Common frontend top

کاروبار


ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 170روپے کے قریب پہنچ گیا: سٹاک مارکیٹ میں 1کھرب ڈوب گئے

بدھ 15  ستمبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )ایک دن کی تیزی کے بعد منگل کو پاکستان سٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں آ گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 46800پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا،مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب روپے سے زائدڈوب گئے ۔ سرمائے کامجموعی حجم 82کھرب روپے سے کم ہوکر 81کھرب روپے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ78.25فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ پاکستا ن سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں379.12 پوائنٹس کی کمی ہوئی
مزید پڑھیے


ڈالر 167.60روپے کا ہوگیا سٹاک مارکیٹ میں مندی

جمعه 03  ستمبر 2021ء
کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں ڈالرکی بلندی کی طرف پرواز مسلسل جاری ہے ۔جمعرات کو انٹر بینک میں 10پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید166.80 سے بڑھ کر166.90اور قیمت فروخت 166.90سے بڑھ کر167روپے پر جا پہنچی ۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 167سے بڑھ کر167.20اور قیمت فروخت167.40 سے بڑھ کر167.60روپے ہو گئی ۔ادھر گزشتہ روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔ افغانستان کی صورتحال، ملک کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کی سختیوں اور پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک کو دوبارہ متحرک کئے جانے کے باعث سٹاک مارکیٹ میں
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ڈالر 167روپے تک پہنچ گیا

بدھ 01  ستمبر 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری اتار چڑھاؤکے بعد منگل کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 47300پوائنٹس سے بڑھ کر47400پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں18ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے باعث 47.38فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ، انڈیکس 47600پوائنٹس سے 4پوائنٹس کی دور ی پر جا پہنچا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آنے سے انڈیکس بلند سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 47400پوائنٹس پر بند ہوا
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ مزید272 پوائنٹس گرگئی،ڈالروسونا سستا

جمعه 27  اگست 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے ۔مارکیٹ دن بھر اتار چڑھاؤکی لپیٹ میں رہی ،منافع کی خاطر فروخت کے دباؤاور سرمایہ کے انخلا سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی۔گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس 272.63پوائنٹس کمی سے 47363.27پوائنٹس ہوگیا ۔مارکیٹ کے سرمائے میں56ارب98کروڑ11لاکھ74ہزار729روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم کم ہو کر 82کھرب 85ارب37کروڑ20لاکھ55ہزار 970روپے ہو گیا۔اس دوران 36کروڑ8لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 483کمپنیوں کا کاروبار ہوا جبکہ72.46فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں 60پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال،ڈالر 44روپے مہنگا ہوا

جمعه 27  اگست 2021ء
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے کی دن بدن تنزلی جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا۔ 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعدسے اب تک ڈالر کی قیمت میں 44 روپے کا اضافہ ہوچکا۔ رواں مالی سال یکم جولائی سے اب تک ڈالر8 روپے 73 پیسے جبکہ گزشتہ چار ماہ کے دوران 13.57 روپے مہنگا ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت برسرار اقتدا آئی تو اگست 2018 میں ڈالر 123 روپے کا تھا جو اگست 2020 میں 163 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ اگلے 7 ماہ میں روپیہ تگڑا ہونے پر کچھ
مزید پڑھیے



ڈالرکی اونچی اڑان جاری: 166.40 روپے کا ہوگیا، سٹاک مارکیٹ میں 193 پوائنٹس کی کمی

جمعرات 26  اگست 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے ۔منگل کو کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا۔ فروخت کے دبائو کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 192.81پوائنٹس کمی سے 47635.90پوائنٹس پرآگیا۔جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 17 ارب 51 کروڑ 98 لاکھ87ہزار529روپے کمی سے 83کھرب42ارب35کروڑ32لاکھ 30ہزر699روپے ہوگیا ۔گزشتہ روز 38کروڑ46لاکھ27ہزار442 حصص کے سودے ہوئے ۔ مجموعی طور پر479کمپنیوں کا کاروبار ہو ا ۔اس دوران 61.49فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں ایک روپیہ اضافہ سے ڈالر کی قیمت خرید165.20سے بڑھ کر166.20اور قیمت فروخت165.30 سے بڑھ کر166.30روپے ہو
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 345پوائنٹس بڑھ گیا

بدھ 18  اگست 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری اور منافع بخش حصص کی خریداری کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا ۔ منگل کو کاروبار کا آغاز ہی مثبت زون میں ہوا ،پراپرٹیز ،ٹیلی کام ،فوڈز ،سیمنٹ اوردیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں345.66پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 46912.79 سے بڑھ کر 47258.45پوائنٹس ہو گیا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 48ارب44 کروڑ62 لاکھ19ہزار647روپے کا اضافہ ہوا،جس سے سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب2ارب 79کروڑ89 لاکھ 12ہزار 558روپے سے
مزید پڑھیے


مالی سال21ئکی تیسری سہ ماہی: معاشی بحالی میں مزیداضافہ، اوسط عمومی مہنگائی میں کمی: سٹیٹ بینک

هفته 17 جولائی 2021ء
اسلام آباد (این این آئی)سٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر تیسری سہ ماہی رپورٹ برائے مالی سال 2020-21ء جاری کر دی جس کے مطابق نمو پذیر شواہد سے مالی سال21ء کی تیسری سہ ماہی میں معاشی بحالی کی رفتار مزید بڑھنے کا پتہ چلتا ہے ۔ زرعی شعبے میں پانچ اہم فصلوں میں سے چار گندم، چاول، مکئی اور گنا کی ریکارڈ پیداوار نے کپاس کی پیداوار میں کمی کی تلافی کر دی۔ پورے مالی سال کی حقیقی جی ڈی پی کی نمو3.9 فیصد رہنے کا عبوری تخمینہ لگایا گیا ہے ۔بیرونی کھاتے کو کارکنوں کی ترسیلات
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،ڈالراوپن مارکیٹ میں160سے بڑھ گیا

هفته 17 جولائی 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی۔جمعہ کوسرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،ٹیلی کام ،پٹرولیم اور دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 206.07پوائنٹس اضافے سے 47834.33پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 49اب89کروڑ92لاکھ24ہزار455روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 83کھرب47ارب 8کروڑ74لاکھ25ہزار 343روپے ہو گیا۔گزشتہ روز412کمپنیوں کے 34کروڑ85لاکھ 76ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ادھرانٹر بینک میں 55پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 159.30 سے بڑھ کر159.85 اور قیمت فروخت159.40سے بڑھ
مزید پڑھیے


ایکسپورٹ میں اضافہ معیشت کی درست سمت کا ثبوت: رزاق دائود

اتوار 11 جولائی 2021ء
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ 2022ء میں پاکستان موبائل فون، موٹرسائیکل اور فریج برآمد کرنیوالا ملک بن جائے گا، حکومت نے صنعت کاروں کو جتنی سہولتیں دیں اس پر کاروباری طبقے نے بڑھ کر کارکردگی دکھائی اور ملک کو بحران سے نکالا، صنعت کاروں کو اب بار بار اسلام آباد کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے۔ایکسپورٹ میں اضافہ معیشت کی درست سمت کا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں