Common frontend top

ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری


اوقاف… خود انحصاری کی طرف موثر قدم


نئی ذمہ داریوں کی ’’سٹریم لائننگ‘‘میں کچھ زیادہ دن صَرف ہوگئے، اس میں شاید میرے’’ولولہء شوق‘‘کا بھی دخل ہو، یوں قارئین سے مخاطب ہوئے تقریبا ً ایک ماہ ہونے کو آگیا، اس دوران، اڈیٹوریل سے برادرِ عزیز امتیاز تارڑ احوالِ واقعی جاننے کے لیے تشریف لاتے رہے، تو حوصلہ ہوا کہ یہ تعلقِ خاطر محض یک طرفہ نہ ہے۔کسی محکمے کی لیڈر شپ اور کمانڈ--- اعزاز کے ساتھ ذمہ داری بھی ہے اور بالخصوص موجودہ معروضی حالات میں ’’اوقاف و مذہبی امور‘‘کی حساسیت دو چند اور اس کی سیکرٹری شپ دو رویہ خصائص اور ذمہ داریوں کی متقاضی ہے۔ اس
پیر 27 فروری 2023ء مزید پڑھیے

نقوی و بخاری سادات کے سرخیل

جمعه 27 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
رجب المرجب 1444ھ کا چاند دیکھنے کے لیے اتوار شام ، ایوانِ اوقاف کی آٹھویں منزل پر ، سرد ہواؤں کا سامنا تھا، جو کہ اگرچہ شدید تھیں تاہم اُن میں ایک تبدیلی کا احساس موجزن تھا، عزیزم جاوید شوکت نے کہا کہ ہمارے دیسی ماحول اور دیہاتی کلچر میں اس کو ’’نروئی ہوا‘‘کہتے ہیں، جس کی برکت سے بیماریوں سے چھٹکارا بالخصوص نزلہ ، زکام، بخاراور موسمی اثراتِ بد سے رہائی نصیب ہوتی ہے۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو۔ مغرب کی نمازکا اہتمام ہمیشہ اسی ٹاپ فلور پر ہوتا ہے، تاہم آج چٹائیاں سمیٹتے ہوئے، کمیٹی روم ہی میں
مزید پڑھیے


ریاست اوراس کی اقتصادیات

پیر 23 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
ملکی اقتصادیات ہچکولے کھا ر ہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے ہم بہت پیچھے ، بلکہ نیچے ہیں۔این ایف سی ایوارڈ کے باوجود ، صوبوں اور مرکز کے درمیان باہمی اعتماد کا فقدان ہے۔بلوچستان گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کو تنخوا ہوں کی ادائیگی سے بھی معذرت کرلی ہے۔معاشی حالات دگرگوں ھیں ،درددل رکھنے والا ہرپاکستانی آزردہ اورپریشان ہے - ابن خلدون نے کہا تھا کہ اگر حکمران از خود تاجر بن جائیں اور کاروبارِ سلطنت کی بجائے ،ذاتی تجارت اور اپنے نجی کاروبار کے پھیلائو میں لگ جائیں ،تو ریاست زوال اور ملکی شہری خسارے ، نقصان
مزید پڑھیے


پنجاب قرآن بورڈ کا پچاسواں اجلاس

جمعه 20 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
پنجاب قرآن بورڈ کا پچاسواں اجلاس،دو روز قبل، 90۔ شاہراہ قائداعظم لاہور کے کمیٹی روم میں،مولانا قاری محمد حنیف جالندھری چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر محمد راغب نعیمی، ڈاکٹر محمد حسین اکبر، سیّد ضیا اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد ، ڈاکٹر قاری احمد میاں تھانوی ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی ، قاریہ ڈاکٹر نسرین اختر نمائندہ ناشرانِ قرآن کاشف اقبال سمیت مختلف سرکاری اور حکومتی محکمہ جات کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی، جن میں معروف پارلیمنٹرین حافظ عمار یاسر اور سیکرٹری اوقاف میاں ابرار احمدبھی بطور خاص شامل تھے۔ ایجنڈا کے
مزید پڑھیے


بنیادی ضروریات کی فراہمی کامسئلہ

پیر 16 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اگر خلافتِ راشدہ کا زمانہ ہوتا تو موجودہ غذائی بحران میں، حکمران بھی اس وقت تک گند م کا استعمال نہ کر سکتے، جب تک کہ یہ عام آدمی کو دستیاب نہ ہوتی۔ پاکستان جیسے زرعی ملک میں اِس جنس کی کمیابی از حد فکر انگیز مسئلہ ہے۔ ان ایام میں، جبکہ ہم بطور خاص خانوادہ نبوّت اور کبارِصحابہؓ کی یاد منارہے ہیں، تو ہم پر واضح ہونا چاہیے کہ دورجدیدِ میں جس ویلفیئر سٹیٹ کے تصوّر پر دنیا نازاں ہے۔ جس میں شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق،ان کی سماجی ترقی، معاشی خوشحالی اور زندگی گزارنے کے لیے ابتدائی
مزید پڑھیے



رفیقِ نبوّت

جمعه 13 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
علامہ اقبالؒ۔ خلیفۃ الرسول حضرت ابو بکر صدیقؓ کی شخصیت سے از حد متاثر تھے۔ وہ انہیں رفیق ِ نبوّت خاصہء خاصانِ عشق، راز دارِ محبت اور مردِ وفا سرشت کے القاب سے یاد کرتے ھوئے ، رموزبیخودی میں ان کی زندگی کا خلاصہ یوں بیان کرتے ہیں: ہمتِ اْوکشتِ ملّت را چو اَبر ثانئی اسلام و غار و بدر و قبر یعنی آپ کے عزم و استقامت اور ہمت و کوشش نے اْمتِ مسلمہ کی کھیتی کے لیے ابر باراں کا کام کیا، وہ جو اسلام غارثور، غزوہ بدر اور اب قبرِاطہر میں نبی اکرمؐ کے ساتھ دوسرے ہیں۔ اقبالؒ کہتے ہیں
مزید پڑھیے


’’قومی سلامتی‘‘ --- توجہ طلب امور

پیر 09 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
خانیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دو سینئر افسران دہشت گردی کی زد میں آئے، قوم کو شدید صدمہ ہوا، حسب روایت صوبے کے اعلیٰ حکام اور عسکری قائدین جنازہ میں شریک ہوئے اور وفاقی سطح پر وزیر اعظم پاکستان نے مدرسہ لیڈرشپ کو اپنے ہاں ملاقات کے لیے مدعو کر لیا۔ فوٹو سیشن، روایتی اعلامیہ، دہشت گردوں کے ساٹھ آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے عزم کے اظہار و اعلان جیسے اہتمامات کے ساتھ،معاملہ پر ضروری کارروائی مکمل ہوگئی۔ نصف صدی ہونے کو آرہی ہے، ایسے کتنے ہی حادثات اور سانحات ہوئے اور ہوتے چلے جارہے ہیں، ریاستی اور حکومتی
مزید پڑھیے


خَاتَمُ النَّبِیّٖنﷺ یونیورسٹی کی تشکیل--- لائقِ تحسین امر

جمعه 06 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
اعتماد و عدم اعتماد اور تحلیل و تنسیخ کے شوروغوغا اور یقین اور بے یقینی کے ماحول میں، مورخہ23د سمبر2022ء کو پنجاب اسمبلی میں خَاتَمُ النَّبِیّٖنﷺ یونیورسٹی بِل 2022ء کی منظوری کے بعد،گورنرپنجاب کی مہر ثبت ہوتے ہی، یہ بل، ایکٹ کے طور پر نوٹیفائی ہوچکا ہے،جو کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی خصوصی کاوش اور ذاتی دلچسپی کاثمر ہے۔اس پر یقینا سیکرٹری اوقاف میاں ابرار احمد اور ان کی پوری ٹیم کی مساعی بھی لائق تحسین ہے، کہ اہداف کی تحصیل میں وہ ہمہ وقت کمر بستہ رہے، سیکرٹری حکومت پنجاب، نبیل جاوید، جنہوں نے
مزید پڑھیے


مسافر چند روز ہ

پیر 02 جنوری 2023ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
فرمودات’’مسافر چند روز ہ‘‘ حضرت پیر صاحب گولڑہ شریف السیّد غلام محی الدین الگیلانی المعروف حضرت بابو جی رحمتہ اللہ علیہ کے منتخب مکتوبات اور ان کی مختصر تشریحات کا انتہائی وقیع اور ضخیم مجموعہ ہے، جو حضرت پیر سیّد غلام معین الحق گیلانی مد ظلہ العالی کے زیر اہتمام و انصرام مکتبہ ء مہریہ معینیہ درگاہ عالیہ گولڑہ شریف سے شائع شدہ ہے، جبکہ اس کی تدوین و تالیف کا اعزاز غلام عبد الحق محمد المعروف علامہ جی اے حق چشتی کو میسر آیا جو کہ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طویل عرصہ بطور ریسرچ سکالرخدمات کے
مزید پڑھیے


جائے اْستاد---

جمعه 30 دسمبر 2022ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
سرعنوان، اردومیں مستعمل ایک فارسی ضرب المثل"جائے استاد خالیست" ہے ، جسکامعنی----کہ استاد کی جگہ ہمیشہ خالی اور مقدم رہتی ہے۔مطلب اورمفہوم یہ کہ آپ زندگی میں، جس اوج،کمال اوربلندی پر بھی پہنچ جائیں اور کامیابی کے جتنے بھی زینے سرکرلیں، استاد اورشیخ سے سیکھنے اورسمجھنے کے امکان ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔ تفصیل اس اجمال کی یوں ہے کہ استادِ گرامی ڈاکٹر سید مظہر معین نے " عربی زبان کے عالمی دن " کے حوالے سے، شائع شدہ گزشتہ کالم کی تحسین فرماتے ہوئے تھپکی دی---کہ کالم عمدہ اور علم افزا تھا، جس سے لاکھوں لوگ مستفید
مزید پڑھیے








اہم خبریں