BN

کاروبار



حکومت رمضان میں انڈسٹری کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے :لاہور چیمبر

منگل 23 اپریل 2019ء
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبرنے حکومت پر زور دیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران انڈسٹری کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے ، ماضی میں ماہ رمضان کے دوران صنعتوں کو بجلی کی بھاری لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ،اب بہت سے پیداواری منصوبے مکمل ہونے کے بعد وافر بجلی موجود ہے جس سے گھریلو صارفین اور انڈسٹری دونوں کی ضروریات باآسانی پوری کی جاسکتی ہیں۔ ایک بیان میں چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ صنعتو ں اور گھریلو صارفین دونوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی
مزید پڑھیے


محکمہ امداد باہمی 13بارانی اضلاع میں بلا سود ٹریکٹرزدے رہا ہے

منگل 23 اپریل 2019ء
لاہور(پ ر) محکمہ امداد باہمی صوبہ پنجاب کے 13بارانی اضلاع میں بلا سود ٹریکٹرز فراہم کر رہا ہے ۔ راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم، گجرات ، سیالکوٹ، ناروال، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ ، راجن پور اور ڈی جی خان اضلاع کے بارانی علاقے کے کاشتکاروں ؍ ممبران کواپریٹو سوسائٹیز اس سکیم سے استفاد کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں صوبائی وزیر امداد باہمی پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ ، پارلیمانی سیکرٹری امداد باہمی چوہدری محمد امین ذوالقرنین، سیکرٹری کوآپریٹوز منصور قادر ، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید ، صدر چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ
مزید پڑھیے


تیزی سے بڑھتی آبادی کیلئے پانی ، خوراک کی کمی سنگین مسئلہ بن سکتی ہے :ڈی جی زراعت

منگل 23 اپریل 2019ء
لاہور(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی )پنجاب ملک محمد اکرم نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے پانی اور خوراک کی کمی ایک سنگین مسئلہ بن سکتی ہے ۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے کم پانی کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار کا حصول ناگزیر ہو جائے گا۔اوکاڑہ میں جد ت پسند کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید طریقہ آبپاشی سے کاشتکار پانی اور کھاد فصل کی ضرورت کے مطابق اور بروقت مہیا کر سکتے ہیں ۔ ڈرپ آبپاشی سے کھیت میں موجود
مزید پڑھیے


8 سال میں 16.85 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری

منگل 23 اپریل 2019ء
اسلام آباد ( آن لائن) گزشتہ 8 سال کے دوران پاکستان میں 16.85 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی۔سرمایہ کاری بورڈ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2010ء تا 2018ء کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 16.85 ارب ڈالر کی ایف ڈیی آئی کی گئی ہے جس میں سے 10.62 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری انرجی، فنانس، آئی ٹی اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں کی گئی جومجموعی ایف ڈی آئی کے 63.02 فیصد کے مساوی رہی ہے ۔بی اوآئی کی رپورٹ کے مطابق 8 سال کے دوران
مزید پڑھیے


’’کولیبز کا مقصد کام کے انداز کو مستقبل میں تبدیل کیا جانا ہے ‘‘

منگل 23 اپریل 2019ء
لاہور(پ ر)پاکستان کی سب سے بڑی اشتراک سے کام کرنے والی کمپنی کولیبز نے 19اپریل 2019 کو اپنے طور پر پہلی دفعہ لاہور میں تجرباتی تقریب منعقد کی ۔ کولیبز نے اپنی تمام تر توجہ کے ساتھ کاروباری حضرات تنظیموں اور کمپنیوں کو ایک جدید خطوط پر آگے کی سوچ رکھتے ہوئے کام کرنے ، سیکھنے ، ترقی پانے ، باہمی تعلق رکھنے اور شراکت داری کی راہ سے روشناس کیا ہے ۔ کولیبز سیبکون کا ایک کمرشل پروجیکٹ ہے ، دو جڑواں بھائیوں عمر اور علی شاہ نے اس کی بنیاد رکھی ۔ ان کے شراکت
مزید پڑھیے




بازار حصص:انڈیکس 390پوائنٹس گر گیا، سرمایہ کاروںکو 77 کروڑ کا نقصان

منگل 23 اپریل 2019ء
کراچی (کامرس رپورٹر)بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مندی چھائی رہی اور حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 390.78پوائنٹس کی کمی سے 36901.69پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ74.42فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں77کروڑ16لاکھ 19ہزار روپے سے زائدکی کمی ہوئی۔اور کاروباری حجم بھی جمعہ کی نسبت28.97فیصدکم رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس37479پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع حاصل کرنے کی غرض سے حصص فروخت شروع ہونے کے باعث مندی چھا گئی۔ مارکیٹ کے
مزید پڑھیے


انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے مہنگا

منگل 23 اپریل 2019ء
کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں3پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30پیسے سستا ہوگیا ۔سعودی ریال ،یو اے درہم اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ یورو میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.37روپے سے بڑھ کر 141.40روپے اور قیمت فروخت 141.47 روپے سے بڑھ کر 141.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید142.50روپے سے گھٹ کر141.80روپے اور
مزید پڑھیے


حکومت غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی جاری رکھے ،شاہد رشید

اتوار 21 اپریل 2019ء
اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر ضروری درامدات کی حوصلہ شکنی خوش آئند ہے جس سے امسال تجارتی خسارے میں چھ ارب ڈالر کی کمی ہو گی۔ غیر ضروری درامدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کے بجائے مکمل پابندی عائد کی جائے توزیادہ زر مبادلہ بچ جاتا جبکہ مقامی صنعت ترقی کرتی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اشیائے تعیش اور درامد شدہ اشیاء کا استعمال رتبے اور
مزید پڑھیے


ماڑی پٹرولیم کے بعداز ٹیکس منافع میں 56 فیصد اضافہ

اتوار 21 اپریل 2019ء
کراچی( کامرس رپورٹر)رواں مالی سال (2018-19ئ) کے پہلے نو ماہ کے دوران ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ماڑی پٹرولیم کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ کمپنی نے 16.8 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 10.8 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران ماڑی پٹرولیم کے خالص منافع میں 6 ارب روپے ( 56فیصد )کا نمایاں اضافہ
مزید پڑھیے


ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

اتوار 21 اپریل 2019ء
کوالالمپور( آن لائن )ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا آئل کے نرخ بڑھنا ہے ۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جولائی کے لیے سودے 0.3 فیصد بڑھ کر 2190 رنگٹ فی ٹن طے پائے ۔
مزید پڑھیے