Common frontend top

کاروبار


عالمی سرمای کاروں کو بھرپور آگاہی دی جا رہی ہے : اسلم اقبال

اتوار 21 نومبر 2021ء
لاہور(کامرس رپورٹر)دبئی ایکسپو پاکستان پویلین میں پنجاب ایز کی ٹیم میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پویلین میں نومبر ماہ پنجاب کے طور پر منایاجارہاہے ،دبئی ایکسپو کے دوران عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ 30 مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے اور معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی سیل بنایاجائے گا ،انہو ں نے کہاکہ دبئی ایکسپو میں 20 سیمینار کا پلان تھا مگر اب 40 سیمینار منعقد کئے جارہے
مزید پڑھیے


روزنامہ92 نیوز فورم؛ روپیہ مستحکم کرنے کیلئے شرح سود میں اضافہ ضروری: معاشی ماہرین

هفته 20 نومبر 2021ء
لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری )حکومت نے شرح سود غیر ضروری طور پر کم کی جس سے امپورٹس اور تجارتی خسارہ بڑھا، اب بھی شر ح سودکم از کم 9.25تک ہونی چاہئے تھی، حکومت کو شرح سود بڑھانے کی بجائے غیر ضروری ٹیکسز کو کم کرنا چاہئے ۔ان خیالا ت کا اظہار معروف معاشی ماہرین اور تجزیہ کار نے روزنامہ92 نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔معروف معاشی ماہر ڈاکٹر شاہد حسن نے کہا کہ ہم نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ شرح سود کو کم از کم 9.25تک بڑھانا چاہئے
مزید پڑھیے


اوپن مارکیٹ میں ڈالر176.50کا ہوگیا، سونا600روپے تولہ مہنگا: سٹاک مارکیٹ میں 379پوائنٹس کااضافہ

هفته 20 نومبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) کاروباری ہفتہ کے آخری روزپاکستان سٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے ۔جمعہ کو کاروبار کا آغاز ہی مثبت زون میں ہوا ۔ سٹیٹ بینک کی پالیسی ڈسکاؤنٹ ریٹ میں 1.5 فیصد اضافہ کے منفی اثرات کو روکنے کیلئے حکومتی مالیاتی اداروں کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی پالیسی کامیاب رہی اورمنفی اثرات زائل ہو گئے ۔ مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے بعض بروکریج ہاؤسز نے بھی کم قیمت حصص کی خریداری کی۔جس کے سبب کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس378.91پوائنٹس اضافے سے 46489.41پوائنٹس ہو گیا۔ مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 69ارب53کروڑ69لاکھ33ہزار885روپے اضافے سے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں مندی ڈالر ایک روپیہ،سونا 2 ہزارتولہ مہنگا

جمعه 19 نومبر 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروباری اتارچڑھاؤ کے بعدمندی کا شکار ہوگئی۔کے ایس ای100 انڈیکس 83.92 پوائنٹس کمی سے 46110.50 پوائنٹس ہوگیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 1ارب 48 کروڑ38 لاکھ 49 ہزار108 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس سے مجموعی حجم 78 کھرب 75 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ 90 ہزار138 روپے ہوگیا۔علاوہ ازیں انٹربینک میں ایک روپے اضافے سے ڈالرکی قیمت خرید 174.70 اورقیمت فروخت 174.80 روپے پرجاپہنچی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک روپے اضافے سے ڈالرکی قیمت خرید 175 اورقیمت فروخت 175.50 روپے ہوگئی۔دریں اثناء عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالرکی کمی سے فی
مزید پڑھیے


ڈالرکی قدرمیں اضافے میں نجی بینکوں کاعملہ ملوث نکلا

جمعه 19 نومبر 2021ء
کراچی(92نیوزرپورٹ)ڈالرکی قدرمیں اضافے میں نجی بینکوں کاعملہ ملوث نکلا۔بینکنگ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس ڈالرکی قدرمیں اتارچڑھائوسے متعلق مصدقہ اطلاعات ہیں، بینکوں کاعملہ امپورٹرزاورصارفین کوایڈوانس ڈالرخریدنے کی ترغیب دیتارہا،غیرفطری خریدوفروخت سے ڈالرملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچا۔ذرائع کے مطابق گورنرسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدورکوطلب کرکے سرزنش کردی،گورنرسٹیٹ بینک نے بینکوں کے صدورکوسخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی،تمام بینکوں کوایسے ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی کیساتھ مانیٹرنگ جبکہ بینک ملازمین کے کمپیوٹراورفون ریکارڈکی جانچ پڑتال کی بھی ہدایت کردی،بینکوں کوسخت ہدایات جاری ہونے کے بعدروپے کی قدرمیں استحکام آنے کاامکان پیداہوگیا۔
مزید پڑھیے



رواں مالی سال ترسیلات زر کا حجم 10 ارب ڈالر سے بڑھ گیا

جمعه 19 نومبر 2021ء
اسلام آباد(وقائع نگار)رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم 10 ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2021 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ ہوا ۔ اس دوران دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے 10.6 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے
مزید پڑھیے


غیر معیاری ایل پی جی ٹینکر اورسلنڈر بنانے، خریدو فروخت پر پابندی: 10 لاکھ جرمانہ ہوگا

جمعه 12 نومبر 2021ء
لاہور(کامرس رپورٹر)غیر معیاری ایل پی جی ٹینکرو سلنڈر بنانے اورخریدو فروخت پر پابندی عائدکردی گئی۔غیرمعیاری سلنڈر رکھنے پر دس لاکھ روپے جرمانہ اور ملزم کی ضمانت نہیں ہوسکے گی ۔ غیرمعیاری سلنڈر وبوزور بنانے پر مشینری اور تیار سلنڈرزکو موقع پر ضبط کرلیا جائیگا۔ٹرانسپورٹرز کو بھی غیر معیاری سلنڈر لانے ، لیجانے پر گاڑی ضبط کرلی جائیگی۔اوگرا اور ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ سلنڈر وبوزر بنانے والے کارخانے فی الفور بند کردیئے جائیں۔اوگرا کی منظوری کے بغیرکسی ادارے کو سلنڈر بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اوگرا اور ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ نے غیر معیاری
مزید پڑھیے


ڈالر176روپے کی بلند سطح سے متجاوز ، سونا بھی ریکارڈ مہنگا: سٹاک مارکیٹ 282 پوائنٹس گرگئی

جمعه 12 نومبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھاوکے بعد پھرمندی کی لپیٹ میں آگئی ،کے ایس ای100انڈیکس46800پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 46300پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 60ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے سبب65.90فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں281.70پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس46629.88پوائنٹس سے کم ہو کر46348.18پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں60ارب82 کروڑ76لاکھ89ہزار693روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی: 230 پوائنٹس ریکور،ڈالر174.70کاہوگیا،سوناہزارروپے تولہ مہنگا

جمعرات 11 نومبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )آئی ایم ایف کے سربراہ سے مدد لینے کی کوئی تجویز زیر غور نہ آنے کے حوالے سے مشیر خزانہ کے بیان سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا،جس کے بعدسرمایہ کاروں کی سیمنٹ،سٹیل اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے سبب پاکستان سٹا ک مارکیٹ میں تیزی آگئی۔بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس 229.97پوائنٹس اضافے سے بڑھ کر46629.88پوائنٹس ہو گیا ۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 27ارب51 کروڑ14لاکھ58ہزار839روپے اضافے سے 79کھرب60ارب96کروڑ49لاکھ51ہزار896روپے ہو گیا۔اس دوران 32کروڑ3لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔53.82فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔مجموعی طور پر340کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ سٹاک ماہرین کے مطابق آنیوالی مانیٹری پالیسی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 715پوائنٹس کمی: ڈالرپھر174.50کا،سونا1500روپے تولہ مہنگا

بدھ 10 نومبر 2021ء
کراچی(کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ منگل کوشدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی تنزلی کا شکا ر رہی ،سرمائے کے انخلا اور فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ سارادن مثبت زون میںنہ آ سکی۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس715.13پوائنٹس کمی سے 46399.91پوائنٹس ہو گیا ۔کے ایس ای 30انڈیکس274.88پوائنٹس کمی سے 18258.29پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس کم ہو کر31673.34پوائنٹس ہوگیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب11ارب 90 کروڑ38لاکھ98ہزار988روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب 33ارب 45کروڑ2لاکھ 93ہزار57روپے ہو گیا۔گزشتہ روز 43کروڑ46لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے
مزید پڑھیے








اہم خبریں