Common frontend top

کوئٹہ


بھارت انتشار پھیلانا چاہتا،ہزارہ برادری کو تحفظ دینگے :عمران خان

اتوار 10 جنوری 2021ء

کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں؍مانیٹرنگ ڈیسک) مچھ میں قتل مزدوروں کی ہزارہ قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ نمازجنازہ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اﷲ لانگو سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں شہداء کے لواحقین اور ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات کی اور شہدا کیلئے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں ہزارہ برادری کی سکیورٹی کے لئے بھرپور
مزید پڑھیے


کورونا :مزید48مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،2285کی حالت تشویشناک

هفته 09 جنوری 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور ،کراچی،پشاور ،کوئٹہ ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ،نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید48افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد10558ہو گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2435نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد497510ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد33124ہو گئی،2285مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل453828صحتیاب ہو چکے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید18مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ676نئے کیس سامنے آگئے ۔ لاہورمیں 439،راولپنڈی58، ملتان 29،سیالکوٹ 8،فیصل آباد
مزید پڑھیے


سانحہ مچھ کے شہدا کی تدفین میں رکاوٹ لواحقین نہیں وزیراعظم ہیں: سراج الحق

هفته 09 جنوری 2021ء
کوئٹہ،ڈی جی خان (نیوز ایجنسیاں)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے شہدا مچھ کی تدفین میں رکاوٹ لواحقین نہیں وزیراعظم ہیں، اگر آپ واقعی وزیراعظم ہیں تو آ جائیں، اگر آپ نہیں تو کوئی گلہ نہیں، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم اور اختیارات کسی اور نام اور فرد کے پاس ہیں تو پھر بات ٹھیک ہے ۔قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، پتھر نہیں اٹھانا، ڈنڈا اور گولی نہیں چلانی یہی ایک شہری کا کام ہے ، حکومت ماں بن کر مظلوموں کو گود لے اور ان کا سہارا بن جائے ۔کوئٹہ میں دھرنے کے شرکا
مزید پڑھیے


مذاکرات کامیاب، ہزارہ متاثرین کا دھرنا ختم :شہدا ء کی آج تدفین ، وزیراعظم بھی کوئٹہ پہنچیں گے

هفته 09 جنوری 2021ء

لاہور،کراچی،کوئٹہ(سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار، 92 نیوز رپورٹ، کرائم رپورٹر ،نمائندگان،مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت اوردھرنا منتظمین کے درمیا ن مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ہزارہ برادری کا دھرنا ختم ہو گیا ،آج صبح 10 بجے میتوں کی تدفین کی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان بھی آج صبح کوئٹہ پہنچیں گے ، میتوں کو ہزارہ ٹائون امام بارگاہ میں منتقل کر دیا گیا ۔ دھرنا منتظمین اور مظاہرین نے کہا کہ حکومت سے جو مطالبات کئے تھے وہ پورے ہوگئے اوراس ضمن میں تمام نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے
مزید پڑھیے


کورونا:ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی سمیت مزید50افرادجاں بحق

جمعه 08 جنوری 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،کہوٹہ ،کراچی،حیدرآباد،پشاور ، کوئٹہ ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92نیوز رپورٹ، بیورورپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید50افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد10511ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2482نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد495075ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد34049ہو گئی،2251مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ایک دن میں2122کورونامریض صحتیاب ہوئے جبکہ کل 450515صحتیاب ہو چکے ۔مسلم لیگ ن کی کورونا میں مبتلا رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی انتقال کر گئیں ،وہ دو ہفتے سے شدید علیل تھیں جس
مزید پڑھیے



کورونا: مزید52مریض جاں بحق،2243 کی حالت تشویشناک: پمز میں گنجائش ختم

جمعرات 07 جنوری 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،فیصل آباد، اوکاڑہ، کراچی، حیدرآباد، پشاور،چارسدہ ، کوئٹہ ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92نیوزرپورٹ،بیورورپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید52افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد10461ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2118نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد492594ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد33740ہو گئی،2243مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ448393صحتیاب ہو چکے ۔ اسلام آباد کے پمزہسپتال میں کورونا مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ختم ہوگئی جبکہ مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے سٹاف کی بھی شدید کمی ہے ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد
مزید پڑھیے


شہداکی تدفین کردیں ،دکھوں کامداوا کرینگے :وزیراعظم : عمران خان کی آمد تک دھرنا جاری رہیگا: متاثرین سانحہ مچھ

جمعرات 07 جنوری 2021ء

اسلام آباد، لاہور،کوئٹہ،کراچی،ملتان،حافظ آباد ،ساہیوال (سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹرز، 92 نیوز رپورٹ، صباح نیوز،آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے دکھوں کا مداوا کریں گے ، شہدا کی تدفین کردیں،تعزیت کیلئے جلد آئوں گا ، سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کیساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے اور مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ وسیع ،شیعہ علما کونسل نے کل یو م احتجاج کااعلان کردیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہزارہ برادری کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ وہ ان کے دکھوں کا مداوا کریں گے ،
مزید پڑھیے


کورونا نے 2ڈاکٹروں سمیت مزید59افراد کی جان لے لی، منظور وسان بھی مرض میں مبتلا

بدھ 06 جنوری 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،ملتان،سیالکوٹ،کراچی،پشاور،کوئٹہ ،واشنگٹن،برلن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید59افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد10409ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1947نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد490476ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد35707ہو گئی،2219مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ444360صحتیاب ہو چکے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید36مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ679نئے کیس سامنے آگئے ۔ لاہورمیں 377،راولپنڈی90،بہاولپور31،ملتان 36،فیصل آبادمیں43کیسز رپورٹ ہوئے ۔نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا
مزید پڑھیے


سانحہ مچھ: مذاکرات پھر ناکام، میتوں کے ساتھ دھرنا جاری, وزیر اعظم کا آج دورہ متوقع

بدھ 06 جنوری 2021ء
کوئٹہ ، پشاور، کراچی، اوکاڑہ، پارا چنار (سٹاف رپورٹرز، نمائندگان)مچھ میں قتل کانکنوں کے لواحقین اور مجلس وحدت مسلمین کامیتوں کے ہمراہ شدید سردی میں تیسرے روز بھی دھرنا جاری رہا،سانحہ مچھ کے لواحقین اور شہدا کمیٹی سے صوبائی حکومت کا تیسرا مذاکراتی دور بھی ناکام ،دھرنا منتظمین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم خود آئیں اور لوگوں کوسنیں، یقین دہانی کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں ،صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں اگر ناکام ہیں تو مستعفی ہوجائیں یہ ان کے قدراور وقار میں اضافہ کرے گا،وزیراعظم کے آنے اور یقین دہانی تک میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔ منگل کے
مزید پڑھیے


کورونا :مزید39اموات،1895نئے مریض ، امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ بند

منگل 05 جنوری 2021ء
اسلا م آباد ، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید39افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد10350ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1895نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد488529ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد35722ہو گئی،2242مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ442457صحتیاب ہو چکے ۔ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ۔کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد اسد
مزید پڑھیے








اہم خبریں