Common frontend top

کاروبار


منی بجٹ کے اثرات: امپورٹڈگاڑیاں5لاکھ تک مہنگی، موبائل ری چارج پراضافی ٹیکس لاگو

پیر 17 جنوری 2022ء
اسلام آباد (92 نیوز رپورٹ،این این آئی) منی بجٹ نے مہنگائی کی آگ پرمزید تیل چھڑک دیا،گاڑیوں اورموبائل فون کال سمیت مختلف اشیا پرٹیکس بڑھ گئے ہیں،ای سی سی کی منظوری کے بعد امپورٹڈگاڑیوں کے ٹیکس اورڈیوٹی میں اضافہ کردیاگیا،موبائل فون کارڈپر10کی بجائے 15روپے ٹیکس دیناہوگا۔660سی سی سے 3500سی تک کی گاڑیاں مہنگی ہونگی،660سی سی کی 15لاکھ روپے سے کم ہرگاڑی کی قیمت میں 47ہزارروپے اضافہ متوقع ہے ،800سی سی کی20لاکھ سے کم ہرگاڑی کی قیمت میں57ہزار،1000سی سی کی 30لاکھ روپے سے کم کی ہرگاڑی کی قیمت میں 67ہزار،1500سی سی کی 40لاکھ روپے سے کم قیمت کی ہرگاڑی کی قیمت
مزید پڑھیے


فی لٹر پٹرول پر31.57روپے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی عائد

پیر 17 جنوری 2022ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فی لٹر پٹرول پر31 روپے 57 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی عائد کردی گئی۔ فی لٹر ڈیزل پر31 روپے 50 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی وصول کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ،پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 116 روپے 26 پیسے فی لٹر ہے جبکہ عوام کیلئے پٹرول کی قیمت 147روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی، فی لٹر پیٹرول پر 4 روپے 90 پیسے ڈیلرز مارجن وصول کیا جارہا ہے ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 113 روپے 12 پیسے فی لٹر جبکہ عوام کیلئے 144 روپے 62 پیسے لٹرمقرر کی
مزید پڑھیے


کرپٹو کرنسی کی آڑ میں پاکستانیوں سے 18 ارب سے زائد کا فراڈ، ایف آئی اے کاعالمی کرپٹو ایکسچینج کو نوٹس

هفته 08 جنوری 2022ء

کراچی(این این آئی، 92 نیوز رپورٹ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کرپٹو کرنسی میں 18 ارب سے زائد کے فراڈ کے حوالے سے عالمی کرپٹو ایکسچینج کو نوٹس جاری کر دیا۔پاکستانیوں سے اربوں روپے کا فراڈ آن لائن ایپلیکشنز کے ذریعے کیا گیا جوکرپٹو کرنسی کی عالمی ایکسچینج بائینانس سے جڑی تھیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بائینانس کے پاکستان میں جنرل منیجر کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ امریکہ اور کے مین آئی لینڈ میں بائینانس کے ہیڈکوارٹرز بھی نوٹس بھیجے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ممکنہ طور پر کرپٹو کرنسی سے ٹیرر فنانسنگ اور منی
مزید پڑھیے


گزشتہ برس پاکستان کی کینیڈا کو برآمدات 32 فیصد بڑھیں

اتوار 02 جنوری 2022ء
ٹورنٹو(صباح نیوز)پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوشگوار تجارتی تعلقات ہیں اور گزشتہ سال کے پہلے نو ماہ کے دوران کینیڈا کو پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔یہ بات ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالحمید نے کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام ایک ویبینار کے دوران کہی۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، سیاسی، تعلیمی اور تجارتی روابط اور وفود کے تبادلے کو بھی اجاگر کیا۔کینیڈا میں پاکستانی ناظم الامور شہباز ملک، وینکوور میں پاکستان کے قونصل جنرل جانباز خان اور مونٹریال میں پاکستان کے قونصل جنرل اشتیاق احمد عاقل نے بھی آن لائن فورم سے خطاب
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے 23ارب18 کروڑ ڈوب گئے: سونا وڈالرمزید مہنگے

هفته 25 دسمبر 2021ء
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار حصص اتارچڑھاوکے بعد مندی پر بند ہواتاہم اتارچڑھاؤ کے باوجود شدید مزاحمت کے باوجود 44100 پوائنٹس کی سطح مستحکم رہی۔جمعہ کوکراچی سٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ،منی بجٹ کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی طلبی سے متعلق بے چینی،آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طوالت اختیارکرجانے اوردیگر اہم معاملات کے سبب کاروباری صورتحال اتار چڑھاؤکے بعد مندی کا غلبہ رہا جس سے انڈیکس کی سطح ایک موقع پر 44200پوائنٹس سے گرگئی۔مندی کی وجہ سے حصص کی 55فیصد قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ
مزید پڑھیے



رواں سال ملک میں سوتی دھاگے ملبوسات کی پیداوارمیں اضافہ

هفته 25 دسمبر 2021ء
اسلام آباد (وقائع نگار) جاری مالی سال کے دوران ملک میں سوتی دھاگے اور سوتی ملبوسات کی پیداوار میں عمومی اضافے کارجحان دیکھنے میں آرہا ہے ۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں سوتی دھاگہ کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 0.82 فیصد اور اکتوبر کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر 0.75 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اسی طرح سوتی ملبوسات کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 0.34 فیصد اور اکتوبر کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر 0.17 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی ہے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،1120 پوائنٹس بڑھ گئی: ڈالروسوناسستا

جمعرات 16 دسمبر 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کوزبردست تیزی کا رجحان رہا ۔ سٹاک ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی میں توقع سے کم شرح سود بڑھنے پر سرمایہ کار مثبت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 1120.15 پوائنٹس اضافے سے 44366.86پوائنٹس پر جا پہنچا ۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک کھرب90ارب32کروڑ59لاکھ60ہزار59روپے اضافے سے 74کھرب19ارب54کروڑ24لاکھ86ہزار752روپے ہو گیا۔اس دوران 39کروڑ80لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ 81.55فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ مجموعی طور پر 374کمپنیوں کا کاروبارہو ا ،جن میں سے 305کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،60میں کمی اور9
مزید پڑھیے


شرح سود میں ایک فیصد اضافہ ، 9.75 فیصد ہوگئی، مہنگائی ،تجارتی خسارہ بڑھ گیا : سٹیٹ بینک: مانیٹری پالیسی کا اعلان

بدھ 15 دسمبر 2021ء

کراچی (92نیوز رپورٹ ،صباح نیوز، این این آئی ) سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے ، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ،شرح سود 8.75 سے بڑھا کر 9.75 فیصد کردی گئی، سٹیٹ بینک کے مطابق فیصلے کا مقصد مہنگائی سے نمٹنا اور پائیدار نمو کو یقینی بنانا ہے ، عالمی قیمتوں اور ملک کی معاشی نمو کی وجہ سے مہنگائی اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا ہے ، نومبر میں عمومی مہنگائی بڑھ کر 11.5 فیصد ہوگئی، شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی بھی بڑھ کر بالترتیب 7.6 فیصد اور 8.2 فیصد ہوگئی، بڑھتی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی ریکارڈ مندی: انڈیکس 2134 پوائنٹ گرگیا،332 ارب روپے ڈوب گئے

جمعه 03 دسمبر 2021ء

کراچی، واشنگٹن ( کامرس رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو سٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے بال بال بچی،ٹریڈنگ کے دوران 4.71فیصدتک کمی ریکارڈکی گئی،سرمایہ کاروں کے 332ارب روپے ڈوب گئے ، ہنڈرڈانڈیکس 2134پوائنٹ کمی کیساتھ 23ماہ بعدایک بارپھر43ہزارکی نفسیاتی حدپرآگیا،کاروبارکااختتام 43234پوائنٹس کی سطح پرہوا۔ سرمایہ کا مجموعی حجم 77کھرب روپے سے گھٹ کر74کھرب روپے رہ گیا ۔شدید ترین کاروباری مندی سے 92.60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ نومبر میں تجارتی خسارے میں اضافے کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوکر ٹریڈنگ کررہے ہیں اور اس
مزید پڑھیے


موٹرسائیکلوں کے مختلف برانڈز کی قیمتوں میں پھر اضافہ

جمعرات 02 دسمبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور(92نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک،کامرس رپورٹر) ملک میں موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،پاک سوزوکی اور یاماہا نے رواں سال میں پانچویں اورہونڈانے 7ویں بار قیمتوں میں اضافہ کردیا،یاماہا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 6سے 7ہزار،ہونڈانے چارسے پانچ ہزارجبکہ پاک سوزوکی نے 8 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ۔یاماہا وائے بی125 زی کی نئی قیمت 6 ہزار روپے اضافہ سے 1لاکھ 84ہزارسے بڑھ کر 1 لاکھ 90 ہزار،یاماہا وائے بی 125 زی ڈی ایکس اور وائے بی آر 125 کی قیمت 7 ہزار اضافہ سے بالترتیب 2 لاکھ 5 ہزار 500 اور 2 لاکھ 11 ہزار روپے ہوگئی۔وائے بی آرجی
مزید پڑھیے








اہم خبریں