹ کااجلاس ایک چرچ میں ہوا ،چیف سیکرٹری نے بطور سیکرٹری کیبنٹ کابینہ کی کارروائی کنڈکٹ کی ، ہرمتاثرہ خاندان کیلئے 20 لاکھ روپیہ فی فیملی امداد کا ایجنڈا منظور ہوا،آئی جی پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، سکرٹری اوقاف اور سیکرٹری سی & ڈبلیو سمیت ذمہ داران ہمراہ ہوئے۔ یقین واثق اگلے 48 گھنٹے
مزید پڑھیے


جڑانوالہ کی ’’عیسیٰ نگری‘‘

جمعه 18  اگست 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
گزشتہ روز، جڑانوالہ میں قرآنِ پاک کو نذرِ آتش کرنے ، ادیان و مذاہب کے مُسلمات و مقدسات کی توہین ، مسیح برادری کی عبادت گاہوں کوجلانے اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے جو واقعات رونما ہوئے ، وہ از حد تکلیف دہ ، افسوسناک، ندامت اور شرمندگی کا باعث تھے ۔ مقامی پولیس اور ایڈ منسٹریشن نے، جب متعلقہ مسیحی نوجوانوں کے خلاف قرآنِ پاک کی بیحرمتی کے سنگین جرم کے ارتکاب پر ، توہین ِ مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا، تو پھر مشتعل ہجوم اور مظاہرین کا قانون ہاتھ میں لے کر
مزید پڑھیے


بخارا اور ملتان----- ہم سر شہر

جمعه 11  اگست 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورہ ٔ از بکستان کے موقع پر بخارا اور ملتان کو’’سسٹر سٹیز‘‘قرار دینے کی تجویز سے اتفاق کیا،ان دونوں شہروں کے بہت قدیم علمی اور تہذیبی روابط ہیں۔روحانیت اور علوم و معارف کا باہمی ایکسچینج پروگرام قدیم تاریخ اور روایات کو تازہ کرے گا،دہلی سلطنت ِ ہند کا صدر مقام ہونے کے سبب مرکزی حیثیت کا حامل تھا،دہلی کے بعد اہم ترین شہر ملتان تھا،جو اپنے علم وفضل اور تمدن و کلچر کے سبب صدیوں سے اہمیت کا حامل رہا،دہلی چشتی صوفیاء کا مرکز جبکہ ملتان سہروردی بزرگوں کی آماجگاہ تھی،حضرت بہاء
مزید پڑھیے



شرائنز آف پنجاب

پیر 07  اگست 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
پنجاب حکومت کو اللہ جزائے خیر دے کہ انہوں ے نے " شرائنز آف پنجاب " کے نام سے ایک مبسوط اور موثر پروگرام کے ذریعے خانقاہوں اور مزارات کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے۔ جس کے ذریعے ابتدائی طور پر پنجاب کے چار مزارات کی ماسٹر پلاننگ اور دس مزارات کی اَپ گریڈیشن شامل ہے۔ ہمارے قارئین جانتے ہیں کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار سے اِن ترقیاتی کاموں کا آغاز تو ہو ہی چکا ہے۔جہاں مزار شریف کے برآمدوں کی توسیع جاری ہے۔ اس کے ساتھ جنوبی سمت میں
مزید پڑھیے


عاشورہ محرم… پنجاب حکومت کی کامیابی

پیر 31 جولائی 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
عاشورہ محرم 1445ھ روایتی عقید ت و احترام اور حْسنِ انتظام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔طویل عرصے کے بعد صوبے کی 95 فیصد موبائیل فون سروس معطل نہ ہوئی،ہیوی ویٹ کنٹینر اور جمبوسائز ٹرالرکھڑے کر کے بلا ضرورت راستے بند نہ کیے گئے۔ مجالس، محافل ِ ذکرِ حْسینؑ اور تعزیہ و عزاداری میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔ جس خطّے میں سب حسینؑ کے ماننے والے ہوں، بھلا وہاں کسی کو کسی سے کیا خطرہ ہوسکتا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ متحرک و مستعد رہے۔ نرم دم ِ گفتگو اور گرم دم جستجوکے
مزید پڑھیے


اجودھن سے پاکپتن

جمعه 28 جولائی 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
گزشتہ روز حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے 781 ویں سالانہ عرس میں بہشتی دروازہ کی’’ رسم قفل کشائی‘‘کی سعادت میسر ہوئی ۔ دنیا فانی ہے ،فنا کے گھاٹ اتر جانے والوں کو کوئی 781 دن بعد کوئی یاد نہیں رکھتا ، یہاں صدیاں بیت گئیں ، کیا اپنے اور کیا پرائے---’’حق فرید، یا فرید‘‘کے نعروں کی گونج سے فضائیں معنبر و منورہیں ۔مہندر سنگھ بیدی نے کہا تھا کہ : ٹوٹ سکتا ہے نظامِ انجم و شمس و قمر اور مٹ سکتے ہیں دنیا سے یہ دشت و بحروبر لیکن اے گنجِ شکر! تو زندہ و پائندہ ہے
مزید پڑھیے


سانحہ کربلا--- اسباب وعلِّل

پیر 24 جولائی 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
محرم الحرام کے یہ ایام خانوادہ رسالتمابﷺکی عظیم قربانیوں کی یاددلاتے اور شہدائے کربلا کی بارگاہ میں عقیدتوں اورمحبتوں کے اہتمام سے آراستہ ہیں۔ بلاشبہ کربلا کے ریگزار پہ جو معرکہ بپا ہوا اور جو لازوال شہادتیں پیش ہوئیں، تاریخ ایسے مناظر اور مظاہر پیش کرنے سے قاصر ہے۔ یہ سوال اپنی جگہ بہت اہم ،کلیدی اور معتبر ہے کہ ایسا کیا ہونے جارہا تھا، جس پہ کمپرومائز نہیں ہوسکتا تھا اور جس کے نتیجہ میں کربلا کے ریگزار شہیدوں کے لہو سے مشکبوہوگئے۔ اقبالؔنے اس کی نقشہ کشی کی: چوں خلافت رشتہ از قرآں گسیخت حر یت را زہر اندر کام
مزید پڑھیے


حیات ِ جاودانہ

جمعه 21 جولائی 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
گزشتہ روز،یکم محرم الحرام 1445ھ ،نئے اسلامی سال کا آغاز،خلیفہ دوم امیر المومنین حضرت سیّد نا عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت،جن کے بارے میں ایک مستشرق نے کہا تھا کہ اگر اسلام میں عمر ؓ نہ ہوتے، تو دنیا میں اسلام اس قدر تیزی سے نہ پھیلتا،اور اگر اسلام میں ایک عمر ؓ اور ہوتے تو روئے زمین پر اسلام کے علاوہ اور کوئی دین اور مذہب نہ ہوتا ۔ عمر فاروق ؓ---ازحد حقیقت پسند اور عمل جُو شخصیت ، جن کی عبقریت اورـ"Geniusness"نے صرف اسلامی دنیا ہی کو نہیں بلکہ پوری انسانی تاریخ کو متاثر کیا ۔ حسبِ روایت
مزید پڑھیے








اہم خبریں