Common frontend top

کوئٹہ


85 سالہ ہیبت اللہ کی سیاسیات میں پی ایچ ڈی

جمعرات 28 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد ، کوئٹہ ( نامہ نگار۔نیٹ نیوز ) ہیبت اللہ حلیمی نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے 85 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔یونیورسٹی آف بلوچستان کے اٹھارویں کانووکیشن میں صورت حال اُس وقت دلچسپ شکل اختیار کر گئی جب سب سے معمر پی ایچ ڈی سکالر ہیبت اللہ حلیمی اپنی ڈگری وصول کرنے کیلئے سٹیج پر آئے ۔گورنر بلوچستان سید ظہور آغاان سے گلے ملے اور ڈگری عطا کی۔ ہیبت اللہ حلیمی کا تعلق پولیس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور وہ ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہے ۔گورنر
مزید پڑھیے


ملک بھر میں جشن: مقبوضہ کشمیر میں بھی آتشبازی، مٹھائیاں تقسیم، نعرے بازی؛ بھارت میں سوگ

پیر 25 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ،آزادکشمیر،گلگت بلتستان( نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیٹ نیوز ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستانی شاہینوں کی جیت کی خوشی میں مقبوضہ و آزادکشمیر،گلگت بلتستان ، لاہور ، کراچی، پشاور،کوئٹہ سمیت پورے ملک میں بھرپور جشن منایا گیا ، منچلے نعرہ تکبیر اﷲ اکبر ،پاکستان زندہ اور قومی ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالتے رہے ، آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ، کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں ۔ لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ بلوچستان مستعفی، بی اے پی نے قدوس بزنجوکو نامزد کردیا

پیر 25 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد،کوئٹہ،اوستہ محمد،لسبیلہ(92نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن،این این آئی)اعصاب شکن جنگ کے بعد جام کمال نے ہتھیارڈال دیئے اوروزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،سرکاری ٹی وی کے مطابق جام کمال نے اپنا استعفیٰ گورنربلوچستان ظہورآغا کوپیش کیا،ذرائع گورنرہائوس کے مطابق جام کمال نے گورنرہائوس میں ہونیوالے اجلاس میں مذاکرات کے بعداستعفیٰ دیا،بلوچستان اسمبلی میں آج جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ ہونی تھی جس سے پہلے ہی وہ مستعفی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آج بلوچستان اسمبلی کااجلاس توہوگالیکن تحریک عدم اعتمادپرکارروائی نہیں ہوگی۔گورنربلوچستان ظہورآغانے 92نیوزکو جام کمال کے استعفیٰ کی تصدیق کی۔ نمائندہ 92نیوزکے مطابق ذرائع نے بتایا
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش،33ارکان کی حمایت،4 لاپتہ:اپوزیشن

جمعرات 21 اکتوبر 2021ء

کوئٹہ( سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کردی گئی،تحریک عدم اعتماد صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران کی جانب سے پیش کی گئی۔ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعلیٰ جام کمال کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیاجبکہ اپوزیشن نے کہا کہ ہمارے 4ارکان لاپتہ کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر عبدالقدوس بزنجو کے زیر صدارت شروع ہوا، وزیراعلیٰ کے خلاف ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی،65کے ایوان میں 33ارکان اسمبلی نے کھڑے ہو کر قرارداد پیش کرنے کی تحریک
مزید پڑھیے


وزیراعظم کی وزیراعلیٰ بلوچستان کو ناراض ارکان کے تحفظات دور ، اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت

جمعه 15 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد،کوئٹہ ( خبر نگار، خبر نگار خصو صی،92 نیوز رپورٹ،این این آئی، آن لائن،صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات دور کرنے اور پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی۔ گزشتہ روز وزیراعظم سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کما ل نے ملاقات کی اور سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پی اتحادی جماعت ہے ، آپ ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات دور کریں اورپارلیمان سے اعتماد کاووٹ لیں ، بلوچستان کی ترقی وفاقی
مزید پڑھیے



محسن پاکستان کی وفات کے چوتھے روز بھی فضا سوگوار،غائبانہ نماز جنازہ، فاتحہ خوانی جاری

جمعرات 14 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد،کراچی ،ٹنڈو الہ یار،کوئٹہ(خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،آن لائن) محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر کی وفات کے چوتھے روز بھی فضا سوگوار رہی اور ملک کے مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ اورفاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔ادھروفاقی وزیر امین الحق ،ایم کیو ایم ارکان اسمبلی نے محسن پاکستان کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ہے ۔ٹنڈوالہ یار میں جماعت اسلامی اور جمعیت طلبہ نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جس میں کارکنان ،طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گزشتہ روزمولانا فضل الرحمن، محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائش
مزید پڑھیے


جام کمال کا پارٹی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ واپس ، ظہوربلیدی قائم مقام صدر مقرر: گورنرکی وزیراعظم سے ملاقات

بدھ 13 اکتوبر 2021ء
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا یوٹرن، پارٹی صدارت چھوڑنے کافیصلہ واپس لے لیا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی کور کمیٹی اور سینئر ارکان نے ظہور بلیدی کو قائم مقام صدر مقرر کر دیا ،منظور کاکڑ نے ظہور بلیدی کے بطور قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،گورنر بلوچستان نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰجام کمال نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا دوستوں کے کہنے پر پارٹی صدر کے عہدے پرقائم رہونگا، پارٹی صدارت سے استعفے کاٹویٹ کیاتھالکھ کرنہیں دیاتھا،نومبرمیں پارٹی
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ بلوچستان نے 25ارکان اسمبلی کے ساتھ پاورشو کردی

اتوار 10 اکتوبر 2021ء

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اتحادیوں کے ہمراہ 25ارکان صوبائی اسمبلی پرمشتمل پاورشودکھادیا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے حامیوں نے ناراض ارکان کے تحفظات ،خدشات جلددورکرنے کادعویٰ کردیا،وزیراعلی جام کمال نے اتحادیوں سمیت بی اے پی کے وزراکے اعزازمیں ظہرانہ دیا،بی اے پی،پی ٹی آئی،ایچ ڈی پی،اے این پی کے ارکان،صوبائی وزرا نے ظہرانے میں شرکت کی،ظہرانے میں صوبے کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی غورکیاگیا،ناراض ارکان کومنانے اورمستعفے وزراسے متعلقہ امورپربھی غورکیاگیا،25ارکان اسمبلی،وزرا،مشیروں نے وزیراعلی جام کمال پراعتمادکااظہارکیا۔ دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اوراپوزیشن مائنس ون فارمولے پر ڈٹ گئے ،بلوچستان عوامی پارٹی کے
مزید پڑھیے


بلوچستان: ناراض وزرا،مشیروں ، سیکرٹریزکے استعفے منظور

هفته 09 اکتوبر 2021ء
کوئٹہ(92نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیارکرگیا،ذرائع کے مطابق گورنرظہورآغانے ناراض صوبائی وزرا، مشیروں اورپارلیمانی سیکرٹریزکے استعفے منظور کر لئے ۔ظہوربلیدی،اسدبلوچ،سردارعبدالرحمان کھیتران کے استعفے منظورکئے گئے ،ادھرناراض ارکان کی ایک اہم بیٹھک میں وزیراعلی ٰجام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پرغورکیاگیا۔ ناراض ارکان نے وزیراعلی جام کمال کیخلاف 12اکتوبرکوتحریک عدم اعتمادپیش کرنے کافیصلہ کرلیا، اجلاس میں نئے وزیراعلی کے نام پربھی مشاورت کی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں کابھی اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں گورنربلوچستان سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ وزیراعلی ٰجام کمال سے دوبارہ اعتمادکاووٹ لینے کیلئے کہیں،اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتمادلائے جانے کی صورت میں ناراض ارکان
مزید پڑھیے


بلوچستان : زلزلے سے تباہی ،20 جاں بحق ،300 زخمی؛ درجنوں مکانات تباہ

جمعه 08 اکتوبر 2021ء
کوئٹہ،اسلام آباد،لاہور(92 نیوزرپورٹ ،خبرنگار خصوصی ،وقائع نگار،جنرل رپورٹر،نیوز ایجنسیاں ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے نے تباہی مچادی جس سے 20 افراد جاں بحق اور 300سے زائد زخمی گئے ، درجنوں مکانات اور عمارتیں تباہ ہوگئیں ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہعلی الصبح تین بجکر 2 منٹ پرآیا جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔ کوئٹہ، سبی، چمن، زیارت، قلعہ عبداﷲ، ژوب، لورالائی، پشین، مسلم باغ ، دکی اور دیگرعلاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، سب
مزید پڑھیے








اہم خبریں