Common frontend top

کوئٹہ


کورونا : پاکستان میں مزید33اموات، آزادکشمیر میں15روزمکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ؛ امریکہ میں ویکسین کی فراہمی شروع

بدھ 18 نومبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،ساہیوال،ملتان،ڈیرہ غازیخان، سیالکوٹ،گوجرخان،مظفر آباد،کراچی،پشاور،نوشہرہ، کوئٹہ ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید33افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد7193ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں2050نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 361082جبکہ فعال کیسز کی تعداد 29055ہو گئی،1447مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور324834صحتیاب ہو چکے ۔ پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیلنے لگی اورکیسز مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی۔ پنجاب میں نومبر کے پہلے 16
مزید پڑھیے


کورونا: مزید19اموات،سندھ کے وزیراعلیٰ، وزیر صنعت، سیکرٹری داخلہ متاثر

منگل 17 نومبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92نیوزرپورٹ، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید19افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد7160ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں2128نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 359032جبکہ فعال کیسز کی تعداد 28048ہو گئی،1379مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور323824صحتیاب ہو چکے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید4مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ547نئے کیس سامنے آگئے ۔کوروناکی دوسری لہر کے پیش نظر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی سپیشل انسپکشنزکے بعد 11 شہروں
مزید پڑھیے


بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے : ہماری پالیسیاں کامیاب، ملک اوپر جارہا :وزیراعظم

هفته 14 نومبر 2020ء

تربت،کوئٹہ(نامہ نگار،92 نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کوباقی صوبوں کے برابرلانے کااعلان کردیا۔ تربت میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاوفاق کی عدم توجہی سے بلوچستان باقی پاکستان سے پیچھے رہ گیا،بہت کم وفاقی حکومتوں نے بلوچستان کا سوچا، بلوچستان کے سیاستدانوں نے زیادہ تر اپنا سوچا،پاکستان میں سیاسی لوگوں نے ملک سے زیادہ اپنے آپ کو فائدہ پہنچایا، ایک ایسے وزیراعظم رہے جنہوں نے بلوچستان کے بجائے لندن کے زیادہ دورے کیے ،ایک ایسے بھی صدررہے جنہوں نے بلوچستان کی نسبت دبئی کے زیادہ ٹرپ کیے ،ہم سب سے زیادہ زور بلوچستان
مزید پڑھیے


کورونا: بڑے اجتماعات پر پابندی،مزار، سینما فوری بند: این سی اوسی کی سفارشات

جمعرات 12 نومبر 2020ء

اسلا م آباد ،لاہور،راولپنڈی،مندرہ، ملتان، کراچی، پشاور، کوئٹہ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان،92نیوزرپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید21 افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد7021ہو گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں1708نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 348184ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 21098ہو گئی،1109مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور320065صحتیاب ہو چکے ۔این سی او سی نے وبائی امراض کی دوسری لہر کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے
مزید پڑھیے


نواز شریف کی فطرت ڈسنا، فوج میں بغاوت کا بیج بورہے :ثنا زہری،قادر بلوچ:ن لیگ چھوڑ دی

اتوار 08 نومبر 2020ء

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز)سابق وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ اورسابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کااعلان کردیا، ثناء اللہ زہری نے ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے بھی استعفی دینے کا اعلان کردیا جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے پارٹی صدوربھی مستعفی ہوگئے ۔دونوں رہنماؤں کا کہناہے نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا ہے ،نوازشریف نے اپنی فطرت دکھادی، نوازشریف نے آرمی چیف کوتنقیدکانشانہ بنایا اورافواج پاکستان کے افسران کواکسایا،فوج کے اندربغاوت کابیج بویاجارہاہے ، نوازشریف کی فوج پرتنقیدمودی کاایجنڈاہے ، پارٹی چھوڑنے کی اصل وجہ نوازشریف کافوج کیخلاف بیان ہے ،اسی بلوچستان میں پاکستان کے جھنڈے
مزید پڑھیے



اربوں کرپشن کا ریکوڈک ریفرنس سماعت کیلئے منظور،غیرملکیوں سمیت25ملزمان کو نوٹس;اعجاز جکھرانی پر فرد جرم عائد

هفته 07 نومبر 2020ء
کوئٹہ،اسلام آباد،لاہور،سکھر(نیوز ایجنسیاں، نامہ نگار خصوصی،بیورو رپورٹ) احتساب عدالت کوئٹہ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق نیب کے ریفرنس کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 25 ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ نیب نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں حکومت بلوچستان کے سابق افسروں اور بین الاقوامی کمپنیوں کو نامزد کیا ہے ۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان میں بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین محمد فاروق، محکمہ کان کنی کے سابق اے جی ایم محمد طاہر، سابق سیکرٹری مقبول احمد، بلوچستان بورڈ
مزید پڑھیے


اعجاز جکھرانی کو ای سی ایل سے نکالنے کاحکم

جمعه 06 نومبر 2020ء
کراچی،کوئٹہ (این این آئی،نیٹ نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کا نام سے ای سی ایل خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ اعجاز جکھرانی کے خلاف نام جعلی بینک اکاؤنٹس کی و دیگر کیسز کی انکوئری ہو رہی ہے ۔ادھر بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ظہیرالدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے سابق صوبائی وزیر خزانہ خالد خان لانگو کی جانب سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرانے کی آئینی درخواست مسترد کردی۔خالدلانگو کو دیگر ملزمان کے ہمراہ مقامی
مزید پڑھیے


ریکوڈیک منصوبہ میں کھربوں کی کرپشن،26ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس دائر

جمعرات 05 نومبر 2020ء
لاہور،کراچی،کوئٹہ،اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ، سٹاف رپورٹر،نامہ نگار،نیوز ایجنسیاں)نیب بلوچستان نے ریکوڈیک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے کرپٹ عناصر کاکھوج لگا لیا، ڈی جی نیب آپریشن اور ڈی جی نیب بلوچستان کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے مختلف محکمہ جات کے 30 سال کے ریکارڈ کی عرق ریزی کے بعد حکومت بلوچستان کے سابقہ عہدیداران سمیت 26 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا۔ احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے شریک ملزم فضل داد عباسی اور قاسم
مزید پڑھیے


سرکاری افسر اثاثہ، حکومت صلاحیتوں پر فخرکرتی : قاسم سوری

پیر 02 نومبر 2020ء
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سرکاری افسر ہمارے ملک کا مایہ ناز اثاثہ ہیں، موجودہ حکومت ان کی صلاحیتوں پر بلاشبہ فخرکرتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کورس کے 30 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے نے صلاحیتوں کو چمکادیا ، آپ کے وژن کو وسیع کردیا،تنقیدی اور تخلیقی سوچ پر زور دیا، انہوں نے ڈی جی نم ڈاکٹر سعد خان، فیکلٹی ممبران اوراساتذہ کی کاوشوں اور پیشہ ورانہ جذبے
مزید پڑھیے


ن لیگ میں اختلافات، قادر بلوچ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اتوار 01 نومبر 2020ء
اسلام آباد،کوئٹہ (وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کوئٹہ جلسے کے بعد مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اختلافات پیدا ہوگئے ۔صدر مسلم لیگ ن بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے جلسے میں سابق وزیراعلی ثناء اللہ زہری کو نہ بلانے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ (ن) کے قریبی ذرائع کے مطابق ثنا اللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے کا فیصلہ (ن) لیگ کی مرکزی قیادت نے کیا اوراس فیصلے پر صوبائی رہنماؤں کو تحفظات ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے عبدالقادر بلوچ نے پارٹی قائد کے بیانیے سے اختلاف کیا ہے اور وہ جلد آئندہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں