Common frontend top

کوئٹہ


رکن بلوچستان اسمبلی بشریٰ رند بھی کورونامیں مبتلا

پیر 12 اکتوبر 2020ء
کوئٹہ (نیٹ نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری کیو ڈی اے بشریٰ رند بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔بتایا گیا ہے کہ بشریٰ رند کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور طبیعت خراب ہونے پر فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل کے مطابق بشریٰ رند کو آئی سی یو میں رکھ کر طبی امداد اور آکسیجن کی فراہم کی گئی جس کے بعد انکی طبیعت سنبھل گئی۔ تاہم وہ اب بھی آئی سی یو میں آبزرویشن پر ہیں،انکی طبی حالت اطمینان بخش ہے ۔
مزید پڑھیے


آٹا بحران شدید ، مہنگے داموں بھی حصول مشکل : روٹی 10 روپے کی ہونے کا امکان

پیر 12 اکتوبر 2020ء
لاہور، پشاور، کوئٹہ ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار گیا ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، لاہور میں آٹے کے بحران کے باعث تندور مالکان نے سادہ روٹی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آج سے روٹی کی قیمت 10 روپے کئے جانے کا امکان ہے ، صدر نان بائی ایسوسی ایشن کہتے ہیں کہ 8 روپے کی روٹی کی قیمت بڑھانا مجبوری ہے ، ناقص کوالٹی آٹے کی 15 کلو کا تھیلا بھی 950 روپے سے تجاوز کر گیا
مزید پڑھیے


کورونا : پاکستان میں مزید8 افراد جاں بحق؛ سندھ میں ہیلتھ الاؤنس بند،ڈاکٹرزکاایس اوپیز ختم کرنیکا اعلان

هفته 10 اکتوبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،کوئٹہ،واشنگٹن (وقائع نگار،کامرس رپورٹر، سٹاف رپورٹر،بیورو رپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید8افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد6552ہو گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں661نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد317595ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 8335ہو گئی،493مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور302708صحتیاب ہو چکے ۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کا گراف نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی پھر بھی احتیاط ناگزیر ہے ۔این
مزید پڑھیے


عمران نیازی کو شیخ رشیدسے دور رہنا چاہئے ،حافظ حسین

پیر 05 اکتوبر 2020ء
کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی قیادت نے اتحاد کے سٹیئرنگ پرمولانا فضل الرحمن کو بٹھا کر تحریک کے حوالے سے اپنی سنجیدگی اور صحیح سمت کا تعین کرلیا ، انہوں نے کہا کہ نہ صرف عمران نیازی کو شیخ رشید جیسے فتنہ انگیز سے دور ہونا چاہئے ۔ وہ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طے کردہ حکمت عملی
مزید پڑھیے


پولیس کا کام مراسلہ جاری کرنا نہیں ، تفتیش ہے :چیف جسٹس

جمعه 02 اکتوبر 2020ء
کوئٹہ (آن لائن، این این آئی) سپریم کورٹ نے کوئٹہ پولیس کو لاپتہ ہونیوالوں کو بازیاب کرکے 2 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ اورپانچ لاپتہ افراد سے متعلق از خودنوٹس اورآئینی درخواستوں پرتین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ کوغیر تسلی بخش قرار دے دیاجبکہ وردی نہ پہن کر عدالت میں پیش ہونے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کرائم برانچ کی سرزنش کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کو کیسز کی تحقیقات نہیں
مزید پڑھیے



عدالتی معاملات میں مداخلت نہیں ہو رہی ، لاپتہ افراد مسئلہ پر کردار ادا کرینگے : چیف جسٹس

جمعرات 01 اکتوبر 2020ء
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کہاہے کہ سپریم کورٹ عوام کے جمہوری حقوق کی محافظ ہے ،لاپتہ افرادکامسئلہ بہت گھمبیرہے ،یہ پورے ملک کامسئلہ بن گیاہے ،لاپتہ افرادکے معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،عدالت بالکل خودمختاررہتے ہوئے کام کرتی ہے ،عدالتی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہورہی۔پاکستان بارکونسل کی جانب سے اپنے اعزازمیں عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا لاپتہ افرادکے مسئلے کے حل کیلئے ہائیکورٹس نے بہت کام کیا،عدالتوں کی کوششوں سے بہت سے لوگ بازیاب ہوئے ،اس مسئلے پراپناکرداراداکرینگے ،بلوچستان میں پانی کامسئلہ حل کرنے کیلئے 700ڈیم بنائے
مزید پڑھیے


کورونا :مزید 5اموات ، کراچی میں کیسز اضافہ پر پہلا مائیکروسمارٹ لاک ڈائون : عالمی ادارہ صحت پاکستان کا معترف

جمعرات 01 اکتوبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،کوئٹہ،نیویارک (جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا سے مزید5افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد6479ہو گئی جبکہ کیسز بڑھنے پر کراچی میں پہلا مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں747نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد312263ہوگئی جبکہ ایکٹوکیسز کی تعداد 8903ہو گئی،467مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور296881صحتیاب ہو چکے ۔سندھ میں سب سے زیادہ مریض ہیں جن کی تعداد 136795 ہو گئی۔ وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں سیکرٹری
مزید پڑھیے


بلوچستان کو اربوں کھربوں بجٹ ملتا، 80فیصد کھا لیا جاتا:چیف جسٹس،سرکاری سکولوں کی حالت زار پر اظہار برہمی

بدھ 30  ستمبر 2020ء
کوئٹہ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خبرنگار، آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے بلوچستان میں سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت زار پر برہمی اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے کو اربوں کھربوں کا بجٹ ملتاہے لیکن 80فیصد بجٹ کھالیا جاتاہے بلوچستان کا پیسہ پتہ نہیں کہاں استعمال ہوتاہے اس کی اجازت نہیں دیں گے ، صوبے کے جتنے سکول گنوائے وہاں باڑے بنے ہوئے ہیں،محکمہ تعلیم کی جانب سے جن فنڈز کا ذکر ہے اس میں تو سارے سکول فائیو سٹار بن سکتے ہیں۔یہ ریمارکس منگل کو تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں
مزید پڑھیے


کورونا : مزید7 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،798نئے مریض سامنے آگئے

هفته 26  ستمبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،کوئٹہ،نیویارک،نئی دہلی،لندن،ماسکو (خبر نگار خصوصی،کامرس رپورٹر، سٹاف رپورٹر،نمائندہ92نیوز، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز)پاکستان میں مہلک وبا کورونا سے مزید7افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی کل تعداد6444ہو گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں798نئے مریض رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی کل تعداد309015ہوگئی جبکہ ایکٹوکیسز کی تعداد 7831ہو گئی، 544مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور294740صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں کورونا سے مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،تاہم178نئے کیس سامنے آگئے ۔ اہورمیں48،ننکانہ9،قصور2،شیخوپورہ1،راولپنڈی48،چکوال1اورگوجرانوالہ میں 18، سیالکوٹ 3، فیصل آبادمیں 7،کیس سامنے
مزید پڑھیے


فیٹف سپیل اپوزیشن پر کافی بھاری پڑا:قاسم سوری

پیر 21  ستمبر 2020ء
کوئٹہ(آن لائن) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آل پارٹیز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ 2سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا اور مفاد پرست سیاسی ٹولہ پچ کی صورتحال سمجھنے سے قاصر ہے ۔ کپتان کا ایف اے ٹی ایف والا سپیل اپوزیشن پر کافی بھاری پڑا ہے ۔ بڑے بڑے کھلاڑی دوستانہ میچ این آر او کے خواب و خیالوں میں یارکرز، ان سوئنگ اور بانسرز کی زد میں اپنی اپنی وکٹیں گنوا چکے ہیں۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں