Common frontend top

کاروبار


پاکستان دانش مندانہ پالیسیوں سے معیشت بحالی میں کامیاب رہا: امریکی میگزین

پیر 07 جون 2021ء
اسلام آباد (اے پی پی)امریکہ کے معروف بزنس میگزین فوربز نے کورونا وائرس کی عالمگیروبا سے نمٹنے اورپاکستانی معیشت کے استحکام اوربڑھوتری کیلئے حکومت کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ دانش مندانہ پالیسیوں کے ذریعے پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ، پاکستان کی معیشت کی بڑھوتری کی شرح 4فیصد تک رہنے کاامکان ہے ، کورونا وباء کی کامیاب مینجمنٹ اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی جیسا کہ 4 فیصد کی جی ڈی پی نمو سے ظاہر ہے ،پاکستان کی نمو کرنے کی صلاحیت اور اچھی سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے کی غماز ہے ۔میگزین نے
مزید پڑھیے


پشاورکے تاجروں نے ہفتہ ،اتوار کاروبار بندش کافیصلہ مستردکردیا

اتوار 06 جون 2021ء
پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور کے تاجروں نے ہفتے میں دو دن کاروباری مراکز بند کرنے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور کاروبار 24گھنٹے کھولنے کا اعلان کریں ، پشاور کینٹ کے بازاروں میں تجاوازت کا خاتمہ ممکن بنائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی،سرمایہ کاری 26 ارب 25کروڑ بڑھ گئی

هفته 05 جون 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس118.17پوائنٹس کے اضافے سے 48211.70پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ59 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت26 ارب 25کروڑ42لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت2.54فیصد کم رہا۔گز شتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں بھرپوردلچسپی کے باعث تیزی رہی - کاروبار
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی ، 100 انڈیکس 4سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

هفته 29 مئی 2021ء
کراچی ( سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ) ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست کاروبار کا تسلسل جاری رہا ، مسلسل تیسرے روز کاروباری حجم ایک ارب شیئرز سے تجاوز کرگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو بھی ملا، ایک موقع پر انڈیکس 47246.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھاتاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور سٹاک مارکیٹ میں 335.54 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 47 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 47126.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر
مزید پڑھیے


سٹاک ایکسچینج : ،2ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کانیاریکارڈ؛ ڈالر ،سونا سستا

جمعه 28 مئی 2021ء
کراچی ،اسلام آباد(کامرس رپورٹر ،92 نیوز رپورٹ)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خریدو فروخت کا ایک اورتاریخی ریکارڈ قائم ہو گیا ، سٹاک ایکسچینج میں ایک ہی روز میں2ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا،پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں کسی ایک دن میں کاروبار کا یہ سب سے بڑا حجم ہے ، کاروباری حجم گذشتہ روز کے مقابلہ 42 فیصد زائد رہا۔ سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کواتار چڑھا ئو سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 21.56پوائنٹس کی کمی سے 46790.75پوائنٹس کی سطح پر آگیا،55.78 فیصد کمپنیوں کے
مزید پڑھیے



سٹاک ایکسچینج :ایک دن میں ڈیڑھ ارب سے زائدحصص کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ، کاروباری حجم میں 131 فیصد اضافہ

جمعرات 27 مئی 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر، نیٹ نیوز) ملک کے معاشی میدان سے اچھی خبروں کا اثر پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں بدھ کو ایک دن میں سب سے زیادہ حصص کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک روزہ کاروباری حجم 131 فیصد کے اضافے سے ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار 922 حصص کے سودوں پر مشتمل رہا جبکہ اس سے قبل 11 فروری 2021 کو ایک ارب 12کروڑ حصص کے سودے ریکارڈ کیے گئے تھے ۔بدھ کو تاریخ میں پہلی بار
مزید پڑھیے


ایمازون کی فہرست میں شامل ہونا اہم سنگ میل ہے : پیاف

اتوار 23 مئی 2021ء
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین پیاف سینئر نائب صدرلاہور چیمبر اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمازون کی فہرست میں شامل ہونا حکومت کا ایک اہم سنگ میل ہے ، ای کامرس کمپنی ایمازون کا پاکستان کو اپنی سیلرز لسٹ میں شامل کرنا خوش آئند ہے ، یہ ہماری ای کامرس کے لئے بڑا قدم ہے اور اس سے نوجوانوں اور کاروبار کرنے والی نئی نسل خاص طور پر خواتین ایس ایم ایزکے لئے وسیع مواقع
مزید پڑھیے


رواں سال اقتصادی ترقی کی شرح3.94فیصد، جی ڈی پی کا حجم بڑھ کر 296ارب ڈالر ہو گیا

هفته 22 مئی 2021ء
اسلام آباد (رائٹرز) ملک میں رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح 3.94فیصد رہی جو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے تخمینوں سے تقریباً دوگنا زیادہ ہے جبکہ ملکی معیشت کورونا وبا کے بحران سے بھی نکل رہی ہے ۔وزارت منصوبہ بندی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کا عارضی تخمینہ جو گزشتہ 3فیصد کی پیشگوئی سے زیادہ ہے ، رواں سال اب تک دستیاب زراعت میں 2.77فیصد، صنعت میں 3.57جبکہ خدمات میں 4.43فیصد اضافے کے اعدادوشمار پر مبنی ہے ۔آئی ایم ایف نے جی ڈی پی میں اضافے کا تخمینہ 1.5فیصد جبکہ عالمی بینک نے
مزید پڑھیے


رواں مالی سال:ملکی برآمدات میں13.49فیصداضافہ

پیر 10 مئی 2021ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی قومی برآمدات میں 13.49 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 2020-21 کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 20.881 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل 2019-20 کے دوران ملکی برآمدات کی مالیت 18.399 ارب ڈالر رہی تھی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 2.482 ارب ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر رواں مالی سال میں ہالینڈ کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار،231 پوائنٹس کا اضافہ

جمعه 07 مئی 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ کے ایس ای100انڈیکس231.06پوائنٹس اضافے سے 45174.67پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے ۔ اس دوران 64.52فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت54ارب33کروڑ57لاکھ روپے بڑھ گئی۔ کے ایس ای30انڈیکس 86.89پوائنٹس اضافے سے 18469.87 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 216.19پوائنٹس اضافے سے 30475.48پوائنٹس پرپہنچ گیا ہے ۔گزشتہ روزانٹر بینک میں50پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 153سے گھٹ کر152.50اور قیمت فروخت153.10سے گھٹ کر152.60روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی50پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید153.20سے گھٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں